
ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں باراتیوں کی بس ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔
حادثہ بارو بازار کے قریب بغیر پھاٹک کی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ سیدپور سے ضلع کھلنا جانے والی سمنتا ایکسپریس پھاٹک سے گذرنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
بس میں باراتی سوار تھے جن میں سے دس ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
