Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 10.10.2013

October 11, 2013 0 1 min read

وزیر اعلی پنجاب کا کم وسیلہ خاندانوں کیلئے پروگرام انتہائی خوش آئند ہے ‘ ‘خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا غریب عوام کیلئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اور قابل تعریف ہے ، موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے ۔حکومت پنجاب اس سال 26لاکھ کم وسیلہ خاندانوں کو 15ارب 90کروڑ 54لاکھ روپے کی براہ راست کیش سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ ایسے غریب لوگ جو دو وقت کی روٹی کے لیے مہنگا آٹا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے،انہیں اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کچھ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کیلئے جن پالیسیوں پر کاربند ہے ان کی بدولت ترقی و خوشحالی کی منزل اب زیادہ دور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات عارضی ہیں ، ن لیگ عوام کی ہمدرد جماعت ہونے کے ناطے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی خالد مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی خالد مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہی مسلم لیگ ن کا منشور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانی آبادی جگنہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی خالد مغل کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پنجاب میں انقلاب برپا کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے، نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ تقریب سے محمد فاروق مغل، دائود خالد مغل، ڈاکٹر سرور بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو ختم کر کے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو ختم کر کے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے، معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رجحان بہت خطرناک ہے، ہمارا مذہب رواداری اور صبر کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں لالہ عزیز گجر گروپ اور لیاقت بھنڈر گروپ کی دیرینہ عداوت پر صلح کروانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری خوشی گجر، میاں شہزاد، سید بشیر شاہ، سلیم بھٹی، چودھری الطاف ڈوگر، رانا شبیر، لالہ فضل، شمشاد گجر، چودھری سہیل احمد، ریاست گجر ودیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں بھنڈر گروپ نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے روح رواں و کڈنی ڈائلسیز سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر سید امیر حیدر کرمانی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹائون قبرستان میں پڑہائی گئی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے روح رواں و کڈنی ڈائلسیز سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر سید امیر حیدر کرمانی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹائون قبرستان میں پڑہائی گئی جس میں ایم پی اے پیر غلام فرید،ایم پی اے عمران قریشی آف مظفر گڑھ،سیشن جج خالد نواز،صحافیوں ،سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی رسم قل آج درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹائون میں صبح دس بجے ادا کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ
لاہور (جی پی آئی) صوبائی دارلحکومت میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑ ی تعداد نے حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے ،گڈزٹرانسپورٹ پر عائد ویٹ ڈیوٹی میں مناسب کمی نہ کر نے ،ناجائز ٹریفک چالانوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور رنگ روڈ سبزی منڈ ی روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر کے ٹائر جلائے اوراپنے مطالبات کے حق میں دھر نا دیا تفصیلات کے مطابق آل آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مر کزی صدر لالہ یاسر نصیر ،قائم مقام چیئر مین چوہدری شیر علی ،جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ ، کی قیادت میں گڈز ٹرانسپورٹرز علی اکبر خان ،ملک ریاض اعوان ، ملک ندیم ،رانا مطلوب ، لالہ شرافت، حاجی لطیف ،کفایت خان ،رانا اشر ف ،رانا شاہنواز و دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز نے رنگ روڈ سبزی منڈ ی روڈ کو مکمل ٹریفک کے لئے بند کر تے ہوئے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے کے خلاف سخت احتجاجی مظاہر ہ کیا گڈز ٹرانسپورٹ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومتی عوام دشمن پا لیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں اورحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ہو نے والے اضافے کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے بلکہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے حکومت پہلے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز سے مختلف مد عوں میں بھاری ریونیواکھٹا کر رہی ہے اور ریلیف آج تک نہیں دیا گیا بلکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے حکومت نے ویٹ ڈیوٹی 1 روپے سے بڑھا کر 5روپے کر دی تھی مگر اب 3روپے کر