Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فیصلہ آ گیا

April 24, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
سونامیوں اور جیالوں نے تو بڑی تیاریاں کر رکھی تھیں، بڑے بڑے پروگرام ترتیب دے رکھے تھے کہ خوب دھوم دھڑکا ہوگا، میوزیکل کنسرٹ ہوگا اور سونامی پورے ملک پہ چھا جائے گی لیکن ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سُنا افسانہ تھا ”۔ ہوا ”ککھ” بھی نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 540 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ ”صاحب نے کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑا ، بارہ آنے ” ہی رہا ۔ اگر 32 سماعتوں اور اُس کے بعد 57 دنوں کے بعد یہی فیصلہ آنا تھا کہ جے آئی ٹی بنے گی تو یہ فیصلہ اُسی دِن ہی کر دیتے ، اتنے دن لٹکایا کیوں۔ ویسے اِس لحاظ سے تو یہ فیصلہ واقعی صدیوں تک یاد رہے گا کہ 57 دن یہی طے کرتے گزر گئے کہ جے آئی ٹی بنے گی یا نہیں۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تو میاں نواز شریف کو ”پھڑکا” ہی دیا تھا لیکن جسٹس اعجاز افضل خاں آڑے آ گئے اور اُنہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ مفروضوں کی بنیاد پر کسی کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا اِس لیے مزید تحقیقات ضروری ہیں ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید نے بھی جسٹس اعجاز افضل خاں کا ساتھ دیا حالانکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تو میاں نوازشریف کو مافیا ڈان ہی بنا دیا تھا۔ اُنہوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں اطالوی ناول ”گاڈ فادر” کا حوالہ دیا ، جس کی کہانی ایک مافیا ڈان کے گرد گھومتی ہے ۔اب صورتِ حال یہ ہے کہ اپوزیشن اِس جے آئی ٹی کو ماننے کو تیار نہیں ۔ اُس کا مطالبہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے وزیرِاعظم ہوتے ہوئے جے آئی ٹی کا کوئی فائدہ نہیں اِس لیے وزیرِاعظم پہلے استعفےٰ دیں لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ میاں نوازشریف نے تو اُس وقت بھی اپنے استعفے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا جب پرویز مشرف کے” بندوقوں والے” اُن پر بندوقیں تانیں کھڑے تھے ۔ سابق صدر غلام اسحاق خاں مرحوم کے ساتھ ”پھڈے” پر بھی میاں صاحب ڈٹ گئے اور بالآخر دونوں کو گھر جانا پڑا ۔ اِس لیے یہ تو طے ہے کہ میاں صاحب استعفےٰ نہیں دیں گے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ”اندرکھاتے ” پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کو ”ٹِچ بٹناں دی جوڑی” بنانے کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں ۔ مطالبہ دونوں جماعتوں کا ایک ہی ہے کہ میاں صاحب استعفےٰ دیں۔

اُدھر بلوچ سردار نے 23 اپریل سے سندھ میں دھرنے دینے کا اعلان کیا تو اِدھر کپتان صاحب نے اپنی سونامی کو پکارتے ہوئے 28 اپریل کو اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ آصف زرداری تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر کچھ زیادہ ہی بھڑک اُٹھے ہیں۔ اُنہوں نے شرم وحیا کی چادر تار تار کرکے میاں نوازشریف کو دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ”میاں صاحب کو سوائے پائے کھانے اور سرکاری روٹیاں توڑنے کے اور کچھ نہیں آتا ۔ وہ گھر نہیں جائیں گے ، کہیں اور جائیں گے ۔ ہم لانڈھی جیل میں اُن کو روٹی پہنچائیں گے”۔ آصف زرداری تو خیر ایسی بڑھکیں مارتے ہی رہتے ہیں ۔ اُنہوں نے تو کسی کی ”اینٹ سے اینٹ بجا دینے ” کی بڑھک بھی ماری تھی لیکن پھر ”نِیویں نِیویں ” ہو کر ملک ہی سے فرار ہو گئے ۔آصف زرداری صاحب نے خیر جو کہا ، سو کہا لیکن سیاسی نَومولود بلاول زرداری نے تو انتہا کر دی ۔ اُس نے میاں نوازشریف کو مخاطب کرکے کہا ”اگر آپ میں تھوڑی سی بھی شرم ، تھوڑی سی بھی حیا ہے تو استعفےٰ دیں ”۔ اپنے بڑوں کے لیے ایسے غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کرتے ہوئے بلاول کو تھوڑی سی شرم ، تھوڑی سی حیا اور تھوڑی سی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی زبان کو قابو میں رکھنا چاہیے تھا لیکن شاید اُسے بزرگوں نے یہی سکھایا ہے۔ میاں نوازشریف سے استعفےٰ مانگنے سے پہلے اگر وہ اپنے باپ سے یہ سوال کر لیتا کہ بمبینو سینما میں ٹکٹیں بلیک کرنے والا یکایک کھرب پتی کیسے بن گیا؟ تو شاید اُسے تھوڑی سی شرم آ ہی جاتی۔ ویسے بلاول جتنی جلدی ممکن ہو یہ طے کر لے کہ وہ ”بھٹو” ہے یا ”زرداری”۔ کیونکہ یہ قوم کسی ”دوغلے” کو پسند نہیں کرتی۔

