Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈینگی مچھروں کی یلغار

November 8, 2013 0 1 min read
Jawed Siddiqi
Dengue Mosquito
Dengue Mosquito

آج سے تقریباً 236 سال پہلے شمالی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں ایک ایسی بیماری پھیلی تھی کہ جس میں مریضوں کو اچانک تیز بخار ہو جاتا، کچھ کے پیٹ میں درد ہوتا اور خون کی الٹیاں آتیں تھی، اس مرض کا مریض سات سے دس دن کے اندر زندگی کی بازی ہار جاتا تھا۔ اس مرض نے ایسی وبائی صورت اختیار کی کہ لوگوں نے خوف و ہراس کی وجہ سے ان علاقوں سے ہجرت شروع کر دی۔ اس وقت کے ڈاکٹروں کی تحقیق نے اس مرض کا سبب مچھروں کو قرار دیا کہ یہ جان لیوا مرض مچھروں کی وجہ سے پھیلتا ہے اور اس مرض کو ڈینگی بخار کا نام دیا گیا اس وقت اس مرض کو ” گندی روح ” کی بیماری کا نام بھی دیا گیا تھا۔

ویسے تو W.H.O کے مطابق ڈینگی بخار کی شرح اموات صرف 4% ہے اور آج تک اس کی کوئی دوائی ایجاد نہیں ہو سکی۔ مگر جدید سائنس نے کچھ ادویات دریافت کر لی ہیں، اورپاکستان میں ایک حکیم صاحب بھی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ میرے علاج سے ڈینگی کا مریض فوری صحت یاب ہو جاتا ہے۔ آج کل اس مرض نے پاکستان میں وبائی شکل اختیار کی ہوئی ہے۔ 1994ء میں کراچی میں پہلا ڈینگی کا مریض سامنے آیا تھا۔ W.H.Oکے اعداد و شمار کے مطابق 2006ء کے مطابق کراچی میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 4800 سے زائد تھی جبکہ پچاس سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔

لاہور میں ڈینگی کا پہلا مریض 2007ء میں سامنے آیا تھا۔اس وقت ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے لئے بنائی گئی مخصوص وارڈوں میں بیڈ ختم ہونے سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر مریضوں کو داخل نہیں کر رہے ہیں، مریضوں کی اکثریت کو گھروں کو بھیجا جا رہا ہے۔ جو کہ انتظامیہ کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔ حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ اوّل تو اس بیماری کے خاتمہ کے لئے پراپر اسپرے مہم چلائے اور ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کے لئے زیادہ سہولتیں اور خون کے سفید خلیے کا زیادہ سے زیادہ تعداد بہم پہنچائیں تا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

آج کل ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کے عوام ڈینگی کا قہر جھیل رہے ہیں۔ اب لگتا ہے کہ جیسے ڈینگی بھی ملیریا کی طرح پورے سال ہونے والا مرض بن گیا ہے۔ ملک بھر میں ہر سال ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خاص تشویش کی بات تو یہ ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی ڈینگی کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ ایک سال سے کم عمر کے بچے بھی ڈینگی مچھر سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور میں اس وقت ڈینگی مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ان شہروں میں کئی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ ہماری حکمران اس معاملے کو پسِ پشت ڈال کر چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ جن مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو جائے ان کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو کئی مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔ جیسے خون کا اخراج بلد پریشر کا کم ہونا، سانس کی تکلیف اور ڈینگی شاک سینڈروم اور کچھ معاملوں میں مریض کی موت تک ہو سکتی ہے۔

عام طور پر صاف پانی میں یہ مچھر نشو نما پاتا ہے اس لئے احتیاطی طور پر ریفریجریٹر اے سی اور پلانٹ ٹرے میں اکٹھا پانی میں ڈینگی کے مچھر زیادہ پرورش پاتے ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ چیزیں زیادہ تر امیر لوگوں کے دستیاب ہوتی ہیں۔ اس لئے وہاں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہمارا تو نظریہ بھی یہی ہے کہ بچے چاہے امیر کے ہوں یا غریب کے، کیا کوئی بھی عوام الناس ہوں سب کی زندگی قیمتی ہوا کرتی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے مطابق آئے دن اسپرے کا کام ہو رہا ہے، مگر یہ اسپرے کہاں ہو رہا ہے، کس جگہ کیا جا رہا ہے، اس کا کچھ پتہ نہیں چلتا، کیونکہ میں نے ابھی تک نہ تو اپنے علاقے میں اور نہ ہی کسی اور جگہ اس اسپرے مہم کو دیکھا ہے۔

