Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 10/5/2014

May 11, 2014 0 1 min read

ڈنگہ :چار محلوں کی واحد مین گزر گاہ کو رکشہ والوں نے اڈا میں بدل دیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چار محلوں کی واحد مین گزر گاہ کو رکشہ والوں نے اڈا میں بدل دیا ، تفصیلات کے مطابق محلہ سخی پورہ ، طاہر آباد ، چوہاناں اور محلہ غوثیہ مہر یہ کو معروف کاربواری مرکز تھانہ روڈ سے ملانے والے واحد مین راستے فاطمہ جناح لیڈیز پارک والی گلی کو رکشہ والوں نے سٹینڈ بنا لیا ۔ جسکی وجہ سے سارا دن گلی بند رہنے لگی ہے خواتین بچے خاص کر سکول و کالج جانے اور آنے والی طالبات کو مشکلات درپیش ۔ گردونواح کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیوروں نے بے ہنگم رکشے کھڑے کرنا معمول بنا لیا ہے اہل محلہ نے حکام بالا سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منشیات خلاف آگاہی واک خوش آئند ہے مگر ڈی ایس پی سرکل کھاریاں قمار بازی اور جوئے کے اڈوں کیخلاف بھی کارروائی کریں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) منشیات خلاف آگاہی واک خوش آئند ہے مگر ڈی ایس پی سرکل کھاریاں قمار بازی اور جوئے کے اڈوں کیخلاف بھی کارروائی کریں ۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں نے عوامی سروے میں کیا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قمار بازی ، پرچی جواء اور کرکٹ میچ پر جواء ہو یا پھر سٹے بازی ہو یہ بھی منشیات جیسی ہی ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی گھر بک گئے ہیں ۔ خاندان اجڑ گئے نسلیں تباہ و برباد ہو گئیں ہیں ۔ کئی کاروبار کرنے والے اس گھنائونے نا سور جرم کی وجہ سے بھکاری بن گئے ہیں ۔ عوامی نے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام میں اس لعنت کی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ جوئے کے اڈوں کیخلاف فی الفور ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈائون کیا جائے کیونکہ یہ لعنت خوشحال گھرانوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کیخلاف کارروائی سے کئی نسلوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ جائے گا ۔ کئی سہاگنوں کا سہاگ قائم رہے گا کوئی بچے لاوارث ہونے سے محفوظ رہیں گے ۔
۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خاتون کے ہاتھ سے پرس چھین کر بھاگنے والے دو ملزمان میں سے ایک رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خاتون کے ہاتھ سے پرس چھین کر بھاگنے والے دو ملزمان میں سے ایک رنگے ہاتھوں گرفتار،دوسرا پرس سمیت فرارہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق مانو چک سے دوائی لینے حیدر چوک آنے والی خاتون نے ہیلاں روڈ پھاٹک کے قریب ظہیر احمد کمبوہ سکنہ محلہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ اور تجمل ولد ذوالفقار قریشی سے راستہ پوچھا وہ ریلوے پل سیم نالا کے قریب پہنچی تو دونوں نے اسے دھکا دیا جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گئی،تجمل اور اظہر پرس لے کر بھاگے تو قریبی ڈیرہ پر کھڑے کاشتکاروں نے شور سن کر تجمل کو پکڑ لیا،جبکہ ظہیر اڑھائی ہزار کیش اے ٹی ایم کارڈ سمیت کاغذات لے کر فرار ہو گیا ملزم پولیس کے حوالے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :لال قلعہ چوک پر تیز رفتار مزدا نے دو موٹر سائیکل سوار کچل دیئے،ایک موقع پرجاں بحق
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)لال قلعہ چوک پر تیز رفتار مزدا نے دو موٹر سائیکل سوار کچل دیئے،ایک موقع پرجاں بحق،دوسرا شدید زخمی،ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار،تفصیلات کے مطابق جاوید ٹینٹ سروس کے ویٹر محمد اکمل اور جعفر حسین موٹر سائیکلLEO3124پر اپنے کزن کو لینے لال قلعہ چوک آرہے تھے کھاریاں کی طرف سے آنے والے مزداLES07-4357نے کچل دیا،اکمل موقع پر جاں بحق ،ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم پی اے میاں طارق محمود کی مرزا شاہد علی کی رہائش گاہ آمد،شادی کی مبارکباد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود کی مرزا شاہد علی کی رہائش گاہ آمد،شادی کی مبارکباد،تفصیلات کے مطابق میاں طارق محمود گذشتہ رات مرزا شاہدعلی کی رہائش گاہ پر گئے اور مرزا شاہد علی کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر قیصر اسحاق مغل،مرزا ارشد علی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کبھی بھی ملک و قوم کے وفادار نہیں ہو سکتے،ملک بابر حسین اعوان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر ملک بابر حسین اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران کبھی بھی ملک و قوم کے