Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تباہی کے آثار

July 22, 2014July 22, 2014 0 1 min read
Shahid Shakeel
Society
Society

ہمارا معاشرہ اخلاقی لحاظ سے پستیوں کی طرف گامزن ہے، ہم خود ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں ، خود غرضی اور حرص جیسی آفت دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،ماردھاڑ کا بازار گرم ہے نہ جان محفوظ ہے نہ مال اور نہ عزت و آبرو،معاشرے کے مسائل سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں ،خواہشات نفس کی پیروی میں حلال و حرام کی تمیز کھو چکے ہیں جائز و ناجائز کا احساس ختم ہو چکا ہے اور ایک غیر متوازن صورت حال کا سامنا ہے،موجودہ دور میں معاشرتی برائیوں کا اس قدر انبار لگ چکا ہے کہ ان کا شمار مشکل ہے اور مزید اضافہ ہو رہا ہے

اس غیر متوازن صورت حال نے انسانوں کو اس قدر تقسیم کر دیا ہے کہ انسانی حقوق و اقدار کا گلا گھٹ گیا ہے پیار و محبت ،میل جول میں بھی خود غرضی، لالچ اور ملاوٹ کا عنصر پایا جاتا ہے، ایسے میں عقل کا تقاضا یہی ہے کہ ہر فرد اپنی جان و مال ، عزت و آبرو کے تحفظ کی فکر اور انتطام کرے ،معاملہ گاؤں کا ہو یا شہروں کا بالخصوص خواتین اور معصوم بچے ہر طرف ،ہر جگہ اور ہر قدم خطرات سے دوچار ہیں ،معاشرتی سطح پر عدم توازن اور انسانوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور دوریوں کی کیفیت یہاں تک پہنچ گئی ہے

ایک طرف لوگوں کے پاس عالیشان بنگلے ، قیمتی گاڑیاں ،انواع و اقسام کی غذائیں عیاشی کے لئے بے پناہ دولت، وسائل و ذرائع ہیں تو دوسری طرف اسی معاشرے میں ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو انتہائی غریبی اور مفلوک الحالی سے دوچار ہیں ان کے پاس بدن کو چھپانے کیلئے دھجی تک دستیاب نہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں ،غربت کے سبب بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ،مفلسی کی حالت میں جوان لڑکیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں،رہنے کو جھگیاں، جھونپڑیاں ڈالی ہیں لیکن وہاں بھی سکون سے نہیں رہنے دیا جاتا،سوچنے کی بات یہ ہے کہ معاشرے میں اس قدر عدم توازن کیوں ہے ؟ کیوں وسائل و ذرائع سے لیس افراد کے دلوں میں غریبوں کے لئے جگہ نہیں ہے ؟۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی تحفظ کے لئے قوانین کی تشکیل پر زور دیتی ہیں لیکن معاشرے میں جرائم کی اس قدر بہتات ہے کہ قانون کہیں دکھائی نہیں دیتا ،انسانوں سے زیادتی کے واقعات اور دیگر وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،لٹیروں کی تعداد اور سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ، گھر ،دکان ، کارخانے دفاتر، بینکس کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی اگرچہ لوگوں نے حفاظت کا مکمل انتظام بھی کر رکھا ہے۔

پہرے دار بٹھائے ہیں الارم سسٹم نصب کئے گئے ہیں باوجود مکمل سیکیورٹی کے آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے لٹیرے سب کچھ لوٹ کر لے جاتے ہیں اور نام نہاد قانون کے رکھوالے ان کی دھول چاٹتے رہتے ہیں۔ حکمرانو ں کی غلطیوں کے علاوہ عوام بھی کہیں نہ کہیں ان تمام آفات کی ذمہ دار ہے کیونکہ مادہ پرستی نے انہیں اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔

دولت کی لالچ اور اسکے حصول کیلئے وہ ایسے طریقے اختیار کر رہے ہیں جو انسانیت کے حق میں ضرررساں ہیں ،مال و دولت کے حصول کو اسلام نے منع نہیں کیا ہے لیکن اسے ایسے طریقے سے کمانے کا حکم دیا ہے کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے کسی کی حق تلفی نہ ہو کسی جرم کا ارتکاب نہ ہو ،جھوٹ و فریب دے کر روزی کمانے سے منع کیا گیا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ معاشرہ ان برائیوں سے چھٹکارہ پا سکے گا یا بدستور اسی ڈگر پر چلتا ہوا مزید پستی میں گر جائے گا؟

انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے اور اپنی پاک کتاب قرآن حکیم میں ایک پر سکون زندگی گزارنے کے ایسے نادر طریقے بتائے ہیں کہ اگر انسان ان پر عمل کرے تو تاحیات پر سکون اور اطمینان بخش زندگی گزار سکتا ہے ،لیکن دور حاضر میں شیطان نے انسان کو مات دے دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان مذہب سے کنارہ کش اور مادیت کی طرف کھینچا چلا جا رہا ہے اور اس سے وہ تمام چیزیں چھن چکی ہیں جو اسے ممتاز کرتی ہیں ،خاص طور پر انسانیت کو تباہی سے دوچار کرنے والی نمائشی طاقتوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے فیشن پرستی ، سنیما ،ٹی وی کلچر اور مغربی تہذیب نے دنیا بھر میں نوجوانوں نسل جن میں خواتین بھی شامل ہیں بے راہ روی سے روشناس کروایا ہے۔

اسی آزادی کے سبب معاشرے میں روز بروز جرائم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور قانون نے مجرموں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،ایسے افسوسناک حالات میں ریاست کی مذہبی ،سماجی اور دیگر تنظیموں کی ذمے داری ہے کہ وہ حکومت پر ہر ممکنہ دباؤ ڈالیں کہ قوانین کو سخت سے سخت بنائیں اور حصول انصاف کو سستا ،آسان اور جلد حاصل ہونے کے قابل بنایا جائے نہ کہ برسوں چلنے والی مقدمہ بازی سے انصاف کا مقصد اور نسلیں ختم ہوجائیں لیکن مقدمہ بازی جاری رہے۔

Western Countries
Western Countries

مغربی ممالک بھی جہالت کے دور سے گزرے ہیں لیکن قانون کی بالا دستی اور عمل داری نے آج انہیں ایک مہذب قوم بنا دیا ہے ،بلاشبہ مغربی ممالک میں عریانیت پھیلی ہوئی ہے لیکن مغرب اور مشرق میں تضاد ہے نہ تو یہ قوم برقعہ پہنے گی اور نہ مسلم بے لباس ہونگے ، اگر مغربی ممالک میں فیشن کے نام پر عریانیت کو فروغ مل رہا ہے تو پاکستان میں کیوں الیکٹرونک میڈیا مغرب کی یا پڑوسی ملک کی نقالی میں مصروف ہے ، روشن خیالی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ خواتین کو بے لباس یا مختصر دھجیوں میں لپیٹ کر باپردہ خواتین کو دکھایا جائے ،حیرانگی کی بات ہے کہ اسی چینل پر وقفے وقفے سے کبھی تو عریانیت دکھائی جاتی ہے اور پھر عوام کا ذہن بٹانے کے لئے اسلامی درس دینے شروع کر دئے جاتے ہیں ،باکمال اور لاجواب میڈیا ہے۔

گناہ کی تلقین بھی کرتا ہے اور یہ بھی کہتا ہے کرچکے گناہ اب توبہ بھی کرو۔ گزشتہ کالم علم کی روشنی میں تحریر کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے علم حاصل کرنے کو فرض کا درجہ دیا ہے ظاہر بات ہے ایک تعلیم یافتہ انسان مادیت یا شیطان کے بہکاوے میںاتنی جلدی نہیں آتا جتنا ایک غیر تعلیم یافتہ،اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ شیطان کو انسان پر فوقیت حاصل نہیں ہے بشر طیکہ انسان کے اندر خود اعتمادی اور نفس پر قابو پانے کی ہمت ہو، دنیا کی کسی کتاب میں درج نہیں ہے کہ جان بوجھ کر جرائم اور گناہ کرو اور پھر اللہ تعالیٰ سے معافی کے طلب گار ہو۔ مغرب میں تباہی کے آثار ہر مسلمان کو نظر آتے ہیں ،کیا کبھی کسی نے اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھا ہے کہ وہ خود کس کی پیروی کر رہا ہے۔

جو کچھ پاکستان میں مذہب کی آڑ میں انسانوں سے سلوک کیا جاتا ہے کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے ،کیا مذہب میں یہ لکھا ہے کہ دوسرے کی ماں بہن بیٹی اور مال و زرپر بری نظر رکھو ،کہاں درج ہے کہ اپنی خوشنودی، بھلائی اور خوشحالی کیلئے دوسرے انسان سے حیوانوں جیسا سلوک کرو،کس اسلامی کتاب میں لکھا ہے کہ اپنے مفادات کیلئے جھوٹ ،بے ایمانی ،دھوکہ ،فریب ،تشدد اور قتل کرو۔

