Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

موت کی تلاش میں

January 22, 2015 0 1 min read
Death
Death
Death

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
سر مجھے زندگی کی نہیں موت کی بد دعا دیں ‘مجھے زندگی کی خوشیاں نہیں صرف موت چاہیے اگر مجھے موت نہ آئی تو میں خود کشی پر مجبور ہو جائوں گی۔ لیکن میں خود کشی کی حرام موت مرنا نہیں چاہتی ‘سر مجھے کوئی ایسی دعا ، تسبیح وظیفہ بتا ئیں جس سے میں فوری طور پر مر جائوں میں ایک پل کے لیے بھی اب زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ میرے سامنے ایک بیس بائیس سال کی نوجوان دھان پان سی نازک اندام لڑکی بیٹھی موت کی خواہش اور التجا کر رہی تھی۔ اُس کی موت کی خواہش ایک برقی رو کی طرح میرے ذہنی سرکٹ سے ٹکرائی اور مجھے ہلا کر رکھ دیا۔اُس کے لہجے میں شدید اندرونی خوف اور کرب شامل تھا اور چہرے پر خوف و دہشت برسنے کے سا تھ ساتھ آنکھوں میں موت کی التجا پوشیدہ تھی ۔ اُس کی آنکھوں اور چہرے پر خوف و دہشت کے واضح سائے لرزاں تھے۔

خوف و دہشت سے بار بار اُس کے جسم پر لرزا طاری ہو جاتا اور آنکھوں سے اشکوں کا سیلاب بہہ نکلتا۔ شدت غم اور اندرونی کرب سے اُس کے ہونٹ کانپ رہے تھے اور چہرہ با ر بار زرد پڑ جاتا وہ کسی عجیب و غریب اذیت ناک کشمکش میں مبتلا نظر آرہی تھی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اُس کے چہرے پر خوف و کرب کے آثار گہرے سے گہرے ہوتے جا رہے تھے۔اُس کے چہرے پر نوجوانوں والی زندگی سے بھر پور تازگی یا رونق نہیں تھی ۔جسے زندگی سے تعبیر کیا جاتا ہے تکلیف اور غم کی شدت نے اُسے برسوں کا بیمار بنا دیا تھا ۔اُس کی آواز اور چہرے کا کرب بتا رہا تھا کہ وہ مشکلات کی بے شمار دلدلوں سے گزری ہے اور پتہ نہیں مصائب کے کتنے پہاڑ اِس چھوٹی عمر میں ہی اُسے سر کرنے پڑتے ہیں ۔سر میں نے بچپن سے ہی اپنے سر پر مسائل کی کڑی دھوپ دیکھی ہے لیکن اب تو میری قوت برداشت جواب دے گئی ہے ۔اُس کی حالت ِ زار دیکھ کر میری آنکھوں کے گوشے بھی بھیگ چکے تھے ‘میرے بار بار پوچھنے پر اُس نے اپنا دکھ بتانے کی کئی بار کوشش کی وہ ضبط کی پوری کوشش کر رہی تھی مگر پھر بھی اُس کا چہرہ ، آنکھیں اور درد میں ڈوبی ہوئی آواز اندرونی کرب کا غماز تھی۔

