Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شب و روز زندگی قسط 21

March 5, 2015 0 1 min read
Library
Government of Punjab
Government of Punjab

تحریر: انجم صحرائی
جس زمانے میں نسیم لیہ بلدیہ لائبریری کے لائبریرین ہوا کرتے تھے بلدیہ لائبریری علم و ادب کا مرکز ہوا کرتی تھی برکت اعوان، فیاض قادری۔ امان اللہ کاظم۔ عدیم صراطی، جمعہ خان، شعیب جاذب اور منظور بھٹہ جیسے احباب سے میری ملا قا توں کی شروعات اسی لائبریری کی مرہون منت ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیہ لائبریری کے لئے دو بار خوبصورت عمارتیں تعمیر کی گئیں پہلی عمارت لیہ بپلک سکول کے قیام کے لئے مستعار لی گئی جو واپس نہ ملی۔ لیہ پبلک سکول کا قیام ڈپٹی کمشنر احمد حسین سلیم کے زما نے میں ہوا۔

لیہ پبلک سکول کے با نیوں میں قا ضی غلام نبی نا صر ، میاں محمد بشیر ، جلال خان ایڈ وو کیٹ اور رانانذ یر احمد مجا ہد ایڈ وو کیٹ شا مل تھے لیہ پبلک سکول کا آ ئیڈ یا رانا مجا ہد کا تھا اور رانا نذیر احمد مجا ہد کو ہی لیہ پبلک سکول کے پہلے با نی پر نسپل بننے کا اعزاز حا صل ہے ۔رانانذ یر احمد مجا ہد ایڈ وو کیٹ نے اپنے دور میں لیہ پبلک سکول کو ایک ماڈل تعلیمی ادارہ بنا نے میں دن رات محنت کی رانا نذیر اور ان کے رفقائے کار کی اسی شب و روز محنت نے لیہ پبلک سکول کو لیہ کا ایک منفرد اور باوقار تعلیمی ادارہ بنا یا ۔ انتہا ئی خدا ترس ، اسلام اور پا کستان سے محبت کر نے والی شخصیت ہیں ۔ قیام پا کستان کے وقت انتہا ئی اوائل عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ پا کستان کے لئے ہجرت کی ۔ قیام پا کستان کے لئے مہاجرین کی دی گئی قر با نیوں کے عینی شا ہد ہیں ۔ مجھے ان کا ایک طویل انٹر ویو کر نے کا اعزاز حا صل ہے اپنے اس انٹر ویو میں رانا نذیر احمد مجا ہد نے سفر ہجرت میں اپنے خاندان کے ساتھ پیش آ نے والے کئی واقعات کو بیان کیا جس سے اندازہ ہو تا ہے کہ پا کستان کتنی قیمتی سر زمین ہے کہ جس کی آزادی کے لئے ہر نسل اور ہر عمر کے مسلما نوں نے قر با نی دی ہے اپنی جاں نذر کی ہے اور اپنا خون پیش کیا ہے ۔رانا نذیر مجا ہد نے اپنے خاندان کے سفر ہجرت بارے جو یاداشتیں مجھے سنا ئیں ان میں سے ایک وا قعہ آپ کو سنا تا چلوں رانا نذیر احمد مجا ہد نے بتا یا کہ بھارت سے پا کستان آ نے والے مہاجرین کی ٹرین جب ملتان پہنچی تب وہ ریل گا ڑی کا فی دیر تک ملتان کینٹ سٹیشن پر کھڑی رہنے کے بعد مظفر گڑھ کے لئے روانہ ہو ئی میں میرے با با امی اور چھوٹا بھا ئی علیم ٹرین کی چھت پر تھے اور ہاں ایک اور مسا فر بھی تھا ہمارے سا تھ ہم سفر اور وہ تھی میری ننھی منی سی چند مہینوں کی معصوم بہن سر وری جو اماں کی گود میں دنیا و ما فیہا سے بے خبر سو ئی ہو ئی تھی جب گا ڑی ملتان سے مظفر گڑھ کے لئے روانہ ہو ئی ابا کو شدید بخار تھا۔