بقول چودھری شجاعت حسین اس سب کچھ پر ”مٹی پاؤ”۔ ہمیں تو خوشی اِس بات کی ہے کہ اب ایک دفعہ پھر دھوم دھڑکا ہو گا، میوزیکل کنسرٹ ہو گا، غیرپارلیمانی زبان ہو گی اور بڑھکیں ہوں گی اور ہمیں اپنے کالموں کا پیٹ بھرنے کے لیے ڈھیروں ڈھیر مواد مِل جائے گا۔ اگر ایسے میں افراتفری ہوتی ہے ، انارکی پھیلتی ہے ، ملک اندرونی طور پر کمزور ہوتا ہے دشمن کو کھل کھیلنے کا موقع ملتا ہے ، سی پیک پر کام کی رفتار سست پڑ جاتی ہے تو ہماری بلا سے۔ ہم نے کون سا الیکشن لڑ کے ملکی سربراہ بن جانا ہے جو ہمیں یہ پریشانی لاحق ہو کہ اگر خاکم بَدہن ملک نہ بچا تو ہمارا کیا بنے گا۔ یہ سوچنا تو اُن لوگوں کا کام ہے جو اپنے آپ کو قومی رہنما سمجھتے ہیں اور جن کے دِل ، جگر اور پھیپھڑے قومی درد سے معمور ہیں۔ جنہیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں، وہ تو محض اِس لیے وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنا سکیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے سبھی گلے پھاڑ پھاڑ کر یہ نعرے لگاتے رہتے تھے کہ اُنہیں سپریم کورٹ پر اعتبار ہے اور اُس کا ہر فیصلہ منظور لیکن جونہی فیصلہ آیا تو نامنظور بھی کر دیا ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں زبردست ہنگامہ آرائی کی اور جے آئی ٹی کو مسترد کر دیا ۔ اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ نے کہا ”جے آئی ٹی بڑے شرم کی بات ہے، یہ کھوکھلی تفتیش ہو گی، وزیرِاعظم مستعفی ہوں۔ ہم استعفے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے”۔ کپتان صاحب تو پہلے ہی استعفےٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں اور اب اسے مشترکہ اپوزیشن کے فیصلے میں ڈھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار علی نے کہا کہ پاناما کیس کا مکمل فیصلہ ابھی نہیں آیا لیکن مخالفین لڑائی چاہتے ہیں ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اختلافی نہیں ، متفقہ ہے ۔ جے آئی ٹی پر سارے جج متفق ہیں ۔ چودھری نثار علی خاں نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہمارے ہاں اچھے سے زیادہ بُرے کام کی تشہیر ہوتی ہے ۔ معاملہ اب عدالت میں ہے، اِسے عدالت پر ہی چھوڑ دینا چاہیے۔ نوازشریف کے خلاف اُلٹی گنگا بہائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ثبوت بھی خود دیں۔ مخالفین پھڈے بازی چاہتے ہیں۔ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری لوگوں کو ایمانداری اور دیانت پر لیکچر دیں۔ آج عجب کرپشن کی غضب کہانی والے لوگ وزیرِاعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ غیب کا علم میرے پاس نہیں لیکن میرے سامنے اگر اِس حکومت میں کرپشن ہو رہی ہوتی تو میں بہت پہلے ہی اِن کو چھوڑ چکا ہوتا۔ اپوزیشن رہنماء شروع ہی سے جے آئی ٹی بنانے کا کہہ رہے تھے لیکن جب سپریم کورٹ نے حکم دیا تو اب شور ہو رہا ہے۔ ہمارا موازنہ فرشتوں کی بجائے پچھلی حکومت کی کارکردگی سے کیا جائے۔ اب تو چیونٹیوں کو بھی پَر لگے ہوئے ہیں۔ ہر کوئی اپنی خواہش کے مطابق فیصلے کے معنی چاہتا ہے ”۔ چودھری نثار علی خاں نے جو کچھ کہا، بالکل سچ کہا اور سچ چونکہ کڑوا ہوتا ہے اِسی لیے اپوزیشن، خصوصاََ پیپلزپارٹی ہمہ وقت اُن کی مخالفت پر تُلی رہتی ہے لیکن چودھری صاحب بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے عادی ہیں۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
commission decisions dream Nawaz Sharif Prof Riffat Mazhar programs resignation استعفے پروگرام خواب فیصلہ کمیشن نواز شریف
Corruption
Previous Post عوام ہار گئی کرپشن جیت گئی
Next Post ہم ہری پور کے پسماندہ ترین علاقے کی تقدیر بدل کے رکھ دیں گے۔ انجینئر افتخار چودھری
Engineer Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close