دی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے حکومت 1روپے فی کلو پر لایا جائے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ انٹری فیس کی مد میں لاہور میں ٹرک اڈئوں سے روزانہ لاکھوں روپے اکھٹے کئے جاتے ہیں مگر کئی سالوں سے ٹرک اڈئوں میں ترقیاتی کا م نہیںہوئے بلکے سڑکیں ،اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں انتظامیاں کوئی اقدمات نہیں کر رہی بلکے ٹرک اڈئوں میں تجاوزات مافیا کا راج ہے اور انتظامیاں رشوت لیتے ہوئے سرپرستی کر رہی ہے ٹرانسپورٹرز کا کہناتھا کہ ٹر یفک وارڈنز کیجانب سے ناجائز چلانوں کا سلسلہ جاری اور رات گئے رشوت طلب کی جاتی ہے فوری طور نائٹ ڈیوٹی کو ختم کیا جائے اور کرپٹ وارڈنز کے خلاف کاروائی کی جائے گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو ایک مہینے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات اور پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز وزیر اعلیٰ پنجاب ہاوس کے سامنے احتجاج کے طور پر اپنے ٹرک نظر آتش کر دینگے اور سخت احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھتہ خوری کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے مصری شاہ کے ایک تاجر کو مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ـوزیر اعلی محمد شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اگر چہ صوبہ بھر میں بھتہ خوری کی لعنت نہ ہونے کے برابر ہے تاہم بھتہ خوری کے ناسور کو مکمل طور پر آہنی ہاتھ سے کچل دیا جائے اور بھتہ خوری کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائےـانہوںنے کہا کہ اگر صوبہ کے کسی بھی ضلع سے بھتہ خوری کی شکایت ملی تو متعلقہ افسران کو معاف نہیں کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے امیدوار ہرائے گئے پنجاب میں انگوٹھوں کی چیکنگ سے دھاندلی ثابت ہو جائیگی: چودھری پرویزالٰہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہماری پارٹی کے امیدوار جھرلو کے ذریعہ ہرائے گئے، اگر کراچی کی طرح پنجاب میں بھی انگوٹھوں کی نادرا سے شناخت کروائی جائے تو دھاندلی ثابت ہو جائے گی، ہم یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، کراچی میں انگوٹھوں کی چیکنگ سے سامنے آنے والے حقائق انتخابی نتائج پر سوالیہ نشان ہیں۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے انارکلی لاہور میں ہونیوالے بم دھماکہ پر دلی افسوس اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کروا رہا ہے تو حلقہ بندی بھی اسے ہی کرنا چاہئے، ن لیگ کے ارکان اسمبلی من مرضی کی حلقہ بندی کیلئے یہ کام پٹواری کیوں کرا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں بھی جون کی طرح کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو ”مقناطیسی مینڈیٹ” والی حکومت کا کارنامہ ہے، خوشحال پاکستان اور خوشحال پنجاب کے نقشے دکھانے والوں نے اپنی ناقص کارکردگی سے ہر نقشہ دھندلا دیا ہے، عوام خوشحالی کا ”سفر” کرنے کی بجائے suffer کر رہے ہیں، یہ کیسے حکمران ہیں جو کسانوں سے تو سستی گندم خریدتے ہیں اور پھر اسے عوام کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے، یہ حکمران مکینکل تندوروں اور سستی روٹی کے نام پر عوام سے مذاق کر رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ آٹا سستا کریں، عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کی کوئی پلاننگ یا حکمت عملی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جہاں پنجاب میں اپنے 5 سال کے دوران عوام کیلئے کچھ نہیں کیا وہ اب بھی اقتدار حاصل کرنے کے بعد مہنگائی، بیروزگاری اور جرائم میں دن بدن اضافہ کے سوا کچھ نہیں کر رہے جو ہر فرد کا مسئلہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کی وارڈ سے لے کر ضلعی سطح تک تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی قوانین پر ہمارے تحفظات ہیں اور ہم نے انہیں چیلنج بھی کیا ہے۔ ضلعی عہدیداروں نے اس موقع پر کہا کہ وہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی دانشمندانہ، دلیرانہ اور مخلص قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور ان کے جذبات و احساسات اور مشکلات و مسائل کی نمائندگی کرتے ہوئے پارٹی کو فعال اور مضبوط بنائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین اور سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل، میاں محمد منیر، چودھری عبداللہ، عامرسلطان چیمہ، میاں عمران مسعود، کرنل محمد عباس، رائے اسلم کھرل، مہر قمر حیات کاٹھیا، سردار وقاص حسن موکل، صلاح الدین جیلانی، احسان اللہ چیمہ، انصر بریار، علی احمد صابر، احمد شاہ کھگہ، ملک شکیل سکندر، جمیل دریشک، رانا عظیم، عبدالرشید بوٹی اور چودھری الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگی عہدیداروں حاجی شہباز، خالد نبی ایڈووکیٹ کے بھائی اورضلعی صدرکی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن چودھری پرویزالٰہی نے لیٹر تقسیم کیے
