Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 1/6/2014

June 2, 2014 0 1 min read

ڈنگہ : 19کروڑ عوام آئندہ انتخابات میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم بنائیں گے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں امیدوار حلقہ پی پی 113 نے اپنے بیان میں کہا 19 کروڑ عوام آئندہ انتخابات میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم بنائیں گے ، عوام اب موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں ، چوہدری برادران محب وطن ، عوام دوست اور حقیقت پسند سیاستدان ہیں ، شریف برادران نے ایک سال کے دوران عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، چوہدری برادران تمام وعدوں کو پورا کر کے سیاست میں خدمت کے عزم کو پورا کر رہے ہیں ، حکومت نے آنکھیں موند لی ہیں ، قوم چوہدری برادران پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ، مسلم لیگ ق غریب پرور جماعت ہے ، موجودہ حکومت نے دو وقت کی روٹی سمیت غریبوں کے منہ کانوالا بھی چھین لیا ، حالیہ حکومت نے مسائل کے انبھار لگا دیے عوام اب مزید ظلم برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ، ن لیگ کے اقتدار میں پنجاب کے ادارے رشوت کا گڑھ بن چکے ہیں ، عوام نے اب ٹھان لی ہے کہ وہ اب سڑکوں پر آ کر اس موجودہ حکومت کو نست و نابود کر دینگے ، میاں برادران بڑھکیں مارنی چھوڑ دیں ، اب سیاست اُن کے بس کی بات نہیں،ہمارے قائد چوہدری پرویز الٰہی نے درست حکمت عملی اپناتے ہوئے اپوزیشن الائنس کی طرف قدم بڑھایا ہے ، کوئی بھی محب وطن شہری یا راہنما ملک کے ساتھ ہونیوالی درندگی کو برداشت نہیں کر سکتا ، برائیوں کو جڑ سے ختم کرنا از حد ضروری ہے ، موجودہ حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں ، قائد اعظم کا پاکستان تعمیر کرنا ہے اور حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہو گا ، عوام پھر ریلیف حاصل کرنے میں ناکام نظر آئیں گے ، قوم کو بے بس سمجھنے والے اس بار خود بے بس ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے نواحی گائوں دھپ سڑی میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے گھر کی دہلیز پر 14 سالہ نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دِیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ کے نواحی گائوں دھپ سڑی میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے گھر کی دہلیز پر 14 سالہ نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دِیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 9 بجے کے قریب زاہد حسین ، حبیب اللہ اور اُس کے اہل خانہ سو رہے تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی ، دروازہ کھولتے ہی 2 نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 14 سالہ نوجوان حبیب اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، تھانہ ڈنگہ کو بروقت اطلاع ملنے پر ڈنگہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹامارٹم کے لیے کھاریاں ریفر کر دِیا بعد ازاں لاش کو ورثاء کے حوالے کر دِیا ، تھانہ ڈنگہ میں مقتول کے والد زاہد حسین ولد فضل حسین کی درخواست پر 2 نا معلوم مجرمان کیخلاف تھانہ ڈنگہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر مسلم لیگ ن جاپان چوہدری عرفان احمد احمد گجر کا کم سن بیٹا مبشر گیٹ کے نیچے دب کر جاں بحق
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن جاپان چوہدری عرفان احمد گجر کا کم سن بیٹا ،سابق چیئر مین تھانہ امور کمیٹی ڈنگہ امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری پرویز احمد گجر کا بھتیجا گیٹ کے نیچے آکر دم توڑ گیا،نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن جاپان چوہدری عرفان احمد گجر کا کمسن بیٹا اور سابق چیئر مین تھانہ امور کمیٹی ڈنگہ ،امیدوار جنرل کونسلر چوہدری پرویز احمد گجر کے بھتیجاساڑھے چار سالہ مبشر صحن میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گیٹ گرن سے نیچے آکر دم توڑ گیا،کمسن متوفی کی نماز جنازہ آج بروز سوموار بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما پی پی پی ڈنگہ،معروف پراپرٹی ڈیلر ملک اعجاز احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر کے حکمرانوں کی توجہ اس طرف دلاتی رہے گی تنقید برائے تنقید کی بجائے پیپلز پارٹی نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہے،جبکہ لیگی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اس کے دعوئوں کے برعکس ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے،اور یہ ملک میں جمہوریت کا دفاع کرنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیںکرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دی