Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بیماریوں سے بچنے کے فطری طریقے

February 8, 2020 0 1 min read
Eat Salad
Eat Salad
Eat Salad

ترقی کا جنون اور وقت کی تیز رفتاری دو ایسے عوامل ہیں جنہوں نے انسان کو مادی لحاظ سے تو ہو سکتا ہے بہت نوازا ہو لیکن جسمانی و روحانی حوالے سے لا تعداد مسائل سے متعارف بھی کروایا ہے۔

فی زمانہ ہر انسان کی زبان پر ’’میرے پاس وقت نہیں ہے‘‘ کے الفاظ وقت کی رفتار کے سامنے اپنے بے بسی کا اعتراف ہیں۔ وقت ایک ایسی سچائی ہے جس سے راہِ فرار ممکن ہی نہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جو آدمی روزانہ اپنے لیے تھوڑا سا وقت نہیں نکال پاتا ، اسے بہت سا وقت نکالنا پڑ جاتا ہے ۔جب وقت اپنا آپ دکھاتا ہے تو وہی ہفتہ عشرہ صاحب فراش رہنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ بہترین اور صحت مندانہ طرزِ عمل یہ ہے کہ 24گھنٹہ زندگی کو تین برابر حصوں میں تقسیم کر کے آٹھ گھنٹے سویا جائے،آٹھ گھنٹے کام کیا جائے اور بقیہ آٹھ گھنٹوں کو تعمیری اور فلاحی سرگرمیوں میں صرف کیا جائے۔

تن آسانی سے بچا جائے کیونکہ تن آسانی امراض کا باعث بنتی ہے۔ تن درستی کے لیے کوشاں رہا جائے کیونکہ تن درستی آسودگی لاتی ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’آسودہ رہنے کے دو ہی راستے ہیں ،جو پسند ہے اسے حاصل کر لو یا جو میسر ہے اسے پسند کر لو‘‘ لیکن آج کا انسان اپنی پسند کے حصول میں اس قدر سرگرداں ہے کہ جو حاصل ہے اس سے بھی لا پروا اور لا تعلق سا دکھائی دیتا ہے۔ صحت دنیا کی سب سے بڑی دولت اور نعمتِ عظمیٰ ہے۔

سالہا سال قبل تنگدستی اور کسمپرسی کے عالم میں رہنے والے عظیم شاعر اسداللہ غالب بھی مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ تنگ دستی بھی ہو اگر غالب… تن درستی ہزار نعمت ہے۔ کیونکہ اگر انسان صحت مند ہو تو ’’ایک در بند ،سو در کھلے‘‘ کے مترادف زندہ رہنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار کر اپنے لیے اور اپنے اہل و عیال کے لیے کچھ نہ کچھ کرنے کی سبیل بنا ہی لیتا ہے۔اور خدا نخواستہ انسان بیمار ہو تو دنیا کی ہر نعمت دے کر ساری دولت لٹا کر بھی صحت کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔

انسانی صحت اور تن درستی کا انحصار و دارو مدار معدہ کی درستی پر ہوتا ہے۔ معدے کو باورچی کا درجہ حاصل ہے۔ جس طرح گھر بھر کے افراد کو انواع اقسام کے کھانے باورچی مہیا کرتا ہے با لکل اسی طرح پورے بدنِ انسانی کی تمام تر غذائی ضروریات کا اہتمام اور خیال بھی معدہ رکھتا ہے۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے یا پیتے ہیں اسے معدہ ہی دیگر جسمانی اعضاء تک پہنچاتا ہے۔اسی لیے مسیحائے انسانیت حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ’’معدہ بیماری کا گھر ہے اور پرہیز ہر دوا کی بنیاد ہے اور ہر جسم کو وہی کچھ دو جس کا وہ عادی ہے‘‘۔ انسانی جسم کی تعمیر ان غذائی اجزا سے ہوتی ہے جو ہم روز مرہ کھاتے ہیں۔کھائی جانے والی غذا پیغامِ شفا بھی ہوتی ہے اور باعثِ مراض بھی۔ یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین غذا کے متوازن اور متناسب ہونے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں،کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر معدہ درست ہوگا تو تمام جسم بھی درست رہے گا۔ سمجھ دار معالجین بھی معدے کی درست کارکردگی پر زور دیتے ہیں۔

