Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 23/4/2014

April 24, 2014 0 1 min read

عوامی بہتری کیلئے اپنی آخری سانس تک خدمت خلق کرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہوں،چوہدری قمر اقبال آف پنجن شہانہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان یونین ناروے کے صدر ، اسلامک ویلفیئر سوسائٹی پنجن شہانہ کے سرپرست ، ممتاز سماجی شخصیت چوہدر ی قمر اقبال نے ٹیلی فوک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کیلئے اپنی آخری سانس تک خدمت خلق کرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہوں ، اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی خاندانی روایات اور ملکی کلچر کو فروغ دونگا ، ہمارے ملک پاکستان کا اسلامی و جمہوری کلچر تمام کلچروں سے بہتر ہے ، ہم اُن قوموں میں سے نہیں جو اپنے روایت اور ملکی کلچر کو بھول کر رستہ کھو دیں، 14 اگست کو ناروے میں جشن آزادی کے موقع پر تمام پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کر کے مزید منفرد مثال قائم کرینگے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دِنوں سینئر صحافی و اینکر حامد میر پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ، پاکستان کی سر زمین صحافیوں کے لیے تنگ کر دی گئی ہے ، وطن عزیز کا وقار اولین ترجیح ہونی چاہیے ، اُنہوں نے کہا کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اِس ماحول میں صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت کی جائے ،ا ِن حالات میں انتہائی محتاط رہتے ہوئے پاک فوج اور ملک کی سالمیت کے خلاف کوئی ایسا بیان نہ دِیا جائے جس سے فوج اور ملک کا وقار متاثر ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عملہ صفائی شہر کا کوڑا کرکٹ پل سیم نالہ ڈنگہ پر پھینکنے لگا ، ماحول تعفن ذدہ ہو گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) عملہ صفائی شہر کا کوڑا کرکٹ پل سیم نالہ ڈنگہ پر پھینکنے لگا ، ماحول تعفن ذدہ ہو گیا ، متعلقہ حکام نے خبروں کی بار بار اشاعت کے باوجود بھی چشم پوشی اختیار کر لی ، ڈی سی او فی الفور نوٹس لیں ، عملہ صفائی شہر کا کوڑا کرکٹ پل سیم نالہ بائی پاس پر پھینکنے لگا جس کی وجہ سے تعفن زدہ ماحول سے لوگوں کا گزرنا محال ہو گیا ، ٹی ایم اے کی جانب سے شہر کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ پوائنٹ کے علاوہ عملہ صفائی شہر بھر کا کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے بعد اسے بائی پاس کے اطراف پر پھینک دیتا ہے ، پل سیم نالہ راوی روڈ ،منڈی رسول روڈ ، محلہ شاہ فیصل اور پل سیم نالہ تک جگہ جگہ کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگنے سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے ،ہلکی دھوپ لگنے یا ہلکی بارش ہونے سے ماحول آلودہ ہونے کیساتھ ساتھ مختلف وبائی امراض بھی جنم لے رہی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ، شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے رہیں گے،عوام کی رائے کا احترام کرنے والے ہی سرخروہوتے ہیں،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق ‘امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے رہیں گے،عوام کی رائے کا احترام کرنے والے ہی سرخروہوتے ہیں اور جو لوگ عوامی رائے کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بیچ دیتے ہیں عوام ان کو نشان عبرت بنادیتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر سیاسی میدان میں اترے ہیں،انشاء اللہ 11 مئی کو دیے گئے عوامی اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے اپنے دھڑے اور جماعت کے ساتھ وفادار رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوامی رائے کا سوداکرتے ہیں عوام ان کو آئندہ جنرل انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنادیں گے ۔ چوہدری برادران کا جھنڈا ملک و قوم کی سچی خدمت ہے ، آئندہ انتخابات میں چوہدری برادران ہی ملک کو تمام مسائل سے نکالنے میں اپنا اہم رول ادا کرینگے ، عوامی خوشحالی کیلئے چوہدری برادران کے اقدامات سنہری حروف میں لکھے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کی سڑکیں کھنڈر بن گئیں کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود شہری مشکلات کا شکار
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ شہر اور گرد و نواح کی سڑکیں کھنڈر بن گئیں کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود شہری مشکلات کا شکار ، مقامی ایم این اے اور ایم پی اے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور محکمہ ہائی وے کو سڑکوں کی مرمت شروع کرنے کی ہدایت کریں ، اہلیانِ حلقہ پی پی 113 کا پر زور مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر ڈنگہ ، درسگاہ روڈ ، شاہسوار روڈ ، بھلیسرانوالہ شیخو چک روڈ ، ڈھلیان شریف روڈ ، بدھووال کھوکھرا ، ڈنگہ لالہ موسیٰ روڈ ، مٹووانوالہ کنجاہ روڈ ‘ سمیت دیگر سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں ، کروڑوں روپے فنڈز انتظامیہ کے پاس ہونے کے باوجود بھی سڑکوں کی مرمت سے گریزاں ہیں ، ڈنگہ گجرات روڈ پر جگہ جگہ سے گہرے کھڈے بن گئے جس سے محکمہ ہائی وے نے ناقص مرمت کر کے کھڈوں کو پہاڑیاں بنا دِیا، جس کے باعث شہریوں سمیت گرد و نواح کے دیہاتوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں ،شہریوں سمیت دیہاتوں کے مکینوں سمیت سماجی و فلاحی حلقوں نے پروز مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ رہتی سڑکوں کی مرمت کیلئے فوری فنڈز فراہم کیے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری برادران کا دورِ اقتدار مثالی تھا ، اُنہوں نے پنجاب بھر میں کھربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کروائے،چوہدری دلاور خان انگلینڈ آف گکھڑ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما ، اورسیز نمائندہ چوہدری دلاور خاں انگلینڈ آف گکھڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کا دورِ اقتدار مثالی تھا ، اُنہوں نے پنجاب بھر میں کھربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کروائے اور اُنہی کے نامزد امیدوار پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں اُنہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ بھر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے حلقہ بھر 37 ہزار سے زائد ووٹ لیکر عوامی اعتماد حاصل کیا وہ قابل تعریف ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ وہ آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے سیاسی مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرینگے ، پاکستان کی موجودہ ن لیگ کی حکومت نے 10ماہ میں عوام کا جینا دو بھر کر دِیا ہے ، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دِیا ہے اور ہر نئے حربے استعمال کرنے میں ن لیگ بری طرح ناکام ہے، رنیاں برادران کی قوت و طاقت عوام ہیں ، انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں اُن کی کامیابی کے لیے دِل و جان سے اکثریتی ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے ، اُن میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو کسی اچھے سیاستدان میں موجود ہوتی ہیں، اُنہوں نے کہا انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کامیابی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی گاڑی پر فائرنگ، شیشے ٹوٹ گئے،سابق ناظم و ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) کولیاں پھاٹک ڈنگہ کے قریب گھات لگائے 4 نامعلوم مسلح افراد نے سابق ناظم کی پراڈو گاڑی نمبری 567 پر اندھا دھند فائرنگ کر دِی جس سے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹائر برسٹ ہو گئے ، سابق ناظم سمیت اُن کے ساتھی قاتلانہ حملہ ہونے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے راہنما ،امیدوار کونسلر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1چوہدری اخلاق احمد رنیاں ڈنگہ میں مہر ریاض کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب اپنے گائوں رنیاں کی جانب جا رہے تھے کہ ڈنگہ گجرات روڈ کولیاں پھاٹک کے قریب گھات لگائے 4 نامعلوم مسلح افراد نے اُن کو دیکھتے ہی اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دِی جس سے گاڑی تباہ اور چوہدری اخلاق احمد رنیاں اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ رہے ، تا ہم 4 نا معلوم مسلح افراد جو کہ سفید رنگ کی 88 ماڈل کار میں سوار تھے فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گاڑی پر 9 کے قریب فائر لگے ، جبکہ راہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری اخلاق احمد رنیاں اور اُن کے ساتھی خان پٹھان ، عادل ، اسجد ، رفاقت معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، ڈنگہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تا ہم رات گئے تک تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : صحافت مقدس پیشہ ہے اس کیلئے صبرو استقامت لازم ہے ،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پارلیمانی سیکرٹری وزار ت دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اس کیلئے صبرو استقامت لازم ہے عوام تک سچ پہنچانا میڈیا کا فرض عین ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے مثبت تعمیری صحافتی خدمات ناگزیر ہے،حکومت نے آزادی اظہار کیلئے اقدامات کر کے قوم کی ترجمانی کی ہے ہر شہری کی طرح شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو بھی اپنی ذمہ داریاں دیانتدانہ طور پر سر انجام دینا چاہیے،جرات اظہار اور حق سچ بات کہنے میں مشکلات کا سامنا کرنے سمیت بعض اوقات کھٹن منزلیں آتی ہیں لیکن اس سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ جرات اور بہادری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرنکا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت معیشت کے استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت معیشت کے استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے محب وطن وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز میں معیشت وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے،جس سے پاکستان کے وقار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اب معیشت کی پستی کو بریک لگا دی گئی ہے اور معیشت ریکوری کی جانب گامزن ہے،توقع ہے کہ انشاء اللہ آئندہ سال سردیوں میں گیس کا بحران مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور انرجی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، سیاسی استحکام ایجوکیشن اور اقتصادی ویثرن کے بغیر شرح ترقی اور گروتھ میں اضافہ ممکن نہیں بعض لوگ کنفیوثرن پیدا کر کے سرمایہ کاروں کو بھگانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ویگا سکول سسٹم نئی نسل کو جدید تعلیمی ڈگر پر چلانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہا ہے،امجد جاوید عیلس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کا معروف تعلیمی ادارہ ویگا سکول سسٹم ڈنگہ کے چیئر مین چوہدری امجد جاوید عیلس نے کہا ہے کہ ویگا سکول سسٹم نئی نسل کو جدید تعلیمی ڈگر پر چلانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہا ہے،ویگا سکول سسٹم نے کبھی تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا امسال حد سے زیادہ داخلے ہوئے ہیں، اس کا ثبوت ہمارا تعلیمی معیار ہے انہوںنے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہمارا محنتی اور کوالیفائیڈ سٹاف بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہمہ تن گوش ہے،جس کی بدولت ہمیشہ ہر سال100فیصد رزلٹ رہا ہے،والدین کا اس ادارے پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع26اور27اپریل کو گجرات میں ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع26اور27اپریل کو گجرات میں ہو گا،جماعت اسلامی کے دو روزہ تربیتی اجتماع جو کہ اسلامک سنٹر گجرات میں26اپریل بعد از نماز عصر سے27اپریل تک بعد از نماز ظہر تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حضرت ابوبکر صدیقۖ کا یوم وصال22جمادی الثانی بمطابق23اپریل2014ء بروز بدھ کو منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خلیفہ اول یار غار سیدنا حضرت ابوبکر صدیقۖ کا یوم وصال22جمادی الثانی بمطابق23اپریل2014ء بروز بدھ کو منایا گیا،خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق نوجوانوں میں سب سے پہلے مسلمان ہوئے اور حضرت محمدۖ کے شانہ بشانہ اسلام کیلئے کامکیا،حضرت ابوبکر صدیقنے نبی کریم ۖ کے ہمراہ بہت سی جنگوں میں حصہ لیا۔ ملک بھر میں جگہ جگہ مساجد میں پروگرام منعقد کئے گئے اور حضرت ابوبکر صدیق کی خدمات کو سراہا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں امجد محمود کی سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ سے ون ٹو ون ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود کی سابق ناظم الحاج محمد صادق بٹ سے ون ٹو ون ملاقات،میاں امجد محمود نے الحاج محمد صادق بٹ کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا سیاسی حلقوں میں ملاقات کے بارے میں ملے تاثرات پائے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دی گرامر سکول میںڈاکٹر محمد اقبال کے حوالہ سے ان کا76واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)زندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب،علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب،علاقہ کی معروف نامور تعلیمی درسگاہ دی گرامر سکول میںڈاکٹر محمد اقبال کے حوالہ سے ان کا76واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا،جس میں علامہ محمد اقبال کی خوبصورت نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کر پڑھ کر خوبصورت طریقہ سے خوبصورت طریقہ سے خراج تحسین پیش کیا،پروگرام میں بچوں نے علامہ محمد اقبال کی زندگی کے کارنامے جس میں پاکستان کا تصور پیش کرنے کے بارے میں بچوں کو آگاہ کیا علامہ اقبال نے بچوں کوشاہین کی خوبیوں والے کہا ہے،اور بچوں نے خوبصورت نظم پہاڑ اور گلہری پر پرفارم کیا جس کو بچوں کو بہت پسند کیا طالب علم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے اقوال پر عمل کرتے ہوئے آپ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ہی کامیابی کا زیہ چڑھ سکتے ہیں، اقبال کے شاہین آپ ہیں علامہ اقبال آپ کو اونچی پروان کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے اور وہ پرواز صرف حصول علم میں چھی ہے پرنسپل مسز شگفتہ عارف مغل نے ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کو سیاسی مفکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلمانوں کو غلامی زنجیروں سے آزادی دلانے کے لیے جو الگ ملک کا تصور پیش کیا اور اس خاکے اور تصور کی مدد سے جو23مارچ 1940کو قرار داد کی شکل میںپیش کیا گیا اور بعد ازاں14اگست1947کو ملک پاکستان کی صورت میں اس تصور نے عملی جامہ پہن لیا،یہ سب کچھ علامہ اقبال کے دل میں مسلمانوں کے لیے ہمدردی جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے،آخر میں علامہ اقبال کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپیں جاری کر دیں
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپیں جاری کر دیں،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات تیس اپریل سے شروع ہونگے،گوجرانوالہ بورڈ نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ سمیت دیگر امتحانی سنٹر قائم کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پریس کلب ڈنگہ کا ایک ہنگامی اجلاس صدر ڈاکٹر محمد الیاس کی زیر صدارت منعقد ہوا ،حامد میر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پریس کلب ڈنگہ کا ایک ہنگامی اجلاس صدر ڈاکٹر محمد الیاس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر اعجاز احمد،الحاج شیخ محمد جاوید نذیر،ڈاکٹر محمد الیاس،سلیم عابد پیرزادہ،راجہ احسان الرحمن،محمد شریف چشتی،حکیم عبدالجبار،مرزا ارشد علی،ندیم قادری،میاں محمد اشرف،زاہد حنیف چوہدری،ملک اعجاز احمد،امجد اقبال بھٹہ نے شرکت کی پریس کلب ڈنگہ نے اراکین مذمتی بیانات میں کہا کہ طاقت اور جبر سے حق سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے جنگ جیو گروپ کے نامور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے پریس کلب ڈنگہ کے ہنگامی اجلاس میں جنگ کے کالم نگار ،جیو ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے اینکر پرسن نامور صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا،حکومت میڈیا اور اخبارات کے نمائندگان کے تحفظ کیلئے حفاظتی انتظامات کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حمیدہ وحید الدین نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرایجویٹ بوائز کالج میں مکلٹی پرپز ہال کا افتتاح کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین محترمہ حمیدہ وحید الدین نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرایجویٹ بوائز کالج میں مکلٹی پرپز ہال کا افتتاح پرنسپل میاں محمداکرم و سٹاف کے ہمراہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کھرل کی ہدایت پر ڈنگہ تھانہ میں ریسکیو15ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کر کے بحال کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کھرل کی ہدایت پر ڈنگہ تھانہ میں ریسکیو15ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کر کے بحال کر دیا گیا،ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ کی عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فون کال کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں 15فون ڈسٹرکٹ کا نمائندہ اٹینڈ کرے گا اور متعلقہ تھانہ کو موقع پر ریسکیو کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پرس چھیننے والے نوجوان کو پکڑ کر شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ مغل پورہ میں شادی پر آئی خواتین کا پرس چھیننے والے نوجوان عدنان کو شہریوں نے پکڑ کراسکی خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک سے فرقہ پرستی ختم کر کے وحدت امت کا تصور عام کیا جائے،فرید احمد پراچہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق ایم این اے فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ آفاقی دین اسلام دنیا بھر کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا نے آج فلاحی ریاستوں کا تصور پیش کیا جبکہ دین اسلام نے 14سو برس قبل یہ تصور پیش کیا تھا جب تک پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوتا عوام کے دکھوں کامداوا نہیں ہو سکتا،ملک سے فرقہ پرستی ختم کر کے وحدت امت کا تصور عام کیا جائے،عوام نیک لوگوںکو پارلیمنٹ میں بھیجیں تو نہ صرف ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی بلکہ پاکستان ترقی کی معراج تک پہنچ جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب میں اب تمام اسلحہ لائسنس نادرا کمپیوٹرائزڈ بنائے گا،ذرائع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ذرائع کے مطابق پنجاب میں اب تمام اسلحہ لائسنس نادرا کمپیوٹرائزڈ لائسنس بنائے گا،اس موقصد کیلئے حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت چند روز میں دستخط متوقع ہیں نادرا سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس بنوانے کیلئے فنگر پرنٹس بھی دینا ہو گے،تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نوابزادہ مظہر علی خان،چوہدری اشرف دیونہ کی میاں طارق محمود سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود خوشحالی کیلئے نوابزادہ مظہر علی خان ایم این اے ،چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے کی میاں طارق محمود سے ملاقات مسلم لیگ ن کے ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان ،چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے نے میاں طارق محمود ایم پی اے کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی تبادلہ خیال کیا،مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ضلع گجرات کے تمام امور سمیت علاقائی صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا اور مسل لیگ ن کو فعال او رمتحرک جماعت بنانے کا فیصلہ کیا باوثوق ذرائع کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان ایم این اے اور چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ این اے106سے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے اور میاں طارق محمود ایم پی اے کے درمیان ہونے والی سرد جنگ کے خاتمہ کیلئے خصوصی مشن کے تحت تشریف لائے جس پر انہوں نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا بالخصوص میاں طارق محمود نے موقف کو سنا اراکین اسمبلی کے ایک ساتھ ہونے کے حوالہ سے ایم پی اے میاں طارق محمود نے مقامی میڈیا کیلئے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام نہیں کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز سماجی شخصیت رانا الیاس قمر کی صاحبزادی نے چہارم کا امتحان پہلی پوزیشن کے ساتھ پاس کر لیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت رانا الیاس قمر کی صاحبزادی نے چہارم کا امتحان پہلی پوزیشن کے ساتھ پاس کر لیا،رانا الیاس قمر کی ہونہار طالبہ علیشاء نور الیاس نے گورنمنٹ پی ایس کے چہارم کے امتحان میں پہلی پوزیشن کے ساتھ کیش پرائز شیلڈ اور کپ حاصل کیا یاد رہے کی رانا الیاس کی ہونہار صاحبزادی نے وزیراعلیٰ کے علمی ادبی پروگراموں میں انسدادڈینگی کے حوالہ سے انگلش تقریر میں 560روپے کا کیش پرائز حاصل کیا اور ہر کلاس میں پہلی پوزیشن کے ساتھ امتحان پاس کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا،سہیل غوری کی رہائش گاہ پر اہم تقریب منعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا،اس حوالہ سے خصوصی تقریب سہیل غوری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کیں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں،تقریب میں پرویز غوری،پطرس مسیح،عارف مسیح،مشتاق مسیح،افضل مسیح،رفاقت مسیح،ساجد مسیح،سہیل غوری،ساجد مسیح،امجد مسیح،اظہر مسیح،حمزہ غوری،انیل البرٹ جاوید زبیر البرٹ جاوید اے ایس آئی لاہور سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج چوہدری محمد زمان الیاس اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)الحاج چوہدری محمد زمان الیاس اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن پہنچ گئے،انہوںنے حرمین شریفین اور روضہ رسول پر حاضری سمیت مقامات مقدسہ کی زیارات کا شرف حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :راشد اکرم ایڈووکیٹ کا اشرف کولی ،اصغر کولی،خالد کولی کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وائس چیئر مین چوہدری محمد اکرم بائو کے فرزند ارجمند چوہدری راشد اکرم ایڈووکیٹ کا اشرف کولی ،اصغر کولی،خالد کولی کے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ چوہدری راشد اکرم ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر انگلینڈ امریکہ اٹلی میں مقیم چوہدری اشرف حسین کولی،چوہدری اصغر حسین کولی ،چوہدری خالد حسین کولی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ دیا،تقریب میں چوہدری محمداکرم بائو،چوہدری محمد اشرف کولی،چوہدری محمد اصغر کولی،چوہدری خالد حسین کولی،چوہدری سرور باہروال،مہر محمد سلیم،خلیل وہاب بٹ،چوہدری اعتزاز احسن،سلیم عابد پیرزادہ،شیخ محمد اشفاق،ملک علی،عبدالمجید وانہ،عامر کھوکھر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی چوہدری راشد اکرم نے کولی برادران کا اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور انکی پرتکلف کھانوں سے خاطر تواضع کر کے نئی مثال قائم کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومتی سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے روز ہی مکمل،ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومتی سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے روز ہی مکمل،ایک لاکھ سے زائد درخواستیں