کریانہ اینڈ سویٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ خود ایک طاقت جس کو کسی بھی سہارے کی ضرورت نہیں ہے،غلام مصطفی بھٹی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دی کریانہ اینڈ سویٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ خود ایک طاقت جس کو کسی بھی سہارے کی ضرورت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان کاروباری شخصیت اور صدر دی کریانہ اینڈ سویٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن ڈنگہ غلام مصطفی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ ہم اپنے ہر رکن کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور کریں گے خواہ کسی بھی صورت کرنا پڑے کریانہ کے تاجر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں ہر مشکل وقت پر اپنے ممبر کے ساتھ سب سے پہلے کھڑا ہوں گا آج ہماری ایسوسی ایشن شہر کی سب سے بڑی تاجر طاقت ہے جو صرف اراکین کی وجہ سے ہی ہے جن کا حوصلہ بلند ہے۔ اور شہر کی تمام تاجر تنظیمیں ہمیں قابل رشک نگاہوں سے دیکھتی ہیں جس کی وجہ صرف ہمارا اتحاد و اتفاق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال کے باعث شہر کے مختلف چوراہوں سڑکوں اور بازاروں میں ٹریفک کی بدنظمی نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کر رکھا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں ٹریفک کی بگڑتی صورتحال کے باعث شہر کے مختلف چوراہوں سڑکوں اور بازاروں میں ٹریفک کی بدنظمی نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کر رکھا ہے،جبکہ ٹریفک پولیس اپنے پوائنٹ پر ڈیوٹی دینے کی بجائے دیہاڑی لگانے میں مگن ہے، تعلیمی اداروں میں اوقات حاضری میں اور چھٹی کے اوقات میں بوہڑ چوک،نواز شریف روڈ،مین بازار،راجہ بازار،سبزی منڈی،درسگاہ چوک ،تھانہ روڈ،کولیاں روڈ،گرلز کالج روڈز پر ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے خاص کر طالبات کو سکول کو کالج ٹائم سے لیٹ ہو جاتیں ہیں شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈنگہ شہر میں ٹریفک پولیس کی باقاعدہ چیک پوسٹ بنائی جائے تاکہ ٹریفک پولیس کے عملے بڑھنے سے ہر چوک ،روڈ،بازار میں ٹریفک کانسٹیبل تعینات ہو سکے اور ٹریفک کا بہائو بھی روانی سے جاری رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹوپیاں،رومال ،عینکیں،مشروبات ،برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گرمی کی شدت بڑھتے ہی گرمی سے بچائو کیلئے استعمال ہونے والی ٹوپیاں ،رومال،عینکیں،مشروبات ،برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے،جسکی وجہ سے دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی ہے منہ مانگے دام وصول کئے جار ہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:گندم کی کٹائی بازار ویران،دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گندم کی کٹائی بازار ویران،دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی ختم ہونے کو ہے اور گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے سڑکوں پر ”ہو”کا عالم بازار ویران دکاندار فارغ بیٹھے بیٹھے شام کو گھر کی راہ لینے پر مجبور،دکاندار بازاروں میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے آج کل شدید مندے کا شکار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجربرادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے،مہر انور ناز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجربرادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے،تاجر خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں پولیس ملزمان کوجلد از جلد گرفتار کرے،ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر مہر انور ناز نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ دن میں کاروبار کے دوران ڈکیتی کی واردات ہو جانا لمحہ فکریہ ہے پولیس کو اس بارے اپنی کارکردگی کو ضرور بہتر بنانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز محقق و دانشور افتخاراحمد افتخارکے ساتھ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز محقق و دانشور افتخاراحمد افتخارکے ساتھ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے سیرت المذمل تحریر کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ ایک عظیم کام ہے اور اللہ تعالیٰ جس سے چاہتے ہیں اسے یہ سعادت ملتی ہے،اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیرت پاکۖ تحریر کرنے کی سعادت نصیب کی ہے ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نور فاطمہ ہسپتال غریب عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے،حاجی خالدمحمود
