کراچی : اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر یوم دفاع امن میراتھن ریس آج مورخہ 6 ستمبر 2013ء شام 4بجے شمع شاپنگ سینٹر چوک شاہ فیصل کالونی سے آغاز ہوگا جو اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا شمع شاپنگ سینٹر چوک پر ہی اختتام پذیر ہوگا اس امن میراتھن ریس کی قیادت حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری شہر کی ممتاز سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات کے ہمراہ کرینگے۔
میراتھن ریس کے آرگنائزر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ اس امن میراتھن ریس کا مقصد شہر میں قیام امن و محبت اور اتحاد و قومی یکجہتی کا فروغ ہے میراتھن ریس میں اسکولوں ،کالجوں کے طلباء و طالبات، کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