موصول،رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 56ہزار684عازمین حج فریضہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے،حج کی درخواستوں کا عمل پہلے ہی دن مکمل ہو گیا ہے،حکومت نے تمام کیٹیگریز ختم کر کے صرف ایک ہی کیٹیگری کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیا دپر ہوئیں،وزارت حج نے ایک لاکھ سے زائد درخواستیں شیڈول بینکوں کے ذریعے وصول کیں،درخواستوں کی ایک ہی روز مکمل ہونے پر بینکوں نے درخواستوں کی وصولی بند کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری محمد اصغر حسین کولی اپنی فیملی کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہو گئے ا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)کولی فیملی کے چشم و چراغ اور چوہدری محمد حسین مرحوم کے صاحبزادے چوہدری محمد اصغر حسین کولی اپنی فیملی کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہو گئے انکے دوست احباب عزیز و اقارب نے انہیں الوداع کیا۔
ڈنگہ :الحاج محمد زمان الیاس چوہان،محمد قاسم الٰہی چوہان،حاجی محمد انور چوہان انگلینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز قانون دان اور انکل بیرسٹر عامر الیاس زمان کے والد محترم اور چچا جان چوہان برادری کی سرکردہ و معتبر شخصیات الحاج محمد زمان الیاس چوہان،محمد قاسم الٰہی چوہان،حاجی محمد انور چوہان انگلینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے چوہان برادری ڈنگہ کی شخصیات الحاج چوہدری محمد زمان الیاس چوہان،محمد قاسم الٰہی چوہان،حاجی محمد انور چوہان نے وطن واپس پہنچتے ہی علاقہ بھر کا دورہ کیا،انہوں نے میاں افتخار احمد کی کولیاں جا کر تیمارداری کی اور انکی صحت کاملہ کیلئے خصوصی دعا کی یاد رہے کہ انہوںنے دوران عمرہ بھی میاں افتخار احمد کیلئے حرم شریف میں بھی خصوصی دعائیں کیں حاجی محمد زمان الیاس چوہان،قاسم الٰہی چوہان ،حاجی محمد انور چوہان نے اپنی فیملی کی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ علاقہ میں چوہان برادری اور اپنے عزیز و اقارب کی وفات پر انکے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا جس کے مطابق بوائز سکول صبح7:30بجے سے دوپہر 1:15بجے تک جمعتہ المبارک کو7:30بجے سے لے کر دوپہر12بجے تک جبکہ گرلز سکول صبح7:15سے دوپہر ایک بجے تک جمعتہ المبارک کو صبح7:15سے لے کر دوپہر11:45بجے تک کھلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث24اپریل کو جامع مسجد گلزار مدینہ میں ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن صدائے مدینہ کے مدینہ کے زیر اہتمام زینت القراء قاری محمد یعقوب نقشبندی،رجب علی چشتی،وسیم چشتی،محمد اشرف نقشبندی،اعجاز احمد مغل کی سربراہی میں انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و حدیث24اپریل کو جامع مسجد گلزار مدینہ میں ہو گی،علامہ غلام بشیر نقشبندی ایمان افروز خطاب کریں گے،انشاء اللہ تعالیٰ24اپریل کو منعقدہ ماہانہ درس قرآن و حدیث کے موقع پر نبی کریم کے موئے مبارک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :دیہی مراکز میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز عملہ اور ضروری آلات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے دیہی مراکز میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز عملہ اور ضروری آلات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں عوام کی سہولت کے لیے پارکنگ فیس ختم کر دی جائے،یہ ہدایات انہوں نے سرکاری ہسپتالوں کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر ایم پی اے میاں طارق محمود،ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان،ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید،ایم ایس ڈنگہ ہستپال ڈاکٹر شاہد،ڈاکٹر عابد غوری بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی سی او کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر دلانوالہ ،سول ہسپتال ڈنگہ،گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ٹانڈہ کو شدید مسائل درپیش ہیں،جن میں ڈینٹل چیئر اور ایکسرے مشین کی غیر موجودگی اور ڈنگہ سول ہسپتال میں بجلی اور میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں لیڈی ڈاکٹرز کی غیر موجودگی اہم مسائل ہیں،اس موقع پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دلانوالہ ہسپتال میں موجود تمام سہولتیں فوری فراہم کی جائیں اورڈنگہ ہسپتال میں بجلی کی فراہمی اور گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر ہسپتالوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گی،یہاں بات بھی واضح رہے کہ نئے حقائق نے پچھلے شمارہ میں میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے مریضوں کی مشکلات کی خبر شہ سرخی کے ساتھ اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے بیوہ کو 42لاکھ روپے کا چیک دے دیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے بیوہ کو 42لاکھ روپے کا چیک دے دیا،تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیتھ کلیم چیک محمد رفیق محلہ نبی پورہ کی بیوہ نسرین کو دے دیا،اطلاع کے مطابق محمد رفیق محلہ نبی پورہ ڈنگہ نے اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان ڈنگہ میں چالیس لاکھ روپے کی انشورنس کروائی اور ایک قسط ادا کر دی گئی محمد رفیق بسلسلہ روزگار دبئی روانہ ہو گئے کہ اچانک ان کا دبئی میں انتقال ہو گیا،اسٹیٹ لائف انشورنش کارپوریشن نے حسب روایات اپنے عہد کو نبھاتے ہوئے اس کی بیوہ نسرین بی بی کو42لاکھ روپے کا چیک ذونل ہیڈ گجرات چوہدری رخسار احمد قیصر نے اپنے دست مبارک سے دیا،اس موقع پر ایریا مینجر مرزا محمد اشتیاق،ایریا مینجر مرزا اخلاق احمد،سیلز مینجر مرزا مقصود اکرم،سیلز آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،سیلز مینجر محمد اقبال،سیلز مینجر خضر حیات،سیلز مینجر حاجی عبدالرشید،سیلز آفیسر،محمد اسرار جرال ،سیلز آفیسر محمد افراخ جرال بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت عدالتوں کا کتنا احترام کرتی ہے عمل سے