Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 24/7/2016

July 24, 2016 1 1 min read
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) انٹرنیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئر مین علی اعجازچھجڑو نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔بھارت دہشتگردی کوہوادے کر خطے میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتاہے۔مسئلہ کشمیر کے بارے حکومتی سطح پربیانات سے بھارت کودوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے فیصلے سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کے معاملے میں متحدومتفق ہے۔کسی کوبھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کودنیا کے سامنے لائے۔ہندوستان غاصبانہ قبضے کے ذریعے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔بھارت طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کودبانہیں سکتا۔آج بھی پوراکشمیر پاکستان سے الحاق چاہتاہے۔چیئرمین آئی پی سی آئی ایچ علی اعجازچھجڑو نے مزیدکہاکہ بھارت کشمیر میںایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کاقتل عام،20ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی،لاکھوں بچوں کوتعلیم اورہزاروں کشمیری نوجوانوں کواغواء کرچکاہے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانیت کی علمبردار تنظیمیں اور ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے اورمسئلہ کشمیر یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل کرایاجائے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہے گاجب تک بھارت کشمیر سے اپنی مکمل فوجی انخلاء کو یقینی بنانے اور کشمیریوں کوان کاآئینی وقانونی حق دینے پر آمادہ نہیں ہوجاتا ۔بھارت کشمیر اوردیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ”را” کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔دینی،سیاسی وعسکری قیادت اینٹ کاجواب پتھر سے دے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) یارک کے علاقہ وانڈہ جمال سے دو افراد کی نعشیں برآمد ،ابتدائی تفتیش میں نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق یارک کے علاقہ وانڈہ جمال میں دو افراد کی پولیس کو نعشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔ذرائع کے مطابق یہ نعشیں چند روز پہلے سے اس جگہ پر موجود تھی جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آرہی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کے پی کے چھ اضلاع کے ایف ای ایف کالجز کیلئے 350ملین کی گرانٹ اور ڈگری کالج کا درجہ جبکہ ڈیرہ کے عوامی نمائندوں اورضلع ناظم کی عدم دلچسپی کے باعث ڈیرہ ،پہاڑپور کے ایف ای ایف کے کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر رہنما ، کالم نگار سہیل اعظمی نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے عوامی صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور ضلع ناظم کی ڈیرہ کے مسائل سے عدم دلچسپی کے باعث وزیر اعلی کے مشیر مشتاق غنی نے ضلع پشاور حیات آباد ایف ای ایف کالج اور ڈگری کالج کے علاوہ کوہاٹ ،چک درہ ، تنگی اور ٹوپی کے کالجوں کو 350ملین کی امداد کے علاوہ ڈگری کالجز کا درجہ دیدیا جبکہ دیگر 10ایف ای ایف کالجز جن میں ڈیرہ اور پہاڑپورکے کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے حالانکہ ڈیرہ کا کالج صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر تھا سہیل اعظمی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کا وادیلا کررہی ہے جبکہ دوسری جانب گذشتہ 15سالوں سے موجودکالجوں کو بند کیا جارہا ہے ۔ڈیرہ کالج کے اساتذہ اور طلباء کے والد ین نے پہلے سٹی ایم پی اے اور ضلعی ناظم کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروائی تھی اب انہوں نے دوبارہ ان سے ملاقات کرنے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا ڈیرہ کے تعلیمی ،سماجی ،فلاحی اور صحافتی حلقوں نے کالج کو بند کرنے کی مذمت کی ہے انہوں نے طلباء کے والدین کو احتجاج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ اس سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ ایف ای ایف کالج کے سٹاف اور طالبات کے والدین کے شانہ بشانہ ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) سال 2010اور سال 2013میں ضلعی نظام ختم ہونے کے باوجود بھی حکومتی سطح پر ملنے والے فنڈز میں چھ کروڑ روپے کے غبن کا ریکارڈ پیش نہ ہوسکا۔ صوبائی احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو 27جولائی کو مذکورہ ریکارڈ پیش کرنے کا حتمی نوٹس دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی نظام 2010میں خیبر پختونخواہ میں ختم ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت متواتر ضلعی حکومت ڈیرہ کو تمام یونین کونسلز کو جنوری 2013تک فنڈز فراہم کرتی رہی اس فنڈز کیلئے متعلقہ ڈی سی او اور فنانس آفیسر نے الفلاح بنک میں خلاف قانون اکائونٹ کھولا ۔ مذکورہ فنڈز میں چھ کروڑ روپے سے زائد کے غبن کی تحریری شکایت پر صوبائی احتساب کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی حکومت ڈیرہ کودئیے جانے والے فنڈز کا سرے سے ریکارڈ ہی نہیں ہے کہ ان فنڈز کو کس طرح استعمال کیا گیا ۔ صوبائی احتساب کمیشن پشاور میں 18جولائی کو بیان ریکارڈ کیلئے جانیو الے فنانس آفیسر نے ریکارڈ دینے سے معذرت کا اظہار کا ہے اور ریکارڈ کے پس وبیش ہونے کا کہا ۔صوبائی احتساب کمیشن خیبر پختونخواہ نے ڈی سی ڈیرہ کو مذکورہ فنڈز کے حوالے سے ریکارڈ کیلئے 27جولائی کا نوٹس جاری کیا ہے بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ و کینٹ ایریا کے ذمہ داران نے کنٹونمنٹ بورڈ کے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر محمد حیات بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بازار ایریا میں واقع ورلڈ کمرشل پلازہ میں موجود تاجران کو بجلی کی سپلائی کیلئے ان کے بجلی کے پولوں پر نصب بجلی کے میٹرز کو فلفور ہٹا کر پلازے کی گلیوں میں ترتیب کے ساتھ نصب کروایا جائے کیونکہ بجلی کے پولوں پر نصب بجلی کے میٹرز کی وجہ سے کسی بھی وقت خدانخواستہ بڑا انسانی سانحہ پیش آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ عوام دوست سی او محمد حیات خان بلوچ تاجران کی اس اپیل پر فلفور عمل درآمد کروائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے آڑہ مائینر کے قریب گیلانی ٹائون کے رہائشی سے ایک کلو چرس برآمد کرلی ،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ اوکینٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ آڑہ مائینر کی قریب ملزم محمد اشفاق ولد مشتاق احمد سکنہ گیلانی ٹائون سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرکے گرفتارکرلیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( ) ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت احمد خان کامرانی منعقد ہوا ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو بھارت سے آزادی ملے گی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد چیکنگ کے نام پر ڈیرہ کی عوام کے ساتھ غیر معذب رویہ اپنا یا ہوا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ڈبل سواری اور تلاشی کے نام پر عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ۔ممبران ڈیرہ پریس کلب انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کے ساتھ اس نارو سلوک کا تدارک کرائیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے چونکہ ڈیرہ پریس کلب کے ساتھ مختلف تعمیرارتی کاموں اور نقد رقم کے حوالے سے جو اعلانات کئے اور جن پر انہوں نے عمل نہیں کیا اس لئے فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ پریس کلب کی طرف سے کوریج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی طرف سے ڈیرہ پریس کلب کے ممبران کیلئے لیپ ٹاپ ،پریس کلب کی گیلری کی تعمیر ، میڈیا کالونی اور سالانہ گرانٹ کے وعدے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے بھی ممبران کو آگاہ کیا گیا اجلا س میں خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن کی طرف سے ڈیر ہ پریس کلب کے مین ہال اور چھوٹے ہال کی تذین و آرائش کے حوالے سے فراہم کردہ فنڈز پر مولانا لطف الرحمن کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ مولانا برادران نے پہلے بھی ڈیر ہ پریس کلب کے ساتھ جو وعدے کئے وہ پورے کئے اور آئندہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ڈیرہ پریس کلب کے ساتھ اپنا خصوصی تعاون جاری رکھیں گے ۔ اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کے سینئر ممبر حاجی قیوم نواز بابڑ کے بھانجے عطاء اللہ بابڑ کی وفات اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اجلا س میں سینئر مقامی صحافی چوہدری محمد اصغر کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ ) عوام سے کئے گئے وعدے پو رے کریں گے علا قہ کی تر قی ہما را مشن ہے عوام کی بے لو ث خد مت میرا نصب العین ہے ۔ان خیالات کا اظہار صو با ئی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے گرہ مٹ کے مقام پر ترقیا تی کا موں کی افتتا ہی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر تحصیل درا بن کلاں کے تحصیل نا ظم ہما یون خان میا نخیل ،تحصیل ممبر سید غریب نواز شاہ گیلا نی ،ڈسٹر کٹ ممبر چن شاہ قریشی سرا ئیکی رہنما سیف اللہ بیقرار ،علا قہ کی ہر دلعزیز شخصیت حا جی محمد اشرف خان با بڑ متعلقہ محکمہ جات کے نما ئندے بھی ان کے ہمراتھے۔ صو با ئی وزیر زرا عت کا کو ڑی جمال کے مقام پر عوام اور تحصیل ممبر سید غریب نواز شاہ اور تحصیل نا ظم سردارہما یون خان میا نخیل نے وا لہا نہ استقبال کر تے ہو ئے اکرام اللہ خان گنڈہ پور زندہ باد کے نعرے لگا ئے گئے وہا ں پر تلا ئی بڈھا شاہ روڈ کی تعمیر کیلئے تختی کی نقاب کشا ئی کی ،کو ڑی ہو ت ہا ئی سکول با قا عدہ افتتا ح کیا گیا ، کو ڑی کو ڑی ہو ت وکو ڑی جمال کیلئے ایک کروڑ رو پے کی لا گت سے بجلی کی فرا ہمی کیلئے تختی کی نقاب کشا ئی کی گرہ ما رو پا ئپ لا ئن جو کو ڑیی ہوت سے گرہ ما رو کو وا ٹر سپلا ئی سکیم دی گئی ہے۔ جس پر40 لا کھ 62 ہزار رو پے کی لا گت آ ئی ہے جو کہ مکمل ہو چکی ہے ۔اس کا افتتا ح کیا گیا اسی طرح تلا ئی بڈا ھا شاہ پا ئپ لا ئن کا افتتا ح کیا گیا جس پر 43 لا کھ68 ہزار رو پے کی لا گت آ ئی ہے۔ اور سا تھ ہی دو کلو میٹر روڈ گرہ مٹ کا افتتا ح بھی کیا گیا جس کے بعد صو با ئی وزیر زرا عت کو ایک ریلی کی شکل میں گرہ مٹ کے مقام پر افتتا حی تقریب میں لا یا گیا جہاں انہوں نے کہا کہ آ ج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں یہ آ پ غریب لو گوں کا دیا ہو ا ہے۔ میری جدو جہد ہے کہ میں شہید بھا ئی کے مشن کو پورا کروں لو گوں کی بنیا دی ضروریات کو پو را کر نا میری او لین تر جیح ہے۔ مختلف تر قیا تی سکیموں کا افتتا ح کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ ہما ری شروعات ہے انشا ء اللہ آ ئندہ بھر پور تر قیا تی کام کیے جا ئیں گے ۔ تحصیل نا ظم ہما یون خان میا نخیل نے کہا کہ ہم اسرار اللہ خان شہید کی ٹیم کے کا رکن ہیں اور اسکے تر قیا تی مشن کو آ گے لا نے کیلئے بھر پور کر دارادا کریں گے سر دار اکرام اللہ خان کے شا نہ بشا نہ چل کر عوام کی خد مت کریں گے تحصیل ممبر سید غریب نواز شاہ گیلا نی نے علا قہ کے مسا ئل پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہسپتال کے عملہ کی حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے اور سا تھ ہی علا قہ کے مختلف مسا ئل جن میں روڈ اور پینے کا پا نی شا مل ہے ۔اس کے علا وہ ملک سونا خان چھجڑا ،قا ری محمد ظفرا للہ ،ڈسٹر کٹ ممبر چن شا ہ قریشی نے بھی خطاب کیا آ خر میں تقریب کے میز بان غلام شبیر خان بلوچ ممبر اسرار شہید تر قیا تی کو نسل نے تمام مہما نوں کا شکریہ ادا کیا

Share this:
Tags:
issue kashmir pakistan Stability استحکام پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کشمیر مسئلہ
Lahore
Previous Post شادباغ سے 18 سالہ لڑکا اغوا، پولیس کا کاروائی کرنے سے انکار کردیا
Next Post جرمنی میں شامی پناہ گزین کا بم حملہ، 12 افراد زخمی
Germany Police

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close