متوازن غذائی اجزا میں وٹا منز،پروٹینز،چکنائیاں اور نشاستہ وغیرہ شامل ہیں۔مذکورہ اجزا کی کمی یا زیادتی ہی بیماریوں کا سبب بن کر بدنِ انسانی کے لیے مسائل پیدا کرتی ہے۔ مرض در اصل کسی ایک عضو کی کیفیت میں تبدیلی کا نام نہیں ہو تا بلکہ یہ کئی اعضاء کی کارکردگی میں نقص واقع ہو نے کی نشان دہی ہو تی ہے۔علاوہ ازیں بیماری کا باعث بننے والے عناصر بھی انسانی جسم کا ضروری حصہ بنا دیے گئے ہیں۔

موجودہ دور کے سب سے خطرناک امراض ذیا بطیس،بلڈ پریشر، یوریا ،کولیسٹرول، امراضِ قلب،امراضِ گردہ، گھنٹیا، نقرس اور ہیپاٹائیٹس وغیرہ کہیں باہر سے حملہ آور نہیں ہو تے ہیں بلکہ ان تمام امراض کی وجہ بننے والے عناصر کی ایک مخصوص مقدار کا جسم میں پایا جانا صحت کے لیے لازمی ہو تا ہے۔ مثال کے طور پر ایک صحت مند انسانی جسم میں شوگر کی نارمل مقدار 80ملی گرام سے 120 ملی گرام تک کاپایا جا نا ماہرین کے نزدیک صحت مندی کی علامت ہے۔

جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہی مذکورہ مقدار جب ضرورت سے زیادہ بڑھتی ہے یا اس کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے تو خطرناک مرض کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔اسی طرح طبی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر اور قلبی امراض کا سبب بننے والے ماد ے کو لیسٹرول کی مناسب مقدار 170ملی گرام سے 200ملی گرام تک انسانی جسم کی لازمی ضرورت خیال کی جاتی ہے۔

یہاں ایک اہم نکتہ قابلِ غور ہے کہ مذکورہ مقدار وں میں کمی یا زیادتی پیدا ہو نے کی ہر دو صورتوں میں مرض تصور کیا جاتا ہے جیسا کہ ماہرین جانتے ہیں کہ یورک ایسڈ کی مناسب مقدار میں زیادتی تو بہ آسانی کنٹرول کی جا سکتی ہے مگر یورک ایسڈ کی کمی کی صورت میں جو جسمانی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں انہیں دور کرنا کچھ آسان نہیں ہوتا۔ یوں مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انسانی جسم سے جڑے تمام عوارض کی افزائش یا روک تھام معدہ ہی کرتا ہے۔

معدے کے امراض میں گیس،تبخیر،بد ہضمی، تیزابیت، السر (معدے کی سوزش) معدے کادرد اور بھوک نہ لگنا وغیرہ شامل ہیں۔ فی زمانہ کوئی خوش نصیب انسان ہی ہوگا جو ان امراض سے محفوظ ہوگا۔گیس اور تیزابیت کی علامات میں کھٹی ڈکاریں،معدے اور خوراک کی نالی میں جلن کا احساس، ہر وقت معدہ بھرا بھرا رہنا اور بھوک میں کمی واقع ہونا ہے۔بسا اوقات معدے کی خرابی درد کی صورت بھی ظاہر ہونے لگتی ہے۔ معدے کے منہ پر ہلکا ہلکا سا درد اور چبھن ورمِ معدہ کی جانب اشار ہ کرتے ہیںجو کہ بے توجہی اور لاپرواہی برتنے پر بعد ازاں معدے کا زخم بن کر شدید السر کا روپ دھار لیتے ہیں۔جب معدہ خراب ہوتا ہے تو انتڑیاں،پتہ، تلی،گردے دل،جگر،دماغ اور اعصاب وغیر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

معدہ کھائی جانے والی خوراک کو ہضم کر کے غذائی اجزا تمام اعضا تک پہنجانے کا پابند ہے اور پورے انسانی جسم کی خوراک اور دیکھ بھال کی ذمہ داری معدہ کی ہے۔ معدہ کے تمام تر امراض کی وجہ اور سبب صرف اور صرف غیر متوازن خوراک اور بے اعتدالی ہے۔ بدنِ انسانی میں رونما ہونے والے تمام امراض بھی معدہ ہی سے پیدا ہوکر دیگر اعضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