شام کے دھند لکے سا ئے پھیل چکے تھے ٹھنڈی ہوا نے تقریبا سبھی مسا فروں کو اپنا اسیر بنا لیا تھا لگتا تھا کہ سبھی سو گئے ہوں گے کہ اچا نک اماں کی گھبرا ئی ہو ئی آ واز سنا ئی دی “ہا ئے میری سر وری “۔ اس گھٹی گھٹی سی چیخ نے کو سبھی کو بیدار کر دیا اس وقت گا ڑی دریا ئے پنجاب کے پل سے گذر رہی تھی ہوا یہ تھا کہ جو نہی ریل گا ڑی پنجاب پل پر پہنچی اماں کو بھی اونگھ آ ئی ہو ئی تھی ریل پٹری کے جھٹکوں سے معصوم سر وری اماں کی گود سے اچھلی اور دریا میں جا گری ۔ مسا فروں کے چیخنے چلا نے پر گاڑی کو روکا گیا گاڑی دریا سے سے کا فی آ گے جا کر رکی تھی گاڑی کو واپس لا یا گیا کا فی دیر مسا فر معصوم سر وری کو ڈھو نڈتے رہے مگر سر وری کو پا نی نے نگل لیا تھا اسے نہ ملنا تھا اور وہ نہ ملی تھک ہار کے سروری کی تلاش ختم کر دی گئی اور گاڑی ایک بار پھر ماں کی خالی گود کے ساتھ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو ئی ۔ اماں کی آ نکھیں پتھرا چکی تھیں اور ابا بخار میں جل رہے تھے جب ہم مظفر گڑھ پہنچے ۔ کا فی رات بیت چکی تھی ہم گا ڑی سے اترے اور اماں ہمیں اور اپنے بخار میں جلتے شو ہر کو لے کر سٹیشن کی عمارت کے سا منے بر گد کے درخت تلے جا بیٹھیں تھوڑی ہی گذ ری تھی کہ ابا بھی ہم سے روٹھ گئے اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔۔۔ رانا نذیر احمد مجا ہد نے بھی وکیل بننے سے قبل پاک آ ر می میں ملازمت کی تھی لیہ پبلک سکول کے پرنسپل بنے تو پیشہ وکا لت کو خیرباد کہہ دیا ۔ ان کے کے ایک بیٹے رائو فہیم الزماں بھی پاک آ ر می سے وابستہ ہیں ۔ رائو فہیم پا ک آ رمی میں میجر جزل کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ میجر جزل رائو فہیم الزماںلیہ سے تعلق رکھنے والے دوسرے میجر جزل ہیں اس سے قبل لیہ کے میجر جزل (ر) طارق عزیز مرا نی بھی پاک آر می میں خد مات انجام دے چکے ہیں۔

Library
Library

ذکر ہو رہا تھا لائیبریری بلڈ نگ کا تو قارئین لیہ شہر میں مطا لعہ کے شا ئقین کے لئے دوسری لا ئبریری بلڈ نگ جو فیملی پارک کے ساتھ بنا ئی گئی تھی اسے بھی نظر لگ گئی اور یہ خو بصورت بلڈنگ بھی مکمل ہو نے ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ وو کیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کو دے دی گئی جس نے اس میں وو کیشنل ٹریننگ سنٹر قائم کر لیا اور یوں اس بلڈنگ میں بھی لا ئبریری قا ئم نہ ہو سکی لطف کی یہ بات یہ ہے کہ لا ئبریری کی اس نو تعمیر بلڈ نگ کو بھی عارضی طور پر (TEVTA) کو دیا گیا تھا مگر لا ئبریری بلڈنگ کی یہ کہا نی ہماری کتاب دوستی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔ ستر کی دہا ئی میںمحلہ لا ئبریری کا جادو بھی سر چڑھ کر بو لتا تھا ان محلہ لا ئبر یریوں میں ایک آ نہ روز کے کرا یہ پر کتا بیں لے کر پڑ ھنے والے اپنی پیاس بجھا تے تھے۔ محلہ لا ئبر یریوں مین زیادہ تر عمران سیریز اور ابن صفی کی جا سو سی کتب زیادہ ملتی تھیںمحلہ چا نڈیہ والوں میں مسعود لا ئبریری اور محلہ بیلے والا کی ریاض لا ئبریری سے تو میں نے بھی استفادہ کیا ہے۔

