Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 08.09.2013

September 9, 2013 0 1 min read

پاکستان کو مشکل حالات سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے, خواجہ غیور طارق نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ نے کہا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے پچھلے تیرا سالوں میں سابقہ حکمرانوں نے پاکستان کو گھمبیر حالات میں دھکیل دیا۔ میرے قائد بہت جلد اس ملک کو دلدل سے نکال کر تعمیر وترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی ،استحکام ، اندورنی اور بیروبی خلفشار سے نجات ،جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کا تحفظ اور امن وامان خوشحالی کیلئے میاں محمد نواز شریف کی اصلاحات قابل ستائش ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ قوم کو قائداعظم کے پاکستان بنانے کی صلاحیت صرف قائدپاکستان میاں نوا ز شریف ہی کر سکتے ہیں ۔قوم میں جو گیارہ مئی کو جو مینڈیٹ دیا تھا وہ خوشحالی کا ہی دیا تھا ۔اور ہم پاکستان کو خوشحال بنا کر ہی دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔چھوٹے بڑے شہروں میں سیمنارز اور کانفرنسز منعقد کی گئی۔مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے راہنمائوں الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد دائو درضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،قاری غلام سرور حیدری،مفتی محمد سعید رضوی،مفتی محمد حسیب قادری،حافظ محمد رفیق قادری،مولانا محمد خالد حسن مجددی،قاضی محمد یعقوب رضوی،عبدالمجید کیلانی،مولانا محمد نواز بشیر جلالی اور دیگر نے خطاب کیا۔پیر سید عظمت علی شاہ بخاری نے کہا کہ قادیانیوں اور ان کے سرپرستوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دین اسلام اور عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔مولانا محمد اکبر نقبشندی نے کہا کہ 1901ء میں مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تو امام احمد رضا بریلوی نے سب سے پہلے مرزا کو کافر قرار دیا۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کیلئے مولانا شاہ احمد نورانی اور دیگر علماء و مشائخ اہلسنت نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا کہ آج قادیانی فتنہ کسی نہ کسی شکل میں عقیدہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے کیلئے اپنی کمیں گاہوں سے نکل کر سادہ اور نادان مسلمانوں کو لالچ دے کر گمرا ہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فتنہ قادیانی کا راستہ روکنے کیلئے علماء کرام،والدین،اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اسلام اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہیں قلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ان کو ان کی تبلیغی سرگرمیوں سے روکا جائے۔اور حکمران امتناع قادیانیت آرڈنینس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔مفتی غلام نبی جماعتی نے کہا کہ قادیانی قرآن وسنت اجماع امت اور آئین پاکستان کی روشنی میں دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گوجرانوالہ طارق جاوید ملک نے کہا ہے کہ تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ڈی سی او گوجرانوالہ طارق جاوید ملک نے کہا ہے کہ تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں تاجر برادری کا ہمیشہ سے ہی کردار رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس روڈ پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اے سی سٹی صائمہ علی ، مسلم لیگن یوتھ ونگ سٹی کے صدر ولید احمد بٹ ، نائب صدر یاسر مشتاق بھٹی اور صدر انجمن ریس کورس آصف بسراء نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکڑتری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایوان صدر سے سرخرو ہو کر نکلے رہے ہیں
لاہور( جی پی آئی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکڑتری اطلاعات اور سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایوان صدر سے سرخرو ہو کر نکلے رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج ان کے سیاسی حریف بھی ان کی تعریفوں پر مجبور ہو گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہوئے لیکن مسلم لیگ (ن) والوں کا تو صدر بھی جعلی ہے، نومنتخب صدر نے بھی آصف زرداری کی تعریف کی۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے جعلی مینڈیٹ کے باوجود اسے تسلیم کیا۔ اس مرتبہ عام انتخابات عوامی نہیں بلکہ ریٹرننگ آفیسرز کے انتخابات تھے۔ مسلم لیگ (ن) دھاندلی میں تو پہلے ہی بہت مہارت رکھتی ہے لیکن اس مرتبہ وہ اس میں پی ایچ ڈی کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا نامور ادیب، دانشور اور سینئر صحافی شفیع عقیل کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور ادیب، دانشور اور سینئر صحافی شفیع عقیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےـ وزیر اعلیٰ نے شفیع عقیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اردو ادب اور گرانقدر صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاـ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری نے گزشتہ روز سینیئر صحافی اور پریس کلب لاہور کی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ناز سے اُن کی بیٹی کی وفات
لاہور(جی پی آئی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری نے گزشتہ روز سینیئر صحافی اور پریس کلب لاہور کی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ناز سے اُن کی بیٹی کی وفات اور روزنامہ دنیا کے ایجوکیشن رپورٹر عدنان لودھی کی والدہ کے وفات پر لواحقین سے ٹیلی فونک رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر کی جانب سے تعزیت پیش کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ آ ئی ایس او پاکستان صحافی بردار ی کے ہر غم میں برابر کی شریک ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خداوند متعال احسان ناز صاحب کی بیٹی اور عدنان لودھی صاحب کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ او ر لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ آج قوم کو آصف زرداری کی صدارت سے نجا ت مل گئی
