کراچی : ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مسلم اسٹار نے مد مقابل ہوم گرائونڈ ٹیم الجمہوریہ اسپورٹس کو 5-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے عبدالرحمن کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3 خوبصورت گول اسکور کیا جبکہ محمد سہیل اور عمران مدنی نے ایک ایک گول اسکور کئے الجمہوریہ اسپورٹس کی ٹیم کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض ابرار حسین ،عبدالواحد اور کامران نے انجا دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف تھے۔
ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل مورخہ 13فروری 2014ء بروز جمعرات کو مسلم اسٹار بمقابلہ ساحل محمڈن ،دوسرا سیمی فائنل 14 فروری 2014ء بروز جمعہ کو ناصر اسپورٹس بمقابلہ بلال فرینڈ کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 16فروری2014ء بروز اتوار کھیلا جائے گا۔
