Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قرض کی پیتے تھے مے

December 5, 2021 0 1 min read
Debts
Debts
Debts

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

بیٹھے بیٹھے اچانک خیال آیا کہ خانِ اعظم کے یوٹرن گنتے ہیں۔ ہم گنتے گنتے ”ہَپھ” گئے مگر یوٹرن شیطان کی آنت کی طرح طویل ہوتے گئے۔ صرف کورونا وائرس پر ہی کئی یوٹرن۔ وزارتِ عظمیٰ کے حصول سے پہلے 100 دنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے کا اعلان، پھر درسِ خودی دیتے ہوئے کہہ دیا ”گھبرانا نہیں”۔ ذرا غصّہ آیا تو فرمایا ”قوم میں صبر نہیں” اور آخری پیغام یہ کہ ہماری کارکردگی کا 5 سال بعد پتہ چلے گا۔ بجا ارشاد! مگر ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود ”میڈم کارکردگی” مفقود الخبر۔

خانِ اعظم کے بقول ”یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب رَہنماء نہیں ہوتا اور جو یوٹرن لینا نہیں جانتا، اُس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہوتا”۔ اِس حساب سے تو خانِ اعظم دنیا کے عظیم رَہنماؤں کو بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ عظیم رَہنماؤں نے تو پتہ نہیں شاید چار پانچ یوٹرن لیے بھی ہوںگے یا نہیں لیکن ہمارے خاں کے یوٹرن بے شمار۔ اِس لیے اقوامِ عالم کو چاہیے کہ خانِ اعظم کو عظیم ترین رَہنماء تسلیم کرکے اُن کے آگے زانوئے تلمذ تہ کردیں۔ ویسے ہمارے ہاں کئی لکھاری ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو خانِ اعظم کو قائدِاعظم ثانی، محمود غزنوی، ٹیپو سلطان اور اِن جیسے کئی دوسرے القاب سے نوازتے رہے لیکن پتہ نہیں اب اُنہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ لکھاری یا تو ”دُڑکی” لگا گئے ہیں یا پھر تلواریں سونت کر اپنے ہی ممدوح کے شکار کو نکل کھڑے ہیں۔

تھک ہار کر ہم نے سوچا کہ یوٹرنوں پر ”مٹی پاؤ” اور قوم کو خانِ اعظم کے کارنامے گنواؤ۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری نظر کمزور ہو کیونکہ سیاسی گَٹر میں ”گوڈے گوڈے” اُترنے کے باوجود ہمیں ”کَکھ” نظر نہیں آیا۔ اب ایسا بھی نہیں کہ ”شیروانی” کے حصول کے بعد خانِ اعظم ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے ہوں۔ حقیقت یہی کہ اُنہوں نے اپنی علمیت کے زور پر قوم کے علم میں اضافے کی مقدور بھر کوشش کی اور کرتے رہتے ہیں۔ دینی، دنیاوی، معاشی، معاشرتی، تاریخی اور سائنسی علوم پر اُن کی گرفت دیکھ کر بندہ اَش اَش کر اُٹھتا ہے۔ اُنہوں نے فرمایا ”باقی پیغمبر اللہ کے آئے لیکن تاریخ میں اُن کا ذکر ہی نہیں۔ بڑا کم ذکر ہے۔ حضرت موسیٰ کا ہے مگر حضرت عیسیٰ کا تو تاریخ میں ذکر ہی نہیں”۔خانِ اعظم کے اِس بیان کے بعد ہم نے سوچا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ مسیحیوں کے نزدیک دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے نبی کا ذکر ہی نہ ہو۔ محترم! قُرآنِ مجید کی 13 سورتوں میں 61 مرتبہ حضرت عیسیٰ کا ذکر ہے اور سورة مریم میں حضرت عیسیٰ کا قصّہ مفصل بیان کیا گیا ہے۔ کیا قرآنِ مجید سے زیادہ مستند کوئی تاریخی حوالہ بھی ہو سکتا ہے؟۔

خانِ اعظم نے فرمایا” درخت رات کو آکسیجن اور صبح کو ہائیڈروجن چھوڑتے ہیں”۔ ہم تو یہی پڑھتے آئے کہ درخت دن کو آکسیجن چھوڑتے ہیں لیکن اب پتہ چلا کہ ہمارے اساتذہ اتنے نااہل تھے جو ہمیں غلط سلط پڑھاتے رہے۔ ہمارے علم میں ایک اور اضافہ ہی نہیں بلکہ بہت بڑا دھماکہ تھا جب خانِ اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فرمایا ”جرمنی اور جاپان نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد اپنے مشترکہ سرحدی علاقے میں صنعتیں قائم کیں”۔ باقی دنیا تو ہمارے خلاف تھی ہی، گوگل نے بھی ہمیں گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کے مطابق جرمنی اور جاپان کے درمیان 900 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ اب یہ تو اُن ممالک میں جا کر ہی پتہ چل سکتا ہے کہ گوگل سچا ہے یا ہمارے خانِ اعظم۔ ہمارے عظیم وزیرِاعظم حسابی کتابی بھی بہت ہیں۔ اُنہوں نے فرمایا ”ہم نے اڑھائی سالوں میں 35 ہزار ارب قرضہ واپس کیا”۔ حاسد کہتے ہیں کہ گزشتہ 3 سالوں کے بجٹ میں ملکی و غیر ملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے کُل 9 ہزار ارب روپے مختص کیے گئے۔ اب 9 ہزار ارب میں سے 35 ہزار ارب ادا کیسے ہوگیا؟۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کا 3 سالوں کے بجٹ کا کُل حجم بھی 35 ہزار ارب نہیں بنتا۔۔۔۔ ہمیں کیا معلوم کہ ایسا کیسے ہو گیا، یہ اللہ جانے یا خاں، ”سانوں کی”۔

