Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حیات کی موت

October 19, 2019 0 1 min read
Shahid Hayat Khan
 Shahid Hayat Khan
Shahid Hayat Khan

تحریر : ناصر اقبال خان

جس روز دنیا کا وجود مٹا دیا جائے گا، اس کے بعد موت کوبھی موت آ جائے گی مگر زندہ انسانوں کی دنیا میںم وت سب سے بڑی حقیقت ہے اوراس سے بڑھ کر کوئی بے رحم نہیں۔حضرت انسان کے جنم دن سے موت اس کا تعاقب کرنے لگتی ہے۔انسان سمیت کوئی جاندار موت سے مستثنیٰ نہیں۔اپنے اپنے عہد کے بڑے بڑے فرعون اورقارون آج مردہ حالت میں روزمحشر کے منتظر ہیں۔ سکندراعظم کی دنیا سے خالی ہاتھ رخصتی کا عبرتناک واقعہ دیکھنے اورسننے والے بھی اقتدار کیلئے اقدار روندنے ،زروجواہر جوڑنے اورمحلات بنانے سے بازنہیں آئے ،ان میں سے کئی انسان وہ بھی ہیں جودھن دولت کما نے بلکہ ہتھیانے کے دوران عزت کمانابھول گئے اورآج ان کی دھونس کے باوجود ان کادھن ان کیلئے بوجھ بن گیا ہے ۔آج وہ اپنے قصر کے آرام سے محروم کسی نہ کسی زندان میں قید ہیں۔آج وہ اپنی بے پایاں دولت سے اپنے اوراپنے بچوں کیلئے عزت اورآزادی نہیں خریدسکتے ۔زندگی میں جوسرمایہ دارہزاروں ایکٹراراضی کے مختار ہیں انہیں موت کے بعددوگز زمین نصیب ہوگی یا نہیں اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔انسان کی موت کے بعداس کامال مرقدمیں ساتھ نہیں جاتاصرف اعمال ساتھ جاتے اوروہاں بہت کام آتے ہیں۔متوفی کے ورثااس کے ناجائزمال پر خوب عیش وعشرت کرتے ہیں جبکہ میت کیلئے اس کا مال مرقد میں وبال بن جاتا ہے ۔ہمارے آس پاس ایسے کئی انسان ہیںجوزندہ ہوتے ہوئے بھی زندہ نہیں ہوتے اوران کی موت دوسروں کی عبرت کاسامان بن جاتی ہے جبکہ کچھ شخصیات کی موت کے بعد بھی ہمیں ان پررشک آتا ہے۔سندھ پولیس کے دبنگ ایڈیشنل آئی جی اورشہرقائد کے سابقہ چیف آف پولیس شاہدحیات خان کاشمار بھی ان قیمتی انسانوں میں ہوتاتھا جو اپنے منفرداورمختلف طرزحیات سے دوسروں کیلئے امیداورنوید بن جاتے ہیں۔جولوگ شاہد حیات خان کی طرح زندگی بھر زراورزور کیلئے اپنی اوراپنے خاندان کی عزت پرسمجھوتہ نہیں کرتے موت کے بعدبھی ان کانام عزت سے لیا جاتاہے۔چلیں آج شاہدحیات خان سے ملتے ہیں جو حیات نہیں رہے لیکن اس طرح کے اُجلے اورسلجھے لوگ مرتے بھی نہیں ۔

سرزمین سندھ کے زیرک اوردبنگ ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہدحیات خان تاحیات اپنے محکمہ کی طرف سے ملنے والے دو بیڈ روم کے فلیٹ میں مقیم رہے اورآج تک کسی نے ان کی زبان سے کوئی گلہ نہیں سنا۔ان کی حیات میں آسودگی ان کی طبیعت میں فطری سادگی کانتیجہ تھی۔ا نہیں زندگی بھرافسری ،سروری اوربرتری کابخار نہیںہوا۔وہ شروع سے بہت سادہ مزاج ،سراپااخلاص اور” ڈائون ٹوارتھ” تھے ۔شاہدحیات خان کاسرمایہ افتخاراورامتیازی نشان ان کااطمینان تھا ۔ کراچی پولیس کے چیف مقررہونے کے بعدبھی انہوں نے اسی گھر میں رہناپسندکیا،انہوں نے زندگی بھرگھرتبدیل کیا اورنہ اپنے دوست بدلے۔ شاہد حیات خان شہرقائد میں طویل علالت کے بعد حق رحمت سے جاملے، مرحوم نے اپنے فرض منصبی کی بجاآوری کے دورا ن دو بار موت کاسامنا کیا اوراسے شکست دی۔سرفروش اورفرض شناس شاہدحیات خان نے فرض منصبی کی بجاآوری کے دوران قید و بند کاسامنا بھی کیا۔شاہد حیات خان گزشتہ کئی ماہ سے انٹیلی جنس بیورو میں تعینات تھے، انہوں نے موٹروے پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔وہ مختصر مدت کیلئے ایف آئی اے میں ڈائریکٹر سندھ بھی تعینا ت رہے۔

