
دسمبر ستمگر چلے جائو
دوبارہ پھر جو تم آئو
لانا ساتھ سارے دن
فقط 16 نہیں لائو
ہم میں کچھ نہیں باقی
مت کوئی سانحہ آزمائو
تمہاری مہربانی ہے
جو یہ مان کر تم جائو
یہ 16 پھر نہیں لانا
ستم ایسا نہ پھر ڈھائو
نیا کوئی سال آنے دو
دسمبر اب چلے جائو
عقیل لودھی(وزیرآباد)