وفادار نہیں ہو سکتے،بددیانت اور کرپٹ حکومت ملک سے مہنگائی غربت،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،دہشت گردی ختم کر سکتی ہے،کرپسن اور دھاندلی سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کریں گیارہ مئی کو عمران خان کا ساتھ دیں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ ڈنگہ سے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ 11مئی کو اسلام آبادجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ایم پی اے میاں طارق محمود کی کاوش سے کالج کے لئے34لاکھ70ہزار مالیت کا فرنیچر رواں ماہ پہنچ جائے گا،رائے نذیر عظیم کھرل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ رائے نذیر عظیم کھرل نے بتایا کہ ایم پی اے میاں طارق محمود کی کاوش سے کالج کے لئے34لاکھ70ہزار مالیت کا فرنیچر رواں ماہ پہنچ جائے گا،ٹینڈر کھل گئے ہیں چند روز میں آرڈر مل جائیں گے جس سے پرنسپل سٹاف،سٹاف روم،لائبریری اور لیبارٹری کے لئے فرنیچر کے علاوہ طلباء کے لئے سات سو کرسیاں فراہم کی جا سکیں گیں انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی فراہمی سے کالج کا دیرینہ مسئلہ ہو حل ہو جائے گا جس کے لیے ہم میاں طارق محمود کے دلی ممنون ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے پاک فوج اور دیگر دفاعی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کے بعد بھارتی میڈیا میں پاکستان توڑنے کے منصوبے شائع ہونے شروع ہو گئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے پاک فوج اور دیگر دفاعی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کے بعد بھارتی میڈیا میں پاکستان توڑنے کے منصوبے شائع ہونے شروع ہو گئے ہیں انڈین ڈیفنس ریویو نامی رسالے میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بلوچستان کو علیحدہ کرنیکا منصوبہ پیش کیا گیا ہے،مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگر پانچ حصوں میں تقسیم نہ کیا گیا تو بھارت کئی حصوں میں تقسیم ہو جائے گا،مضمون میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کرتی ہیں،رسالے میں امریکی اور برطانوی منصوبہ شائع کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کوپانچ حصوں میں تقسیم کیاجانا ہے،ایران کو ساتھ ملا کر بلوچستان کو آزاد کرانا ہے سندھ کو علیحدہ کر کے ایرانی گیس بھارت پہنچانی ہے،قبائلی علاقہ جات کو نیٹو فورسز کے ذریعے افغانستان میں شامل کرنا ہے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان پر ہندوستانی قبضہ کرانا ہے اور اخر میں پنجاب میں موجود ایٹمی اسلحہ پر قبضہ کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گیارہ مئی کو عمران خان اور علامہ طاہر القادری کی طرف سے احتجاجی تحریک دراصل نادیدہ طاقتوں کی طرف سے نواز شریف کو وارننگ ہے،ڈاکٹر اعجاز احمد کا تجزیہ
ڈنگہ(محمد بلا ل احمد بٹ)معروف صحافی ڈنگہ ڈاکٹر اعجاز احمد کے تجزیہ کے مطابق گیارہ مئی کو عمران خان اور علامہ طاہر القادری کی طرف سے احتجاجی تحریک دراصل نادیدہ طاقتوں کی طرف سے نواز شریف کو وارننگ ہے کہ ہم یہ بھی کر سکتے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف اس وارننگ کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں،لوڈشیڈنگ مہنگائی اور تشدد سے ہلکان عوام عمران خان کا ساتھ دے سکتے ہیںلیکن نوا زشریف اپنے سپورٹروں کے ذریعے اپنے حق میں مظاہرہ کروا کر اس دبائو کا مقابلہ کر سکتے ہیں،لیکن اس طرح ملک میں انتشار پھیلے گا،حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد سے احتجاجی آگ مزید بھڑکے گی اس لئے وقتی حل تو نادیدہ طاقتوں سے مفاہمت ہی ہے جمہوریت ابھی ایک نرسری میں لگا نرم و نازک پودا ہے تن آوردرخت بننے میں ابھی وقت لگے گا اس وقت تک کمپرومائز مسئلہ کا حل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماہ اپریل ضلع گجرات پر بھاری رہا،ایک ماہ میں دو درجن افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
ڈنگہ(محمدبلال حمد بٹ)ماہ اپریل ضلع گجرات پر بھاری رہا،ایک ماہ میں دو درجن افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،زیادہ تر وارداتیں زن زر،زمین،پسند کی شادی کرنے،جائیداد کے تنازعہ اور خاندانی دشمنیوں کے باعث ہوئیں جن میں دوہرے،تہرے قتل کی وارداتیں بھی شامل ہیں،گجرات میں 33گروپوں کی دشمنی کے باعث167افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 33گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف 133مقدمات درج کروائے ہیں سب سے زیادہ ضلع کے 22تھانوں میں تھانہ لالہ موسیٰ کی حدود میں قتل کی وارداتیں ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پی آئی اے نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت اور گزشتہ تین ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث عمرہ زائرین اور اندرون ملک چلنے والی چند پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی پنجاب ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے عمراہ زائرین کا کرایہ بہتر ہزار سے کم کرکے چھیاسٹھ ہزار اور جنوبی سندھ اور بلوچستان کے زائرین کا کرایہ ساٹھ ہزار سے کم کرکے چوون ہزار روپے کیا گیا ہے جبکہ ملتان ، فیصل آباد ، پشاور ، کوئٹہ اور ڈیرہ غازی خان کے لیے چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں بیس ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:11 مئی کو کچھ نہیں ہو گا،عوام کو معلوم ہے کون کام کر رہا ہے اورکون رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،میاں طارق محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے حلقہ پی پی113،صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں طارق محمود نے بلدیہ ہال ڈنگہ میں عوامی مسائل کے حل کے لئے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے صحرا میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے سولر پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کی عکاسی کی ہے کہ مسلم لیگ (ن)ملک سے اندھیرے دور کرکے روشنیاں لا ئیگی،قائداعظم سولر پارک منصوبہ سے 25 برس تک بجلی حاصل ہوگی جبکہ تیل یا گیس کا کوئی خرچ نہیں ہوگا،منصوبہ صرف اور صرف سورج کی شعا عوں سے چلے گا جس سے مجموعی طور پر ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی،علاقے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اوربے شمار افراد کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کوئی بھی لیڈر بہاولپوراور چولستان میں موجود روشنیوں کے اس خزانے کو دریافت کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ کر سکا جو وزیراعظم نواز شریف نے کر دکھایا ہے ،یہ منصوبہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے 5برس تک توانائی کے حصول کیلئے کچھ نہیں کیا جس کے باعث ملک میں اندھیرے چھا گئے ، زراعت پیلی پڑ گئی، صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو گیا، ایکسپورٹ بند ہو گئی، معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور لاکھوں مزدور بیروزگار ہوئے ، ماضی کے حکمرانوں نے ان سایوں کا پیچھا کیا جن کی کوئی منزل نہ تھی بلکہ رسوائے زمانہ رینٹل پاور پراجیکٹ جیسے کرپشن میں لتھڑے منصوبے لگائے گئے اور خزانے کو بیدردی سے لوٹا گیا،اب قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ ملک کو روشنیوں کی جانب لے جانے کی ابتدا ہے۔انکا کہناتھاکہ بعض عناصر سابق دور میں پانچ برس تک بدترین کرپشن کے باوجود اس وقت کے حکمرانوں کیساتھ چائے کافی پی کر معاہدے کرتے رہے جن میں ایک مولانا سب سے نمایاں تھے اوراب بھی جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے ستاروں پر کمند ڈالی ہے تو یہ عناصر احتجاج کرنا چاہتے ہیں،یہ احتجاج ترقی وخوشحالی اورعوامی فلاح و بہبود کیخلاف ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں اجتماع کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ن لیگ کی مرکزی حکومت سمیت پنجاب حکومت پر ایک برس کے دوران ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت بھی سامنے لے آئیں تو اسی وقت استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤنگا،یہ عناصر پاکستان دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جو کہ ترقی و خوشحالی کی منزل کا راستہ روکنے کے مترادف ہے ، اگر عزت کے ساتھ اقوام عالم میں کھڑا ہونا ہے تو احتجاجی ایجنڈے کو یکسر مستردکرنا ہوگا، یہ احتجاج 18 کروڑ عوام کی ترقی و خوشحالی کیخلاف ہے جسے قوم بھرپور طریقے سے مسترد کردیگی اور پھر ان عناصر کو کبھی احتجاجی سیاست کی ہمت نہیں ہوگی۔ انہوں نے احتجاجی ریلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام بہت سمجھدار ہو گئے ہیں،11 مئی کو کچھ نہیں ہو گا،عوام کو معلوم ہے کون کام کر رہا ہے اورکون رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ؟دیکھتے ہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کا ملاپ ہوتا ہے یا نہیں اس ،موقع پر انہوں نے ٹی ایم او،سی او بلدیہ ڈنگہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈنگہ میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنائیں اور شہر کی تمام ٹوٹی ہوئی گلیوں کی مرمت فی الفور کرائیں۔ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے انشاء اللہ ہر صورت میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ضلعی انتظا میہ کے احکامات ٹرانسپورٹرز نے ہوا میں اڑا دیئے ،ٹرا نسپو رٹر ز نے کسی روٹ کا کر ایہ کم نہیں کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلعی انتظا میہ کے احکامات ٹرانسپورٹرز نے ہوا میں اڑا دیئے ،ٹرا نسپو رٹر ز نے کسی روٹ کا کر ایہ کم نہیں کیا۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث نان اے سی اورایئر کنڈیشنز کے بغیر گاڑیوں کے اندرون و بیرون شہر سفری کرایوں میں فی کلو میٹر 4پیسے کی کمی کی گئی پہلے کرایہ فی کلو میٹر 1.10روپے تھا جو کم کر کے 1.06کر دیا گیاجس میں کمی نہیں کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پی ٹی آئی کے11مئی کو ہونے والے جلسہ کو ناکام بنانے اور شرکاء کی تعداد کم سے کم رکھنے کیلئے ضلع کی انتظامیہ،پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپیشل ٹاسک دے دیا گیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی ٹی آئی کے11مئی کو ہونے والے جلسہ کو ناکام بنانے اور شرکاء کی تعداد کم سے کم رکھنے کیلئے ضلع کی انتظامیہ،پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپیشل ٹاسک دے دیا گیا ہے،گجرات،لالہ موسیٰ،ڈنگہ،کھاریاں و دیگر علاقوں میں افسران کی ٹیمیں دھمکیوں سمیت ہر قسم کے حربے استعمال کر رہی ہیں،اعلیٰ سرکاری افسران نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کوئی کاروائی غیر قانونی نہیں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جلوسوں کو کسی ممکنہ تخریبی کاروائی سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں پی ٹی آئی حلقہ پی پی113نے موقف اختیار کیا ہے کارکنان آندھی اور طوفان کی طرح ڈی چوک کے جلسے میں شرکت کرینگے بددیانت سیاستدان ،جاگیرداروں،سرمایہ داروں اور وڈیروں کے ہاتھ یرغمال عوام کو آزاد کروائیں گے جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آنے والوں نے عوام کو بے جا ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا ہیخواتین اور بچوں کو جس طرح بسوں ویگنوں سے اتار کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کی جمہوریت کا منہ بولتا ثبوت ہے،انشاء اللہ ہر حال میں قائد کے سنگ تبدیلی پاکستان حاصل کر کے رہیں گے ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حق کی آواز کو بلند کیا ہے ،عمران خان نے غلط کوغلط اور صحیح کو صحیح کہنے کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے سچائی دنیا کے سامنے پیش کی ہے انشاء اللہ ہر صورت میں قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :رواں سال 2014 ء کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جائے گی
ڈنگہ(رپورٹ :۔محمد بلال احمد بٹ)دنیا بھر میں یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجی کی ایجادات میں تیزی آتی جارہی ہے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے مرتب کی گئی ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین بلین تک پہنچ جائیگی۔عالمی سطح پر تیار کی گئی رپورٹ میں رواں سال 2014 ء کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے تین چوتھائی کا تعلق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جبکہ دو تہائی ترقی پذیر ممالک سے ہیں۔افریقہ میں رواں سال تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک تہائی جبکہ امریکہ میں یہ تعداد دو تہائی تک ہوجائے گی۔یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ دوسری طرف یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ لینڈ لائن ٹیلیفون استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ موبائل فون کے استعمال کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔یورپ میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے افراد کی تعداد 64 فیصد امریکہ میں 59 فیصد، عرب ممالک میں 25 فیصد ایشیائی ممالک میں 23 فیصد جبکہ افریقہ میں 19 فیصد افراد موبائل انٹرنیَٹ استعمال کرتے ہیں۔انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی رواں سال کے اختتام تک کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں ا?ئے گا۔