ڈنگہ :عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صاحبان اقتدار ڈالر کے ریٹ میں کمی کے ثمرات عوام تک بھی پہنچائیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صاحبان اقتدار ڈالر کے ریٹ میں کمی کے ثمرات عوام تک بھی پہنچائیں،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کرنے کیلئے سخت انتظامات کئے جائیں ڈالر کے ریٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام مہنگے داموں سامان خریدنے اور زائد کرایہ پر سفر کرنے پر مجبو رہیں،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں اشیائے فروخت کرنے والوں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شریف برادران کی حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما پارلیمانی سیکرٹری وزات دفاع چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ شریف برادران کی حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،انشاء اللہ پاکستان جلد معاشی قوت بن کر ابھرے گا،ہم اور حکومت ایک ایک لمحہ ملک کی خدمت کیلے صرف کر رہے ہیںاقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈنے والوں کو مایوس ہو گی سیاسی یتیم ذاتی مفادات کی خاطر فوج اور حکومت کو مدمقابل دیکھنا چاہتے ہیں،عوام کی منتخب قیادت وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مصروف عمل ہے جبک مسلح افواج پاکستان کو اندرون و بیرونی خطرات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے،پی ٹی آئی کے عمران خان کا تحریک چلانا سمجھ سے بالا تر ہے،کیونکہ انکی جماعت ایک صوبہ میں حکومت کر رہی ہے،انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائیکا خاتمہ کر دیا جائیگا،اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ملک کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے میںکامیاب ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ نے قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ مہنگائی بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ہوں یا ملک قوم کا کوئی ایشو حکومت اور فوج ایک ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں انیس کروڑ عوام کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: سیٹھ منیر احمد شیخ کے جواں سال صاحبزادے شیخ ظہیر احمد منیر چاند شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صوفی بشیر احمد المعروف صوفی چراغ دین کے بھتیجے بھتیجی شیخ سرمد منیر شیخ شکیل منیر شیخ اسد منیر شیخ زید منیر کے بھائی ،ممتاز تاجر محمد ندیم اختر قادری محمد تنویر عطاری کے چچا زاد بھائی اور چچا زاد بہن نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ ،ڈنگہ شہر کی ممتاز سیاسی سماجی تجارتی شخصیت اور قصاب برادری کے روح رواں سیٹھ منیر احمد شیخ کے جواں سال صاحبزادے شیخ ظہیر احمد منیر چاند شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے شیخ ظہیر احمدچاند کی رسم مہندی بارات دعوت ولیمہ اور سیٹھ منیر احمد کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں ہر مکتبہ فکر اور تمام سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں کی شرکت سے ایک بڑے عظیم الشان اکٹھ بن گئی سیٹھ منیر احمد کے صاحبزادے شیخ ظہیر احمد چاند کی بارات دعوت ولیمہ اور انکی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم میاں امجد محمود،صدر سپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران سکندر خان صراف،صدر حاجی شاہد محمود بٹ،جنرل سیکرٹری الحاج شیخ روحیل نذیر،چوہدری محمداکرم سابق وائس چیئر مین،محمد حبیب بسوی سابق ناظم ڈنگہII،سید فیض الحسن شاہ،شیخ طارق محمود قریشی،محمد اجمل بسوی،حاجی اسلم صراف،محمد عارف ڈار،محمد اسلم بسوی،حاجی ادریس احمد،محمد اکرم بٹ،عمران بھٹی،چوہدری محمد اسلم پسوال،شیخ امیر حسن ،حاجی محمد اعظم،ملک سلیم،چوہدری شاہد لطیف گجر،ٹھیکیدار رفیع،عبدالرشید ٹھیکیدار،ڈاکٹر محمد الیاس،محمد شریف چشتی،سلیم عابد پیرزادہ،حکیم عبدالجبار،گلریز احمد صراف،نعیم ڈار،خالد سہیل بلو،ریاض احمد بٹ،حاجی محمد نواز،محمد اعظم بٹ،سہیل اشرف،انجینئر آصف پرویز ،نوید احمد بائو،وحید احمد شاکر،حاجی ادریس احمد،حاجی عبدالغفور،قدیر احمد،الطاف