اس زما نے کے علمائے کرام میں جنہیں مجھے ملنے یا سننے کا اتفاق ہوا ان میں محلہ عید گاہ کے مولانا عطا ء للہ ،مو لوی غلام حسین ، مو لا نا حامد علی ،مو لانا محمود نظا می ،مو لا نا گل محمد (عر بی ما سٹر ) عبد الصمد آزاد اور مو لا نا محمد حسین تھے ۔ میرے بزر گوں کی مو لوی غلام حسین کے سا تھ خا صی عقیدت مندی تھی میرے چھوٹے دا دا ابو چوہدری محمد شریف صاحب جو ریٹائرڈ تھا نیدار تھے مو لوی غلام حسین کے مدرسہ کے با نی ارا کین میں سے تھے میں نے بھی کئی بار اپنے تایا ابو محمد حسین کے ساتھ مو لوی غلام حسین کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھی ۔اس زما نے میں شیخ نصیر احمد پرا چہ اور چو ہدری شریف متحرک اور معروف سما جی کارکن تھے شیخ نصیر احمد پرا چہ کا جناح ویلفیئر سو سا ئٹی ایک فعال ادارہ تھا ۔ امیر محمد استرا نہ جناح ویلفیئر سو سا ئٹی کے جزل سیکریٹری ہوا کرتے تھے اس زما نے میں محکمہ خوراک کا آفس دربار عارف شہید کے قریب ہوا کرتا تھا بعد میں اس بڑے محل نما مکان میں شیخ نصیر احمد پرا چہ نے جناح ویلفیئر سو سا ئٹی کے سلا ئی کڑھا ئی سکول قا ئم کر لیا تھا ۔کل کا وہ ڈی ایف سی آ فس اور جناح ویلفیئر سو سائٹی کا وو کیشنل سکول کس حالت میں ہے ؟ اس بارے اربا ب اقتدار زیادہ جا نتے ہوں گے۔

دربات عارف شہید سے یاد آ یا اس زما نے میں دربار کے متولی میاں زاہد حسین ہوا کرتے تھے ان دموں مجھے میاں زاہد حسین کا انٹرویو لینے کا اتفاق ہوا ، یہ انٹر ویو ہفت روزہ نوائے تھل میں شا ئع ہوا تھا ۔ میاں زا ہد حسین کے آ ستا نہ میں مجھے بھی حا ضری کا موقع ملا محمد اقبال اورعبد الو حید سے بھی میری آ شنا ئی اسی آ ستانہ پر ہو ئی تھی بعد میں نہ معلوم کیسے یہ دو نوں نو جوان منشیات کے عادی ہو گئے تھے ، عبد الوحید جو کہ محلے میں رہتا تھا اور منشیات کا شکار ہو نے سے پہلے سول کورٹس میں خو بصورت تحریر کا مالک ایک قابل منشی تھا اسے منشیات کا شکار ہو نے کے بعد بہت سے میرے ہم عصر لو گوں نے انتہا ئی نا گفتہ بہہ حا لت میں پا گل بنے پھرتے دیکھا ہو گا اور انہیں یاد بھی ہو گا مجھے یاد ہے کہ میں نے کے ایل گا با کے نام کا پتھر بھی دربار عارف شہید کے آس پڑوس میں کسی گھر کے دروازے کے او پر لگا دیکھا تھا۔

