Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 13/4/2014

April 14, 2014 0 1 min read

ڈنگہ : پنجاب حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی اور اُنہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ،ایم این اے حلقہ این اے 106، پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری جعفر اقبال نے ڈیرہ ڈنگہ پر آئے وفود سے ملاقاتیں کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی اور اُنہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے ، جبکہ تعلیم ، صحت اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ 15 سال کی خرابیوں کا حل چند مہینوں میں ممکن نہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی محنت سے بہت جلد ملک میں امن روزگار ،ترقی اور خوشحالی آئے گی ، حلقہ این اے 106 کو ترقی یافتہ اور دِلکش بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبے تیار کر لیے ہیں اور حال ہی میں 10 کروڑ روپے کے فنڈز حلقہ این اے 106 کی دو اہم شاہرائوں پر لگا دیے ہیں ، وفاقی حکومت کا مشن عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ این اے 106 میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے مسلم لیگ ملک عزیز کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور اُن کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے روشن اور خوشحال پاکستان کی منزل قریب آ چکی ہے ، شریف برادران سچی نیت کی بدولت ملک کے مسائل حل کر کے عوام میں سرخرو ہونگے اور ناقدین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، عوام نے سچی نیت والے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ملک کا مقدر بدلنے کی بنیاد ڈال دی ہے ، نواز شریف کی نیت ہمت اور محنت سے پاکستان کے حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں جس سے عوام تک اُن کے ثمرات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائینگے تا کہ شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو در پیش مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے سخت جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے اور عنقریب پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائے کا وعدہ تعبیر بن کر عوام کے سامنے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :محمد حسین جٹ شدیدعلالت کے بعد قضائے الہٰی سے 103سال کی عمر پانے کے بعد انتقال فرماگئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )محلہ مغلپورہ کی ممتاز سماجی شخصیت غلام سرور جٹ ،محمد رفیق ڈرائیور مرحوم کے والد بابا غلام حسین مسافر مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ کے بھائی محمد اسلم چھنہ جٹ ،جاوید اقبال (پاک نیوی کراچی)کے چچا ،عامر شہزاد ڈرائیور ،محمد عمران کراچی، محمدفاروق اور محمدرئوف کے داد امحمد حسین جٹ شدیدعلالت کے بعد قضائے الہٰی سے 103سال کی عمر پانے کے بعد انتقال فرماگئے ، مرحوم کا نماز جنازہ آج دن 10:30بجے مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ میں ادا کیا جائے گا، نماز جنازہ میںعلاقہ بھر کی ممتاز سماجی ، سیاسی ، کاروباری ، مذہبی ، صحافتی اور تعلیمی شخصیات بھر پور شرکت کریں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن کے اہم سیاستدان ایم این اے اور ایم پی اے اخبارات میں اپنے اپنے اشتہارات لگوا رہے ہیں معاملہ کیا ہے کسی کو معلوم نہیں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے راہنما ، امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 1 میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری اخلاق احمد رنیاں ڈیرہ ڈنگہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اہم سیاستدان ایم این اے اور ایم پی اے اخبارات میں اپنے اپنے اشتہارات لگوا رہے ہیں معاملہ کیا ہے کسی کو معلوم نہیں اب پتہ نہیں کہ سوار کون ہے اور پیدل کون؟ جو سڑک کا افتتاح اتووالہ تا ڈھل بنگش سڑک کا ہوا ہے بظاہر ایم پی اے میاں طارق محمود نے کیا ہے معلوم ہوا ہے کہ یہ گرانٹ تو ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے منظور کروائی ہے لیکن فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے ، اگر دونوں لیڈران میں اتفاق ہوتا تو افتتاح بھی اکٹھے کرتے تا کہ عوام کو معلوم ہوتا کہ جماعت میں کوئی دھڑا نہیں ، اب سب کو پتا چل گیا ہے کہ فنڈز کس نے منظور کروائے اور افتتاح کون کر رہا ہے؟ اگر اِن میں اتفاق نہیں تو علاقہ کی خدمت کون کریگا ؟ رنیاں برادران اپنے حلقہ کے لیے بغیر ممبر بنے بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور رہیں گے ، چوہدری برادران کے دور میں ترقیاتی کام آج بھی حلقہ بھر میں نظر آ رہے ہیں ، اشتہار لگوانے سے عوام کے دِل نہیں جیتے جا سکتے ، اگر آئندہ الیکشن میں عوام نے ہمیں کامیاب کرایا تو انشاء اللہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے یہ دونوں لیڈران عوام پر کوئی احسان نہیں کر رہے ، عوام کا پیسہ ہی عوام پر لگ رہا ہے ، خواہ اشتہاروں میں بہہ جائے یا عوام ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ن لیگ کے مقامی ایم پی اے اور ایم این اے بھر پور کوشاں ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ شب و روز محنت کرنے والے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو آئندہ جنرل انتخابات میں بھر پور کامیابی ملے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر اور گرد نواح میں شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ فیشن بن گیا ، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ شہر اور گرد نواح میں شادی تقریبات میں ہوائی فائرنگ فیشن بن گیا ، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں ، تقریبات میں جدید اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس اور سکون اور نیندیں تباہ ہونے لگی ، پولیس کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئی ، عوامی حلقوں کا اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ شہر اور گرد نواح دیہاتوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں جدید اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ روزہ مرہ کا معمول اور فیشن بن گیا ہے ، لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ، اسلحہ چلانے کے ماہرین نہ ہونے اور معمولی سی غلطی کی وجہ سے کئی افراد اس سے قبل زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ،شادی بیاہ کی تقریبات میں ایک دوسرے سے بڑھ کر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے ڈنگہ اور اس کے ملحقہ دیہاتوں کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جبکہ رات بھر فائرنگ سے آس پاس کے لوگ سکون کی نیند بھی نہیں سو سکتے ، جبکہ دوسری طرف پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے، جبکہ چوکی انچارج ڈنگہ اور متعلقہ افسران کوبذریعہ ٹیلی فون پر کئی بار آگاہ کیا مگر انتظامیہ اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹس سے مس نہ ہوئے ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر پابندی عائد کر کے اور اُن کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پابندی کے باوجود ڈنگہ و گرد و نواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) پابندی کے باوجود ڈنگہ و گرد و نواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، دُکاندار چوری چھپے دھاتی ڈور اور پتنگیں فروخت کر رہے ہیں ، والدین پریشان ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود ڈنگہ و گرد و نواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ زور شور سے جاری بچے اور نوجوان سڑکوں پر کٹے ہوئے پتنگ کے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں ، دُکاندار بھی سر عام اور چوری چھپے دھاتی ڈور اور پتنگیں فروخت کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں بچے مہنگے داموں دھاتی ڈوریں اور پتنگیں خرید کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی یہ شوق جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ، والدین پریشانی میں مبتلا والدین اور معزز شہریوں و معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو پتنگ فروشوں کیخلاف جلد از جلد سخت کاروائی عمل میں لانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گلوریہ بوتیک کی پروقار رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد،سینکڑوں معززین علاقہ کی شرکت
