Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جمہوریت کے 10 سال

June 4, 2018 0 1 min read
Democracy
Democracy
Democracy

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 2 جمہوری حکومتوں نے اپنی آئینی مدت مکمل کی۔ پہلے 2013ء میں اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوئی اور اب نوازلیگ کی حکومت نے اپنے پانچ سال پورے ہونے پر اقتدار نگران حکومت کے سپرد کر دیا۔ اِن 10 سالوں کے دوران بہت سے نشیب وفراز آئے لیکن جمہوریت پٹری سے نہ اُتری۔ پیپلزپارٹی کے دَورِحکومت میں لال حویلی والے شیخ رشید جیسے لوگ فوج کو آوازیں دیتے اور پیشین گوئیاں کرتے تھک بلکہ ”ہَپھ” گئے لیکن پیپلزپارٹی نے اپنی آئینی مدت پوری کی اوراقتدار پُرامن طریقے سے نوازلیگ کو منتقل کر دیا۔ یکم جون کو ایوانِ صدر میں ایک پُروقار تقریب میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصرالملک نے نگران وزیرِاعظم کا حلف اُٹھایااور نوازلیگ کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی ایوانِ وزیرِاعظم سے رخصت ہوئے اور یوں جمہوریت کے تسلسل کا ایک اور دَور مکمل ہوگیاجو یقیناََ ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور اِسے جمہوریت کے تسلسل کی فتح قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی عین حقیقت کہ 2008ء سے 2018ء تک جمہوریت سُکڑی ،سمٹی اور خدشوں میں ہی گھِری رہی۔

2008ء میں پیپلزپارٹی کو اقتدار منتقل ہوااور اُس کے آغاز سے اختتام تک ہر لمحہ جمہوریت خدشات کا شکار رہی۔ اُسی دَور میں غضب کرپشن کی عجب کہانیاں منظرِعام پر آئیں اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے پیپلزپارٹی کو یقین ہو چلا ہو کہ یہ اُس کی حکومت کا آخری دَور ہے ،اِس لیے بہتی گنگا میں جتنے ہاتھ دھو سکتے ہو، دھو لو۔ اُن دنوں مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا تو ایجنڈا ہی ”لُٹو تے پھُٹّو” ہے۔ پیپلزپارٹی کے دَور میں عدلیہ بحالی تحریک نے زور پکڑا، آصف زردای نوازلیگ کے ساتھ عدلیہ بحالی کے وعدے سے مُکر گئے۔ اُن کا کہنا تھا ”وعدے قُرآن وحدیث نہیں ہوتے”۔تب میاں نوازشریف لاہور سے عوام کا جمِ غفیر لے کر نکلے اور ابھی وہ گوجرانوالہ ہی پہنچے تھے کہ اُس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فون کرکے اُنہیں یقین دلا دیا کہ عدلیہ بحال ہو جائے گی جس پر میاں نوازشریف لاہور واپس آگئے۔

عدلیہ بحال ہوئی اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بالکل اُسی طرح سے اَزخود نوٹس لینا شروع کیے جیسے آجکل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہی کے دَور میں سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں وزیرِاعظم یوسف رضاگیلانی نااہل ہو کر گھر سدھارے۔ سپریم کورٹ کے جس بنچ نے اُنہیں نااہل قرار دیااُس کی سربراہی موجودہ نگران وزیرِاعظم ناصرالملک کے پاس تھی۔ اُسی دَور میں ”میموگیٹ سکینڈل سامنے آیاجس میں حسین حقانی (امریکہ میں پاکستانی سفیر) موردِالزام ٹھہرے۔ اِس سکینڈل پر وقت کی اُڑتی دھول جَم چکی لیکن ہمیں یقین کہ آج نہیں تو کل اِس سکینڈل کا فیصلہ ہو کر رہے گا۔پیپلزپارٹی کا یہ ہنگامہ خیز دَور 2013ء میں تمام ہوا۔ ہمارے نزدیک پیپلزپارٹی کی آئینی مدت پوری ہونے کا سہرا آصف زرداری کے سَر ہے جنہوں نے اپنے ہر اتحادی کی ہر خواہش پر سرِتسلیم خَم کیا۔ اتحادیوں کے ساتھ اُن کا رویہ کچھ یوں تھا کہ

میں بچا تیرِ حوادث سے نشانہ بن کر
آڑے آئی میرے تسلیم ، سَپر کی صورت

ایم کیو ایم بار بار روٹھتی رہی اورآصف زرداری اُسے مناتے رہے۔ ”قاتل لیگ” کو ”قابل لیگ” بنا کر چودھری پرویزالٰہی کو ڈپٹی وزیرِاعظم بنا دیاگیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی ہر خواہش کا احترام فرضِ عین سمجھا گیااور جب آرمی میں تھوڑی بہت تشویش پائی گئی تو فوری طور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل کیانی کی مدتِ ملازمت میں 3 سالہ توسیع کر دی گئی۔ یہ آصف زرداری کا سرِتسلیم خم کرنا ہی تھا جو پیپلزپارٹی اپنی آئینی مدت پوری کر گئی لیکن قوم اتنی بَددل ہوئی کہ2013 ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی سُکڑسمٹ کر دیہی سندھ تک محدود ہوگئی۔ آجکل باپ بیٹا (آصف زرداری اور بلاول زرداری) دونوں اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے لیے بھرپور تَگ ودَو کر رہے ہیںلیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ”ایں خیال است و محال است وجنوں”۔