متواتر ناقص اور غیر متوازن و غیر معیاری غذا کے استعمال سے بیماریوں کے خلاف انسانی جسم کی حفاظت کرنے والا ہتھیار’’قوتِ مدافعت‘‘ کمزور ہوجاتا ہے۔جب کسی بدن کی دفاعی لائن(قوتِ مدافعت) کمزور پڑتی ہے تو دشمن(امراض)حملہ آور ہوکر اس کے اثاثے(صحت )تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ایڈز جیسا موذی مرض قوتِ مدافعت کی کمزوری کے نتیجے میں ہی رو نما ہوتا ہے۔ حاصلِ موضوع یہ ہے کہ معدہ کی درستی پر دھیان دے کر ہم دیر پا صحت مندی،جوانی اور خوبصورتی کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

یہاں ہم معدے کی درستی کے حوالے سے چند معروضات تحریر کیے دیتے ہیں ۔ہمیں یقین ہے ان پر عمل پیرا ہو کر آپ طویل العمری،پائیدار صحت،خوبصورتی اور جوانی سے لطف اٹھانے والے بن سکتے ہیں۔ خدا نخواستہ اگرآپ معدہ کے السر میں گرفتار ہیں تو درج ذیل گھریلو طبی ترکیب اپنا کر اس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں:

ہلدی50 گرام،سونف50گرام اور ملٹھی50گرام کا سفوف بنا کر صبح و شام چائے والا چمچ نہار منہ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ چند ایام کے استعمال سے ہی افاقہ ہونے لگے گا۔

اگر آپ گیس،بد ہضمی اور اپھارہ کے مرض میں مبتلا ہیں تو زیرہ سفید50 گرام،زنجبیل50 گرام،ہلدی50 گرام،سونف50 گرام اور ملٹھی 50 گرام کا سفوف بنا کر نصف چمچ بعد از غذا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چند روزہ استعمال سے ہی مرض سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

ایسے افراد جو قبض کی وجہ سے پریشان رہتے ہوں وہ سنا مکی50 گرام،سونف50 گرام اور مصری100 گرام کو پیس کر رات کو سو تے وقت ایک چمچ چائے والا پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ قبض کی وجہ سے بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا اور انتڑیوں کے امراض سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔علاوہ ازیں چو عرقہ، عرقِ سونف، عرقِ اجوائن، عرقِ پودینہ، حب کبد نوشادری، جواشِ کمونی، جوارشِ جالینوس،حبِ تنکار وغیرہ جیسی امراضِ معدہ کی مرکب ادویات بہ سہولت مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ دھیان رہے کہ بازار میں موجود بعض ادویات میں خوردنی نمک شامل ہوتا ہے۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے کسی مستند معالج سے مشورہ ضرور کیا جائے، کیونکہ نمک بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہمیشہ فطری غذاؤں کا استعمال کریں، طرزِ بود باش اور رہن سہن بھی فطری ہی اپنائیںاور خدانخواستہ جب کبھی بیمار ہو ں تو طریقہ علاج بھی فطری ہی آزمائیںکیونکہ فطرت ہی فطرت کے قریب تر ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ جسمِ انسانی کی پیدائش عین فطرت پر ہوئی ہے اور اس کی پرورش بھی فطرت پر ہی ہونی چاہیے۔ اس حقیقت سے بھی انکار و فرار ممکن نہیں کہ جب تک انسان نے فطری اصولوں کو اپنائے رکھا وہ ہر دو طرح کی روحانی وجسمانی بیماریوں سے کافی حد تک محفوظ رہا لیکن جب سے انسان کا رہن سہن،خوراک،علاج اور ماحول مصنوعی پن اورغیر فطری انداز کا شکار ہو اہے، انسان روحانی اور جسمانی بیماریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

علاوہ ازیں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ دوا اور غذا میں بنیادی اور واضح فرق یہ ہے کہ غذا بدنِ انسانی کی مستقل ضرورت ہے جبکہ دوا کا کام بیماری کو ختم کرکے جسم کو تن درستی فراہم کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں دوا کو ہم مکینک اور غذا کو پٹرول بھی کہہ سکتے ہیں ۔انسانی جسم کی گاڑی کا ایندھن غذا ہے جس سے بدنِ انسانی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ انسانی ڈھانچے کی کارکردگی میں کسی بھی قسم کی خرابی (مرض) پیداہونے کی صورت میں (دوا) مکینک اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے لہٰذا دانش مندی کا تقاضا ہے کہ اپنا ایندھن (غذا)صاف ستھرا (متوازن) رکھیں تاکہ ہمارا جسمانی نظام بہتر اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے۔ جس طرح ہم اپنی گاڑی کو ٹھیک کروانے کے بعد توقع کرتے ہیں کہ وہ بغیر تنگ کیے رواں دواں رہے اور ہم مکینک کو مستقل بنیادوں پر اپنے ساتھ گاڑی پر سوار کرنا پسند نہیں کرتے بالکل اسی طرح ہمیں چاہیے کہ بحالتِ مرض دوا کا استعمال کریں اور تن درستی کے بعد ہم اپنی معمول کی غذا کو متوازن رکھیں تاکہ ہم معالجین اور دواؤں کے محتاج نہ رہیں۔

