
ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) فائر کیے گئے 2 راکٹوں میں سے ایک محنت کش کے گھر میں گرا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا جبکہ دوسرا راکٹ خالی میدان میں گرا۔
بعد میں ایف سی، پولیس اور دیگر اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ نہ پھٹنے والے راکٹ کو ایف سی کے جوانوں نے ناکارا بنا دیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
