
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریزمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے سارے مزے ہوں گے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کا میلہ بھی لگے گا۔
ٹی ٹوینٹی کا تڑکا بھی لگے گا۔ سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز 11 نومبر سے شروع ہو گی۔ پہلا ٹیسٹ ابوظہبی، دوسرا دبئی اور تیسرا شارجہ میں ہوگا۔ 5 دسمبر کو ٹی ٹوینٹی میچ ہو گا۔ پھر 8 دسمبر سے 19 دسمبر تک پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ توقع ہے ایکشن سے بھرپور سیریز کو فینز خوب انجوائے کریں گے۔
