Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بوئے جانان می آیدزِ عدن

June 23, 2015June 23, 2015 0 1 min read
Owais Qarani Khanqah
Owais Qarani Khanqah
Owais Qarani Khanqah

تحریر : پیر سید الہی شاہ بادشاہ
اِنَّ رَجُلاً یَأتِیْکُمْ مِنَ الْیَمَنْ، یُقَالُ لَہُ: اُوَیْسٍ، لاَ یَدْعُ بِالْیَمَنِ غَیْرَ اُمٍّ لَہُ قَدْ کَانَ بِہ بِیَاض، فَدَعَا اللّٰہُ فَذَھَبَہُ عَنْہُ اِلاّ مَوْضِعَ الْدِّیْنَارَ أوْ الْدَّرْھَمْ فَمَنْ لَقَیْہِ مِنْکُمْ فَلْیَسْتَغْفِرْ لَکُمْیقینا تمہارے پاس یمن سے اویس نام کابلندمرتبہ شخص آئے گا ۔یمن میں وہ صرف اپنی والدہ کے باعث مقیم ہے۔اس نے اللہ عزوجل سے دعا مانگی پس اللہ عزوجل نے اس سے مرض کودور فرما دیا ، صرف ایک دینار یا درہم کی جگہ باقی رہ گئی ۔تم میں سے جس کی ملاقات اس سے ہو جا ئے تو ان سے دعائے مغفرت کی درخواست کرے ۔ صحیح مسلم کتاب ٤٤،باب ٥٥ حدیث ٢٢٣/٢٥٤٢، اِنَّ خَیْرَ الْتّابِعِیْنَ یُقَالُ لَہُ: اُوَیْسٍ تابعین میں بہترین شخص اویس ہے ۔مستدرک حاکم حدیث ٥٧٢٠،صحیح مسلم کتاب ٤٤،باب ٥٥ حدیث ٢٢٤/٢٥٤٣، وَلَہُ وَالِدَةٍ ھُوَ بَھَایِزْ، لَوْ اُقْسِمْ عَلَی اللّٰہِ لَأبَرَّةُ وَکَانَ بِہ بَیَاض فَمَرُوْہُ فَلْیَسْتَغْفِرْلَکُمْ وہ اپنی والدہ کے ساتھ احسن سلوک کرتا ہے ۔اگر وہ کسی بات پر اللہ عزوجل کی قسم کھائے تو اللہ عزوجل اس کی قسم پوری فرماتا ہے ۔اس کے بدن پر ایک سفید داغ ہے تو تم اُن سے استدعا کرو کہ وہ تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرے۔ مستدرک حاکم حدیث ٥٧١٩،صحیح مسلم کتاب ٤٤،باب ٥٥ حدیث ٢٢٥/٢٥٤٤، خَلِیْلِْ مِنْ ھٰذِہِ الْاُمَّةِ أوَیْسُ الْقَرَنِْ اس امت میں میرا دوست اویس ِقرنی ہے ۔ طبقات ابن ِ سعد ٦/١٦٣ ، سَیَکُوْنَ فِْ اُمَّتِْ رَجَل یُقَالُ لَہُ اُوَیسُ بْنُ عَبْدِاللّٰہِ الْقَرَنِْ وَأنْ شَفَاعَتُہُ فِْ اُمَّتِْ مَثَلُ رَبِیْعَةَ وَمَضَرٍ میری امت میں ایک شخص ہوگا جنہیں اویس بن عبداللہ قرنی کہا جائے گا ۔ان کی شفاعت سے میری امت میںسے ربیعہ ومضر (قبائل) کے آدمیوں کے برابر لوگوں کو اللہ عزوجل بخش دے گا ۔کامل ابن ِعدی ٧/٧٠

