Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈان لیکس ٹویٹ ریاست کے اندر ریاست

April 30, 2017 0 1 min read
Dawn Leaks
Dawn Leaks
Dawn Leaks

تحریر : عماد ظفر
وطن عزیز میں دراصل طاقت کا اور فیصلوں کا اختیار کس ادارے یا کن ہاتھوں میں ہے یہ حقیقت دراصل ہر زی شعور شخص جانتا ہے. روز اول سے آج تک سویلین حکومتیں عوامی مینڈیٹ سے زیادہ دفاعی ایسٹیبلیـشمنٹ کے مینڈیٹ کی مرہون منت رہیں ہیں. کہنے کو تو آئین کی رو سے جمہوری حکومتیں صرف عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں، لیکن درحقیقت ہر جمہوری حکومت عوام سے زیادہ جی ایچ کیو کو جوابدہ دکھائی دیتی نظر آتی ہے.

اسکندر مرزا کا دور حکومت ہو یا ذوالفقار علی بھٹو ہوں ، محمد خان جونیجو، بینظیر بھٹو کے ادوار یا ان کی جماعتوں کے ادوار حکومت ہوں یا پھر نواز شریف کے ادوار حکومت، ان تمام حکومتوں کے آنے جانے میں یا ان کی راہ میں روڑے اٹکانے میں دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کا کلیدی کردار رہا ہے. ہر منتخب وزیر اعظم اپنےدوراقتدار میں دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ سے ڈکٹیشن لے کر اور خارجہ و دفاعی امور سے مکمل طور پر لاتعلق رہ کر ہی اقتدار پر فائز رہنے پایا.یعنی وطن عزیز میں ایک طرح سے ریاست کے اندر ایک ریاست قائم ہےجو سامنے سے حکومت کرنے یا فیصلے صادر کرنے کے بجائے سیاسی جماعتوں اور جمہوری حکومتوں کواستعمال کر کے اپنے فیصلے صادر کرتی ہے. کوئی بھی منتخب وزیر اعظم اگر دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ سے ڈکٹیشن لینے سے انکار کر دےتو ذوالفقار بھٹو کی مانند تختہ دار یا بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی مانند جلاوطن کر دیا جاتا ہے.

موجودہ دور میں چونکہ مارشل لا کی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ دنیا بھر سے اقتصادی پابندیوں کا متحمل نہیں ہوا جا سکتا ،اس لیئے مشرف کےدور کے بعدسے دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ نے پس پردہ رہ کر حکمرانی کرنے کی ڈاکٹرائن ایجاد کی جو کہ تواتر اور کامیابی سے جاری ہے. ڈان لیکس یا نیوز گیٹ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر وزیر اعظم کے نوٹیفیکیشن کو فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کی جانب سے جس انداز اور الفاظ میں مسترد کیاگیا نہ صرف وہ جگ ہنسائی کا باعث بنا بلکہ ایک بار پھر ریاست کے اندر ریاست والی حقیقت کو دنیا بھر میں آشکار کر گیا. پاکستان کے آئین کے مطابق فوج حکومت کا ماتحتی ادارہ ہے اور ایک ماتحت ادارے کے ایک افسر نے ایک ٹویٹ کے زریعے ملک کے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے یہ کہا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے جو نوٹیفیکیشن وزیراعظم ہاؤس سےجاری ہوا وہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی حقیقی روح کے منافی ہے اس لیئے اسے مسترد کیا جاتا ہے. یہ ٹویٹ دراصل پاکستان میں جمہوری یا سول حکومتوں کی دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کے سامنے کمزوری اور بےبسی کا منہ بولتا ثبوت ہے. اس ٹویٹ سے یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ بھلے ہی عوام جتنی مرضی بھاری اکثریت سے اپنے نمائندوں اور رہمناؤں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں لیکن بندوق کا وزن ان کے دیئے گئے مینڈیٹ پر بھاری رہتا ہے.

اس ٹویٹ پر سیاسی جماعتوں کا خوش ہونا اور اس کے بعد حکومتی اقدامات کو مسترد کرنا یا عوام میں دفاعی حلقوں کا سول حکومتوں کے کاموں میں مداخلت دینے اور انہیں ڈکٹیشن دینے پر عوام کا خوش ہونا دراصل بطور معاشرہ ہمارے اس اجتماعی رویے کی عکاسی کرتا ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں آمریت پسندی اور نرگسیت پسندی پر مبنی ہے. یہ اجتماعی رویہ دراصل ہماری نجی زندگیوں سے شروع ہوتا ہے اور معاشرتی سطح تک پھیلتا جاتا ہے. اپنے اپنے گھروں، خاندان، دفاتر، کاروبار میں اپنی دھونس جمانے سے لیکر طاقتور کے سامنے بیٹھ جانے کا یہ رویہ اور اپنی ذات برادری کو سب سے بہتر اور اعلی سمجنے کی نرگسیت کیفیت چونکہ کرٹکل تھنکنگ سے ہمیں نابلد کر دیتی ہے اور ریاست کا دفاعی بیانیہ نفسیاتی طور پر ہمارے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے اس لیئے اپنے جیسے ایک سویلین یا نمایندے کو کسی آمر کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر برطرف کیئے جانے یا اس کی سرزنش پر ہماری اناؤں کو تسکین ملتی ہے. موجودہ معاملے میں اگر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جگہ آرمی چیف خود فون کر کے یا کسی کے ذریعے پیغام بھجوا کر وزیر اعظم کو یہ کہلوا دیتے کہ ان کے یا ان کے دیگر ساتھیوں کی اس نوٹیفیکیشن کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں تو شاید یہ معاملہ سلجھ سکتا تھا .لیکن جس انداز میں ایک ٹویٹ کے ذریعے منتخب وزیر اعظم کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو مسترد کیا گیا وہ دراصل منتخب وزیر اعظم کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے.

