
ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بہاول خان پر نامعلوم دہشتگردوں نے لیڈی اسپتال کے قریب اس وقت فائرنگ کی جب وہ سول کپڑوں میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار کی طرف جا رہے تھے۔
حملے میں بہاول خان کا ساتھی ہارون موقع پر دم توڑ گیا۔ زخمی ڈی ایس پی بہاول خان کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