خَیْرُ الْتّابَعِیْن اَلاَحَیَّیْتَ عِنَایَا مَدِیْنا، أوَیْسُ ذُوالْشِّفَاعَةِ کَانَ مِنّا فَیَوْمَ الْبَعْثَ نَحْنُ الْشَّافِعُوْنَا، وَکَانَ أوَیْسُ مِنْ خَیَارِ الْتّابَعِیْناً دِعْبَلِ خُزّاعِْ
فرامین ِنبوی کے آئینے میں تابعین کے سرتاج ،صوفیا کے سرخیل سیدنا ابوعمروْاویس بن عامر عبداللہ مرادی قرنی دس ہجری میں امیرالمومنین علی ابن ِابی طالب کے ہاتھوں چالیس سال کی عمر میںمشرف بہ اسلام ہوئے اوراپنے قبیلے بنی مذحج کے ساتھ آپ کے دست ِاقدس پہ بیعت فرمائی ۔آپ کے فضائل ومناقب میں آپ کی سیرت ِمطہرة کا یہ پہلو قابل ِغور ہے کہ رسول اللہ کی بعثت کا سن کربغیر مشاہدہ ومعجزات کے انہوں نے اپنے سینے کو عشق ِ مصطفٰی سے معمور کر لیا ۔قربت رکھنے والے قُوْمُوْا عَنِّْ کا مصداق ہوئے تو تمام عمر شرف ِزیارت سے محروم رہ کر بھی حبیب ِخدا کے اس فرمان سے شرفیاب ہوئے ، اِنّْ لأجِدُ نَفْسُ الْرَّحْمٰنَ مِنْ قِبَلِ یَمَنْ ،میں یمن کی طرف سے جنت کی خوشبو پاتاہوں۔اویس ِقرنی!میں آپ کو دیکھنے کا مشتاق ہوں ۔ جو بھی اُن سے ملاقات کرے میرا سلام اُن تک پہنچائے ۔ (أثْبَاتِ الْھُدَاةْ بِالْنَّصُوْصِ وَالْمُعْجِزَاتْ شیخ حر عاملی ج ٣ ص٤٦، اَلْفَضَائِلْ شیخ ابوالفضل شاذان ص١٠٧،بِحَارُالْأنْوَارْج٤٢ص١٥٥) سالک ِدِل یافتہ نکہت ِروح القدس چوں نبی ٔ یثربی بوی اویس ِقرن خواجو کرمانی حضرت أوَیْسِ قَرَنِْبِنْ عَامِرْعَبْدُاللّٰہْ بِنْ جَزْئَ بِنْ مَالِکْ بِنْ عَمْروْ بِنْ سَعَدْ بِنْ عِصْوَانْ بِنْ قَرَنْ بِنْ رُدْمَانْ بِنْ نَاحِیَةْ بِنْ مُرَادْ بِنْ مَالِکْ بِنْ اُدَدْ بِنْ مَذْحَجْ کے چھٹے داداقرن نام کے تھے جس باعث آپ بنی قرن یا قرنی ،نانویں داد امراد کی نسبت سے مرادی اور بارہویں داد امذحج کے باعث بنی مذحج یا مَذْحَجِْ معروف ہوئے ۔بنی مذحج اوئل ِاسلام ہی سے جانثار وسرفروش مجاہدین ِحق کا قبیلہ ہے جس میں مالک ِاشتر نخعی مرادی اور کمیل بن زیاد نخعی مرادی تاریخ ِ اسلام میں نمایاں ہیں بنی مذحج بیشتر مقامات پہ تحفظ ِاسلام کا ہراول دستہ رہے اور پیغمبر وآل ِپیغمبر نے ان نفوس ِقدسیہ کی تحسین فرمائی۔