Life
Life

وہ بولنے کی پوری کوشش کر رہی تھی لیکن اُس سے بولا نہیں جا رہا تھا شدتِ غم نے اُس کے پورے وجود کو جکڑ لیا تھا اُس کی قوت برداشت جواب دے گئی ‘آواز نے اُس کا ساتھ ساتھ چھوڑ دیا اب شدت غم سے صرف اُس کے ہونٹ ہلکے ہلکے کانپ رہے تھے ۔اُس کی حالت زار دیکھ کو میں بھی پریشان اور دکھی ہو گیا تھا ۔ وہ روتے روتے نیم بے ہوش ہو چکی تھی ۔ غم ، درد، کرب ، بے بسی ، لا چارگی ، اور شدید دکھ تکلیف اُس کی ہڈیوں تک سرایت کر گئی تھی ۔اُس کی روح ، دل و دماغ کسی ناقابل ِ برداشت تکلیف میں مبتلا تھے ۔جب وہ بہت زیادہ رو چکی تو میں نے اُس کو جوس پینے کو دیا ‘مجھے خطرہ تھا کہیں درد کی شدت سے وہ زندگی کی بازی نہ ہار جائے ایک دو گھونٹ جوس پینے کے بعد اُس نے جوس ایک طرف رکھ دیا اور تقریباً چار صفحات پر مشتمل ایک خط میری طرف بڑھا یا اور کہا سر میں اپنا مسئلہ آپ کو اپنی زبان سے نہیں بتا سکتی ‘آپ میری الم ناک داستان پڑھ لیں اور پھر خود ہی فیصلہ کریں کہ میں زندگی کی بجائے موت کی بھیگ کیوں مانگ رہی ہوں ۔ پوری دنیا میں کون ہو گا جو زندگی جیسی نعمت کو ٹھکرائے گا ۔میں بھی حیران تھا کہ کرہ ارض پر ہر ذی روح اپنی زندگی کی بقا کے لیے بھاگ دوڑ کر رہا ہے۔ لوگ لاکھوں کروڑوں روپے اور اپنی قیمتی جائیدادیں اِس زندگی کو قائم رکھنے کے لیے ہر لمحہ لگانے کو تیا ر ہیں ۔لیکن اِس معصوم لڑکی پر کون سی قیامت نازل ہو گئی تھی جو یہ زندگی جیسی قیمتی چیز پر موت کو ترجیح دے رہی تھی میں آج جب دفتر سے گھر واپس آیا تو مجھے بتایا گیا کہ ایک پریشان خستہ حال لڑکی تین گھنٹے سے میرا انتظار کر رہی ہے۔

میں اِس لڑکی کو ایک عام ضرورت مند لڑکی سمجھا لیکن جب اِس کے سامنے بیٹھا تو یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ کوئی عام مسئلے کی بجائے موت کی بد دعا کا تقاضہ کرے گی۔اُس کی حالت ِ زار دیکھ کر میں بھی بہت زیادہ دکھی اور پریشان ہو گیا تھا میں نے جب اُس کا الم ناک خط پڑھنا شروع کیا تو میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ وہی کوئی عشقیہ داستان ہو گی یہ کسی سے محبت کر تی ہو گی یا تو وہ بے وفا ہو گیا ہے یا اِس کے گھر والے نہیں مانتے ایسے عشقیہ خطوط روزانہ بے شمار میرے پاس آتے ہیں ۔لیکن چند سطریں پڑھنے کے بعد ہی مجھے معاملے کی نزاکت اور سنجیدگی کا ادراک ہو نا شروع ہو گیا کہ یہ کوئی لّو لیٹر یا محبوب کی جدائی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ تو انتہائی کرب ناک اور تکلیف دہ معاملہ تھا ۔اِس لڑکی پر تو قیامت سے پہلے ہی قیامت نازل ہو گئی تھی اور یہ بیچاری افشائے راز کے خوف سے اِدھر اُدھر بھاگ رہی تھی یہ نازک سی لڑکی اپنے ناتواں اور کمزور جسم میں ذلت کے اِس بارِ گراں کو اُٹھانے کی طاقت ہی نہیں رکھتی تھی گردشِ حالات کا یہ زاویہ اور زخم اتنا گہرا اور مہیب تھا کہ وہ مجبور ہو کر موت کی فریاد کر رہی تھی ۔اُس پر ہونے والے ظلم کی روداد اتنی الم ناک اور اثر انگیز تھی کہ جیسے جیسے میں پڑھتا جا رہا تھا میرا دل و دماغ اور وجود درد اور غم کی شدت سے پگھلتا جا رہا تھا اُس معصوم بیٹی کے بے داغ کردار اور لباس کو مختلف تہمتوں اور ظلم ِ عظیم سے آلودہ کر دیا گیا تھا ‘پڑھتے پڑھتے میرا جسم آتش فشاں کی طرح چٹخنے لگا پورا جسم غم ، غصے اور نفرت کی آگ میں جلنے لگا میرے اندر آگ کے کئی بھانبھڑ جل اُٹھے خط پڑھ کر میری یہ حالت ہو گئی تھی تو پتہ نہیں یہ معصوم بیٹی ذلت اور تکلیف کے کتنے دریا عبور کر کے اور اذیت کے کتنے صحرائوں میں ننگے سر ننگے پائوں چل کر میرے پاس آئی تھی۔ اُس کی الم ناک داستان لکھنے کے لیے بھی ایک سنگ دلی درکار ہے ۔بنتِ حوا کا تعلق ایک چھوٹے شہر سے تھا BAکا امتحان امتیازی پوزیشن سے کیا باپ کا سایہ بچپن میں سر سے اُٹھ گیا یہ بڑی بہن تھی باقی بھی دو بہنیں تھیں غریب ماں لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنی بیٹیوں کا پڑھا رہی تھی۔

