
کراچی : سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی رئوف اختر فاروقی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس نے ریکوری کے عمل کو تیز اور نادہندہ کمپنیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے ،مون سون برسات ست قبل شہر کی شاہراہوں پر کمپنیز کی جانب سے لگائے گئے کمزور اور خطرناک سائن بورڈز ہٹانے اور ایسے کمپنیز کو بلیک لسٹ قرار دینے کی ہدایت کرتے ہوئے افسران و عمل کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ لوکل ٹیکس کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کے لئے تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں یہ بات انہوں نے محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی آصف بیگ نے کمشنر کراچی کی ہدایت پر سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی کی جانب سے شہر میں لگائے گئے کمزور ڈھانچے اور خطرناک سائن بورڈز کو مون سون برسات سے قبل ہٹانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کی نشاندہی پر مون سون برسات سے قبل شاہراہوں سے کمزور اور خطرناک سائن بورڈز اُتار دیئے گئے ہیں تاکہ دوران برسات کسی بھی قسم کی نقصان سے بچا جا سکے۔