پیغمبر اکرم نے فرمایا کہ بنی مذحج جنت میں بلند مقامات رکھتے ہیں ۔بنی مذحج کے آٹھ سو جوان صفین کی جنگ کے دوران مالک ِاشتر کی زیر کمان تھے جن میں ایک سو اسی شجاعت وشہامت کے جوہر دکھلاکر دشمنوں کی صفیں زیر وزبر کرتے جام ِشہادت سے سیراب ہوئے جن پہ مباہات کرتے جانشین ِپیغمبر علی ابن ِابی طالب نے فرمایا،”وَعَنْ یَمِیْنِْ مَذْحَجُ الْقَمَاقِمْ، وَعَنْ یَسَارِْ وَائِلِ الْحَضَارِمِ ” میرے دائیںطرف مذحج کے شہسوار ہیں اور میرے بائیں وائل کے رئوساء ہیں۔ وَقَدْ صَبَرَتْ عَکّ وَّلَخْم وَحِمْیَر، لِمَذْحَجٍ حَتّٰی أوْرَثُوْھَا تَنَدُّمَا وَنَادَتْ جُذَام بِالْمَذْحَجٍ وَیَحْکُمْ، جَزَی اللّٰہُ شَرّاً اَیَّنَا کَانَ اَظْلَماً عک ،لخم اور حمیر (قبائل )نے بنی مذحج کے مقابلے میں صبر کیا یہاں تک کہ مذحج نے انہیں پریشان کردیا۔جذام نے مذحج کو پکارا کہ افسوس تم پر اور خدا ہم میں سے ظالم کو برا بدلہ دے ۔ سیدنا مسلم ابن ِعقیل نے آخری سانسوں میں بنی مذحج کے شہسواروں کو یاد کیا ،”فَاقْسِمْ لَوْ لاَ جَئِیْکُمْ آلَ مَذْحَجٍ وَفِرْسَانِھَا وَالْحَرُّ فِیْھَا الْمَقَدَّماً ”سرخیل ِتصوف، صاحب ِخرقۂ نبوی بہ صدق ِلہجہء بوذر ،بہ حق ِآہ ِاویس بہ سالکان ِطریقت ،بہ رہروان ِصفا بہ عارفان ِحقیقت گزین غم پرور کہ نیست شان ِزغم حق بہ خویشتن پروا اہل ِتصوف میں آپ ”زُہّادِثَمَانِیَةْ” (آٹھ تابعین جنہوں نے اصحاب ِکبار سے احادیث ِنبوی کی سماعت واشاعت کی۔

Owais e Qarni Zareeh
Owais e Qarni Zareeh

أبُوْیَزِیْد رَبِیعْ بِنْ خَثِیْم ثَوْرِْ اَلْکُوْفِْ ، ہَرِمْ بِنْ حَیَانْ الأبْدِْبَصْرِْ، أوَیْسِ قَرَنِْ، أبُوْعَمْروْعَامِرْ بِنْ عَبْدِ قَیْس تَمِیْمِْ اَلْعَنْبَرِْ بَصْرِْ، أبُوْمُسْلِمْ عَبْدُاللّٰہْ بِنْ ثَوْبْ الْدَّرانِْ خُوْلاَنِیْ، أبُوْعَائِشَةْ مَسْرُوقْ بِنْ اَلْأجْدَعْ اَلْوَادَعِْ اَلْھَمَدَانِْ، حَسَنْ بِنْ أبِیْ حَسَنْ بَصْرِْ، سُوَیْد بِنْ یَزِیْد مفصل حالات وتفاصیل کے لیے شمس الدین محمد بن احمد بن عثمان ذہبی دمشقی٦٧٣ تا ٧٤٨ھ ،١٢٧٤تا١٣٤٨ء کی نابغہ ٔ روزگار سِیَرْأعْلاَمِ الْنُّبَلاَء و اَلْمُعِیْن فِْ طَبْقَاتِ الْمُحَدِّثِینْ ملاحظہ فرمایئے ۔)میں سے ہیں اور صوفیا وسالکین ِخداکی ایک بڑی تعداد خود کو سلسلہ أوَیْسِیَہْ سے منسوب کرتی ہے ۔تصوف کی معتبر کتاب تذکرة الائولیاء کے مئولف ابوحمید بن ابراہیم (١١٤٥تا١٢٢١ء ) فرید الدین عطا رِنیشاپوری سیدنا امام جعفر صادق کے بعد دوسرے نمبر پر قبلۂ تابعین ،قدوئہ اربعین ،آفتاب ِپنہاں ،نفس ِرحمان ،سہیل ِیمنی اویس ِقرنی کے ضمن میں آپ کا تذکرہ کرتے لکھتے ہیںکہ سرکار ِدوعالم ۖنے آپ کے بارے میں آگاہ کرتے فرمایا،”ان کی شناخت یہ ہے کہ بدن پر بال ہیں اور ہتھیلی کے بائیں پہلو پرایک درہم کے برابر سفیدرنگ کا داغ ہے لیکن وہ برص کا داغ نہیں، جب اُن سے ملاقات ہو تو میرا سلام پہنچانے کے بعد میری امت کے لیے دعا کرنے کا بھی پیغام دینا ۔پھر جب صحابہ نے عرض کیا کہ آپ کے خرقہ کا حقدار کون ہے تو فرمایا: اویس ِقرنی ” در عشق ِتو دندان شکست است بہ الفت توجامہ رسانیداویس ِقرنی راقرنی راقرنی را ہر کس کہ لب ِترادیدہ بہ دِل گفت حقا کہ چہ خوش کندہ عقیق ِیمنی رایمنی رایمنی را مولاناعبدالرحمان جامی صدقہ لینے نور کا آیا ہے

