
ڈیرہ غازی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔مسافرکوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ ہو گیا۔
امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