حسن طاہر،میاںمحمد اشرف،حاجی یعقوب ،شیخ مقصود،چوہدری دھمن تاس،امتیاز صادق جرال،شہذیب اصغر قریشی،قیصر اسحاق مغل،محمد آصف گوگا بٹ،خادم حسین علوی،حاجی کالے خان،صوفی خالد عطاری،شیخ محمد اقبال،چوہدری ساجد محمود،چوہدری عبدالغفور،چوہدری راشد اکرم ،چوہدری شاہد افضل،خان محمدنواز،میاں خادم حسین،میاںعمران ایڈووکیٹ،میاںمحمد ارف،حاجی اسلم صراف،چوہدری آفتاب احمد،حاجی لطیف جوڑا،سیٹھ محمد اسلم،خان علی،میاں احسان الحق،فیصل آصف حسین،چوہدری عمران قیصر ،شیخ محمد شفیع،میاں کامران ادریس،حاجی عبدالرزاق،رفقت بٹ،حاجی عبدالغفار،مرزا محمد شیر،میاں بشیر احمد انصاری،ماجد پرویز،ڈاکٹر خالد محمود خان،ڈاکٹر مشتاق احمد چوراہی،مرزامحمد افضل بائو، سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دو روزہ سپورٹس گالا کے شاندار انتظامات بے مثال کارکردگی پر سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،چوہدری امجد جاوید عیلس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری امجد جاوید عیلس نے دو روزہ سپورٹس گالا پروگرام سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ جدید معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے علم و ادب کے مقابلوں کے ساتھ نصابی غیر نصابی سرگرمیوں اور تسلسل کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد ہمارے ادارے دی ویگا سکول سسٹم کا خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ دی ویگا سکول سسٹم کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ بچوں کی اسلامی خطوط پر تعلیم و تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انکی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہر سال 2روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا کے شاندار انتظامات بے مثال کارکردگی پر پرنسپل مسعود احمد اعوان ،ایڈمنسٹریٹر بشارت علی،ایڈمن آفیسر چوہدری طالب حسین،ڈائریکٹرمحمد اصغر،پی ٹی آئی منظور حسین اور سکول کے میل فی میل سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ونر ٹرافی،رنر اپ ٹرافی و دیگر انعامات اور میڈلز حاصل کرنے پر تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کی توقع رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ مستقبل میں ہمارے ادارہ کا اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت سٹاف اپنی اعلیٰ قابلیت کے عین مطابق شاندار تعلیمی نتائج کے ساتھ علم و ادب نصابی ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کھیلوں کے کامیا ب انعقاد کیلئے پہلے سے بڑھ کر اقدامات کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے،ہم گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کے پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم اور عالمی شہرت کے سپورٹس مین پروفیسر رائے محمد نزیر عظیم کھرل ،وائس پرنسپل پروفیسر محمد اشفاق سمیت تمام مہمانان گرامی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت دیا اور ہماری تقریبات میں شرکت کر کے نہ صرف ہمارا مان بڑھای بلکہ پروگرام کی رونق کو دوبالا کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :14واں سالانہ 2رزہ دی ویگا سکول سپورٹس گالا کا عظیم الشان انعقاد، چوہدری امجد جاوید عیلس نے افتتاح کیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)پرنسپل مسعوداحمد اعوان،ڈائریکٹر چوہدری محمد اصغر،ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت علی،ایڈمن آفیسر چوہدری طالب حسین اساتذہ کرام پی ٹی منظور احمد و سٹاف کی ولولہ انگیز قیادت میںچیئر مین ادارہ علاقہ کی نامور علم دوست شخصیت چوہدری امجد جاوید عیلس کی سرکردگی میں 14واں سالانہ 2رزہ دی ویگا سکول سپورٹس گالا کا عظیم الشان انعقاد چوہدری امجد جاوید عیلس نے افتتاح کیاعلاقہ کی معروف نامور تعلیمی درسگاہ دی ویگا سکول سسٹم ڈنگہ میں ماضی کی شاندار روایات کے مطابق14ویں سالانہ کھیلوں کے مقابلے گرلز کیمپس اور بوائز کیمپس الگ الگ دی ویگا سکول کے وسیع و عریض کھیلوں کے گرائونڈ میں منعقد ہوئے جس سے سکول کے سینکڑوں ہونہار طلبہ طالبات نے کرکٹ ،بیڈمنٹن،بیس بال،رننگ ریس،ریلے ریس،سیک ریس،لیمن سیون سریس،فن ریس،سلو سائیکل ریس،رسہ کشی،ون لیگ ریس،فراگ ریس،بنانا،سویٹس ریٹنگ مقابلے،100میٹر دوڑ،لانگ جمپ،ہائی جمپ،فل گیٹ اپ ریس،ہنڈ بال،میوزک ،چیئر مس،سکائٹنگ چاٹی ریس سمیت دیگر کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا،دی ویگا سکول انگلش میڈم ڈنگہ کے14ویں سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا کی تقاریب کی صدارت چیئر مین چوہدری امجد جاوید عیلس نے گرلز سپورٹس ڈے اور پرنسپل مسعود احمد اعوان بوائز سپورٹس ڈے کے موقع پر کی،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل ،وائس پرنسپل پروفیسر محمد اشفاق،ایڈیٹرانچیف ٹائمز آف ڈنگہ سلیم عابد عابد پیرزادہ،حکیم عبدالجبار تھے،مہمانان خاص پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل،چیئر مین چوہدری امجد جاوید عیلس،پرنسپل مسعود احمد اعوان،ایڈمنسٹریٹر چوہدری بشارت علی،چوہدری محمد اسلم،گلشاد احمد،چوہدری طالب حسین ایڈمن آفیسر،چوہدری محمد اصغر ڈائریکٹر ،سینئر اساتذہ کرام،سر اصغر علی،غلام سرفراز،مس سعدیہ،مس سائرہ،مس عروج فاطمہ،مس ریحانہ سمیت دیگر نے اپنے دست مبارک سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو ووننگ ٹرافی انعامات اور میڈلز تقسیم کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ حلقہ پی پی113میں سکولز ڈگری کالج کے قیام کے ثمرات میرے علاقہ کی عوام کو مل رہے ہیں،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنما اور ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی113میں سکولز ڈگری کالج کے قیام کے ثمرات میرے علاقہ کی عوام کو مل رہے ہیں ان اداروں سے علم کے زیور سے آراستہ ماسٹرز ڈگری ہولڈر ملک وقوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں الحمد اللہ علاقہ کی بیدار مغز عوام کی بلند سوچ سے مل کر ہم نے علاقہ میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اقوام عالم میں نمایاں مقام پر کھڑا ہونا ہے تو اس کیلئے صرف اور صرف تعلیم کو شعار بنانا ہو گا،دنیا پر حکمرانی کرنے والی قوموں نے علم کو اپنی میراث بنایا جو قومیں دور جہالت میں رہیں وہ قومیں اور آج دنیا میں ذلیل و خوار ہو رہی ہیں،حاجی چک کی عوام کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے اپنے تعلیمی ادارے کو مسلسل محنت جدوجہد کر کے خوبصورت پھولدار پودے لگا کر ادارے کو گل وگلزار بنا دیا انشاء اللہ اس ادارے کو علاقہ کا مثالی تعلیمی ادارہ بنائیں گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ ٹیلی فون ایکسچینج کے پرانے اور فرسودہ نظام صارفین فون اور ڈی ایس ایل صارفین سوہان روح بن گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ ٹیلی فون ایکسچینج کے پرانے اور فرسودہ نظام صارفین فون اور ڈی ایس ایل صارفین سوہان روح بن گیا،آئے روز فون کی خرابی اور ڈی ایس ایل کی سلو سپیڈ سے صارفین عاجز آچکے ہیں،عوامی سماجی تجارتی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈنگہ ٹیلی فون ایکسچینج کو پرانے فرسودہ نظام سے علیحدہ کرکے نئے آپٹیکل نیٹ ورک یونٹONU سے منسلک کیا جائے صارفین ٹیلی فون،ڈی ایس ایل کو مواصلات کی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ڈنگہ ٹیلی فون ایکسچینج کو جدید آپٹیکل فائبر سسٹم سے منسلک کیا جائیٹیلی فون ایکسچینج سے منسلک ہزاروں ٹیلی فون کیلئے برس ہا برس ؛پہلے ٹیلی فون کیبل بچھائی گئی ہے،جو پرانی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکی ہے صارفین جدید مواصلاتی سہولیات سے محروم ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب حکومت کسانوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی،انور خورشید
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات میں گندم خریداری مہم کے نگران سیکرٹری ماحولیلات پنجاب انور خورشید نے کہاہے کہ حکومت پنجاب حکومت کسانوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی،انہوں نے کہا کہ حالیہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو انکی فصل گندم کا بہترین معاوضہ کی فوری بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات منگووال لالہ موسیٰ جلالپورجٹاں میں گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ ،ایم پی اے میجر معین نواز،ڈی ایف سی سفیان آصف اور دیگر افسران بھی موجود تھے انور خورشید نے مراکز خریداری گندم میں باردانہ کے خریداروں کا ریکارڈ چیک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علاقہ کی ممتاز اور سرکردہ شخصیات چوہدری شبیر نون ،چوہدری صغیر نون کا لندن میں میاںجہانگیر عالم ایڈووکیٹ کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا اہتمام
