
ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق شیرو کونا کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لاشوں کے پاس سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خالی خول ملے ہیں، لاشیں فی الحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہیں۔