نوازلیگ کو ابتدا ہی میںچیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ خزانہ خالی، ڈوبتی ہوئی معیشت، قرضوں کا بوجھ، مہنگائی کا عفریت، دہشت گردی کا دیو ِ استبداد اور اٹھاہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جیسے چیلنجزنوازلیگ کو بَدحواس کرنے کے لیے کافی تھے لیکن وہ کمر کَس کر اِن چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو گئی۔ غیرجانبدار مبصرین کا خیال ہے کہ نوازلیگ کے دَورِحکومت میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ اُس نے اپنے ایجنڈے پرمکمل طور پر عمل کر دکھایا تو یہ غلط ہوگا۔ البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر اُس کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جاتے تو شاید پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔ نوازحکومت کے سامنے تحریکِ انصاف ڈَٹ کر کھڑی ہو گئی اور اُس کی راہ میں قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کرنی شروع کر دیں۔ عمران خاں اور مولانا طاہرالقادری کا ڈی چوک اسلام آباد میں طویل دھرنا اب تاریخ کا حصّہ ہے۔ اِسی دھرنے کے دَوران وزیرِاعظم ہاؤس پر حملہ ہوا، پارلیمنٹ کے گیٹ توڑے گئے، پی ٹی وی پر قبضہ کیا گیا، سپریم کورٹ کی دیواروں پر ”پوتڑے” لٹکائے گئے اور سول نافرمانی کا آغاز ہوا۔ اُن دنوں عمران خاں بار بار امپائر کی انگلی کھڑی ہونے کا اعلان کرتے رہے لیکن جنرل راحیل شریف ٹَس سے مَس نہ ہوئے ۔ بالآخر سانحہ اے پی ایس پشاورکا بہانہ بنا کرعمران خاں کو اپنا 126 روزہ دھرنا ختم کرنا پڑا۔ اُنہی دنوں چین کے صدر کا پاکستان کا دَورہ طے تھالیکن کپتان نے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کہہ دیا ”او جھوٹو! چینی صدر تو آ ہی نہیں رہا تھا”۔ کپتان کے اِس بیان کے بعدچینی وزارتِ خارجہ کو یہ وضاحت دینی پڑی کہ چینی صدر واقعی پاکستان کے دَورے پر آرہے تھے لیکن اب وہ دَورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر سپریم کورٹ کا فُل بنچ تشکیل دیا گیا جس کی سربراہی اُس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک کے پاس تھی۔ اِس بنچ نے یہ فیصلہ دیا کہ 2013ء کے انتخابات شفاف اور عوامی اُمنگوں کے عین مطابق تھے۔ کپتان نے طوہاََ وکَرہاََ یہ فیصلہ قبول تو کر لیا لیکن آج بھی وہ بَرملا کہتے ہیں کہ فیصلہ درست نہیں تھا۔

پھر پاناما کیس غلغلہ اُٹھا جس کی لپیٹ میں پورا شریف خاندان آگیا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے انتہائی متنازع فیصلہ دیتے ہوئے میاں نوازشریف کو اقامے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میںتاحیات نااہل قرار دے دیا۔ اُن سے مسلم لیگ نون کی صدارت کا حق بھی چھین لیا گیا۔ میاں شہبازشریف ،نوازلیگ کے صدر اور شاہد خاقان عباسی وزیرِاعظم بنے لیکن ”زورآوروں” کے مائنس وَن فارمولے پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوسکا کیونکہ میاں نوازشریف مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد کی صورت میں سامنے آچکے ہیں۔اُن کے جلسوں میں عوام کے جَمِ غفیر کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے عوام نے بھی اِس فیصلے کو مسترد کر دیا ہو۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے لیکن انتخابات پر ابھی بھی سوالیہ نشان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تاحال نگران وزرائے اعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں صورتِ حال انتہائی مضحکہ خیز رہی۔ تحریکِ انصاف نے پنجاب کے سابق چیف سیکرٹری ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگران وزیرِاعلیٰ پروپوز کیا جسے میاں شہباز شریف نے تسلیم کر لیا لیکن اگلے ہی دِن تحریکِ انصاف نے ایک بہت بڑا یوٹرن لیتے ہوئے یہ نام واپس لے لیا۔ وجہ اُس کی یہ بنی کہ شریف برادران نے ناصر کھوسہ کی دیانتداری کی تعریف کر دی جو تحریکِ انصاف کو قبول نہیں تھی۔ پھر نئے ناموں کی تلاش میں پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چودھری میں” پھَڈا” پڑا۔ میاں محمودالرشید پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو اوریا مقبول جان سمیت تین نام دے چکے جبکہ فوادچودھری کے نزدیک اوریامقبول جان متنازع شخصیت ہیںاِس لیے اُن کی جگہ ایازامیر کا نام دیا جاتا ہے۔ سوال مگر یہ ہے کہ جو سیاسی جماعت نگران وزیرِاعلیٰ کے لیے مجوزہ ناموں کا انتخاب بھی نہیں کر سکتی، کیاوہ کل کلاں ایٹمی پاکستان کو سنبھال پائے گی؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
democracy government pakistan Prime Minister Prof Riffat Mazhar year پاکستان جمہوریت حکومت سال وزیراعظم
Water Shortage
Previous Post پانی کی قلت دور کرنے کے لئے ڈیم بنائے جائیں‎
Next Post ہم سب ہی تماشائی ہیں
PML-N Meeting

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close