تارانور کا گر بہ یثرب اتفاق افتدکہ روزے بگذرید نالہ وآہ ِاویس اندر قرن یادآورید خواجو کرمانی سیدنا اویس ِقرنی عشق ِرسالت سے معمور تھے لیکن ضعیف نابیناوالدہ جنابہ ”بَرّائِْ” (طائر ِخوش الحان)کی خدمت کے باعث زیارت سے شرفیاب نہ ہوسکے ۔ایک دن عشق نے جوش دکھلایا تو والدہ سے فقط نصف روزقیام کی اجازت لے کرقرن یمن (بحیرئہ احمر کے کنارے ،موجودہ یمن جمہوریہ کے شہراَلْحُدَیْدَةْکے گائوںزابد)سے عازم ِمدینہ ہوئے ۔مدینہ پہنچے تو حبیب ِکبریاکسی مصروفیت کے باعث شہر سے باہر تھے ۔بادل ِنخواستہ دہلیز پہ بوسہ دے کر واپس آگئے ۔ سرکارِ دوعالم واپس آئے تو اہل ِخانہ سے پوچھا کہ میرے گھر میں یہ کیسا نور ہے ؟عرض کیا گیا کہ حضور یمن سے آپ کی زیارت کی خواہش لیے اویس نام کا شتربان آیا تھا جو غیرموجودگی میں دہلیز پہ سجدہ ریز رہا اور سلام عرض کر کے چلا گیا۔ سرور ِاصفیا نے فرمایا کہ یہ اُسی کا نور ہے جو میرے گھر کو منور کیے ہے ؛”رُوَِ عَنْ رَسُوْلَ اللّٰہِ أنَّہُ قَالَ: تَفْوَحُ رَوَائِحَ الْجَنَّةَ مِنْ قِبَلِ قَرَنٍ، وَا شَوْقَاہُ اِلَیْکَ یا أوَیْسَ الْقَرَنِْ! اَلا وَمَنْ لَقَیْہ فَلْیَقْرَاہُ مِنِّْ الْسَّلاَمْ، فَقِیْلَ: یا رَسُوْلَ اللّٰہ! وَمَنْ أوَیْسِ الْقَرَنِْ؟ فَقَالَ: اِنْ غَابَ عَنْکُمْ لَمْ تَفْتَقِدُوْہُ وَاِنْ ظَہَرَ لَکُمْ لَمْ تَکْتَرِثُوْا بِہْ، یُدْخِلُ الْجَنَّةَ فِْ شَفَاعَتِہ مَثَلُ رِبِیْعَةَ وَمَضَرٍ، یُؤمِنُ بِْ وَلاَ یَرَانِْ، وَیُقْتَلُ بَیْنَ یَدِْ خَلِیْفَتِْ أمِیْرِ الْمُؤمِنِیْنَ عَلِْ اِبْنِ أبِْ طَالِبٍ فِْ صِفِّیْنٍ” اَلْرّوْضَةْ فِْ فَضَائِلِ أمِیْرِ الْمُؤمِنِیْن، شَاذَانْ بِنْ جِبْرَائِیْل اَلْقُمِّْ، أثْبَاتِ الْھُدَاةْ لِلْشِّیْخ حُرِّ الْعَامَلِْ ١/٢٧٦
صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نورکا تاج والے دیکھ کر تیرا عمامہ نور کا سر جھکاتے ہیں ”الٰہی !بول بالانور کا” شمع دِل، مشکوٰة تن ،سینہ زجاجہ نور کا تیری صورت کے لیے آیا ہے سورة نور کا تیرے آگے خاک پر جھکتا ہے ماتھا نور کا نور نے پایا تیرے سجدے سے سیما نور کا حضرت اویس ِقرنی کی والد ہ سے پوچھا گیا کہ آپ کے فرزند نے یہ مقام ومرتبہ کیسے پایا کہ رسول ِخدا نے انہیں سلام بھجوایااور مناقب عیاں کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ اوائل ِحیات ہی سے تفکر وگہرے مشاہدے میں مستغرق رہتے اورنصائح قبول کرتے تھے ۔سرکار ِدوعالم ۖنے حضرت اویس ِقرنی کا سراپا بیان کرتے فرمایا ،”سیاہی مائل نیلگوں آنکھیں،سانولی رنگت ،معتدل قامت ،قرآن کی تلاوت کے وقت گریہ کناں ،سادہ لباس ،زمین پہ گمنام لیکن آسمان پہ معروف ہے ۔”آپ ۖحضرت اویس کو سید التابعین ،شفاعت گر ِوالا مقام ،محبوب ِرسول ِخدا ،نفس ِرحمان (صاحب نفس ِملکوتی وقدسی صفات )کے القاب سے یاد فرماتے تھے ۔بقول ِرومی ؛ کہ محمد گفت بردست ِصبا،از یمن می آیدم بوئے خدا بوئے رامین می رسد از جان ویس ،بوئے یزداں می رسد ھم از اویس
ازاویس وازقرن بوئے عجب ،مرنبی رامست کردوپرطرب چوں اویس ازخویش فانی گشتہ بود،آں زمینی آسمانی گشتہ بود ہمسایہ ٔ جبریل ِامیں بندئہ خاکی ابن ِعساکر تاریخ ِدمشق ٩/٤٤٤میں خواجہ ربیع بن خثیم تمیمی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے کوفہ میں اویس کو تلاش کیا اور بہ دقت ِبسیارانہیں ایک کنویں کے کنارے بحالت ِنماز دیکھا۔

