ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چیچیاں کے ممتاز زمیندار چوہدری ثاقب چیچی اور عاشق چوہان ڈنگہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جیو ٹی وی کے پروگرام میں گستاخانہ نشریات قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ غیر مسلم حکومت تو کوئی کاروائی نہیں کرتی اب حکومت کی خاموشی مسلمانان پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے ، پروگرام کے پروڈیوسر ، کمپیئرنگ کرنے والے سمیت ملوث تمام افراد کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیے۔ اہل بیت کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔