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)نور فاطمہ ہسپتال غریب عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے،الحاج محمد صادق بٹ،حاجی شاہد محمود بٹ ،غریب اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے خطیر رقم خرچ کر کے غریب عوام کے لیے نور فاطمہ ہسپتال تعمیر کروایا ہے،اب وہ مریض جو مہنگے ہسپتالوں میں اپنا علاج نہیں کروا سکتے تھے اب ان کا علاج بھی یہاں ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار ایم ڈی جنرل ٹینٹ سروس،رکن بزم عاشقان مصطفی ڈنگہ حاجی خالد محمود نے ایک ملاقات نے کیا انہوں نے کہا کہ حاجی برادران علاقہ کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ان کی انسان دوست کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شاہ قلی روڈ کی تعمیر کروا کر ایم پی اے میاں طارق محمود نے عوام کے دل جیت لئے ہیں،چوہدری پرویز گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شاہ قلی روڈ کی تعمیر کروا کر ایم پی اے میاں طارق محمود نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ان خیالات کااظہار ممتاز سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت چوہدری پرویز گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہا یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی تھی اس پر سفر کرنا مشکل ہو چکا تھا،ڈیرہ بلہڑاں محلہ منظور آباد،راجہ پور،یقین پور اور شاہ قلی کے عوام شدید پریشان تھے ایم پی اے میاں طارق محمود نے اس سڑک کا کام شروع کروا کر بہت اہم کام کیا ہے ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں امجد محمود بھی عوامی خدمت کیلئے ہمیشہ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ان کی خدمات بھی ڈنگہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل کھاریاں یوسی چکوڑی بھیلووال97سے منسلک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آف جانی چک خورد کی بلڈنگ تباہ وبرباد ہوچکی ہے
منگووال ( محمد بلال احمد بٹ ) تحصیل کھاریاں یوسی چکوڑی بھیلووال97سے منسلک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آف جانی چک خورد کی بلڈنگ تباہ وبرباد ہوچکی ہے ۔ صرف اور صرف برائے نام ڈھانچہ قائم ہے ۔ 2کنال رقبہ پر مشتمل ہے ۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آف جانی چک خورد میں گندگی کے ڈھیر اور آوارہ کتے دھن دھناتے پھرتے ہیں ۔ گزشتہ روز میڈیا ٹیم نے یوسی چکوڑی بھیلووال کے دیہات جانی چک خورد کا خصوصی وزٹ کیا ۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول آف جانی چک خورد میں گندگی کے ڈھیر کے علاوہ کچھ نہیں ۔ طلبہ مجبور اور لاچار ہوکر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آف جانی چک خورد میں لڑکوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کااظہار جانی چک خورد کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری میاں خاں گجر اور چوہدری خوشی محمد گجر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آف جانی چک خورد کے دو کمرے ہیں ایک کمرے کی چھت مکمل طور پر تباہ وبرباد ہوچکی ہے ۔ وقفے وقفے سے چھت سے باریک باریک پتھر گرتے ہیں ۔ کئی طالب علم زخمی ہوئے ہیں ۔ ہمارے موجودہ ایم پی اے 113میاں طارق محمود آف ڈنگہ سکول کی نئی بلڈنگ کے سلسلہ میں درجنوں بار میاں طارق محمود ڈنگہ کے پاس گئے لیکن موجودہ ایم پی اے نے ہمارے پورے گائوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور ہمیشہ دوغلی پالیسی اختیار کی ۔ جھوٹے وعدہ کر کے ہمیں ٹرخا دیا ۔ میاں طارق محمود ایم پی اے ہر دفعہ ہمارے گائوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کے نزدیک جھوٹے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں ۔ ہر دفعہ عوام کو سبز باغ دیکھاتے ہیں ۔ یہ حلقہ این اے106میں اور پی پی113یوسی چکوڑی بھیلووال اور تھانہ ڈنگہ میں آتا ہے ۔پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ خوشحال پنجاب اور پڑھے لکھے پنجاب کا خواب چکنا چور ہوچکاہے ۔ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آپ کا پڑھا لکھا اور خوشحال پنجاب کے شہر گجرات یوسی چکوڑی بھیلوال سے منسلک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جانی چک خورد کی تباہ وبرباد اور کھنڈرات کی شکل اختیار کرنے والی بلڈنگ کسی مسیحا کا انتظار کررہی ہے ۔ اہلیان جانی چک خورد کی عوام نے گزشتہ روز سراپا احتجاج ہوکر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے علاقے کے گورنمنٹ سکول کی بلڈنگ کی تعمیر کروائیں۔عوامی سروے رپورٹ مطابق اہلیان جانی چک خورد کی عوام کسی مسیحا کا انتظار کررہا ہے ۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال فرسٹ ٹائم ایم این اے سلیکٹ ہوئے ہیں ۔ عوام کی نظر اب چوہدری جعفر اقبال پر ہیں وہ ہم سے کیا برتائو کرتے ہیں ۔ وہ کون سی پالیسی اختیار کرتے ہیں ۔ ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ اورEDOگجرات سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گورنمنٹ گرلز سکول آف جانی چک خورد اور گورنمنٹ بوائز سکول آف جانی چک خورد کا خصوصی وزٹ کریں۔ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ دریائے شفقت کے چند قطرے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آف جانی چک خورد پر عنایت کریں ۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول آف جانی چک خورد میں ٹیچرز کی کل آسامیاں4ہیں موجود ایک ٹیچر ہے ۔ رقبہ دوکنال کمرے صرف دو ایک کمرے کی چھت کسی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔ سکول میں کوئی چوکیدار نہیں ۔ بوائز سکول میں تقریباً100سٹوڈنٹس تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ صرف ایک ٹیچرز 100سٹوڈنٹس کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہے ۔ ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ اورEDOگجرات اللہ تعالیٰ کے واسطے ہم پر رحم کھائیں اور ہم پر شفقت کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بشارت علی طاہرہ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پاکستان پہنچ گئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سینئر صحافی ٹریولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، ڈنگہ میڈیا کونسل کے نائب صدر بشارت علی طاہرہ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پاکستان پہنچ گئے ، تین ہفتہ کیلئے وہ سعودی عرب میں قیام پذیر رہے ، ڈنگہ گھر پہنچنے اْنہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا ، علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے اْنہیں عمرہ کی مبارک کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایس آئی عنصر نے دوران تفتیش لارل ہائوس خوجہ کے چوکیدار سے چھینی گئی 12بور بندوق برآمد کرلی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتیاں کرنے کے الزام میں گرفتار زیر تفتیش ملزم احسان ولد لال خان قوم ماچھی سکنہ کنجاہ سے تھانہ ڈنگہ کے ایس آئی عنصر نے دوران تفتیش لارل ہائوس خوجہ کے چوکیدار سے چھینی گئی 12بور بندوق برآمد کر کے ملزم کے خلاف13-20-65اے او کا مقدمہ درج کر لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سعودیہ سے بیٹی کو رخصت کرنے وطن آیا باپ جہیز خریدتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے خو د دنیا سے رخصت ہو گیا
ڈنگہ (محمد بلا ل احمد بٹ)سعودیہ سے بیٹی کو رخصت کرنے وطن آیا باپ جہیز خریدتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے خو د دنیا سے رخصت ہو گیا،تفصیلات کے مطابق چوہدری مہندی خان ٹوپہ اور چوہدری لیاقت ٹوپہ کا بھائی صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری اصغر ٹوپہ آف ٹوپہ آدم کا کزن49سالہ زمیندار چوہدری ریاست علی آف ٹوپہ آدم اپنی بیٹی کی شادی کے لیے سعودیہ سے وطن آیا ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پانچ سے زائد اکٹھی دکانیں اور پلازہ ٹاپ بلڈنگز رکھنے والے مالکان کو ٹرانسفارمرلگوانے کے لئے نوٹس جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)واپڈا ڈنگہ کی دونوں سب ڈویثرنوں میں پانچ یا پانچ سے زائد اکٹھی دکانوں اور پلازہ ٹائپ بلڈنگز کے مالکان کونوٹس جاری کئے جار ہے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی ٹرانسفارمر لگوائیں ایس ڈی او گیپکو ڈنگہ راشد ندیم نے کہا ہے کہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ ہیڈ آفس سے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں کاروباری مقاصد کے لئے بڑے پیمانے پر بجلی کے استعمال کا متعلقہ ڈسٹری بیوشن پر ناگوار اثر پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نور فاطمہ ہسپتال کی تعمیر حاجی برادران کا عظیم کارنامہ ہے،چوہدری ساجد محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر7ڈنگہ چوہدری ساجد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور فاطمہ ہسپتال کی تعمیر حاجی برادران کا عظیم کارنامہ ہے،ہسپتال کی تعمیر سے علاقہ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہوں گی،16کروڑ کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کرنا یقینا ایک بہترین کارنامہ ہے،حاجی برادران نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے ان کے فلاحی کارناموں کی فہرست طویل ہے،حاجی صاق بٹ نے دو دفعہ شہر کی نظامت حاصل کرنے کے باوجود ایک پائی کی کرپشن نہیں کی بلکہ اپنی گرہ سے لاکھوں روپے خرچ کر کے عوامی و فلاحی منصوبے مکمل کئے،ہم نور فاطمہ ہسپتال کی تعمیر پر الحاج محمد صادق بٹ،حاجی محمد فاضل بٹ،حاجی شاہد محمود بٹ اور حاجی محمد سلیم بٹ سمیت تمام برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حلقہ پی پی112 سے بھر پور انداز سے تحریک انصاف کے کارکنان سیالکوٹ کے تاریخی جلسہ میں شرکت کریں گے،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112،راہنما پی ٹی آئی چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی112 سے بھر پور انداز سے تحریک انصاف کے کارکنان سیالکوٹ کے تاریخی جلسہ میں شرکت کریں گے اور اس سلسلہ میں سرکاری پریشر میں نہیں آئیں گے بلکہ کارکنان اور تحریک انصاف کے راہنما سیالکوٹ کے جلسہ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں بھر پور انداز سے تیاریاں کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی سیالکوٹ میںموجود حکمرانوں کو بھی بھا لے جائے گا کیونکہ ان چار حلقوں میں سیالکوٹ کاحلقہ بھی شامل ہے،جس کا اشارہ چیئرمین عمران خان نے اپنے خطابات میں کیا، سیالکوٹ کے حلقہ میں بھی گیارہ مئی کے انتخابات میں بھی بھر پور دھاندلی کی گئی تھی اور عوام کے حق رائے دہی میں بھر پور دھاندلی کی گی تھی۔
ڈنگہ(نامہ نگار)ضلع گجرات میں گندم خریداری کے آخری دن بھی اپنا خریداری ہدف حاصل کرنے مین ناکام رہا،31مئی تک ضلع گجرات میں19ہزار تین سو گندم خریدی جا سکی ہے،جبکہ ضلع کا گندم خریداری ہدف نظر ثانی کر کے25ہزار ٹن سے کم کر کے25 ہزار ٹن سے کم کر کے21ہزار500ٹن مقرر کیا گیا تھا،ضلع گجرات مئی کے آخر تک گندم خریداری ہدف حاصل نہیں کر سکے گا اور جون کے پہلے ہفتے میں بھی گندم خریداری جاری رہے گی،امیدکی جاتی ہے کہ محکمہ فوڈ جون کے پہلے ہفتے میں گندم خریداری کا ہدف 21ہزار500ٹن پورا کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:الیکشن کمیشن کا پانچ سالہ اسٹرٹیجک پلان تیار،اہم فیصلے کئے جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن کے پانچ سالہ اسٹرٹیجک پلان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران جوڈیشنل افسران کے بجائے متبادل انتظامات کیلئے منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جو بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،چوہدری شفقت محمود عرف شاقی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز مسلم لیگ ق کے راہنما حلقہ پی پی113چوہدری شفقت محمود عرف شاقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے جو بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنے والد چوہدری ظہور الٰہی کی سیاست کو زندہ رکھا ہے اور ان کی مقبولیت اس بات کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ق لیگ کے قائدین نے جیو ایشو پر افواج پاکستان کا ساتھ دیا جو چوہدری برادران کا مثبت اقدام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چند دن میں آنے والا بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہوگا،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113،سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند دن میں آنے والا بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہوگا،ملک میں نہایت سنگین صورتحال ہے امن کے دعویدار ناکام ہو چکے ہیں،چوہدری بردران کا اتحاد امید کی نئی کرن لے کر آئے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت یہ ہے کہ آٹا ہو یا چینی،گھی ہو یا چاول ضروریات زندگی کی اشیاء بھی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو دیکھا جائے تو تمام ادارے حکومتی کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں،اور چند دن میں آنے والا بجٹ ملک کی تاریخ میں بدترین بجٹ ہو گا، اور یہ بجٹ موجودہ حکومت کا آخری بجٹ ہو گا،کیونکہ عوام یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس حکومت کو نہیں رہنے دینا اور ملک پاکستان کا تاریخی اتحاد جو کہ چوہدری برادران کر رہے ہیں امید کی ایک نئی کرن لے کر آئے گا،جو ملک پاکستان کے لئے نہایت اہم ہوگا،برسراقتدار گروپ جو کہ صرف زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ کچھ نہ کر رہاہے اس سے پہلے اتنی بے حس حکومت دیکھنے میں نہیں آئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈی پی او گجرات نے تمام ضلع کے صحافیوں کو تھانہ ڈنگہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام صحافیوں کے کارڈ چیک کریں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات نے تمام ضلع کے صحافیوں کو تھانہ ڈنگہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام صحافیوں کے کارڈ چیک کریں اور نام نہاد جعلی صحافیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کریں جس کی روشنی میں ڈنگہ پولیس نے چیکنگ شروع کر کے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوںکے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے،چوہدری محمد اجمل ٹوپہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وائس چیئر مین بلدیہ ڈنگہ امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری محمد اجمل ٹوپہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے طوفان میں عام آدمی کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے،کوئی اپنے بچوں کو فاقے سے مرتا نہیں دیکھ سکتا غریب کا قیمہ بنانے اور اپنی ہی فوج کی تذلیل کرنے کے سوا حکومت نے اب تک کوئی کام نہیں کیا،لوڈشیڈنگ مہنگائی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، لیکن حکمران فوٹو سیشن میں مگن ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ شاہ فیصل میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی الیکٹرونکس کا سامان جل گیا
ڈنگہ (محمد بلا ل احمد بٹ ) محلہ شاہ فیصل میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی الیکٹرونکس کا سامان جل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید آندھی اور طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ملک فیاض،صوفی پرویز ،عنصر،ریاض،افتخار،عنصر بشیر،ستار احمدو دیگر کا قیمتی الیکٹرونکس کا سامان جل گیا جس سے لوگوں کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگ گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کمالہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر محنت کش شدید زخمی ساتھی بھی لہولہان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) کمالہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر محنت کش شدید زخمی ساتھی بھی لہولہان ۔ تفصیلات کے مطابق لنٹر بھرائی کا کام کرنے والا محنت کش محمد ندیم ولد محمد عارف قوم مسلم شیخ سکنہ کمالہ اپنے ساتھی یاسر ولد رشید قوم راجپوت جنجوعہ سکنہ کالا کمالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سر شام پونے آٹھ بجے کے قریب ڈنگہ سے گاؤں جا رہے تھے کہ سیم نالہ پل نزد کمالہ پر پیچھے سے ہنڈا 125 پر تین نا معلوم اشخاص مسلح پسٹل 30بور آئے اور موٹر سائیکل آگے کر کے دونوں کو روکا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ندیم سے 4ہزار نقدی اور نوکیا موبائل جبکہ یاسر سے 2ہزار کیش اور موبائل چھین لئے ۔ جس پر ندیم نے مزاحت کی تو ایک نا معلوم ڈاکو نے 30بور پسٹل سے گولی چلا دی جو ندیم کو دائیں ران کے اوپر پیٹ کی طرف لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ دوسرے ڈاکو نے پسٹل کا بٹ یاسر کے سر پر مار ا جس سے وہ لہولہان ہو گیا ۔ تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ڈنگہ کی طرف بھاگ گئے ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے ندیم عارف کی رپورٹ پر تین نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں 394ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : فیصل آباد جلسہ اور پنڈی بھٹیاں کے صوبائی حلقہ میں تحریک انصاف کی فتح عمران خان کے اصولی موقف کی تائید ہے،ملک بابر اعوان
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے صدر ملک بابر اعوان نے کہا ہے کہ فیصل آباد جلسہ اور پنڈی بھٹیاں کے صوبائی حلقہ میں تحریک انصاف کی فتح عمران خان کے اصولی موقف کی تائید ہے ۔ تمام تر حکومتی اور ریاستی وسائل کے استعمال کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار کی فتح اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ عوام دھاندلی برانڈ حکمرانوں کا احتساب کرنے پر تیار ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے عمران خان کے ویثرن کو مضبوط کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کچھ لوگ جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں،چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق امیدوار برائے جماعت اسلامی حلقہ پی پی113چوہدری عبدالستار آف پیر جنڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں،اداروں کے درمیان تنائو کا نقصان جمہوریت کوہی ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔ چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈنے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اداروں کے درمیان تنائو کا نقصان جمہوریت کو ہوگا، حکومتیں بنانا اور گرانا صرف عوام کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر لندن میں بیٹھ کر لندن کے مسائل پر بات ہوسکتی ہے ملکی مسائل پر نہیں۔

Share this:
Tags:
Dinga find government news Poor حاصل حکومت خبریں ڈنگہ غریب
Groom
Previous Post ڈیرہ غازی خان: ہوائی فائرنگ کے الزام میں دلہا گرفتار
Next Post صدر ممنون حسین آج پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کرینگے
Mamnoon Hussein

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close