ثابت ہو جائیگا،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو پندرہ نومبر تک بلدیاتی الیکشن کرانے کا کہہ دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت عدالتوں کا کتنا احترام کرتی ہے عمل سے ثابت ہو جائیگا،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو پندرہ نومبر تک بلدیاتی الیکشن کرانے کا کہہ دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ نو سالوں سے بلدیاتی الیکشن نہ کرا کر آئین کی خلاف ورزی کی جار ہی ہے سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو پنجاب میں پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کا کہا ہے،تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد امیدواران نے دوبارہ کمر کس لی عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ وہ عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرتی ہے پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے اور اختیارات کو گراس روٹ لیول تک منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کرے،زبانی جمع خرچ حیل و حجت سے قوم کو کب تک لالی پاپ دیا جاتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے نتائج کالعدم،فیل ہونے والے طلباء پاس ہوگئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،والدین،اساتذہ اور طلباء کو کئی روز تک شدید پریشان کرنے کے بعد بآلاحکومت پنجاب نے پی ای سی کے جماعت پنجم اورجماعت ہشتم کے بورڈز امتحانات کے نتائج کا کالعدم قرار دے کر فیل شدہ طلباء کو اگلی کلاسوں میں بٹھانے کا حکم جاری کر دیا،آئندہ سال جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈز امتحانات کو ختم کرنے یا ضلع اور تحصیل کی سطح پر امتحانات لینے کے پرانے نظام کو بحال کرنے سمیت مختلف تجاویز پر محکمہ تعلیم کی طرف سے غور شروع کر دیا گیا ہے،فیل شدہ طلباء و طالبات کے تعطیلات موسم گرما کے دوران دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ،فیل ہونے والے سینکڑوں طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ منگووال روڈ،بھٹہ کے قریب سڑک کا بھٹہ بیٹھ گیا،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ منگووال روڈ،بھٹہ کے قریب سڑک کا بھٹہ بیٹھ گیا،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،ارباب اختیار سے توجہ کی استدعا،تفصیلات کے مطابق ڈنگہ منگووال پر واقع بھٹہ خشت کے سامنے سڑک کا مکمل طور پر بھٹہ بیٹھ چکا ہے،اور سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ہے جس کی وجہ سے روزانہ سینکروں گزرنے والی گاڑیوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سڑک کی مخدوش حالت کی وجہ سے گاڑیوں کی حالت بھی انتہائی خستہ ہو چکی ہے اور قیمتی گاڑیوں کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے توجہ کی استدعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر میں ہر تھانہ میں درج ہونے والی ایف آئی آر پر ایک رسید جاری ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہر تھانہ میں درج ہونے والی ایف آئی آر پر ایک رسید جاری ہو گی جس پر مقدمہ نمبر تفتیشی آفیسر ایس ایچ او ڈی ایس پی کاانام اور ٹیلی فون نمبر درج ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی،حافظ بشیر احمد آف بھلوٹ مخدوم کی وفات پر،چوہدری افضال کولی کے چچا کی وفات پر کرنانہ جا کر اور باشنہ میں گذشتہ روزقتل ہونے والے شخص کی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی،گہرے دکھ رنج کا اظہار کیا،ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر میاں منور حسین،چوہدری ارشد نمبردار،ڈاکٹر عامر جاوید امرہ،چوہدری انور کولی،راشد پوڑ ،چوہدری فیصل باشنہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بد انتظامی بی ایڈ کی طلبہ کو داخلہ لینے کے بعد بھلا دیا ،کتب نہ مل سکیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بد انتظامی بی ایڈ کی طلبہ کو داخلہ لینے کے بعد بھلا دیا گیا،بارہایادہانی کے باوجود کتب ارسال نہیںکی جبکہ21اپریل کو شروع ہونے والے امتحان کیلئے16 اپریل کتب اور 19 کو بیلٹ شیٹ موصول طلبہ کا شدید احتجاج کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک گیر شہرت یافتہ کل پاکستان محفل نعت ڈمیان شریف میں سات مئی بروز بدھ کو ہو گی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ملک گیر شہرت یافتہ کل پاکستان محفل نعت ڈمیان شریف میں سات مئی بروز بدھ کو ہو گی،نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت افتخار احمد رضوی اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیں گے جبکہ محفل پاک میں ملک بھر کے معروف ثناء خوان مصطفی شریک ہونگے اس محفل کے آرگنائزر چوہدری بشارت احمد بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئے اور انہوں نے ثناء خوان مصطفی سے رابطے شروع کردیئے اور اس محفل کی تیاریاں زورو شور سے شروع ہوگئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں میں واپڈا گپیکو کی طرف سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں میں واپڈا گپیکو کی طرف سے وقفہ وقفہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دن رات کے اوقات کا سلسلہ جاری اور لوگوں کی روز مرہ کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی،لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کی زندگی عذاب چھوٹے بڑے کاروبار ٹھپ اور سفید پوش افراد فاقوں پر اتر آئے اور صارفین اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بجلی کی بندش سے گھروں اور پرائیویٹ و سرکاری اداروں سے طلبہ و طالبات بجلی نہ ہونے کے باعث پڑھائی میں نقصان اور شدید گرمی میں بھرا حال ہو گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈنگہ اندرون شہر اور گلی محلوں میں واپڈا کی تارین ننگی گچھے نما لٹکتی تاریں گزرنے والوں اور رہائشیوں کے لیے وبال جال بن کر رہ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ اندرون شہر اور گلی محلوں میں واپڈا کی تارین ننگی گچھے نما لٹکتی تاریں