
ڈسکہ (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کو وکلا نے قربانیاں دے کر ناکام بنایا، عدلیہ پر کوئی حرف آیا تو قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ڈسکہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا جمہوریت پرشب خون مارنے کی کوشش کو وکلا نے قربانیاں دے کر ناکام بنایا۔چیف جسٹس افتخار چودھری کا کہنا تھا امید ہے وکلا اور جج آئین و قانون کی پابندی کرتے رہیں گے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا عدلیہ پر کوئی حرف آیا تو قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
