
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیشن دینے کی کوشش نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ملائیت سے بہت بڑا خطرہ ہے۔
انتہا پسندی پاکستان کے لئے روگ بن گئی ہے اور ہم دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اب نعروں سے بات نہیں چلے گی، عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ رفتہ رفتہ اغیار کی معاشی غلامی سے باہر آنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جج سیاسی بیان دیتے تھے منصف ریٹائرنگ روم میں بیٹھ کر ٹکر لکھواتے تھے ہم سمجھتے تھے کہ سیاستدان اور وزراء ہی پروٹوکول کے شوقین ہوتے ہیں مگر ماضی میں اعلیٰ عدلیہ کے جج پروٹوکول کے شوقین ہوتے تھے۔
اب جج نہیں بلکہ ان کے فیصلے بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز کے عدالت میں پیش ہونے میں عسکری قیادت کو بھی کریڈٹ جاتا ہے۔