لاہو ر (جی پی آئی) امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ آج قوم کو آصف زرداری کی صدارت سے نجا ت مل گئی ،جس پر اللہ کا جتنا بھی شکر کیا جا ئے وہ کم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی حکومتوں نے عو ام الناس کی بہتری اور انہیںمہنگا ئی ،لوڈشیڈنگ ،بدامنی اور بے روز گاری کی دلدل میں دھکیلا ہے ۔جس کی وجہ سے آج غریب ،غریب سے غریب تر ہو گیا ہے ۔جبکہ بڑے بڑے بیو رو کریٹ اور سیا ست دان محلوں میں عالیٰ شان زندگیا ںگزار رہے ہیں ۔میا ں مقصوداحمدنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت زرداری حکومت کا چربہ ہے اور انتخا با ت سے قبل ہی دونو ں جما عتوں میں معاملا ت طے پا چکے تھے ۔جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کو بھا ری مینڈیٹ ملنا تھا اور نو از شریف کو وزارت عظمٰی ملنی تھی ،میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ آصف زرداری نے نو از شریف کو اپنا بڑا بھا ئی اور لیڈر ما ن کر اس ڈیل کا راز خود ہی فا ش کر دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پی پی کی پا لیسوں پر چلتے ہو ئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھا لتے ہی آئی ایم ایف سے اس کی شرائط پر قرضہ لیا جبکہ بجٹ 2013میں جی ایس ٹی میں اضافہ کر کے ملک بھر میں مہنگا ئی کا طوفان بر پا کیا ،جس سے عام لو گ شدید اذیت میں مبتلاہو چکے ہیں ۔جبکہ گھر یلو بجٹ متا ثر ہو نے سے ہر دوسرے گھر میں لڑائی ،جھگڑے ہو رہے ہیں میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ پی پی دور میں بھی لو ڈشیڈنگ ،مہنگائی ،ڈرون حملے تھے اور آ ج مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے لہذا عوام یہ کہنے پر حق بجا ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پی پی حکو مت کا ہی چربہ ہے ۔میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ نو از شریف کو پیٹرولیم مصنو عات ،سی این جی او ربجلی کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے فوری طور پر واپس لینے چاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے کہ دھاندلیوں کے باوجود اقتدار مسلم لیگ (ن) کے حوالے کر دیا ہے
لاہور(جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے کہ دھاندلیوں کے باوجود اقتدار مسلم لیگ (ن) کے
حوالے کر دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم ضیاء الحق کی باقیات کے ثمرات بھگت رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا پاس کردہ بلدیاتی قانون سراسر غیر آئینی ہے یہ بلدیاتی بل نہیں بلکہ بدنیتی بل ہے جس کے لئے جلد ہی پیپلز پارٹی عدالت میں جائے گی، سپریم کورٹ کے کہنے کہ باوجود کہ غیر جماعتی الیکشن غیر آئینی ہیں تو مسلم لیگ (ن) نے غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ جماعتی بنیادوں پر الیکشن اس لئے نہیں کرانا چاہتے تاکہ یہ دھاندلی شدہ الیکشن کے بعد ننگے نہ ہو جائیں۔ مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی بل منظور کر کے پورے صوبے کو اپنا غلام بنا لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک غلامی پر مجبور ہے
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک غلامی پر مجبور ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کیلئے ان کے قدموں سے لپٹنے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے ملنے والا 6.7 ارب ڈالر کا قرض قوم کے مردہ جسم سے ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں نکالا جائیگا، کسی بھی حکومت نے قوم کو یہ بتانے کی کبھی زحمت نہیں کی کہ بے تحاشا ٹیکسوں اور بجلی و گیس کے بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافے کے باوجود آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے لیا گیا قرض کہاں خرچ ہوتا ہے، ملک میں ہر طرف مہنگائی بے روز گاری اور بھوک و ننگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، لوگوں کو تعلیم صحت اور روزگار کی سہولتیں میسر نہیں، غربت اور بھوک سے تنگ آ کر لوگ خودکشیوں پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 5 سال جبر کی نہیں صبر کی سیاست کی ہے
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 5 سال جبر کی نہیں صبر کی سیاست کی ہے، سیاست کر کے دکھائی ہے، سیاست ہوتی کیا ہے؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے لاہور آمد کے اعلان سے سناٹا دم توڑ چکا ہے، چہل پہل شروع ہو چکی ہے، پارٹی پھر سے منظم ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کرنے جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو آج بی بی شہید کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ بی بی شہید نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے ہی اصل معنوں میں مسلم لیگ (ن) کو زندہ کیا۔ انہوں نے میثاق جمہوریت میں معافی مانگی تھی ہم پی پی کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے لیکن مسلم لیگ ن آج پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات رہی ہے مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے عنقریب پاکستان دنیا میں