شاہدحیات خان کی حیات مہم جوئی سے عبارت ہے،وہ پولوبہت شوق سے کھیلتے تھے اور انہیں پولو کھیلنے میں خاصی مہارت حاصل تھی ۔ا نہیں شہرقائد میں مختلف چیلنجز سے نبردآزماہوناپڑا مگر انہوں نے کبھی دبائوقبول نہیں کیاتھا ۔شاہد حیات خان نے 1988ء میں اپنی سرکاری ملازمت کی شاندار شروعات سول سروس کا امتحان پاس کرکے صوبہ خیبر پختونخوا میں سول جج کی حیثیت سے کی تھی۔شاہد حیات خان نے 1989ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور 1991 ء میں وہ با ضابطہ طور پر سول سروس سے وابستہ ہوگئے تھے۔ شاہدحیات خان 1992ء میں اے ایس پی کی حیثیت سے لاہور میں تعینات رہے جہاں انہوں نے اپنا وجودمنوایا۔ انہیں 1993 ء میں اقوام متحدہ کے مشن پر بیرون ملک جاناپڑا۔شاہدحیات خان مرحوم نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی موٹروے میں قابل رشک خدمات سرانجام دیں۔ 1995ء میں جب کراچی میں کشت وخون اور سکیورٹی فورسزکا آپریشن زوروں پر تھا،اس وقت انہیں اہم ٹاسک دیتے ہوئے لہولہوشہرقائد کے انتہائی خطرناک ایریا میںتعینات کیا گیاتھا۔ وہاں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران انہیں شدید حملے کاسامناکرناپڑا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ سماج دشمن عناصرنے انہیں جان سے ماردینے کے ارادے سے فائرکیا جوان کے چہرے پرلگا اور وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس وہیں تعینات ہوئے جہاں انہیں گولی ماری گئی تھی ۔1996 ء میں بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل والے پولیس ایکشن کے دوران وہ پھرگولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، تاہم ہسپتال میں کئی ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں د وسرے پولیس آفیسرز کے ساتھ گرفتار کرلیاگیاجبکہ ہسپتال میں روبصحت ہونے کے بعد انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیاتھا۔تقریباً ڈھائی برس پابندسلال رہنے کے بعد انہیں دوبارہ شہرقائد کے ایریاصدرمیں بطورڈویژنل پولیس آفیسر تعینات کیا گیا، جس کے بعد انہیں ایس پی ٹھٹھہ مقرر کیا گیا۔

ٹھٹھہ میں فرض منصبی کی بجاآوری کے دوران انہوں نے اپنے مخصوص طرز کی پیشہ ورانہ خدمات کے دوران الیکشن مہم میں ایک سیاسی جماعت کے دبائو پراس کی مدمقابل پارٹی کیخلاف ماورائے قانون اقدام کرنے سے دوٹوک انکار کیا تو اس پاداش میں ا نہیں پھرٹرانسفر کردیا گیا، جس کے بعد وہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کراچی ایسٹ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی تعینات رہے۔ آبائی طورپرڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے شاہد حیات خان ڈی آئی جی پولیس شرقی اور سائوتھ بھی رہے۔بحیثیت ڈی آئی جی سائوتھ پوسٹنگ کے دوران اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے اہم ٹاسک ملنے پر سندھ کے اہم شاہ زیب قتل کیس کے سربراہ تفتیشی آفیسر بھی رہے۔ان کی قیادت میں تفتیشی ٹیم نے اس مقدمہ کو کامیاب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ شاہد حیات خان عباس ٹائون کے خوفناک بم دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کے بھی سربراہ رہے۔شاہد حیات خان مرحوم کے ساتھ اورماتحت کام کرنیوالے پولیس آفیسرز سمیت اہلکارانہیں اس بنیاد پر بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ وہ ہر ساتھی کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہواکرتے تھے۔وہ اپنے ساتھی پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا مورال بلند کرنے میں خاصی مہارت رکھتے تھے، اہلکاروں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناتناول کرناان کامعمول تھا ۔شاہد حیات خان نے تاحیات اپناطرزحیات تبدیل نہیں کیا۔مرحوم نے باوفا بیوہ سمیت دوباصفا اورباحیاء بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