عریانیت یا فحاشی سے معاشرے کے نوجوان طبقے پر برے اثرات پڑتے ہیں لیکن جو کچھ مذہب کی آڑ میں وطن عزیز میں ہوتا آیا ہے یا ہو رہا ہے اس سے معاشرہ ہی نہیں بلکہ پوری قوم تباہی کی طرف جارہی ہے، ذرا سوچئے ؟۔ مغربی ممالک میں چند زریں نکات پرعمل درامد ہونے سے آج وہ ترقی یافتہ قومیں کہلاتی ہیں ،مثلاً وقت کی پابندی ، ذمہ داری ، اخلاق ، میل جول، انسانی حقوق، قوانین، ڈسپلن ، تحفظ اور سب سے بڑھ کر جو احکامات اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر مسلمانوں کو دئے ان پر عمل کرتے ہوئے یہ غیر مسلم اقوام ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں اور ایک مسلم قوم ہے جس کو ان زرین احکامات کی روشنی میں زندگی ، مستقبل اور آخرت سنوارنا چاہئے وہ پستی میں گر چکی ہے اسکے ذمے دار ہم خود ہیں نہ کہ مغربی ممالک۔تباہی کس کے سر پر منڈلا رہی ہے مغرب پر یا اسلامی جمہوریہ پاکستان پر؟ذرا سوچئے؟۔

ہم لوگ آئے دن سوچے سمجھے بغیر مغرب اور امریکا کو صلواتیں سناتیں رہتے ہیں کہ یہ بے شرم اور بے حیا قومیں اور ملک ہیںانہی کی وجہ سے پاکستان تباہ و برباد ہو رہا ہے تو ایک سوال ہے ،ان ممالک یا قوموں نے کہا ہے کہ کیبل یا سیٹلائٹ انٹینا چھتوں پر لگاؤ انہوں نے کہا ہے کہ سود کا کاروبار کرو،انہوں نے کہا ہے کہ چوری اور ڈاکے ڈالو،انہوں نے کہا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو اغواہ کرو انہوں نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

ان کے پاس اپنے گھر اپنی فیملی کیلئے وقت نہیں ہوتا ان کی زندگی ایک مشینی زندگی ہے اور وقت انکا مستقبل،صبح پانچ یا چھ بجے بیدار ہوتے ہیں ناشتہ کئے بغیر کاموں کی طرف دوڑ لگا تے ہیں دن بھر کام کرتے ہیں شام پانچ یا چھ بجے گھر آتے ہیں ، اور دو تین گھنٹے فیملی کے ساتھ گزارنے کے بعد رات دس بجے سونے جاتے ہیں تاکہ نیند پوری ہو ، ہفتہ اتوار کی چھٹی رشتہ داروں، دوستوں یا تفریح میں گزارتے ہیں اور پھر کام۔ان کے پاس دنیا کا اور کوئی کام دھندہ نہیں کہ یہ سوچیں پاکستان کو کیسے ختم کیا جائے؟پاکستان میں دہشت گردی کیسے پھیلائی جائے،کیسے سکھایا جائے کہ چوری کیسے کی جاتی ہے ،جھوٹ کیسے بولا جاتا ہے،رشوت کیسے لی اور دی جاتی ہے عورتوں اور بچوں کو کیسے اغواہ کیا جاتا ہے اور چند روپوں کی خاطر انہیں بے دردی سے کاٹ ڈالا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو سب کو متحد ہونا ہوگا ،فرقے ،ذاتیں یا قومیں نہیں ایک پاکستانی بننا ہو گا دنیا کا ہر باشندہ فخر سے کہتا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں فلاں ملک کا باشندہ ہوں جبکہ اسی دنیا میں ہی کئی پاکستانی ایسے بھی ہیں جو شرم محسوس کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی ہیں۔کیوں ؟ عہد کرنا ہوگا کہ جس اسلامی تعلیم کو سامنے رکھ کر غیر مسلم اقوام ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہیں اسی اسلامی تعلیم کو اپنی روح میں ڈھالنا ہوگا، پہلے ایک اچھا انسان بننا ہو گا پھر مسلمان اور پھر ایک پاکستانی ،تاکہ دنیا میں سر اٹھا کر سینہ تان کر کہہ سکیں ہم ہیں پاکستانی۔

” ایک اچھا انسان اور مسلمان بننا ہزار گنا بہتر ہے نہ کہ ایک برا پاکستانی ”۔ یاد رہے اگر ہم نے اپنی ڈگر اپنی سوچ اپنا مقصد نہ بدلا تو تباہی کے آثار دکھتے کہیں اور ہیں لیکن اس تباہی کے شکار ہم ہونگے۔ دنیا فانی ہے ایک دن سب کچھ ختم ہو جائے گا انسان کا وجود مٹی سے بنا ہے مٹی میں ہی مل جائے گا لیکن کچھ ایسا کر جائیں کہ دنیا یاد رکھے۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر ۔۔ شاہد شکیل ۔۔۔ جرمنی

Share this:
Tags:
Communities Crime organizations state تباہی تنظیموں جرائم ریاست معاشرے
Trains
Previous Post کراچی اور کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا
Next Post عید کا رش، ما رکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کا نظام متا ثر
Eid

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close