اعلیٰ مقام حاصل کر لے گا، مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں مخلص ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چودھری شجاعت حسین نے اے پی سی میں شرکت کیلئے دورئہ کابل ملتوی کر دیا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنا دورئہ کابل ملتوی کر دیا ہے۔ وہ سینیٹ کی ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ افغانستان جا رہے تھے۔ مشاہد حسین سید ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے پیر کو کابل روانہ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کامعروف ادیب ، شاعر اور براڈ کاسٹر عبد اﷲ جان مغموم کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف ادیب، شاعراور ریڈیو پشاور سے قیام پاکستان کا اعلان کرنے والے براڈ کاسٹر عبداﷲ جان مغموم تمغہ امتیاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـ وزیر اعلیٰ نے عبداﷲ جان مغموم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ادب اور براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ـ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ جدید اسلحہ اور فوجی برتری ہی نہیں
لاہور (جی پی آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ جدید اسلحہ اور فوجی برتری ہی نہیں بلکہ قوت ایمانی،اتحاد جرأت اپنے مقصد پر یقین محکم اور وطن سے محبت ہی وہ جذبے ہیں جو کسی بھی جنگ میں کامیابی و سرفرازی کا سبب بنتے ہیں،پاکستان آج دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اس کی وجہ غیروں کی جنگ کو آج ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا ہے اب یہ جنگ ہماری اپنی جنگ بن چکی ہے جسے 65 والے جذبے سے لڑنا اورقومی یکجہتی کے ساتھ جیتنا ہوگا دہشتگردی ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے بڑی رکاوٹ ہیں دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے ہی ہم آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ائر پورٹ پراستقبال کے لئے آئے ہوئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی وترقی، استحکام کیلئے پاکستان سنی تحریک کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی، ملک کی ایک ایک انچ زمین کی دفاع کیلئے تمام محب وطن قوتیں متحد ہیں اب حکمرانوں کو متحد ہو کر پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا، ملکی سلامتی و خود مختاری کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کی متفقہ و مشترکہ قرار داد کے تحت ڈرون حملوں کو روکا جائے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جمہوری قدروں کے منافی اور مظلوم غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابرین نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا ہے اور آج اس کی حفاظت بھی انہی کی اولادیں کرنے کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرینگی، انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن ملک کی ترقی ،خوشحالی کا ضامن ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن و امان کے قیام ، ٹارگٹ کلرز،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں،ملک دشمن قوتیں کراچی سمیت ملک بھر میں انتشار پھیلاکر اپنے ناپاک عزائم کو پوراکرناچاہتے ہیں،ملک کے عوام اور سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی ،خوشحالی اور قیام امن کیلئے متحد ہیں اور یکجہتی سے ملک کی سلامتی کا دفاع کرتے رہیں گے۔اس موقع پر صوبائی صدر محمد شداب رضا نقشبندی ،ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان سٹی کے صدر محمد طاہر قادری و دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں عقیدہ ختم نبوتۖ کے تحفظ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے متحد ہونا ہوگا:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ علماء کرام عقیدہ ختم نبوتۖ کی اہمیت اور فتنہ قادیانیت کی سنگینی سے مسلمانوں کو آگاہ کریں۔بیرونی قوتیں مسلم امہ کی بربادی میں مصروف ہیں۔عقیدہ ختم نبوتۖ کے تحفظ اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔قادیانیوںنے قیام پاکستان کے بعد ایک منظم منصوبے کے تحت وطن عزیز کے کلیدی عہدوں پر فائز ہوکر”قادیانی انقلاب”برپا کرنے کی کوشش کی جسے اللہ تعالیٰ نے ناکام بنادیا۔انہوں نے کہاکہ7ستمبر1974کا تاریخ ساز فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب قادیانی فتنہ کوہمیشہ کے لئے دفن کردیاگیا۔آج بھی مخصوص قادیانی طبقہ نوجوان مسلمانوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ایسی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر دینی جماعتوں پر بڑی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ1974والا کردار دوبارہ دوہراتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں۔انہوں نے کہاکہ نبی کریم ۖ کی حرمت اور وطن عزیز کی سلامتی پر جماعت اسلامی کوئی آنچ بھی برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کی سلامتی دشمنوں کی نظر میں کھٹکتی ہے۔ہمیں کفار اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنناہوگا۔اسلامی عقائد وارکان کی سلامتی کی بنیاد عقیدہ ختم نبوتۖ ہے جو اسلام کی عالمگیریت اور حفاظت کا ذریعہ بھی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ جب تک پاکستان میں شرعی قوانین کا نفاذ عمل میں نہیں لایا جاتا سازشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قادیانی مختلف روپ دھار کرآئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔اقلیتی فرقے کی منفی سرگرمیوں کو روکا جانا نہایت ضروری ہے۔آج اتحاد امت کی پہلے سے بڑھ کر ضرورت ہے۔دنیا میں ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share this:
Tags:
dignity districts Gujranwala news Pakistan Muslim League N اضلاع پاکستان خبریں عظمت گوجرانوالہ مسلم لیگ ن
Previous Post گجرات کی خبریں 08.09.2013
Next Post آشا آستھا شردھا : سب پامال ہوئی!
Asif Iqbal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close