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی ممتاز اور سرکردہ شخصیات چوہدری شبیر نون ،چوہدری صغیر نون کا لندن میں میاںجہانگیر عالم ایڈووکیٹ کے اعزاز میں گرینڈ تقریب کا اہتمام چوہدری شبیر نون ،چوہدری صغیر احمد نون کی طرف سے میاں جہانگیر عالم کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب میں میاں شاہنواز عالم ،میاں توقیر عالم ،چوہدری محمد اصغر حسین کولی،چوہدری احسان فیصل نون،چوہدری جعفر اقبال موجیانوالہ آف نور جمال سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈینگی سے بچائو کیلئے محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز ہائی الرٹ ہو جائیں،لیاقت علی چٹھہ ڈی سی او
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز ہائی الرٹ ہو جائیں،ضلع بھر میں صحت و صفائی کے بھر پور اقدامات سمیت شہریوں میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی جائے،انسداد ڈینگی کے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ ضلعی سطح کے اجلاس میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان احمد،اے ڈی سی جی فاروق رشید سندھو،ڈی او سی محمد احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری،اے سی افشاں رباب سمیت دیگر افسران موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عوام کو گھر کی دہلیز پر ریلیف دینے کیلئے محتسب اعلیٰ پنجاب کا دائرہ کار ضلع کی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عوام کو گھر کی دہلیز پر ریلیف دینے کیلئے محتسب اعلیٰ پنجاب کا دائرہ کار ضلع کی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ سرکاری اداروں میں نچلی سطح پر بدانتظامی کے تدارک اور عوام کو گھر کی دہلیز پر ریلیف دینے کیلئے ضلع کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ محتسب پنجاب جاوید محمود نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کو محتسب پنجاب کے علاقائی دفاتر قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری
کردیا ہے،نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کیلئے اس کی کاپیاں تمام کمشنرز،ڈی سی اوز صاحبان کو بھجوا دی گئی ہیں،پنجاب کے علاقائی دفاتر میں ڈسٹرکٹ ایڈوائزرکی تعیناتی کی جائے گی،جو متعلقہ اضلاع میں مقامی سطح پر شکایات کے ازالے اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کام کرے گا،اس مقصد کیلئے ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے اس اقدام سے عوام کو محتسب پنجاب تک رسدائی آسان ہو جائے گی،بلکہ انہیں موقع پر ریلیف پہنچانا بھی ممکن ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موبائل صارفین نے ان رپورٹس پر کہ حکومت موبائل فون پر ی پیڈ کارڈ پر دوگنا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کر رہی ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موبائل صارفین نے ان رپورٹس پر کہ حکومت موبائل فون پر ی پیڈ کارڈ پر دوگنا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کر رہی ہیں جس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس اقدام سے عوام کی جیبیں خالی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،100روپے کے کارڈ پر 54روپے کی کٹوتی کی ڈکیتی سے کم نہیں ہو گی،عوامی حلقوں نے حکومت سے کہا کہ وہ عوام دشمنی سے باز رہے اور اسے ٹیکس نہ لگائے جس سے عام آدمی کو سخت مشکلات دشواری کا سامنا ہو،سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مہر سعید احمد کوٹ منگووالے 10مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مہر سعید احمد کوٹ منگووالے 10مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے ان کی بارات دعوت ولیمہ کی تقریب میں علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اشرف وتھرا کو گورنر سٹیٹ بنک مقرر کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اشرف وتھرا کو گورنر سٹیٹ بنک مقرر کر دیا ہے،انہوں نے مارچ 2013ء میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک کا عہدہ سنبھالا تھا اشرف وتھرا پہلے ہی قائمقام گورنر اسٹیٹ بنک کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پریس کلبوں کا ملک گیر کنونشن یکم مئی کو لاہور میں ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پریس کلبوں کا ملک گیر کنونشن یکم مئی کو لاہور میں ہو گا،آزادی صحافت اور آزادی اظہار کیلئے لاہور پریس کلب کے زیر اہتما ملک بھر کے پریس کلبوں کا کنونشن لاہورمیں ہو گا،کنونشن میں ملک بھر کے پریس کلبوں کے
صدور،جنرل سیکرٹریز اور نمائندے شرکت کریں گے،کنونشن میں حامد میر سمیت دیگر صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے پیٹرول کی قیمت34پیسے لٹر،ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 31پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،آئندہ سال2014-15کا بجٹ پنجاب کی تاریخ کا حجم کے اعتبار سے سب سے بڑا بجٹ ہو گا،یہ 1075ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ ہو گا،نئے بجٹ میں تعلیم صحت امن و امان ترقیاتی مقاصد کیلئے اخراجات میں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں ناقص غیر معیاری پانی ملے دودھ کی فروخت نقطہ عروج پر پہنچ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں ناقص غیر معیاری پانی ملے دودھ کی فروخت نقطہ عروج پر پہنچ گئی،گوالے حضرات مبینہ طور پر بڑی ہی دیدہ دلیری سے پانی ملا ناقص غیر معیاری دودھ کیمیکل ڈرموں میں فروخت کرنے میں مصروف ہیں جبکہ گوالے حضرات دودھ کو گاڑھا کرنے کیلئے مختلف اقسام کے پائودر اور کیمیکل استعمال کرتے ہیں جس سے شہری پیٹ کی موزی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ انتظامیہ روایتی بے حسی سے مسلسل فرائض سے چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ذمہ دارکے خلاف ابھی تک کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی موسم گرما میں دودھ کی قلت پہلے سے بڑھنے کا امکان ہے،عوامی حلقوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایم این اے،ایم پی اے صاحبان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد انکی نگہبانی بھی کرائیں،ڈاکٹر اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافی اور انجمن بہبود مریضاں ڈنگہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز احمد نے بلدیہ ڈنگہ میں تھانہ روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے،ایم پی اے صاحبان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد انکی نگہبانی بھی کرائیں،ناقص غیر معیاری میٹریل کے باعث سڑک اپنی تعمیر کے فوراً بعد ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے نئی تعمیر ہونے والی سڑک کی تعمیر کی مدت بیس سے پچیس سال تو ضرور ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ناقص غیر معیاری ترقیاتی منصوبے تعمیر کرنے والے اور انہیں چیک کرنے والے سرکاری ملازمین کا کڑا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ غفلت کے باعث قومی سرمامیہ کا ضیاع ہوتا ہے اور وہ اپنے فرائض سے کوتاہی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :فیصل آباد سے واپس ڈنگہ آتے ہوئے چوہدری ارشد گجر اور انکے دو ساتھیوں کو ونیکے تارڑ میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فیصل آباد سے واپس ڈنگہ آتے ہوئے چوہدری ارشد گجر اور انکے دو ساتھیوں کو ونیکے تارڑ میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا سابق امیدوار کونسلر چوہدری ارشد گجر اپنے ساتھی رمیض احمد کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر فیصل آباد سے ڈنگہ آرہے تھے کہ راستے میں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے تین مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا،مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر ارشد گجر سے53ہزار ،رمیض سے8ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ::خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،دنیا بھر میں آپ کے یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں،اس موقع پر دنیا بھر کی مساجد امام بارگاہوں عبادت گاہوں میں حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرہ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں اور دین اسلام کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کھرل کی ہدایت پر ضلع گجرات کے تمام تھانوں میں درج ایف آئی آر کی رسید بھی جاری کی جائے گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کھرل کی ہدایت پر ضلع گجرات کے تمام تھانوں میں درج ایف آئی
آر کی رسید بھی جاری کی جائے گی جس پر مقدمہ نمبر تفتیشی آفیسر ایس ایچ او،ڈی ایس پی ،ایس پی کے نام او فون نمبر بھی درج ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور بارشوں سے ڈنگہ پھالیہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور بارشوں سے ڈنگہ پھالیہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ڈنگہ پھالیہ روڈ مختلف مقامات پر سڑک پر پانی کھڑا ہونے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی،عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پھالیہ روڈ پر نکاسی آب کیلئے نالے تعمیر کئے جائیں تاکہ کروڑوں روپے کا قومی سرمایہ ضائع ہونے سے محفوظ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہیں،حاجی ریاض انصاری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ )چیئر مین کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمدریاض انصاری نے ممتاز تاجر راہنما شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے شہری بالخصوص تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ ڈکیتی ، راہزنی ، کنڈے کاٹ کر وارداتیں معمول بن چکی ہیں ۔ تھانہ سٹی و صدر میں درج کروائی گئی ۔ وارداتوں کے ملزم پکڑے نہیں جاتے عوام نے پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نقصان کی رپورٹ کروا نا چھوڑ دی ہے ۔ DPO گجرات رائے اعجاز احمد لالہ موسیٰ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور جدید سائنسی طریقے استعمال کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہری حدود میں حد رفتار50کلو میٹر کر دی گئی ہے،ڈرائیور حضرات این ایچ ایم پی سے تعاون کریں،ناصر ہنجراء سی پی او موٹر وے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس جلیانی کے سی پی او چیف پیٹرولنگ آفیسر ناصر ہنجراء نے کہا ہے کہ شہری حدود میں حد رفتار50کلو میٹر کر دی گئی ہے،ڈرائیور حضرات این ایچ ایم پی سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں رفتار 70سے50کر دی گئی ہے،اس لیے سپیڈ لمٹ کی پابندی کی جائے،انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کا ہیلمٹ کا استعمال بے حد ضروری ہے ہیلمٹ کے استعمال سے انسان بڑے حادثات سے محفوظ رہ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں بغیر سٹاپ کے گاڑی نہ کھڑی کی جائے اور کسی حادثہ کی صورت میں ہیلپ لائن130پر رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ چناب پل سے کھاریاں کینٹ تک چار موبائل کاریں اور دو موٹر سائیکلیں ہائی وے پر سفر کرنے والوں کی مدد اور راہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجود رہتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نور جمال گمٹی تحصیل پھالیہ ضلع بہائولدین کا 9 محمد یوسف 2دن سے لاپتہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) نور جمال گمٹی تحصیل پھالیہ ضلع بہائولدین کا 9 محمد یوسف 2دن سے لاپتہ ۔ مقامی مدرسہ کا 9 سالہ طالبعلم محمد یوسف ولد محمد امجد سکنہ نور جمال گمٹی تحصیل پھالیہ ضلع گجرات 2 یوم سے لاپتہ ہے جسکو ملے یا پتہ لگے مندرجہ ذیل نمبر پر اطلاع دے کر بچے کی تلاش میں مدد گار ہوں ۔ 0345-6527091
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید ودسیم اختر ایک روزہ دورہ پر 3 مئی بروز ہفتہ گجرات پہنچ رہے ہیں
