Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جبری گمشدگیاں، سندھی ترقی پسند کارکن امر فیاض لاپتا

December 8, 2020 0 1 min read
Amr Fayyaz
Amr Fayyaz
Amr Fayyaz

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں پروگریسو یوتھ الائنس کے رکن امر فیاض گزشتہ ایک ماہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔ امر کی اہلیہ کے مطابق آٹھ نومبر کی شب جامشورو سے ویگو وین میں سوار ’سادہ لباس پہنے افراد‘ نے انہیں جبری طور پر اٹھایا تھا۔

چونتیس سالہ امر فیاض گزشتہ ایک ماہ سے لاپتا ہیں۔

پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے قریب واقع ایک واٹر پمپ کے سامنے 8 نومبر کی رات دو نوجوان لڑکوں کو مبینہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ ان دو لڑکوں کے نام امر فیاض اور سرویچ نوہانی بتائے گئے ہیں۔

لاپتا امر فیاض کی اہلیہ سپنا امر شیخ نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا کہ ان کے شوہر امر فیاض پچھلے ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں کہا کہ ان کے شوہر آٹھ نومبر کی رات تقریباﹰ 1:30 بجے جامشورو میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے سامنے واقع ایک واٹر پمپ کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ اس دوران وہاں مبینہ طور پر پولیس کی تین ویگو گاڑیاں پہنچیں، جس میں سادہ لباس میں لوگ سوار تھے اور وہ اسلحے کے زور پر امر اور سرویچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے باقی تین دوستوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔

سپنا امر شیخ کے بقول، ’’اگلی صبح امر کے دوستوں نے انہیں آ کر بتایا کہ امر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔‘‘

امر فیاض کے ایک دوست نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے نو نومبر کے روز علاقائی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد حیدر آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی تاکہ پولیس کو تفتیش اور رپورٹ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

حیدر آباد میں امر کے وکیل عبدالرزاق درس نے ڈی ڈبلیو اردو کو بتایا کہ امر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی جبری گمشدگی کی حیدر آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے تاہم عدالت میں کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ان کا نمبر نہیں آ سکا تھا اور کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔

وکیل کے مطابق جامشورو پولیس اسٹیشن نے پہلے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم پٹیشن جمع کرانے کے عدالتی نوٹس کے بعد امر کی اہلیہ کا پولیس اہلکاروں نے بیان ریکارڈ کرایا۔ لیکن عدالت میں پٹیشن ابھی زیرالتوا ہے۔

34 سالہ امر فیاض حیدر آباد میں بائیں بازو کی ایک تنظیم ’پروگریسو یوتھ الائنس‘ کے متحرک کارکن ہیں۔ امر اس تنظیم کے ساتھ طلبہ کے حقوق، طلبہ یونینز کی بحالی اور مفت تعلیم جیسے معاملات کے لیے سرگرم عمل رہتے تھے۔

امر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے حیدر آباد میں مقیم تھے۔

اس کے علاوہ امر نے اکثر بائیں بازو کے سیاسی نظریات کی کتب کے سندھی زبان میں ترجمے بھی کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ’مارکسزم، عہد حاضر کا واحد سچ‘ نامی ایک کتاب کا سندھی ترجمہ بھی کیا تھا۔

امر کے دوست کے مطابق خیرپور میں شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی سے ابلاغیات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے والے امر فیاض ایک بیٹی کے والد ہیں۔ ان کے دوست نے بتایا کہ امر فیاض ایک ترقی پسند سوچ کے حامل سیاسی کارکن ہیں اور وہ سندھ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے بھی فعال رہ چکے ہیں۔

امر کی اہلیہ اور ان کی بیٹی گزشتہ ایک مہینے سے امر فیاض کی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ امر کی اہلیہ سپنا نے ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو میں کہا کہ امر کی نہ کسی کے ساتھ دشمنی تھی اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی دھمکیوں کا سامنا تھا۔ ان کے بقول، ’’امر طلبہ کے حقوق کے لیے کوشاں تھے۔ ہمارا صرف یہ مطالبہ ہے کہ اگر ان کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ امر کی جبری گمشدگی میں ملکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں۔ سپنا کے بقول، ’’پاکستان میں مسنگ پرسنز کے معاملات کسی سے چھپے نہیں ہیں، گزشتہ تین چار سال سے ایسے متعدد واقعات ہو رہے ہیں۔ اسی لیے ریاستی اداروں پر ہی شک ہے۔‘‘

گزشتہ ایک ماہ کے دوران امر فیاض کی بازیابی کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں واقع پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔ جرمن دارالحکومت برلن میں طلبہ کی تنظیم مارکسسٹ اسٹوڈنٹس الائنس نے بھی پاکستانی سفارتخانے کے سامنے 23 نومبر کو ایک مختصر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

اس مظاہرے کے منتظمین نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ امر کی بازیابی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے جرمنی میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمان کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے تاکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ادھر امر کی اہلیہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وہ پروگریسو یوتھ الائنس کے ممبران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس کے علاوہ لاپتا افراد کی بازیابی کی تنظیم وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے بھی امر کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ سپنا کے مطابق حکومتی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں سے کسی نے بھی ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔

جبری گمشدگیاں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کئی دہائیوں سے ایک بدنما داغ رہی ہیں۔ جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے حق میں ماضی کی حکومتوں کی جانب سے کئی دعوے کیے جاتے رہے ہیں لیکن قانون سازی میں سست روی کی وجہ سے آج بھی کئی افراد جبری طور پر لاپتہ ہو رہے ہیں۔

اپتہ افراد سے متعلق انکوائری کمیشن (COIED) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں برس اگست کے اواخر تک پاکستان بھر سے کل 6752 جبری گمشدگیوں کے کیس درج ہوئے، جن میں سے 3672 افراد زیر حراست ہیں، 2097 کی ان کے گھروں میں واپسی ہو چکی ہے اور 2110 کیسز ابھی تک حل نہیں ہو سکے۔

اسی رپورٹ میں شائع کیے گئے اعداد و شمار میں 213 لاپتا افراد کی لاشیں ملنے کا بھی ذکر ہے۔ اس کے علاوہ جبری گمشدگی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ خیبر پختونخوا میں 2571، صوبہ سندھ میں 1618، پنجاب میں 1406، بلوچستان میں 509، اسلام آباد اور فاٹا دونوں سے 291، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 57 اور گلگت بلتستان میں ایسے نو کیس رپورٹ کیے گئے۔

پاکستان میں لاپتا ہونے والے افراد میں نمایاں طور پر سندھی، بلوچ، پشتون، شیعہ مذہبی برادری، سیاسی کارکن، انسانی حقوق کے محافظ، قوم پرست گروپوں کے حامی، مسلح گروہوں کے مشتبہ ارکان اور کچھ کالعدم سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے افراد شامل رہے ہیں۔

Share this:
Tags:
Activist Amr Fayyaz Disappearances missing progressive Sindhi ترقی پسند سندھی کارکن امر فیاض گمشدگیاں لاپتا
Highway Settlements
Previous Post نئی شاہراہیں، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ’آباد کاری کی کوشش‘
Next Post کورونا ویکسین کسے، کون سی، کس قیمت پر اور کب ملے گی؟
Corona Vaccine

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close