ہمیشہ دوا استعمال کرنے کا مشورہ دینے والے معالجین کو کسی طور بھی انسانی ہمدرد نہیں کہا جا سکتا۔کسی بھی بیماری کو لاعلاج قرار دینا ،کسی مریض کو زندگی سے مایوس کرنا بھی ایک قابل،ہمدرد اور انسان دوست معالج کا وصف ہر گز نہیں ہو سکتا۔کیونکہ حکیم کائنات کا فرمان ہے کہ’’اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو‘‘ اسی طرح حکیم اعظم حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:’’ ہر مرض کے لیے دوا ہے‘‘۔ بطورِ مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے دنیا کا ہر نظریہ باطل ہو سکتا ہے لیکن نبی آخرا لزماں ﷺ کا فرمایا ہو اقطعی طور پر غلط نہیں ہو سکتا۔ ہماری تحقیق،ہمارا علم اور ہماری اپروچ ناقص ہوسکتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ جس طرح سائنسی ترقی کا ارتقا روز افزوں ہو رہا ہے وہ وقت بہت جلد آنے والا ہے جب طبی ماہرین ہر مرض کا علاج دریافت کر کے مذکورہ بالا حدیثِ پاک کی صداقت کااقرار و اعتراف کریں گے۔

مندرجہ بالا معروضات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ ہم اپنی خوراک میں ردو بدل کر کے خاطر خواہ حد تک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چائے،سگریٹ،شراب اور کولا مشروبات سے حتی المقدور بچنے کی کوشش کریں۔ایسے افراد جو عادی ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بتدریج ان کے استعمال میں کمی کرتے جائیں۔ علاوہ ازیں چائے،شراب اور سگریٹ خالی پیٹ تو ہر گز بھی نہ پی جائیں۔ ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں بلکہ جس طرح کھانا ،پینا اور سوناہماری بنیادی ضروریات ہیں اسی طرح ورزش کو بھی اہم سمجھتے ہوئے اپنے معمولات میں شامل کریں۔

رات کو جلدی سونے اور صبح جلد اٹھنے کی عادت بنائیں۔ایسے افراد جو رات کو کام کار کرنے پر مجبور ہیں انہیں چاہیے کہ وہ دن کے وقت مسلسل چھ سے آٹھ گھنٹے سوکر اپنی نیند پوری کریں۔کھانا دن میں دو بار کھانے کی عادت بنا ئیں،تھوڑے تھوڑے وقفوں سے کھانا معدہ کی خرابی کا باعث بنتا ہے لہٰذا پھل وغیرہ بھی کھانے کی میز پر ہی کھا لیے جائیں تو صحت کے لیے بہت مفید ہو تا ہے۔ نہانے کے فوراََ بعد پانی ہر گز نہ پیا جائے۔اسی طرح پانی پی کر فوری نہانا بھی غلط ہے ۔ تیز مصالحہ جات ،تلی اور بھنی ہوئی غذاؤں کے استعمال سے بھی احتراز برتا جائے۔کبھی کبھار چٹخارہ اور چسکارہ لے لینے میں کوئی حرج نہیں ہوتی۔

سبزیاں،دودھ، دہی، پھل ،گوشت،دالیں اور اناج کو حدِ اعتدال میں رہ کر استعمال کریں۔ کچی سبزیاں یا پھر سبزیوں کو ابال کھانے سے بھرپور غذائیت حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح پھلوں کو چھلکے سمیت دھو کر استعمال کریں۔ چکنائی کی مخصوص مقدار جسم کے لیے ضروری ہے چکنائی کو مکمل طور پر ترک کر دینا اچھا نہیں ہوتا۔لہٰذا چکنائیوں میں دیسی گھی بہترین غذا ہے لیکن دھیان رہے کہ یہ سیر شدہ چکنائی ہے اس کی زیادتی مضرت رساں ہو سکتی ہے۔تاہم گھی کی نسبت مکھن کا استعمال قدرے مفید ہوتا ہے۔