گزرنے والوں اور رہائشیوں کے لیے وبال جال بن کر رہ گئی اور یہ تاریں کسی وقت بھی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں اور واپڈا حکام اور افسران نے چپ سادھ رکھی ہے،اور ان کو بارہا اطلاع کی جاتی ہے مگر وہ لاپرواہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے میں آگے اور اوپڈا کی ننگی لٹکتی گچھے نما تاریں صارفین کے مکانوں کو دیواروں ،دکانوں،پلازوں ،بلڈنگ کے ساتھ گزرتے ہیں اور بازاروں میں بھی یہی عالم اور ان کی لاپرواہی کے باعث شارٹ سرکت کے باعث جانی و مالی نقصان ہو چکے ہیں مگر پھر بھی واپڈا کی نا اہلی لاپرواہی کی انتہا ہو کر رہ گئی واپڈا فوری طور پر توجہ دے کر ان تاروں کو درست کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علاج بالغذا سے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے،ڈاکٹر ذکاء اللہ اویسی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہر نیوٹریریشنٹ و سپیشلسٹ ہیپاٹائٹس بی سی ماہر امراض دل معدہ جگر،جلد ڈاکٹر ذکاء اللہ اویسی نے کہا ہے کہ علاج بالغذا سے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے،ہمارا مقصد قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کرنا ہے اس میں کوئی بھی کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام الناس کو زہریلے کیمیکلز سے بچانا چاہتے ہیں چائنہ اور سری لنکا کی ریسرچ سے تیار شدہ ادویات بغیر خون کے ٹیسٹ کے تمام بیماریوں کا علاج کرتے ہیں ہم انشاء اللہ ہر جمعتہ المبارک کو مریضوں کا چیک اپ ڈنگہ میں کریں گے السلطانیہ سویٹس اینڈ بیکرز میلاد چوک ڈنگہ پر رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں طارق محمود آف ڈھلیان کے بیٹے میاں عبدالوحید عمرہ کی سعادت کے وطن واپس پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلا ل احمد بٹ)سابق ممبر ضلع کونسل اور شیل پیٹرولیم کے ایم ڈی میاں طارق محمود آف ڈھلیان کے بیٹے میاں عبدالوحید اپنے چچا میاں محمد ماجد آف ڈھلیان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب گئے،میاں محمد ماجد عمرہ کی ادائیگی مکمل کر کے انگلینڈ چلے گئے،جبکہ میاں عبدالوحید اپنے آبائی گائوں ڈھلیان شریف پہنچ گئے علاقہ بھر سے اہم سماجی سیاسی شخصیات نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سیٹھ منیر احمد کباڑیہ کے صاحبزادے ظہیر احمد کی دعوت ولیمہ اور بیٹی کی تقریب رخصتی26اپریل حویلی حاجی محمد اکرم بٹ کھاریاں روڈ پر منعقد ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی شخصیت سیٹھ منیر احمد کباڑیہ کے صاحبزادے ظہیر احمد کی دعوت ولیمہ اور بیٹی کی تقریب رخصتی26اپریل بروز ہفتہ نزد لال قلعہ میرج ہال حویلی حاجی محمد اکرم بٹ کھاریاں روڈ پر منعقد ہو گی جس میں سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حامد میر ناصرف محب وطن ہے بلکہ وہ بلند پایہ کے عاشق رسول بھی ،خالد محمور نورانی کی میڈیا سے گفتگو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم انجمن طلباء اسلام گجرات خالد محمود نورانی نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کے ردعمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر ناصرف محب وطن ہے بلکہ وہ بلند پایہ کے عاشق رسول بھی ہیں ان کا12ربیع الاول کے پروگرام کیپٹیکل ٹاک مین عاشقان رسولۖ کو متعارف کرایا اور انکی رسولک عربیۖ سے والہانہ عشق کو ناظرین تک پہنچایا
ان پر قاتلانہ حملہ پوری صحافت پر حملہ ہے حکومت فی الفور کمیشن بنا کر اصل حقائق سامنے لائے اور عاشقان رسولۖ کے ملزموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :تحصیل میونسپل آفیسر کھاریاں ملک شفقت منیر کا ڈنگہ شہر اور گردونواح کے مختلف گورنمنٹ سکولوں کا وزٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تحصیل میونسپل آفیسر کھاریاں ملک شفقت منیر کا ڈنگہ شہر اور گردونواح کے مختلف گورنمنٹ سکولوں کا وزٹ،اس وزٹ کے دوران انہوںنے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے تحت نئے داخل ہونے والے طلباء طالبات کا ریکارڈ چیک کیا اور نئے داخل ہونے والے طلباء کا ٹارگٹ چیک کیا کہ کس حد تک یہ ٹارگٹ پورا ہوا ہے،کس حد تک باقی ہے،ہیڈ ماسٹر اور ہیڈمسٹریس صاحبان کو ہدایت کی کہ سو فیصد اپنا ٹارگٹ پوراکریں اور جلد از جلد نئے داخلہ جات کو مکمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں بھکنانوالی میں مسلح افراد نے شادی شدہ شخص کو گولیاں مار دیں،حالت تشویشناک
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں بھکنانوالی میں مسلح افراد نے شادی شدہ شخص کو گولیاں مار دیں،حالت تشویشناک ،تین نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نواحی موضع بھکنانوالی میں شام ساڑھے پانچ بجے مسلح افراد نے شادی شدہ شخص مشتاق سکنہ،بھکنانوالی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،فائرنگ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ْڈنگہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ہسپتال داخل کرایا،تھانہ ڈنگہ پولیس نے زخمی کی شہناز بی بی سکنہ بھکنانوالی کی رپورٹ پر قمر خان،زمان خان پسران سہالحہ خان،حسن خان سکنہ بھکنانوالی اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،SIعمر حیات کو مقدمہ کا تفتیشی مقر رکیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں بھلیسرانوالہ میں دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،گھر کے سربراہ پر تشدد،مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں بھلیسرانوالہ میں دیرینہ رنجش پر مسلح افراد کا گھر پر دھاوا،گھر کے سربراہ پر تشدد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق نواحی موضع بھلیسرانوالہ میں رضوان سکنہ بھلیسرانوالہ کے گھر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور رضوان بٹ کے والد رفیع بٹ کو ڈنڈے سوٹوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،ڈنگہ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا،تھانہ ڈنگہ پولیس نے رضوان بٹ کی رپورٹ پر بلال بٹ،ذیشان بٹ،عمران