نیک نام شاہد حیات خان کی نمازجنازہ بھی شہرقائد کاایک بڑا سیاسی وسماجی اجتماع بن گئی ، کراچی سمیت ملک بھر سے لوگ اظہارعقیدت کیلئے جوق درجوق ان کی نمازجنازہ میں شریک ہوئے اوران کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ پاک آ رمی، نیوی،رینجرز اورپولیس کے آفیسرزسمیت سیاست ،صحافت اورتجارت کے شعبہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔سابق ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان کی نماز جنازہ کراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس کے بعد مرحوم کی میت کو سپردخاک کرنے کیلئے ان کے آ بائی ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیاتھا۔شاہد حیات خان کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی، ایڈیشنل آ ئی جی حضرات،ڈی آئی جی حضرات، پاکستان آرمی، نیوی،رینجرز، ایف ا ئی اے، آئی بی کے آفیسرز و جوان، سندھ پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے علاوہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندگان، شہرقائد کے ٹریڈرز سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ہردلعزیز شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرا ئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے مرحوم پولیس آفیسرکی مختلف شعبہ جات اور بالخصوص بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی تعیناتی کے دوران ان کے جرأتمندانہ اقدامات اور کراچی کی سطح پران کی پولیس اصلاحات کوبہت سراہا۔

امید ہے ہرباشعورفرد شہرقائد کے سابقہ دبنگ چیف شاہدحیات خان کی نیک نامی کی شہادت د ے گا اورلوگ کراچی میں قیام امن کیلئے ان کے نام اورکام کو مدتوںتک یادرکھیں گے۔شہرقائد کے شاہدحیات خان کی طرح ان دنوں شہرلاہور میں بھی ایک انتھک اورزیرک ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمدخان نے سماج دشمن عناصرسمیت اپنے محکمے کی گندی مچھلیوں کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع کیاہوا ہے۔وہ پولیس کلچر تبدیل کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پرکاری ضرب لگارہے ہیں۔پروفیشنل ڈی آئی جی اشفاق احمدخان نے لاہورپولیس کی نبض پرہاتھ رکھتے ہوئے مرض پہچان کراس کاموثر علاج شروع کردیا ہے۔

ریاستی اداروں کے مقابلے میں 24/7کی بنیادپرمسلسل اورانتھک کام کرنے کے باوجود پولیس اہلکاربہت زیادہ اورسخت سزائوں کاسامناکرتے ہیں ،ایسا کئی آفیسرز کاکہنا ہے اورمیں بھی ان کی بات سے متفق ہوں ۔اشفاق احمدخان کے نزدیک ان کے ماتحت آفیسرزاوراہلکار انفرادی اوراجتماعی کارکردگی میں بہتری کیلئے مزیدتوانائیوں اور آسانیوں کے مستحق ہیں،انہیں جدید خطوط پر تربیت دیتے ہوئے ان میں موجود صلاحیت ،قابلیت اورپیشہ ورانہ مہارت کومزیدنکھارا جاسکتا ہے۔اشفاق احمدخان کے ویژن کی روسے حالیہ دنوں میں لاہورپولیس کے اندر جودوررس اصلاحات دیکھنے میں آئی ہیں ان سے عنقریب بہت مثبت تبدیلی کی امید ہے۔سی ٹی اولاہورکیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی لیاقت اوراپنے ادارے کی نیک نامی کیلئے استدلال کے ساتھ وکالت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرتے ہیں لیکن زیادہ تر شہریوں کوابھی تک ٹریفک کاشعورنہیں آیا۔ہماری پولیس میں جہاںکچھ خامیاںہیں وہاں کئی ایک پلس پوائنٹ بھی ہیں۔ اگرشاہدحیات خان مرحوم کو اپنے ادارے کاروشن چہرہ اور پولیس کے ماتھے کاسہرا کہاجائے توبیجا نہیں ہوگا ۔بیشک شاہدحیات خان اوراشفاق احمدخان سے جانباز مادروطن کاناز ہیں۔

Muhammad Nasir Iqbal Khan
Muhammad Nasir Iqbal Khan

تحریر : ناصر اقبال خان

Share this:
Tags:
Death life police Shahid Hayat Khan Sindh پولیس زندگی سندھ شاہد حیات خان موت
DMC EAST Metting
Previous Post چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو افسران کیجانب سے یوسی 10 اور 24 میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ
Next Post بریگزٹ: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی
London Brexit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close