خانِ اعظم کی نگاہِ انتخاب کے قُربان جائیں کہ اُنہوں نے سارے لعل وجواہر اپنے گرد اکٹھے کر لیے۔ ایک گوہرِ نایاب (شوکت ترین) نے آئی ایم ایف کے سامنے یوں گھٹنے ٹیکے کہ اب مِنی بجٹ کی نوید سنا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایک تقریب میں فرمایا ”آئی ایم ایف نے 3 سالوں میں دیئے جانے والے 6 ارب ڈالروں کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا”۔ خانِ اعظم نے سچ کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خودکُشی، واقعی اب ہم اجتماعی خودکشی کی طرف رواں دواں ہیں۔ سٹاک مارکیٹ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن میں لگ بھگ 2200 پوائنٹس گِر گئی اور وہ ڈالر جو 1958ء میں 3 روپے کا اور 2018 ء میں 110 روپے کا تھا، آج 180 روپے کا ہوگیا۔ یہ بھی اِسی حکومت کا کارنامہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جی ڈی پی منفی 0.38 فیصدتک پہنچا ( نوازلیگ کے دَور میں جی ڈی پی 5.8 فیصد)۔ 2018ء میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا جبکہ آج ہر پاکستانی 2 لاکھ 35 ہزارروپے کا مقروض ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 21ء میں مہنگائی گزشتہ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر 11.5 فیصد رہی۔ ماہرِمعاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ یہ اعداد وشمار غلط ہیں۔ اگر درست رپورٹنگ ہو تو مہنگائی 13 سے 14 فیصد تک ہے۔ اِس مہنگائی پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء بھی پھَٹ پڑے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں کس مُنہ سے ووٹ مانگنے جائیں گے؟۔ گویا
کعبہ کس مُنہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

ہمارا وزراء کو پیغام ہے کہ ابھی تو ابتداء ہے، جب آئی ایم ایف کے حکم پر مِنی بجٹ میں 350 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگائے گئے، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کی گئیں اور ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی تو پھر مہنگائی کا ایسا طوفان اُٹھے گا جو آپ سب کو بہا لے جائے گا۔

خانِ اعظم احتساب کا نعرہ بلند کرکے اقتدار میں آئے۔ اُنہوں نے بارہا کرپشن کو جَڑ سے اُکھاڑ دینے کا نعرہ بلند کیا لیکن آڈیٹر جنرل کی چشم کُشا رپورٹ نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کورونا ریلیف پیکج کے لیے 1200 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں سے 500 ارب روپے غریبوں کے ریلیف کے لیے تھے لیکن اُن پر صرف 116 ارب روپے خرچ ہوئے اور اُن میں سے بھی 35 ارب روپے سے زائد خلافِ ضابطہ ادائیگیوں کا انکشاف ہوا۔ غریب ترین خاندانوں کے لیے 150 ارب روپے رکھے گئے جبکہ 145 ارب روپے دیئے گئے۔ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے کا فنڈ مختص ہوا لیکن 16 ارب روپے دیئے گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے لیے 50 ارب روپے مختص ہوئے جبکہ 10 ارب روپے دیئے گئے۔ بجلی اور گیس کی سبسڈی کی مَد میں 100 ارب روپے رکھے گئے لیکن صرف 15 ارب دیئے گئے۔ آڈیٹر جنرل رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں 7 ارب روپے ایسے 5 لاکھ لوگوں کو تقسیم کیے گئے جو نہ صرف یہ کہ غریب نہیں تھے بلکہ پینشنراور انکم ٹیکس فائلر بھی تھے۔ یہ پیسہ ایسے لوگوں کو بھی دیا گیا جنہیں نادرا ضرارت مندوں کی فہرست سے نکال چکا تھا۔ چین نے کورونامریضوں کے لیے 100 بستروں پر مشتمل انفیکشن سنٹر بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کو 4 ملین ڈالر کی امداد دی لیکن آج تک ایسا کوئی سنٹر معرضِ وجود میں نہیں آسکا۔

اِس رپورٹ میں بے ضابطگیوں کے منظرِعام پر آنے کے بعدکون کہہ سکتا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اگر بین الاقوامی سروے کے مطابق کرپشن 3 درجے بڑھ چکی تو اِس سروے کو تسلیم کیے بنا کوئی چارہ نہیں۔ کیا احتساب کا نعرہ لگانے اور ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا عزم کرنے والے وزیرِاعظم صاحب اِس رپورٹ پر کسی کارروائی کا حکم صادر فرمائیںگے؟۔ یاد رہے کہ اسلامی ریاست کی خشتِ اوّل ہی عدل ہے اور عدل کا تقاضہ یہی کہ بلاامتیاز کیا جائے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
budgets debts facts guides knowledge messages reports بجٹ پیغام حقیقت رپورٹ رہنماؤں علم قرض
Sialkot Incident
Previous Post پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف
Next Post لیجنڈ قوال عزیز میاں کو بچھڑے 21 برس بیت گئے
Aziz Mian

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close