خواہش تھی کہ آپ سے گفتگو کی جائے ۔ نماز ِظہر میں مشغول دیکھ کر انتظار میں رہا کہ نماز سے فارغ ہو جائیں تو سلام عرض کروں ۔ آپ نماز ِظہر سے فارغ ہو کر دست بہ دعا ہوئے اور خداوند ِمتعال کی بارگاہ میں مناجات فرمانے لگے تاوقتیکہ عصر کا وقت ہو گیا ۔نماز ِعصر ادا فرماکر آپ نے مناجات شروع کیں کہ مغرب کاوقت آن پہنچا ۔ نمازِ ِمغرب وعشا سے فارغ ہوئے تو نوافل ادا کرنے لگے یہاں تک کہ نماز ِتہجد کا وقت آن پہنچا ۔ آپ کبھی رکوع کرتے تھے تو کبھی سربسجود ہوجاتے ۔”گہے بر خاک می غلطم ،گہے بر خار می رقصم ”کے مصداق گریہ زاری کرتے تو کبھی تعقیبات پڑھنے لگتے ۔ نمازِشب سے فارغ ہوئے تو فجر ادا فرمانے لگے ۔فجر کی نماز کے بعد رقت آمیز دعا کرتے سورج بلند ہو گیا ۔ اسی اثنا میں میں نے دیکھا کہ چشم ِکم خواب سے محو ِدعا تھے ؛”خداوند!تو جانتا ہے کہ میری آنکھوںمیں نیند کی دِقت اور شکم میںغذا کی قلت ہے ۔بندئہ پرتقصیر کی مغفرت فرما۔بخش دے میرے مالک تو غفار ہے ۔”اسی اثنا میں میں آپ کے قریب ہوا اور موقع پا کر عرض کی ،”حضرت !یہ انداز ِبندگی ”تو میری طرف دیکھ کر فرمایا،”عرش پہ ملائک اس طرح معبو د کے سامنے سربسجود رہتے ہیں چنانچہ یوںہی میں بھی زمین پر رکوع وسجود میں انہماک رکھتا ہوں۔ ” ہزار جان ِگرامی فدائے نام ِعلی فرات کے کنارے شام کے علاقے اَلْرَقَّةْمیں٦٥٧ء کے ماہ ِمئی تا جولائی لڑی جانے والی جنگ ِصفین میں آپ خلیفہ ٔ رسول حضرت علی ابن ِابی طالب کی معیت و نصرت میں حزب ِاسلامی میں شامل تھے۔