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مغل فیملی کی سرکردہ معتبر شخصیت عطیم سماجی خدمتگار ڈائریکٹر صفدر اقبال مغل کی ولولہ انگیز قیادت جدت کے ساتھ ملبوسات پر مشتمل گلوریہ بوتیک کی پروقار رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد، دربار عالیہ موہری شریف کے سجادہ نشین پیرومرشد حضرت خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی مدظلہ العالیٰ نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا،ڈائریکٹر صفدر اقبال مغل نے اپنے بزرگ حاجی غلام حسین اور بھائی ارشد اقبال مغل صاحبزادے مذمل صفدر مغل اور اپنی فیملی کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ گلوریہ بوتیک کی افتتاحی تقریب میں ہر مہمان کا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور خصوصی پروٹوکول دیا دربار عالیہ موہری شریف کے مرکزی جانشین خواجہ محمد زبیر معصوم مدظلہ العالیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ سابق تحصیل ناظم کھاریاں ،میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ،الحاج محمد صادق بٹ سابق ناظم ڈنگہIمظہر نور ایڈووکیٹ ،سابق نائب ناظم،میاں سعادت حسین صدر بزم عاشقان مصطفیۖ سکندر خاں صراف سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران و دیگر مہمان خاص گلوریہ بوتیک کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تو صفدر اقبال مغل کی پوتی مہک نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ حاجی غلام حسین مغل ،صفدر اقبال مغل ،ارشد اقبال مغل،مذمل صفدر مغل اور انکی فیملی کی سرکردہ شخصیات نے مہمانان گرامی کو پھولوں کے ہاروں اور مالائوں سے لاد دیا جبکہ گلوریہ بوتیک کے سٹاف نے مہمانوں پر پھولوں کی برسات کر دی،گلوریہ بوتیک کی افتتاحی تقریب تلاوت کلام پاک اور حمد باری تعالیٰ سے شروع ہوئی،ثناء خوان مصطفی ۖ نے حضور نبی کریمۖ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا،پیر و مرشد سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد زبیر معصوم صاحب نے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا اور بسم اللہ کے ساتھ اپنے دست مبارک سے صفدر اقبال مغل،الحاج محمد صادق بٹ،میاں محمد ماجد،میاں محمداسلم،میاں سعادت حسین،سکندر خان صراف،ٹھیکیدار شوکت علی مغل،مرزا ریاض حسین،مرزا محمد یونس،محمد شریف چشتی،حاجی غلام حسین سمیت معززین شہر عمائدین علاقہ کے ہمراہ گلوریہ بوتیک کا افتتاح کیا اور صفدر اقبال مغل کے کاروبار کی خیروبرکت کیلئے خصوصی دعا فرمائی،پروقار افتتاحی تقریب میں معزز مہمانان گرامی سمیت سید مشتاق علی شاہ،حاجی محمد یونس ڈار،حکیم محمد افضل قادری،مہر انور ناز،خالد سہیل بلو،عبدالغفار مغل،میاں کامران ادریس،عبدالرحمن نواز،ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری،امجد جاوید عیلس،مسعود احمد اعوان،شریف لوہار،ڈاکٹر خالدمحمود،بائو نوید احمد،حاجی محمد سرور صراف،ڈاکٹر لیاقت علی،نثار احمد مغل،چوہدری مشتاق احمد،منیر احمد مغل،غلام مصطفی،نذیر احمد،پرویز مغل،امتیاز بٹ،سلیم مغل،عبدالغفار مغل،محبوب عالم بٹ،ناصر خان صراف،حکیم محمد افضل،عارف مغل،اعجاز مغل،میاں محسن ممتاز،سلیم طاہر،سلیم عابد پیرزادہ،محمد یوسف،چوہدری شہزاد ولی،اقبال انصاری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی،صفدر اقبال مغل،مذمل صفدر مغل نے مہمانان گرامی کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مارا مان بڑھایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: گلوریہ بوتیک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کے ممنون و مشکور ہیں،صفدر اقبال مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صفدر اقبال مغل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید فیشن کے معتبر نام گلوریہ بوتیک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کے ممنون و مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کے خاص فضل و کرم آستانہ عالیہ موہری شریف کے مرکزی جانشین حضرت خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی مدظلہ العالیٰ کی دعائوں سے ہم اپنے معزز کسٹمرز کو اعلیٰ معیاری کوالٹی کی حامل ملبوسات فراہم کریں گے ہم کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز ہر گز نہیں