آگے بڑھنے سے پہلے کچھ ذکر ہو جا ئے لیہ کے بازار میں ریڈ لا ئٹ ایریا کا ۔ جی یہ کو نہ بھی دیکھا ہم نے ہے نا عجیب اعتراف ۔ اس زما نے میںپا کستان کے دیگرشہروں کی طرح لیہ میں بھی ریڈ ایریا مو جود تھے نیاز سینما کے ساتھ شمالی گلی اور لیہ کو ٹلہ ھاجی شاہ کے درمیان ریلوے سگنل کے سا تھ یہ وہ علا قے تھے جنہیں ریڈ ایریا کہا جا تا تھا ۔ اک دن ہوا یوں کہ ہم استاد ارمان عثما نی کے حجرے سے گھر جا نے کے لئے نکلے تو ۔۔لیکن شا ئد میں پہلے آپ کو بتا چکا ہوں کہ ارمان عثما نی اپنے وقت کے بڑے شا عر تھے یہ انہی کا شعر ہے۔۔

میں اسی خیال سے آج تک اپنے دل کی بات نہ کہہ سکا
کہ وہ دردو غم سے ہے نا آ شنا کہیں مسکرا کے نہ ٹال دے

ارمان عثما نی ناز سینما کے مالک منور احمد کے دوست تھے انہیں کے ساتھ بہا ولپور سے لیہ آ ئے اور ساری زند گی نا ز سینما کے پچھواڑے میں ملحق ایک کمرے میں گذار دی ۔نہ شا دی کی اور نہ وہ شادی کے حق میں تھے شادی جیسے مقدس بند ھن بارے ان کے جو ریمارکس مجھے یاد ہیں اگر ” شب و روز زند گی “میں lلکھ دوںتو یار لوگ مجھے سنگسار کردیں گے تو بس ان سے نظریں چراتے آ گے بڑ ھتے ہیں کہ ہم جو استاد کے حجرے سے نکل کر گلی سے سٹیشن جا نے کے لئے گذر رہے تھے کہ ریڈ ایریا کی اس گلی کے ایک مکان کے باہر سر راہ پیڑھی پر بیٹھی ایک عورت نے “پا ئی جی” کہہ کے ہمیں آ واز دی ۔مو ٹی سی بڑے بڑے نین نقش والی اس لنگڑی عورت کو میں نے بار ہا دروازے پر بیٹھے دیکھا تھا اس کے ساتھ اس کی جوان بیٹی بھی رہتی تھی جس نے اپنی ناک میںسو نے کا بڑا سا “لونگ ” پہنا ہو تا تھا مگر وہ لڑ کی اپنی ماں کی طرح دروازے پر نہیں بیٹھتی تھی ۔ اس عورت کو میں نے بارہا دیکھا تھا وہ ہمیں کبھی بھی آ نکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتی تھی اور ہم بھی دانش کی جیکٹ کے سبب اپنی گردن اکڑا کے ، اپنی آ نکھیں پتھرا کے وہاں سے گذ رجاتے تھے اس نے مجھے پا ئی جی کہہ کر کیا پکارا کہ ہم تو پا نی پانی ہو گئے ۔ غصے اور دکھ کے ساتھ ہم اس کی طرف متو جہ ہو ئے تو بو لی۔۔

پائی جی ، تسی اخبار آلے ہو نا
جی ۔۔میں نے مختصر جواب دیا

میں تہا نوں ای دسناں چا ہندی آن ۔۔اس نے ٹھیٹھ پنجابی لہجے میں کہا
کیا مسئلہ ہے ؟ میں نے اپنے چٹختے اعصاب پر قابو پاتے سوال کیا مسئلہ اے ہے جی ۔۔ تسی اخبار آلے او ناں ۔۔اس نے پلکیں جھپکا ئے بغیر مجھے گھورتے ہو ئے ایک بار پھر تصدیق چا ہی ۔ہاں جی میرا تعلق اخبار سے ہی ہے کیا بات ہے ؟میں نے پو چھا تے جی میرا مسئلہ اے ہے جی ۔اک بندہ ہے ہر تیسرے چو تھے دن آ جاندا ہے کہندا ہے کہ میں اخبار آ لاں وا ۔منہ وی کالا کردا اے تے پنج رپیئے وی لے جاندا اے ۔ میں کی کراں ۔ اساں تے تنگ آ گئے آن جی اوس کو لوں ۔ اس نے ایک ہی سانس میں اپنی ساری کتھا سنا دی ۔ اس کے لہجے میںمجھے منہ کالا کرنے سے زیادہ پنج رپیئے جانے کا دکھ زیادہ محسو س ہوا ۔ اس کا مسئلہ مجھے اور زیادہ دکھی اور شر مندہ کر گیا۔میرے پو چھنے پر پا ئی جی کی اس لگتی نے اس وکھرے بندے کا جو حلیہ اور قد کاٹھ بتا یا اس سے میں اندازہ نہ کر سکا کہ وہ افلاطون کون تھا ۔میں اس کی کیا مدد کرتا لیکن یہ میرے لئے اطمینان کی بات تھی کہ اس کا مجرم ہم میں سے کو ئی نہیں تھا ۔ میں نے اسے کہا کہ اچھاپتہ کرتے ہیں میں نے اسے یہ بھی کہا کہ مرے کو مارے شاہ مدار پر عمل کر نے والا وہ جعلی صحافی اگر دوبارہ اسے تنگ کر نے آ ئے تو وہ اسے اپنے کمرے میں بٹھا کر کسی ذر یعہ سے رشید نیوز ایجنسی یا پھر استاد ارمان عثما نی کے حجرے میں اطلاع دے ہم اس کا بندو بست کریں گے ۔لیکن اس عورت نے دوبارہ ہمارے دروازے کے زنجیر عدل ہی نہیں ہلا ئی کہ ہم اس جعلساز کا بندو بست کرتے ۔ ہم اس کا مجرم تونہیں ڈھو نڈ سکے لیکن یہ واقعہ ہمیں اک نئے مو ضوع سے روشناش کرا گیا ۔ سو ہم نے بڑی محنت ،تحقیق اور دنوں خاک چھا ننے کے بعد ” لیہ کے بازار حسن ” کے عنوان سے ایک مضمون تحریر کیا جس میں لیہ کے ریڈ ایریاز میں بسنے والے خاندانوں اور عورتوں کی سچی کہا نیاں تھیں مگر وہ کسی بھی اخبار میں شا ئع نہ ہو سکی چو نکہ کو ئی بھی اس ننگی تحریر کو شا ئع کرنے پر تیار ہی نہ ہوا ۔ وہ موٹی سی لنگڑی پنجا بی عورت اور اس کی بیٹی کو لیہ کا ایک کو چوان کہیں سے بھگا کے لا یا تھا جسے ایک ریٹا ئرڈ تھا نیدار کی پشت ہنا ہی حا صل تھی اس نے اسے اور اس کی بیٹی کو بازار کی زینت بنا دیا تھا اور بعد میںاس ٹانگے والے نے ٹانگہ چھوڑ کے بو سکی کی قمیض اور سفید لٹھے کی شلوار پہن لی تھی کہ اس کا نیا کا روبار ٹانگے سے زیادہ آمد نی دینے لگا تھا اسی طرح ناز سینما کے ساتھ ریڈ ایریا والی گلی میںمقامی کنجروں کی اجارہ داری تھی جب کہ ریلوے سگنل کے ساتھ ریڈ ایریا پر ایک تپ دق زدہ چہرے والے موٹے بے ڈھبے بندے کی ٹھیکیداری تھی جو اپنے آپ کو کشمیری کہتا تھا اس نے اس بازار میں ایک ہو ٹل بھی بنایا ہوا تھا جہاں چائے کی ایک پیا لی شہر سے زیادہ مہنگی ملتی یھی۔۔ باقی اگلی قسط میں

Anjum Sehrai
Anjum Sehrai

تحریر: انجم صحرائی

Share this:
Tags:
construction day and night government life school. تعمیر حکومت پنجاب زندگی سکول شب و روز
PPP
Previous Post کورنگی میں نادرا شناختی کارڈ سینٹر پر رشوت کا بازار گرم ہے۔ اعظم خان درانی
Next Post حق سچ لکھنے والوں کو روکنے والے باطل مٹ جاتے ہیں۔ حق سچ کی قلم ہمیشہ رنگ لاتی ہے
Dera Ghazi Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close