
نئی دلی (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے لوک پال بل اسمبلی سے پاس نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اروند کیجری وال کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اقتدار نہیں، وہ کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ کیجری وال نے کہا کہ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وزیراعلی کی سیٹ 100 مرتبہ بھی چھوڑنے کو تیار ہوں۔
اس سلسلے میں انہوں نے سماجی رہنما انا ہزارے سے جو دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں سے بھی ملاقات کی اور ان امور پر تبادلہ خیال کیا۔