دوسری جانب اس پیغام کی ٹایمنگ سیاسی محاذ پر بھی حکومت کیلئے دشواریوں کا باعث بنے گی. “سیکیورٹی رسک ” قرار دیکر پہلے بھٹو کو غدار کہلوایا گیا پھر بینظیر بھٹو کی باری آئی اور اب نشانہ نواز شریف ہے. حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی جیسی جماعت جو خود دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کے زیر عتاب رہ کر یہ سب کچھ بھگت چکی پے وہ بھی اس معاملے کو لیکر دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کی تائید کرتی نظر آرہی ہے. خیر اگر دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کے موقف کو مان لیا جائے کہ ” ڈان لیکس “قومی سلامتی” کا مسئلہ تھا تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سانحہ ایبٹ آباد سامحی اے پی ایس ، کارگل کا مس ایڈونچر، مشرف کا بیرون ملک فرار کیا یہ قومی سلامتی کے مسئلے نہیں تھے.کیا کبھی ان معاملات پرکبھی کوئی ٹویٹ ہماری نظروں سے گزرا ؟ کیا کبھی ان معاملات پر کسی کور کمانڈر کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ کسی کی نگاہوں سے گزرا ؟جس میں ان سانحات میں غفلت برتنے والوں کی برطرفی یا کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا گیا ہو؟ ڈان لیکس یا نیوزگیٹ تو محض ایک صحافی کو ایک میٹنگ کی اندرونی کاروائی کی خبر پہنچانے کا معاملہ ہے لیکن سقوط ڈھاکہ ملک کو دو لخت کر دینے کا واقعہ ہے جس کی حمودالرحمان کمیشن رپورٹ نہ تو آج تک پبلک کی گئی اور نہ ہی وطن عزیز کو دولخت کرنے والے مرکزی مجرموں کو کسی بھی قسم کی سزا سنائی گئی. ایبٹ آباد آپریشن میں امریکی افواج کا اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں گھس کر مارنا ملکی سالمیت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف تھا لیکن نہ تو کسی جرنیل کااستعفی آیا اور نہ ہی کسی جرنیل کو غفلت کا مرتکب قرار دیکر ملازمت سے برطرف کیا گیا.

ڈان لیکس کے کیس میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور راؤ تحسین کی بلی لے کر بھی مطمئن نہ ہونے والے ہاتھ، سانحہ ایبٹ آباد، کارگل مس ایڈ ونچر اور ملکی آئین پر بارہا شب خون مارنے والے اپنے ہی سابقہ ساتھیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کب لائیں گے اس سوال کا جواب شاید ہمیشہ پردے میں چھپا رہے گا. “قومی سلامتی” کی تعریف کی تشریح اور حب والوطنی کی اسناد بانٹنے کا حق نہ تو کسی ایک ادارے کو دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے قبول کیا جا سکتا ہے. “قومی سلامتی” اور “ملکی وقار” اگر امریکی افواج کے ایبٹ آباد آپریشن سے متاثر نہیں ہوتا ڈرون حملوں سے اس پر آنچ نہیں آتی مشرف یا ضیا کے وطن کے آئین کو قدموں تلے روندنے سے یہ متاثر نہیں ہوتا سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد بھی اس کو گزند نہیں پنچتی تو پھر ڈان لیکس جیسا غیر اہم معاملہ اس کو گزند کیسے پہنچا سکتا ہے. وہ سیاسی جماعتیں جو ڈان لیکس کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے مطالبات کر رہی ہیں کیا ان کے قاءدیں میں سے کسی ایک میں بھی اتنی اخلاقی جرات ہے کہ سانحہ ایبٹ آباد کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے اسی طرح شوروغل کریں؟ دوستی جانب دفاعی اہسٹیبلیشمنٹ کو اب “ریاست کے اندر ریاست ” والے تصور سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے .اداروں کی طاقت کی بالادستی کی اس جنگ میں نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہی ہوتا ہے. عوام کے مینڈیٹ کو بوٹ یا بندوق کی نوک تلے یرغمال بنانے کا یہ عمل اب ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے.

Imad Zafar
Imad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:
Tags:
government public state tweet ٹویٹ حکومت ڈان لیکس ریاست عوام
Chowdhury Shabbir Ahmad
Previous Post تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ایم پی اے چوہدری شبیر احمد
Next Post توہین رسالت پر قانونی سزا میں تعطل
Law

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close