Owais e Qarni Turbat
Owais e Qarni Turbat

صاحب ِطَرَائِقُ الْحَقَائِقْ جلد دوئم صفحہ چھیالیس پر تاریخ حَبِیْبُ الْسِّیَرْفِْ أخْبَارِ أفْرَادِ الْبَشَرْ(ازصاحب ِ رَوْضَةِ الْصَّفَا فِْسِیْرَةِ الْأنْبِیَائِ وَالْمَلُوْکِ وَالْخُلَفَاء غیاث الدین محمد بن برہان الدین خاوند شاہ بخارائی معروف بہ خواندمیر٨٨٠تا٩٤٢ھ) کے حوالے سے رقمطراز ہیں کہ ایک روز اویس ِقرنی دریائے فرات کے کنارے وضو کر رہے تھے کہ طبل کی آواز سنائی دی ۔رہگیر سے پوچھا کہ یہ کیسی صدا ہے تو بتلایا گیا کہخَلِیْفَةُالْمُسْلِمِیْن علی ابن ِابی طالب کالشکر مُعَاوِیَةْ بن ابوسفیان کی بغاوت سے نبرد آزمائی کے لیے شام کو جا رہا ہے ۔سنتے ہی فرمایا،”میرے نزدیک کوئی بھی عبادت علی ابن ِابی طالب کی متابعت سے بڑھ کر نہیں۔ ”یہ فرماتے ہی مولائے متقیان کے خیمے کی جانب روانہ ہو گئے۔ اُدھر امیر المومنین نے ”ذِْ قَارْ ”کے مقام پر لشکر کو رکنے کا حکم دیا اور اصحاب سے فرمایا کہ کوفہ سے ایک ہزار مجاہدروانہ ہو چکے ہیں۔ایک کم نہ ایک زیادہ ،اُن کا انتظارکرو۔ کچھ دیر میں نئے آنے والے لوگوں نے آنحضرت کی بیعت شروع کر دی۔