بٹ پسران محمد شفیع سکنہ بھلیسرانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ضلع میں گندم کی فی ایکڑ سب سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے والے کسانوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا جائیگا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع میں گندم کی فی ایکڑ سب سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے والے کسانوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا جائیگا،اس قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے352کسانوں کا انتخاب کیا گیا ہے،فی ایکڑسب سے زیادہ پیدوار حاصل کرنے والے کسان کو ٹریکٹر دوسرے نمبر پر آنے والے والے کسان کو لیزرلینڈ،اور تیسرے نمبر پر آنیوالے کسان کو ویٹ تھریشر انعام دیا جائیگا،اس طرح تحصیل میں پہلے نمبر پر آنے والے کسان کو وھیٹ ریپر دوسرے نمبر پر آنے والے کو سیڈز کم فرٹیلائزر،ڈرل اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو فرٹیلائز براڈ کاسٹر بطور انعام دیا جائیگا،ڈی سی او نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ پیداواری مقابلوں کا انعقاد مکمل شفاف ہونا چاہیے محکمہ زراعت گندم کی پیداوارمیں اضافے کے لیے گائوںض کی سطح پرماڈل فارم قائم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ڈنگہ کی اہم شخصیات کی گفتگو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کی اہم سیاسی شخصیات نے ملک کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بیرونی ملک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حامد میر پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،پارلیمانی سیکرٹری وزیر دفاع چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ صحافی کا قلم قوم کی امانت ہے،صحافتی مختلف اداروں کا محاسبہ کر کے انہیں وسیع تر عوامی مفاد میں بہتری کے راستے پر گامزن کرتا ہے،میاں طار ق محمود ایم پی اے نے کہا ہے کہ صحافیوں نے ہمیشہ آواز حق کے علم کو بلند کیا ہے سینئر اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے بزدلانہ کاروائی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے پوری قوم کی آواز کی ترجمانی کرنے والے لوگ قابل تحسین ہوتے ہیں،مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا کہ اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے،حق کی بات کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،چوہدری پرویز گجر نے کہا کہ صحافت کوکمزور کرنے کی سازش ہے،چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ حامد میر پاکستان کے نامور بہادر نڈر صحافی ہیں،میاں افتخار احمد کولیاں شاہ حسین نے کہا کہ صحافیوں کو سچ لکھنے سے نہیں روکاجا سکتا ہم پر زور مذمت کرتے ہیں،چوہدری قمر اقبال چیئر مین پاک یونین ناروے نے کہا ہے کہ حامد میر پاکستان کا سرمایہ ہیں وہ جرات مند اور بے باک صحافی ہیں حق کی بات کو دباناآسان کام نہیں،بیوٹی پا شاپ کے ایم ڈی شاہ زیب اصغر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے معروف اینکر پر فائرنگ آزادی صحافت پر حملہ حرکت ہے ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سینئر صحافیوںپر مشتمل سٹی پریس کلب ڈنگہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر نوید شہزادمغل ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافیوںپر مشتمل سٹی پریس کلب ڈنگہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر نوید شہزادمغل ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پرسینئر صحافی اور پاکستان میں صحافیوں کے ماتھے کا جھومر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفی آذر،نوید شہزاد مغل،چوہدری شبیر بلہڑ اور خالد مغل نے کہا ہے کہ صحافیوںکو طاقت کے زور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے نہیں روکا جا سکتا صحافی معاشرے کی آنکھ کا کردار اداکرتے ہیں۔ اور معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنا قلمی جہاد کرتے ہیں سینئر صحافی حامد میر پر ہونے والے قاتلانہ حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے اور حکمران طبقہ اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے،عوام کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے اور معاشرے میں جرائم اور برائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے صحافیوں کی آواز کو خاموش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،لیکن حکمران صرف اپنی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے عوام اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر چین کی نیند سو رہے ہیں حامد میر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے اصل حقائق اور ذمہ داران کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے اور مجرموں کی گرفتاری تک ملک بھر کی تمام صحافتی برادری حامدمیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر اپنے حقائق اور تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سرکاری سکولوں میں داخلہ کیلئے ب فارم کی شرط،والدین کیلئے ب فارم کا حصول مسئلہ کشمیر سے بھی بڑا اور ناقابل حل مسئلہ بن گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سرکاری سکولوں میں داخلہ کیلئے ب فارم کی شرط،والدین کیلئے ب فارم کا حصول مسئلہ کشمیر سے بھی بڑا اور ناقابل حل مسئلہ بن گیا والدین دفاتر کے چکر لگا لگا کر گن چکر بن گئے ہیں،ب فارم نے طلباء و طالبات کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے سکولوں میں داخلوں کیلئے ب فارم کی ڈیمانڈ والدین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔

Share this:
Tags:
acquisition Dinga news problem schools حصول خبریں داخلہ ڈنگہ سکولوں مسئلہ
Sharjeel Memon, Governor Sindh
Previous Post شرجیل میمن کی گورنر سندھ سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
Next Post لالہ موسی کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close