جیسے جیسے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ہی موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں ب فارم کی شرط کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) نویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں ب فارم کی شرط کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ، طلبہ کا تعلیمی سال بچانے کے لئے سیشن جج کی عدالت میں ب فارم کی شرط ختم کرنے کی درخواست دیدی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار احمد نعیم کی عدالت میں دائرکی گئی درخواست میں بار ممبر مرتضی علی چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نویں جماعت کا داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 20مئی مقرر کی گئی ہے جبکہ طلبہ کو 10مئی کو متعلقہ کاغذات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور کاغذات کے ہمراہ ب فارم کی لازمی شرط رکھی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے 2لاکھ سے زائد طلبہ نویں جماعت کا امتحان دے رہے ہیں ، بے پناہ رش کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر نادرا کمپیوٹر سسٹم جام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف طلبہ بلکہ انکے والدین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اسکی بیٹی دعا علی بھی نویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں امیدوار ہے اور اسکے ب فارم کے حصول کے لئے نادرا ایگزیکٹو فارم جمع کروانے کے لئے 5سو روپے جمع کروائے تا کہ جلد فارم مل سکے تاہم 9مئی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ ایک عام شہری کو کس قدر پریشانی کا سامنا ہو گا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سال2013 ء میں آخری 2 روز میں بورڈ نے ب فارم کی پابندی کو ختم کر دیا تھا مگر ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور انکے والدین اذیت کا شکار رہنے کی وجہ سے رزلٹ پر بھی برا اثر پڑا۔ درخواست میں کہا گیا کہ والدین اور انکے بچوں کے لئے اتنے کم وقت میں ب فارم کا حصول انتہائی مشکل ہے اسلئے ب فارم کی شرط ختم کروا کر تمام طلبہ اور انکے والدین کو اذیت سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر میں واٹر سپلائی پائپ لائن میں گندے پانی کی آمیزی سے شہری پریشان
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر میں واٹر سپلائی پائپ لائن میں گندے پانی کی آمیزی سے شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق شہر میں واٹر سپلائی کے پائپ انتہائی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے لیکج ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی مکس ہو کر آنے لگا ہے۔جس پر شہریوں نے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سے مطالبہ کی کہ وہ جلد از جلد واٹر سپلائی کی پائپ لائن تبدیل کر کے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر کریں تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ولی کامل سیفل سائیں سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں شروع
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ولی کامل سیفل سائیں سرکار کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں شروع عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں عنقریب مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں بزم غلامان اولیاء کے تمام اراکین و عہدیداران شرکت کر کے پروگرام کو حتمی شکل دیںگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :معروف صحافی بشارت علی طاہر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے کل بروز سوموار حرمین شریفین روانہ ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف صحافی بشارت علی طاہر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے کل بروز سوموار حرمین شریفین روانہ ہونگے دوست احباب انہیں ایئرپورٹ پر درود و سلام کی فضا میں الوداع کریں گے،وہ تین ہفتے دبئی اور بحرین کے دورے کے بعد واپس آئیں گے واپسی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اپنے لیڈر عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے،چوہدری شراف حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اپنے لیڈر عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔ گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنا میںحلقہ پی پی 113سے درجنوں گاڑیوں اورسینکڑوں کارکنوںکا قافلہ روانہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 113کے راہنما سابق صوبائی امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حلقہ پی پی113سے جانے والا قافلہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے جانیوالے قافلوں میں سے سب سے بڑا قافلہ ہوگا۔قافلہ سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنوں پر مشتمل ہوگا۔

Share this:
Tags:
Dinga ideas kharian news public خبریں خیالات ڈنگہ عوامی کارروائی کھاریاں
Shah Faisal
Previous Post کراچی: شاہ فیصل میں نائٹ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 7 افراد زخمی
Next Post خضدار: چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جاں بحق
Khuzdar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close