حضرت عبداللہ ابن ِعباس کہتے ہیں کہ میں نے شمار کیا تو رفتہ رفتہ تعداد نوسوننانوے تک پہنچ گئی۔ کچھ دیر تک یہی تعداد رہی تو میںنے اِنّالِلّٰہِ وَاِنّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن کہہ کرگمان کیا کہ حضرت نے ایک ہزار کی تعداد کیسے فرمادی ؟ابھی اسی اندیشے میں تھا کہ ناگاہ ایک نووارد کو دیکھا جو صوفیانہ لباس میں ملبوس شمشیر وسناں کاندھے پر،ہاتھوں میں ڈھال لیے چلا آتا ہے ۔وہ امیر المومنین کے قریب ہو کر عرض گذار ہوا کہ ہاتھ بڑھایئے کہ آپ کے دست ِاقدس پہ بیعت کروں امیر المومنین نے پوچھا کہ کس چیز پر بیعت کرو گے تو اس نے کہا کہ آپ کی بے چون وچراں اطاعت واتباع ،آپ کے حضور جہاد فی سبیل اللہ یہاں تک کہ شہادت سے سرخرو ہو کر بارگہ ِخداوندی میں حاضری دوں ۔امیر المومنین نے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے ؟عرض کی، اویس ! حضرت نے پوچھا کہ آپ اویس ِقرنی ہیں ؟عرض کی جی ہاں ۔ امیر المومنین نے یہ سن کر فرمایا؛”اللہ اکبر !میرے عزیزو!رسول اللہ نے مجھے بتلایا تھا کہ اُن کی امت میں سے ایک شخص اویس ِقرنی نام کا میری اعانت کو آئے گا ۔ وہ خدا ورسول ِخدا کے لشکر میں سے ہو گا ۔ شہادت سے سرفراز ہو گا اورربیعة ومضر قبائل کے برابر (عاصیوں کی )شفاعت کرے گا۔”تاعمر جہاد ِاکبر کرنے والے اویس ِقرنی کارزارِجہاد ِاصغر میں منافقین کو تہ تیغ کرتے فرماتے تھے ؛ ”لوگو! کام تمام ہوا۔ہر چیز درست انداز میں انجام کو پہنچی ۔میں فردوس ِبریں دیکھ رہا ہوں ۔”روح میں موجزن عشق کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا تھا تو ہاتھوں سے نَاکِثِیْن، قَاسِطِیْنومَارِقِیْن کی گردنیں اڑاتے محو ِدعا تھے ؛ اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِْشَہَادَةً تَوَجَبُ لِْالْجَنَّةَ وَالْرِّزْق۔

داتاگنج بخش سید علی ہجویری کَشْفُ الْمَحْجُوْب میں فرماتے ہیں کہ حضرت اویس ِقرنی عمر کے آخری ایام میں حضرت علی سے ملے ،کچھ دن آپ کی خدمت میں رہے پھر جنگ ِصفین میں شریک ہوئے اور حضرت علی کی زیر قیادت شہادت کے مرتبہ کو پہنچے۔احباب نے قبر تیار کی مگر ایک پتھر حائل ہواجسے کاٹنا مشکل تھا مگر غیب سے پتھر میں شگاف پڑ گیا اور آپ کے لیے لحد بن گئی ۔کفن کے لیے کپڑے کی تلاش ہوئی ۔آپ کے صندوقچے کو کھولاگیاتو کفن کا کپڑا پایا گیا جسے کسی انسانی ہاتھ نے نہیں بنا تھا ۔اسی کفن میں آپ کو دفن کیا گیا ۔
اے دِل غلام ِشاہ ِجہاں باش وشاہ باش پیوستہ در حمایت ِلطف ِالٰہ باش
اِمروز زندہ ام بولائے یا علی فردا بہ روح ِپاک ِاماماں گواہ باش شمس الدین حافظ شیرازی سیدنا امام موسیٰ کاظم فرماتے ہیں کہ بروز ِمحشر ندا آئے گی پیغمبر اسلام کے اصحاب کہاں ہیں ؟جو اپنے عہد پہ باقی رہے تو سلمان وابوذراور مقداد دمکتے چہرے کے ساتھ اپنا تعارف کروائیں گے ۔پھر نداآئے گی کہ حضرت علی کے اصحاب کہاں ہیں ؟جس پہ عمروْبن حمق خزاع، محمد بن ابو بکر ،میثم بن یحییٰ تمار،ا وراویس ِقرنی اپنا تعارف کروائیں گے ۔ قَامُوْسُ الْرِّجَالْ لِلْشّیْخ مُحَمَّدْ تَقِْ تُسْتُرِْ٢/٢١٩-٢١٨، مُعَجِّمُ الْرَّجَالْ آیَةُ اللّٰہِ خُوْئِ ٣/٢٤٧

Elahi Shah
Elahi Shah

تحریر : پیر سید الہی شاہ بادشاہ

Share this:
Tags:
meet Muslim Religion اللہ امت مسلم مغفرت ملاقات
Tamanna Bhatia
Previous Post بالی ووڈ سے بہت سیکھ لیا اب یہ میری ترجیح نہیں رہا، تمنا بھاٹیہ
Next Post کیا یہ بھی مفاہمت کی سیاست ہے؟
Dead Bodies

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close