Dengue Mosquito Victims
Dengue Mosquito Victims

ڈینگی بخار کے باعثت ہر سال ہی لگ بھگ بیس ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت نے جاری کیا ہے جس کے مطابق ہر سال ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے پانچ کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے تقریباً بیس ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ جبکہ ڈینگی فیور آج کل پاکستان سمیت ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی سر ابھار چکا ہے۔ بنیادی طور پر یہ بیماری وائرس کی حامل مادہ مچھر Aedesکے کاٹنے سے پیدا ہوتی ہے مگر متاثرہ مریض کو کاٹنے والے مچھر دوسرے افراد تک اس وائرس کی منتقلی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون میں موجود اعتدال کو توڑ دیتی ہے اسی وجہ سے اس بیماری کو طبی ماہرین ہڈی توڑ بخار بھی کہتے ہیں۔ اگر بر وقت اس بیماری پر قابو نہ پایا جائے تو یہ وائرس خون میں موجود سفید خلیوں کی تعداد انتہائی کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کا کم ہونا اور انسان کا صدمے کی حالت میں آ جانا سامنے آتا ہے۔ عمومی تشخیص کے طور پر ایسے مریضوں کا خون کی بوتلیں لگائی جاتی ہیں اور زیادہ خراب صورتحال میں جسم میں خون کے سفید خلیے داخل کئے جاتے ہیں۔اکثر ممالک میں موسم گرما سے قبل اسپرے اور مچھر مارنے والی ادویات کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔ اس بیماری کا شکار مریضوں کو جوڑوں کی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ نزلے اور زکام کی موجودگی اس مرض کی ایک اور عومی نشانی ہوتی ہے۔ اس مرض کا باعث بننے والے مچھر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مچھر عموماً صاف پانی میں ہی پیدا ہوتا ہے اور صرف صبح اور شام کے اوقات میں کم سخت دھوپ میں جاگ کر اس وائرس کی انسانی جسم میں منتقلی کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا عوام ان اوقات میں خاص احتیاط برتیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے بچے رہیں۔

ڈینگی کی جلد از جلد تشخیص ان تینوں پیچیدگیوں کو مناسب طریقہ سے کنٹرول کرتی ہے، جس سے مریض کی جان بچ سکتی ہے۔ اس بیماری کا مرض تین مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، ابتدائی مرحلہ میں مریض کو شدید بخار کی علامت ظاہر ہوتی ہے، یہ بخار دو سے دس دن تک رہ سکتا ہے۔ مریض کو بخار کے ساتھ ساتھ جسم میں اینٹھن شدید درد رہتا ہے۔ مرض کی شدت میں مریض کو الٹیاں (قے) شروع ہوتی ہیں جسم میں ڈی ہائیڈریشن کا عمل (پانی کی کمی ) شروع ہو جاتا ہے۔ مردوں میں ناک اور بلغم میں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے، عورتوں میں اعضائے مخصوصہ سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد Hemorrhagic Bleeding مرحلہ میں پٹھوں کی بافتوں کی ممبرین میں سے خون آتا ہے اور مریض کے خون میں سفید خلیوں کی نمایاں کمی ہو جاتی ہے اور جگر میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے یعنی جگر بڑا ہو جاتا ہے۔

مریض کے جسم کا درجہ حرارت 39 c سے نیچے رکھا جائے، ٹھنڈے پانی کی پٹیوں کا استعمال جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے۔ تیسرے مرحلہ مرض کی شدت کا ہوتا ہے اس مرحلہ میں مریض کے جسم کا درجہ حرارت 37 cسے 38 c سے کم ہو جاتا ہے، یہ مرحلہ مرض شروع ہونے کے بعد تقریباً دو چار دن بعد آتا ہے۔ اس مرحلہ میں Capillary Permeability بڑھ جاتی ہے۔ اور مریض کے خون میں پلازمہ کی مقدار کم ہو جاتی ہے، پھر مریض کو ڈرپس کی بوتلیں لگائی جاتی ہیں تاکہ جس میں پانی کا مقدار کا تناسب متوازن رہے۔

مریض کی صحت کی بحالی کا مرحلہ یوں ہے کہ اگر مریض مرض کے ابتدائی چند یعنی دس سے تیرہ دن تک زندہ رہے اور مریض کے جسم میں دیگر کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو تو مریض کی صحت بحال ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بھوک لوٹ آتی ہے، بول چال اور احساسات میں مثبت فرق نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکنیں متوازی اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے اور مریض رفتہ رفتہ زندگی کی طرف لوٹ آ تا ہے۔ خدا ئے بزرگ و برتر اُمتِ مسلمہ کو تمام موذی امراض سے محفوظ فرمائے۔

Jawed Siddiqi
Jawed Siddiqi

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
doctor invasion Jawed Siddiqi بیماری تحقیق ڈاکٹر ڈینگی مچھر یلغار
Rohail Akbar
Previous Post سپورٹس بورڈ کرپشن کا گڑھ
Next Post تلہ گنگ کی خبریں 6/11/2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close