
اسلام آباد (جیوڈیسک) 23 مارچ کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس 8 گھنٹے معطل رہے گی۔
پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔
اس دوران وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔ تاہم دو پہر دو بجے کے بعد یہ سروس بحال کر دی جائے گی۔
