
ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت کا ایک حصہ گرگیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نظام آباد میں گھر میں گیس لیک ہونے وس ے سلنڈر پھٹ گیا۔
جس سے مکان کی چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ چھت کے ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
