Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی

February 23, 2020 0 1 min read
FATF Meeting
FATF Meeting
FATF Meeting

تحریر : منذر حبیب

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو مزید چار ماہ تک کیلئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کو جون 2020ء تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عمل کرنا ہو گااور جون میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل بہت دعوے کئے جارہے تھے کہ پاکستان اس مرتبہ گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ہمارے مطالبات کو دنیا نے تسلیم کر لیا ہے اور امریکہ سمیت بہت سے ملکوں کی پاکستان کو حمایت حاصل ہو گئی ہے لیکن اجلاس کے آغاز پر ہی اس بات کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جانے لگا کہ بھارت کی سازش ناکام ہوئی اور پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔

وہی پرانی باتیں جو گزشتہ برس ایف اے ٹی ایف اجلاس کے موقع پر کی گئی تھیںاس مرتبہ بھی انہیں دہرا کر قوم کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ باخبر حلقوں کی طرف سے پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ بین الاقوامی طاقتیں پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹکا کررکھنا چاہتی ہیں اور بھارتی خواہش پر امریکہ اس سارے عمل میں پیش پیش ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے چین، ترکی اور ملائشیا کی صورت میں تین ووٹ تو میسر ہیں لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مطلوب بارہ ووٹ حاصل نہیں ۔ گرے لسٹ سے نکالنے کا اصل فیصلہ انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ یعنی آئی سی آر جی نے کرنا ہے اور اس کے ارکان ایک طاقتور لابی کی صورت رکھتے ہیں۔ یہ طاقتور لابی مکمل طور پر امریکہ کے زیر اثر ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اگر چاہے تو ایف اے ٹی ایف کی یہ تنظیم پاکستان کو فوری طور پر گرے لسٹ سے نکال سکتی ہے لیکن امریکہ افغانستان سے محفوظ انخلاء تک ہر صورت پاکستان پر دبائو بڑھا کر رکھنا چاہتا ہے اور کسی صورت اسے ریلیف دینے کے حق میں نہیں ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اب تک کئی ایسے اقدامات اٹھائے گئے جن کا کچھ عرصہ پہلے تک تصور کرنا بھی محال تھا۔ سابقہ ادوار میں بھی ملک و قوم کے محسن حافظ محمد سعید کوبار بار گرفتار اور نظربند کیا جاتا رہالیکن موجودہ دور حکومت میں جس طرح ان کی جماعت پر پابندیاں لگائی گئیں اور سزائیں سنا کر ایف اے ٹی ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی اس کی مثال پہلے دیکھنے میں نہیں آئی مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی’ کے مصداق ایف اے ٹی ایف کے شکنجے سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ ہر اجلاس میں چھ ماہ آگے کی تاریخ اور مزید شرائط پر عمل درآمد کا ٹارگٹ دے دیا جاتا ہے۔ اکتوبر 2019ء کی طرح حالیہ اجلاس میں بھی یہی بات دیکھنے میں آئی ۔

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے جاری کوششوں میں بہتری لانے کی ہدایات کرتے ہوئے مزید پوائنٹس کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔پاکستان حکام سے اس امر کی یقین دہانی کروانے کیلئے کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ بھی کوئی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہوتا ہے تو اسے گرفتار کیا جائے گا۔ جن تنظیموں اور شخصیات کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے، انہیں کسی طور ریلیف نہیں ملنا چاہیے اور اس کیلئے مزید سخت قوانین بنائے جائیں۔ اسی طرح یہ بھی کہاگیا ہے کہ انتظامی طور پر صوبائی اور وفاقی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ بہتر انداز میں تعاون کریں۔ ایسی تنظیمیں اور شخصیات جن کے خلاف سلامتی کمیٹی کی قرار1267کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کے اثاثے اس طرح منجمند کئے جائیں کہ یہ چیزیں دوبارہ ان کے استعمال میں نہ آسکیں یعنی ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر کے رکھنا چاہتی ہیں ۔یہ طے شدہ اصول ہے کہ جب کسی ملک کی طرف سے کمزوری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو پھر دبائو بڑھانے والوں کے مطالبات بھی دن بدن بڑھتے جاتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے سامنے اگر شروع سے ہی اس طرح گھٹنے نہ ٹیکے جاتے اور غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ ایک طرف پاکستان کے اقداما ت کی تعریف کی جارہی تو دوسری جانب یہ کہہ کر دھمکایا جارہا ہے کہ اگر ٹیرر فنانسنگ میں پراسیکیوشن اور سزائوں میں پیش رفت نہ ہوئی تو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ایکشن لیا جائے گا۔