محلے کے اوباش نوجوان نے کئی بار اِس معصوم کو چھیڑا اِس کے انکار اور خاموشی پر اِس کو اغوا کر کے لے گیا معصوم بیٹی کی عزت تار تار کرنے کے ساتھ اِس کی ویڈیوبھی بنا لی بعد میں اِس کو بلیک میل کر نا شروع کر نا کر دیا کہ بار بار میرے پاس آئو ورنہ NETپر ویڈیو چلا دو ں گا یہ معصوم کئی ماہ اُس کی بلیک میل کا شکار رہی ۔ اب اُس وحشی درندے نے نئی ڈیمانڈ کی کہ اپنی بہن کو بھی لے کر آئو ورنہ اغوا کر لوں گا یا ویڈیونیٹ پر چلا دوں گا ۔ اُس خنزیر درندے کے خوف سے یہ وہ شہر چھوڑ کر لاہو ر آگئے تو اُس نے غصے سے ویڈیو NETپر چلا دی اور اس کے تمام رشتہ داروں کو بتا یا کہ وہ میرے ساتھ غلط تھی ۔ اب یہ اور اِس کی ماں بہنیں منہ چھپاتی اِدھر اُدھر بھاگ رہی ہیں کہ اگر خود کشی حرام نہ ہوتی تو کب کی ہم چاروں خود کشی کر لیتیں یہ معصوم بیٹی بے شمار عالم دین سے پوچھ چکی ہے کہ خود کشی حرام ہے تو موت کا آسان وظیفہ یا طریقہ بتا دیں میں بے بسی لا چارگی کا بت بنا مجرموں کی طرح اُس کے سامنے بیٹھا تھا کہ اِس مہذب معاشرے اور آزاد ملک میں کوئی بھی اُس کی مدد نہیں کر سکتا تھا وہ بے چاری تو چلی گئی لیکن میرے اندر غم اور تکلیف کے ہزاروں دریا بہا کر چلی گئی میں روزانہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اے خالق بے نیاز اِس کے دشمن کیرسی دراز نہ کر اِس کو سکون قلب عطا کر اور اگر یہ خود کشی پر مجبور ہو جائے تو اِس کو معاف کر دینا ۔آج وطن عزیز کے طول و عرض میں بے بس ، لاچار ، مظلوم ، محروم فاقہ کش ، کرب ناک زندگی گزار رہے ہیں پتہ نہیں کب کوئی مسیحا آکر اِس نظام کو بدلے گا ۔کب حوا کی بیٹیاں ایک صالح اور محفوظ معاشرے میں آزادانہ اور امن کی زندگی گزار سکیں گی۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Death life Prayer search تلاش خوف دعا روتے زندگی موت
Lahore
Previous Post حرمت رسول کا دفاع امت پر مسلمہ پر لازم و ملزوم ہے : ناظرہ مسعود صدیقی
Next Post رواں مالی سال پرسنل لونز میں اضافہ ہو گیا: اسٹیٹ بنک
State Bank

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close