
اسلام آباد: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