کریں گیچوہدری ندیم اصغر کائرہ،میاں محمد اسلم ،میاں امجد محمود،الحاج محمد صادق بٹ،مظہر نور ایڈووکیٹ،حاجی یونس ڈار،میاں کامران ادریس،ٹھیکیدار شوکت علی مغل،مرزا ریاض حسین،مرزا محمد یونس،محمد شریف چشتی،حکیم محمد افضل،میاں محسن ممتاز،حاجی اسلم صراف،حاجی محمد اسمعیل،ملک اعجاز احمد،عارف مغل،چوہدری امجد جاوید عیلس،ڈاکٹر محمد اسلم،میاں سعادت حسین،سکندر خان صراف،ناصر خان صراف،حاجی سرور صراف،چوہدری مشتاق احمد،میاں شبیر احمد سمیت تمام شرکائے تقریب کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری تقریب میں شرکت کر کے نہ صرف ہماری تقریب کے رونق کو دوبالا کیا بلکہ ہمارا مان بڑھایا تمام دوست احباب کے پیار و محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : گلوریہ بوتیک کا افتتاح بسم اللہ سے کر رہے ہیں،اللہ کریم کاروبار میں برکت فرمائے،حضرت خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)حضرت خواجہ محمد زبیر معصوم ثانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوریہ بوتیک کا افتتاح بسم اللہ سے کر رہے ہیں اللہ کریم صفدر مغل کے کاروبار میں برکت فرمائے،انہوںنے کہا کہ رزاق اللہ سبحان تعالیٰ کی ذات پاک ہے ہم نے بسم اللہ سے ابتداء کی ہے صفدر اقبال مغل کے کاروبار میں برکت ڈالنا مولا کے ہاتھ میں ہے اللہ کریم اپنے حبیب محمد مصطفیۖ کے وسیلے انکے کاروبارمیں وسعت دے،ہم نے اللہ کی دھرتی کو ہر قسم کے گند سے پاک صاف کرنا ہے،ولایت کا دعویٰ کوئی نہیں کر سکتا یہ رینک اور عہدہ اللہ کریم صرف اور صرف انہیں عطا کرتا ہے جو اس کااور اس کے پیارے حبیب محمد مصطفیۖ کا نام سربلند کرتے ہیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ سحان تعالیٰ ہم سب کو اللہ تعالیٰ اور تاجدار دو عالم محمد مصطفیۖ کا ذکر بلند کرنے والا بنا دے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : غلام مصطفی صابری مرحوم و مغفور کے ختم چہلم کی عظیم الشان روحانی دینی تقریب کا خاص اہتمام،حضرت علامہ مولانا پیر زادہ محمد اکرم رضا بغدادی نے خطاب کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری ماجد حسین کمبوہ ،چیف ایگزیکٹو کمبوہ رائس ملز کی زیر نگرانی انجمن غلامان اولیاء ڈنگہ کے صدر عظیم سماجی خدمتگار غلام مصطفی صابری مرحوم و مغفور کے ختم چہلم کی عظیم الشان روحانی دینی تقریب کا خاص اہتمام حضرت علامہ مولانا پیرزادہ محمداکرم رضا بغدادی کا ایمان افروز خطاب ذیشان چوہدری ماجد حسین کمبوہ کے یار خاص اور معتبر دوست و ساتھی غلام مصطفی صابری کے ختم چہلم کی عظیم الشان نورانی تقریب حویلی ماجد عدالت بٹ محلہ شاہ فیصل عطا محمد روڈ پر مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی،تقریب میں نقابت کے فرائض انکے بھائی پروفیسر افضال رسول چشتی نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کی سعادت فخر القراء قاری منور حسین صدیقی آف سندھانوالہ نے حاصل کی،جبکہ ثناء خوان مصطفی محبوب رسول گولڑوی،قاری بابر ندیم نیازی نے نبی کرمۖ کے حضور گلہائے عقیدت خوبصورت انداز سے پیش کئے شرکاء تقریب نے اپنے دلوں کو روشن اور منور کیا ،علامہ مولانا پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی نے ایمان افروز خطاب ذیشان فرمایا اور مرحوم و مغفور غلام مصطفی صابری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا فرمائی،غلام مصطفی صابری کے ختم چہلم میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں اختر علی چشتی،میاں ممتاز احمد،میاں اسد ممتاز،چوہدری ماجد حسین کمبوہ،چوہدری آفتاب احمد،چوہدری محمد خان باہوانہ،میاں بشیر احمد،پیر آفتاب شاہ،وحید حمد شاکر،شہباز احمد،ماجد عدالت بٹ،میجر انصر،ریاض احمد جاوید،خالد سہیل بلو،ڈاکٹر خالد محمود خالد،عنصر قابلی،محمد افضل قصاب،مسعود احمد،معظم مغل،انجینئر آصف مجید،چوہدری ساجد محمود سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،پروفیسر افضال رسول،غلام مرتضی گولڑوی،فیض رسول گولڑوی،جمشید حسن،حسنین علی،ثقلین علی اور انکی فیملی و دیگر شخصیات نے مہمانوں کا استقبال کیا تقریب میں مہمانوں کی لنگر خاص سے تواضع کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اللہ سبحان تعالیٰ غلام مصطفی صابری کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،پیرزادہ محمد رکام رضا بغدادی کا دعائیہ تقریب سے خطاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیر زادہ محمد اکرم رضا بغدادی نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اور سب شرکاء محفل کی دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ عاشق رسولۖ اور اولیاء کرام غلام مصطفی صابری کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،اس مقوع پر پروفیسر افضال رسول،حافظ توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نام مصطفیۖ کے صدقے ہمارے پیارے بھائی مکرم غلام مصطفی صابری کی بخشش فرمائے اور انکے درجات بلند کرے آمین دعائیہ تقریب کا اہتمام حویلی ماجد عدالت بٹ کیا گیا ،مرحوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سانجمن صدائے مدینہ اور سلطان باہو پیر بھائیوں کے زیر اہتمام شان اولیاء کرام کانفرنس کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن صدائے مدینہ اور سلطان باہو پیر بھائیوں کے زیر اہتمام شان اولیاء کرام کانفرنس حضرت سخی سلطان محمد باہوبمقام جامع مسجد نورانی محلہ غوثیہ مہریہ ڈنگہ بتاریخ12اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ہوئی ،تلاوت کلام پاک قاری محمد منور حسین صدیقی نے پیش کی جبکہ خطاب و کلام باہو شہناہ کلام باہو قاری اشتیاق احمد سیالوی نے پیش کئے جبکہ خصوصی خطاب محمد عثمان بشیر نقشبندی نے کیا جبکہ کانفرنس کا اہتمام انجمنصدائے مدینہ ڈنگہ و پیر بھائی سلطان باہو نے کیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں نثار احمد آف کولیاں شاہ حسین کو دینی علوم کے مرکز و محور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اورجامع مسجد کے قیام کے لئے زمین وقف کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عوامی حلقے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عوامی حلقوں نے آفاقی دین اسلام کی ترویج و تبلیغ کیلئے تاریخ ساز اقدام کرنے والے اپنے علاقہ کی عظیم المرتب شخصیت میاں فتح محمد آف کولیاں شاہ حسین کے فرزند ارجمند علاقہ کے سپوت میاں نثار احمد آف کولیاں شاہ حسین کو دینی علوم کے مرکز و محور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اورجامع مسجد کے قیام کیلئے شہر کی اہم شاہراہ کولیاں روڈ گجرات لالہ موسیٰ روڈ کے سنگم پرکروڑوں روپے مالیت کی 8کنال (ایک ایکڑ)قیمتی اراضی وقف کرنے پر انہیں اور انکی فیملی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یقینا ان کا یہ تاریخ ساز اقدام انکی فیملی کی بخشش کا سبب بنے گا اور دینی علوم کا یہ عظیم المرتبت مرکز محور انکے لیے عظیم صدقہ جاریہ ہو گا اللہ کریم انکی یہ سعادت قبول و مقبول فرمائے۔اورانکی طرف سے جامع مسجد اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کی تعمیر انتظام و انتصرام کیلئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر ارشد ضیاء آف دھکڑ خطیب جامع مسجد عید گاہ کھاریاں،میاں محمدعارف ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ڈنگہ،میاںمنور حسین،خان اصغر خان چشتی پر مبنی کمیٹی ہر حوالہ سے اعلیٰ صلاحیتوں اور قابلیت کی مالک ہے انشاء اللہ ان کی سرکردگی میں اس عظیم دینی مرکز میںدرس و تدریس کا آغاز جلد ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صاحبان اقتدار کے چالے بتا رہے ہیں کہ حکمرانوں کو گھر جانے کی زیادہ جلدی ہے،ندیم اصغر کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق تحصیل ناظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ نے اپنے دورہ کے دوران اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے پیپلز پارٹی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر برسراقتدار آئے گی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا سفروہیں سے شروع ہوگی انہوںنے کہا کہ صاحبان اقتدار کے چالے بتا رہے ہیں کہ حکمرانوں کو گھر جانے کی زیادہ جلدی ہے،وطن عزیز میں پے درپے ہونے والے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے ورثاء لواحقین کس کے ہاتھوں پر خون تلاش کریں،حکمران اس بات کا جواب دیں،الحمد اللہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد گیس کے کنکشن جاری کر کے ناقابل تسخیر ریکارڈ قائم کیا ابھی بھی ہمارے دور کے جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس پر گیس کنکشن مل رہے ہیں،2014ء میں گیس کا ایک بھی ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایم پی اے میاں طارق محمود کی کاوشوں کی بدولت 34لاکھ روپے کی لاگت سے ڈگری کالج ڈنگہ کیلئے فرنیچر کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود کی کاوشوں کی بدولت 34لاکھ روپے کی لاگت سے ڈگری کالج ڈنگہ کیلئے فرنیچر کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیاحکومت نے ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ کو ڈگری کالج دنگہ کیلئے فرنیچر کی خریداری کیلئے احکامات جاری کردیئے ،ڈائریکٹر کالجز غلام سرور سپرا نے پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل سے فرنیچر کی فہرست طلب کرلی،پرنسپل نے پی سی ون ،برائے فرنیچر جمع کرا دیا گورنمنٹ ڈگری کالج کے700سے زائد طلبہ پرنسپل سٹاف روم لیب ،ایڈمنسٹریشن بلاک کو34لاکھ روپے کی لاگت سے فرنیچر فراہم کیا جا رہا ہے جس سے کالج کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری کی رکنیت کی بحالی میں توسیع کر دی ہے
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمد بٹ)سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری کی رکنیت کی بحالی میں توسیع کر دی ہے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چوہدری اعجاز کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :شادی ہالوں کھلی گرائونڈ،پارکوں گلیوں اور دیگر مقامات پر شادی بیاہ کی تقریبات رات دس بجے ختم کرنے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع ریونیو کی حدود میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت تمام ہوٹلوں شادی ہالوں کھلی گرائونڈ،پارکوں گلیوں اور دیگر مقامات پر شادی بیاہ کی تقریبات رات دس بجے ختم کرنے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو کر پانچ مئی تک موثر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ملک و قوم کو تمام مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرینگے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما پارلیمانی سیکرٹری وزرات دفاع و ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ملک و قوم کو تمام مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے لگائی جانے والی امیدوں کو پاکستان مسلم لیگ ن ہی کی حکومت پورا کرے گی،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف تمام تر توانائیاں دہشت گردی کے خاتمہ انرجی بحران بے روزگاری تعلیم صحت جیسے مسائل پر صرف کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں امجد محمود نے ذاتی گرہ سے کالج کے طلبہ اور سٹاف کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے400فٹ گہرے بور پر کام شروع کرا دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود نے ذاتی گرہ سے کالج کے طلبہ اور سٹاف کو صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے400فٹ گہرے بور پر کام شروع کرا دیا اب طلبہ صاف شفاف پانی حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت کے دورس اقدامات سے اقدامات سے پاکستان میں ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ااور ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے دورس اقدامات سے اقدامات سے پاکستان میں ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ قومی معیشت پندرہ سال بعد اپنے اصل ترقی یافتہ ٹریفک پر آگئی ہے،وطن عزیز میں معاشی و سیاسی استحکام ہی کامیابی وکامرانی کی دلیل ہے،ریاست جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے،میاں برادران نے اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالتے ہوئے اسکی اصل ترقی کی منزل کی طرف رواں دوراں کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق گورنر گلگت بلتستان سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بنائے جانے کا امکان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق گورنر گلگت بلتستان سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بنائے جانے کا امکان باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کو پنجاب میں پارٹی صدر بنانے پر سنجیدگی سے غور شروع کررکھا ہے،قبل ازیں بھی