پاکستانی حکومتوں نے حافظ محمد سعید جیسے ملک قوم کے محسن رہنما جنہیں لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں ہر قسم کے الزامات سے بری قرار دیا، ایف اے ٹی ایف کے مطالبہ پر گرفتار کر کے نہ صرف جیلوں میں ڈالا بلکہ ان کے خلاف درجنوں مقدمات قائم کر کے سزائیں بھی سنا دی گئیں مگر ایف اے ٹی ایف کی تسلی نہیں ہوئی اوراب ایک مرتبہ پھر جون اور اس سے بھی آگے اکتوبر کی بات کر کے تقریبا ایک سال کیلئے دوبارہ سے بلیک لسٹ کئے جانے کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی لائق تحسین ہے کہ حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت نے ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے دوران جو کردار پیش کیا ہے، اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ ان کے سینکڑوں سکول، کالج، ہسپتال ، ڈسپنسریاں اور دیگر ادارے قبضے میں لیکر وہاں سرکاری عملہ تعینات کر دیا گیا مگر پورے پاکستان میں ایک پتہ تک نہیں ٹوٹااور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے صبر و استقامت کا ایسا عظیم مظاہرہ کیا گیا کہ اس کی مثال ملنا بھی مشکل ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ حافظ محمد سعید نے کوئی جرم نہیں کیااور ان کی جماعت نے دہشت گردی کی بیخ کنی اور فتنہ تکفیر کے خاتمہ کیلئے نظریاتی محاذ پر جو کردار ادا کیاہے وہ کوئی دوسرا نہیں کر سکا۔ ملک میں خودکش حملے شروع ہوئے تو ایسے حالات میں جب کوئی اس مذموم عمل کے خلاف بولنے کیلئے تیار نہیں تھا حافظ محمد سعید نے ببانگ دہل کہا کہ یہ جہاد نہیں فساد ہے۔ کسی کلمہ گو مسلمان کی طرف ہتھیار کا رخ کرنا بھی حرام ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران جتنے بھی آپریشن کئے گئے انہوں نے کھل کر ان کی حمایت کی اور پاکستان کو اللہ کی بہت بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم پر ان کی جماعت سب سے زیادہ متحرک رہی اور قریہ قریہ ، شہر شہر جاکراسلام اور پاکستانیت کے پیغام کو عام کیاگیا۔پاکستان میں زلزلہ، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، اس جماعت کے کارکنان سب سے پہلے دکھی انسانیت کی مدد کیلئے پہنچے اور بڑھ چڑھ کر ریلیف سرگرمیاں انجام دیں۔ ان کے بے لوث خدمت کا عالم یہ تھا کہ 2005ء کے زلزلہ کے دوران یو این اور دیگر بین الاقوامی ادارے بھی ریلیف کا سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے اس تنظیم کے کارکنان کی مددکا سہارا لیتے رہے۔ غرضیکہ ہر مشکل وقت میں یہ عظیم شخصیت اور ان کی جماعت اہل پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی رہی۔ حافظ محمد سعید کے خلاف سب سے زیادہ الزامات مظلوم کشمیریوں کی مدد کے حوالہ سے لگائے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جرأتمندانہ انداز میں آواز بلند کرنے کو ہی ان کا سب سے بڑا جرم قرار دیا جارہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے ادارہ میں چونکہ بھارت کی مداخلت بہت زیادہ ہے اور امریکہ بھی اس کا ہمنوا بن جاتا ہے اس لئے پاکستان پربلاجواز دبائو ڈالا جاتا رہا ہے۔ حافظ محمد سعید کو مسلسل پابند سلاسل رکھے جانے پر جہاں بھارتی حلقوں میں بے پناہ خوشیاں منائی جارہی ہیں وہیںکشمیری قوم سخت غمزدہ اور دکھ کی کیفیت میں ہے۔ اسی لاکھ کشمیری جو اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے گلی کوچوں میں پاکستان اور حافظ سعید سے رشتہ کیا، لاالہ الااللہ کے نعرے لگاتے ہیں ان کے سینوں پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں کیونکہ آج اس شخصیت کوپابند سلاسل رکھا گیا ہے جسے کشمیری قوم اپنا مسیحا سمجھتی ہے اور کشمیری مائیں، بہنیں و بیٹیاں اپنے لئے انہیں محمد بن قاسم کے طور پر دیکھتی ہیں۔

پاکستانی حکمرانوں کے حالیہ اقدامات کو اگرچہ ایف اے ٹی ایف اور بین الاقوامی طاقتوں کے دبائو کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے لیکن ا س حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس سے بھارتیوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نقصان پہنچے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اپنے قدموں پر کھڑی ہو اور بیرونی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی و قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جرأتمندانہ فیصلے کئے جائیں۔

Habibullah Qamar
Habibullah Qamar

تحریر : منذر حبیب

Share this:
Tags:
disease FATF Graylist India pakistan ایف اے ٹی ایف بھارت پاکستان گرے لسٹ مرضِ
Corona Virus
Previous Post کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد
Next Post افغانستان میں نسلی بنیادوں پر سیاسی تقسیم سے پائدار امن کو خطرات
Afghan Peace Talks

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close