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید ودسیم اختر ایک روزہ دورہ پر 3 مئی بروز ہفتہ گجرات پہنچ رہے ہیں ۔ وہ صبح 10 بجے اسلامک سنٹر میں زونز ، میونسپل کمیٹیوں کی جماعت اسلامی کے امراء و سپیکرئیریز ، برادر تنظیموں اور ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کریں گے اس موقع پر انہیں ضلع گجرات میں تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیمی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سر براہان کا اجلاس و تعلیمی سیمینار 2 مئی کو منعقد ہو گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) تعلیمی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سر براہان کا اجلاس و تعلیمی سیمینار 2 مئی بروز جمعہ 2:30سلور سیون ریسٹورنٹ بھمبر روڈ گجرات میں زیر صدارت ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات منعقد ہو رہا ہے ۔ جسکے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری سید وقاص انجم جعفری ہوں گے ۔ صدر تعلیمی کمیٹی افتخار احمد چیمہ نے پروگرام کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف تاجر انور مسعود شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات کی پر زور مذمت کرتے ،حاجی گلزار احمد پسوال،حاجی محمد اقبال پسوال
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) معروف تاجر انور مسعود شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ حاجی گلزار پسوال ، حاجی محمد اقبال پسوال نے انور مسعود شیخ سے ان کی شاپ پر جا کر دکھ کا اظہار کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار پہنچائے ۔ انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے چیئرمین ، سینئر نائب صدر شہری جمہوری اتحاد انور مسعود شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا ۔ ہمیشہ بھلائی ہی کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود نقشہ فیس جمع نہ کروانے پر ٹھیکریاں میں 4دکانیں سیل
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود نقشہ فیس جمع نہ کروانے پر ٹھیکریاں میں 4دکانیں سیل ۔ ہوٹل کی دوسری منزل تعمیر کرنے پر 24گھنٹے کا نوٹس جاری ۔ بلڈنگ انسپکٹر مہر محمد افضال نے محمد اشرف ولد محمد دین کی 4دکانوں کا نقشہ جمع نہ کروانے پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر وا یا گیا ۔ لیکن اس کے باوجود گرفتاری نہ ہونے اور نقشہ فیس جمع نہ ہونے پر دکانیں سیل کر دی گئیں ۔ تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے عقب میں ریسٹورنٹ کی بالائی منزل کا نقشہ جمع نہ ہون پر مالکا ن کو 24 گھنٹے میں نقشہ جمع کروانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ بلڈنگ برانچ نقشوں کی ریکوری کی مد میں لاکھوں روپے خزانہ میں جمع کروا چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یوم مزدور یکم مئی کے موقع پر پر وقار تقریب شام 5 بجے دفتر دنیا نیوز فرینڈ ز کیبل نیٹ ور ک بیسمنٹ پلازہ مین بازار میں منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یوم مزدور یکم مئی کے موقع پر پر وقار تقریب شام 5 بجے دفتر دنیا نیوز فرینڈ ز کیبل نیٹ ور ک بیسمنٹ پلازہ مین بازار میں منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی کنونئیر محمد رفیع بھٹی نے ممبران سے بر وقت حاضری کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔ تقریب میں مقررین یوم مئی کے حوالہ سے اظہار خیال کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TMA کی اتحاد ورکر یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالہ سے خصوصی تقریب و ریلی صبح 10.30 بجے بلدیہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) TMA کی اتحاد ورکر یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالہ سے خصوصی تقریب و ریلی صبح 10.30 بجے بلدیہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگی ۔ یونین کے صدر اللہ دتہ نے بتایا کہ تقریب میں NLF ضلع گجرات کے صدر امان اللہ وڑائچ اور دیگر راہنما خصوصی شرکت کریں گے جبکہ بھٹہ ورکرز کے راہنما بھی تقریب میں شامل ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم اپی اے کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ اور TMA کے افسران کا اہم اجلاس