چوہدری قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے شکریہ کے ساتھ یہ پیشکش واپس کر دی تھی،اب دوبارہ پارٹی کی طرف سے انہیں پنجاب کی صدارت سونپے جانے کا قوی امکان ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا تاریخی ثقافتی بیساکھی کا تہوارآج13اپریل بروز اتوار کو پاکستا ن میں جوش و خروش سے منایا جائے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جٹا آئی بیساکھی،گندم کی فصل کی کٹائی کاآغاز کیلئے پنجاب کا تاریخی ثقافتی بیساکھی کا تہوار آج13اپریل بروز اتوار کو پاکستا ن میں جوش و خروش سے منایا جائے گا،کل سے زمیندار گندم کی فصل کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ اس موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا شہر کے تمام بازاروں میں بیساکھی کے مقوع پر جلیبیوں کے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈائریکٹ تعلیم یافتہ انسپکٹرز،سب انسپکٹر ز کو تھانوں میں ایس ایچ او لگانیکا فیصلہ کیا گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈائریکٹ تعلیم یافتہ انسپکٹرز،سب انسپکٹر ز کو تھانوں میں ایس ایچ او لگانیکا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ کم تعلیم یافتہ تھانیداروں کو فارغ کر دیا جائے گا،جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتی ہونے والے ایسے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ان کو بھی ایس ایچ او لگایا جائے
گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق ناظم ڈنگہIIسماجی شخصیت محمد حبیب بسوی کا نور فاطمہ آئی اینڈ جنرل ہسپتال کاخصوصی دورہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈنگہIIسماجی شخصیت محمد حبیب بسوی کا نور فاطمہ آئی اینڈ جنرل ہسپتال کاخصوصی دورہ الحاج محمدصادق بٹ نے ان کاپرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سابق ناظم ڈنگہ IIمحمد حبیب بسوی نے کہا ہے کہ حاجی برادران ٹرسٹ نے ذاتی گرہ سے کروڑوں روپے کا ہسپتال قائم کرکے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے،جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ ہر قسم کی سروسز اور عطیات ڈونیٹ کریں گے،الحاج محمد صادق بٹ ،الحاج فاضل بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ او ران کی فیملی نے صاحبان ثروت اور مخیر حضرات کیلئے قابل مثال قائم کر کے بڑا کمال کر دکھایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ کا ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ کا خصوصی دورہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ کا ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ کا خصوصی دورہ،تفصیلات کے مطابق چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے رفیق خاص مظہر نور ایڈووکیٹ ،پرویز مغل،محمد عمران امرہ،امتیاز احمد بٹ،گلزار احمد بھٹو،رانا محمد اسلم،ملک اعجاز احمد کے ہمراہ میاں افتخار احمد کی عیادت اور صفدر اقبال کو گلوریہ بوتیک کے قیام پر مبارکبا ددی،ندیم اصغر کائرہ نے مظہر نور ایڈووکیٹ کے بہنوئی رانا محمد اسلم کی والدہ ،منور حسین،غلام سرور کے والد حاجی عبدالغنی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے انکے گھر بطور خاص گئے اور مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اے سے کھاریاں میاں اقبال مظہر کا مختلف علاقوں کے سکولوں کا خصوصی دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اے سے کھاریاں میاں اقبال مظہر کا مختلف علاقوں کے سکولوں کا خصوصی دورہ،انہوں نے یونیورسل ایجوکیشن پروگرام کے تحت بچوں کے داخلے کے حوالہ سے مختلف سکولوں کا دورہ کیا،انہوں نے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرلز شمیم گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور بوائز ہائی سکول ٹھیکریاں شامل ہیں انہوں نے اساتذہ کو بچوں کے داخلے کے حوالے سے مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share this:
Tags:
Dinga elevated news pakistan service بلند پاکستان ترقی خبریں خدمت ڈنگہ
Khyber Agency
Previous Post خیبرایجنسی : اغوا کیے گئے 60 افراد کو رہا نہیں کیا گیا
Next Post بھارتی غریب عوام
Mumtaz Awan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close