سفید چینی کی جگہ شکر سرخ کئی گنا فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ماہرین کی ایک جماعت تو سفید کھانڈ کو سفید زہر سے تعبیر کرتی ہے لہٰذا جس قدر ممکن ہو سکے اس سے بچا جائے۔فریز شدہ غذاؤں میںبھی سمی اثرات پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ممکنہ حد تک فریز ہوئی اشیاء کے استعمال سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے۔اسی طرح یخ ٹھنڈا پانی ،ٹھنڈے مشروبات پینے کا رجحان بھی غیر صحت مندانہ اقدام ہے۔با لخصوص گرما گرم کھانے کے ساتھ ٹھنڈے کاربو نیٹیٹدمشروبات کا استعمال معدہ میں گیس،تبخیر، تیزابیت، جلن ،قبض اور اپھارہ(پیٹ پھولنا ) جیسے عوارض کا باعث بنتا ہے۔

سادہ،صاف اور جراثیم سے پاک پانی خدا وندِ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس کا ا صلی حالت میں استعمال ہی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔غور کریں اگر پانی میں معدنیاتی ،دھاتی اور دیگر اجزا کو شامل کرنا اتناضروری تھاتو خالقِ کائنات کے لیے کیا مشکل تھی کہ وہ پانی میں قدرتی طور پر منرلز شامل کردیتا۔لہٰذا پانی کو پانی سمجھ کر پیا جائے دیگر ضروری عناصر کے لیے متوازن غذا ہی کافی ہوتی ہے۔ یاد رکھیںکہ ضرورت سے زیادہ معدنیاتی اور دھاتی اجزاء کی موجودگی گردے، مثانے اور پتے میں پتھری کا سبب بن سکتی ہے جو بعد ازاںکئی دیگر تکلیف دہ عوارض کو جنم دے کر بدنِ انسانی کو مسائل سے دو چار کر سکتی ہے۔

رات کو کھانا کھانے کے فوراََ بعد سونے کی روش بھی بے شمار امراض پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔رات کا کھانا عشا کی نماز سے قبل ہی کھا لیا جائے اور نماز پڑھنے کے بعد سویا جائے ۔نمازِ عشا کی 17 رکعتیں ادا کرتے ہوئے بہترین ورزش ہوجاتی ہے۔ پنجگانہ نماز کی ادائیگی روحانی اور جسمانی لحاظ سے ہمیں آسودگی وبالیدگی پہنچانے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے۔ ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ سے بھی بچنا چاہیے۔ رذیل اخلاق تکبر، غرور،حسد، ہوس،لالچ خود غرضی،انتقام اور بے رحمی کو دل میں کبھی بھی جگہ نہ دیں۔

بالخصوص حسد اور انتقام انسان کو ذہنی طور پر ماؤف کر کے رکھ دیتے ہیں لہٰذا ان سے ممکنہ طور پر بچا جائے۔ اچھے اخلاق تواضع، ایثار، عاجزی، رحم دلی ،عفو و در گزر،تحمل برداشت اور قربانی کے جذبات کو پروان چڑھا کر ہم تمام قبیح اور موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔دوسروں کے کام آکر انسان کو ایک گوں نا گوں اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ یہی اطمینان ہی ذہنی آسودگی کا سب سے بڑا سبب بنتا ہے اور آسودگی ہی صحت کا بنیادی راز ہے۔

ہم غذاؤں کے انتخاب میں احتیاط کرکے ،روز مرہ معمولات میں اعتدال اپنا کر، اپنے طور و اطوار میں تبدیلی لا کر اور فطری طرزِ زندگی اختیار کر کے 80 فیصد تک امراض کے حملوں اور خطرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح وہی روپیہ پیسہ جو ہم بیماری سے پیچھا چھڑانے پر خرچ کرتے ہیں اگر اسے پہلے ہی عمدہ اور معیاری غذا کی خریداری پر صرف کریں تو بیماری کی تکلیف سے بھی بچ جائیں اور اپنی صحت اور کام و کاج کے حرج سے بھی محفوظ رہیں۔

Share this:
Tags:
Avoidance Development Diseases methods Natural problems بچنے بیماریوں ترقی طریقے فطری مسائل
Easy Humain Life Org
Previous Post ایزی ہیومن لائف ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
Next Post امریکی سرمایہ داری نظام کو صدارتی انتخابات میں خطرات لاحق
Donald Trump

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close