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم اپی اے کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ اور TMA کے افسران کا لالہ موسیٰ میں صفائی ، سیوریج کے نظام نے نا مکمل منصوبہ جات اور نئے منصوبہ جات کے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں دونوں محکمہ جات کے افسران کو نامکمل منصوبے جو لالہ موسیٰ میں جاری ہیں کو جلد مکمل کیا جانے کی ہدایت اہم پی اے نے کی ۔ اس کے علاوہ قبصہ سے مکمل سیوریھ پانی کی نکاسی کیلئے نئے ڈسپوزل سنٹر کی تعمیر اور نئے سیوریھ پائپ لائنوں کے بچھائے جانے کیلئے منصوبہ بندی کا کہا گیا ۔
چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے شیخ انور مسعود سے ان کے گھر ہونے والی ڈکیتی پر اظہار ہمدردی کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے معروف کاروباری شخصیت اور رہنما شہری جمہوری اتحاد شیخ انور مسعود سے ان کے گھر ہونے والی ڈکیتی پر اظہار ہمدردی کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے ۔ انہوں نے انتظامہ سے شیخ انور مسعود کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ اس موقع پر محمد اشرف بھٹی سابق کونسلر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیس لیکج سے لگنے والی آگ سے جھلس کرماں بیٹی جاں بحق
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) گیس لیکج سے لگنے والی آگ سے جھلس کرماں بیٹی جاں بحق، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ نواحی گائوں چکوڑی بھیلووال کے رہائشی مبشرحسین ولدعبدالحق کے گھر کے کچن میں گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے لگنے والی آگ نے نوشانہ زوجہ مبشراوراس کی بیٹی سویرادخترمبشر احمدکو لپیٹ میں لے لیا،دونوں کو فوری طورپرعزیزبھٹی شہیدہسپتال گجرات لیجایا گیاجہاں سے انکو سی ایم ایچ ہسپتال کھاریاں لے جایاگیا،جہاں سے ابتدائی طبی امدادکے بعدانہیں سارگن ہسپتال ٹھیکریاں لایاگیا جہاں وہ چندگھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑ گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ۖ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی قیادت کے ملک کے مختلف اضلاع کے دورے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)15 جون کو کھاریاں میں ہونے والی عظیم الشان تاجدارختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ۖ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی قیادت کے ملک کے مختلف اضلاع کے دورے،امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی،مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی ،مرکزی وائس چیئرمین مجلس عاملہ سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ ملک کے مختلف اضلاع کے دورے کرکے وہاں پرمنعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں میں شرکت کررہے ہیں اورعوام کو جامع مسجدعیدگاہ کھاریاں میں 15جون کو ہونے والی ساتویں سالانہ عظیم الشان تاجدارختم نبوت وتحفظ ناموس رسالتۖ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں یہ بات مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحریک تحفظ اسلام پاکستان عبدالرزاق جلالی نے ایک ملاقات میں بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
30اپریل شہیدوں اورغازیوں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،ڈاکٹر عرفان احمد صفی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستانی افواج تقویٰ جہادفی سبیل اللہ کے ماٹوپرعمل کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہی ہے،30اپریل انہی شہیدوں اورغازیوں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مادروطن پراپناگرم خون نچھاورکردیا، ان خیالات کا اظہارسابق ناظم و کنوینئر لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ڈاکترعرفان احمدصفی نے قائدپبلک سکول لالہ موسیٰ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں بچوں نے بھی تقاریرکیں اورملی نغمے پیش کیے،ڈاکٹرعترفان احمدصفی نے کہاکہ ضلع گجرات کو یہ اعزازحاصلہے کہ اس نے جرات وبہادری کے تین اعلیٰ تمغے نشان حیدرحاصل کئے،ضلع گجرات کے عوام اس بات پرفخرہے کہ ضلع گجرات کو شہیدوں کا ضلع کہاجاتاہے ،اس کے ہرقصبہ،شہر،گائوں میں کسی نہ کسی شہیدکی قبرموجود ہے ،انہوں نے کہاکہ شہداء پاک فوج کے ساتھ ان مجاہدین کی قربانیاں بھی لازوال ہیں جوکہ امت مسلمہ کی پکارپر کشمیروافغانستان میں شہیدہوئے اور ضلع گجرات میں ان شہداء کی تعداد150سے زائد ہے۔