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے یہاں مسلم لیگ ہائوس میں صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کئے۔ پنجاب کے عہدیداروں میں محمد بشارت راجہ سینئر نائب صدر، ناصر محمود گل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، نائب صدور رانا زاہد توصیف، ملک اقبال احمد لنگڑیال، میاں محمد منیر، چودھری محمد ناصر چیمہ، میاں عبد الستار، میاں عمران مسعود، علی اسجد ملہی، ڈاکٹر محمد افضل، چودھری محمد عارف گوندل، سردار وقاص حسن موکل ایم پی اے، غیاث احمد میلہ، رانا آشر وسیم بابر، سیمل کامران سیکرٹری اطلاعات، صوبائی جوائنٹ سیکرٹریز (پنجاب) رحمان نصیر، عبد الرشید بوٹی، میاں اکرم، چودھری سرفراز رشید، مہر شوکت، مہر مقصود احمد چودھری، عابد اشرف جوتانہ، چودھری نعیم رضا، سہیل ظفر چیمہ اور خواجہ وقار شامل ہیں جبکہ ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریوں کو بھی نوٹیفکیشن دئیے گئے جن میں محمد ناصر راجہ صدر، راجہ ناصر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری راولپنڈی، چودھری محمد علی کوآرڈی نیٹر، سید مبارک علی ہمدانی جنرل سیکرٹری چکوال، صداقت علی خان صدر، ملک ریاض دین اعوان جنرل سیکرٹری اٹک، ڈاکٹر عصمت جاوید ملک صدر، چودھری محمد اسماعیل جوتانہ جنرل سیکرٹری جہلم، چودھری عامر سلطان چیمہ صدر، شکیل سکندر جنرل سیکرٹری سرگودھا، ملک حارث عطاء گنجیال صدر، رضوان رندھاوا جنرل سیکرٹری خوشاب، رانا سعید ظفر صدر، غلام عباس جنرل سیکرٹری میانوالی، سلیم رضا کہاوڑ صدر، محمد یوسف گادھی جنرل سیکرٹری بھکر، رانا محمد عظیم صدر، چودھری خالد محمود نبی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری فیصل آباد، قمر حیات کاٹھیا آرگنائزر، محفوظ احمد اکبر جنرل سیکرٹری جھنگ، محمد رضا علی شمس صدر، چودھری ظہورالحق جنرل سیکرٹری ٹوبہ ٹیک سنگھ، چودھری ظفر اللہ چیمہ صدر، چودھری ناصر عنایت سرا جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ، چودھری وجاہت حسین صدر گجرات، ریاض اصغر چودھری صدر، محمد ذوالقرنین ساہی جنرل سیکرٹری منڈی بہائو الدین، عظیم نوری گھمن سیالکوٹ، محمد انصر اقبال بریار جنرل سیکرٹری سیالکوٹ، کرنل (ر) محمد عباس صدر، رانا افتخار جنرل سیکرٹری نارووال، یوسف احد ملک صدر لاہور، خرم منور منج صدر، حاجی علی احمد صابر جنرل سیکرٹری شیخوپورہ، پیر حسن احمد شاہ صدر، شاہد منظور گل جنرل سیکرٹری، سردار آصف نکئی صدر، جہانزیب موکل جنرل سیکرٹری قصور، رائے محمد اسلم کھرل صدر، سردار شہریار موکل جنرل سیکرٹری اوکاڑہ، فیصل مختار صدر، رانا معراج ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ملتان، شیخ اعجاز صدر، شاہد جہانگیر جنرل سیکرٹری لودھراں، پیر مختار حسین قریشی صدر، طاہر یوسف گل جنرل سیکرٹری خانیوال، رانا عامر شہزاد صدر، سید شبر مصطفی شیرازی جنرل سیکرٹری ساہیوال، احمد شاہ کھگہ صدر، پیر علی زیب چشتی جنرل سیکرٹری پاکپتن، احسان اللہ چیمہ صدر وہاڑی، محمد خان لغاری صدر ڈیرہ غازی خان، سردار جمیل دریشک صدر، قاضی سیف اللہ جنرل سیکرٹری راجن پور، ملک مدثر عباس کھر صدر، حامد خاں جنرل سیکرٹری مظفر گڑھ، چودھری الطاف حسین صدر، بابو عبد المجید امجد جنرل سیکرٹری لیہ، سید صلاح الدین احمد جیلانی صدر، طارق مجید چودھری جنرل سیکرٹری بہاولپور، نواب مظہر خان لکھویرا صدر، شہزاد رشید جٹ جنرل سیکرٹری بہاولنگر اور طالوت سلیم باجوہ صدر رحیم یار خان شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے انارکلی دھماکے کی شدیدی مذمت
لاہور(جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے انارکلی دھماکے کی شدیدی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نااہل حکمران مھٹی بھر دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں۔ دہشت گرد منظم انداز میں ملکی سا لمیت کے درپے ہیں۔ پنجاب میں مخصوص تکفیری دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ مساجد میں قرآن پاک کو شہید کیا جاتا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بھکر مسجد مہدویہ کے عظیم سانحے پر حکمرانوں اور مسلمانوں کی خاموشی اللہ کے عذاب کو دعوت دیناہے۔ جب تک شر پسند مخصوص گروہوں کو لگام نہیں دیا جاتا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ جس ملک مادر علمی درس گاہیں دہشت گردوں کی آماجگاہ نب جائیں وہاں عوام کا خدا ہی حافظ ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ طالبان نے علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے لیکن بزدل حکمران اب بھی دہشت گر دوں کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔ آئین کے غداروں کے ساتھ مذاکرات خود آئین سے غداری ہے۔ باشعور عوام کو چائیے کہ وہ ان بزدل حکمرانوں اور غدار وطن دہشتگردوں کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور مادر وطن کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلیں تاکہ اس سرزمین پاک کو پھر سے امن، محبت، بھائی چارہ کا گہوارا بنایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام قیامت تک جاری رہے گی
لاہور(جی پی آئی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام قیامت تک جاری رہے گی۔ پاکستان میں عاشقان حضرت امام حسین علیہ السلام آباد ہیں جو اپنی جانوں کے نذرانے دے کر امام عالی مقام کے زکر اور یاد کو باقی رکھیں گے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گزشتہ امام باگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں عزادرای کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عزاداری کانفرنس میں ملتان بھر کی ماتمی انجمنوں کے سالار،امام بارگاہوں کے متولیان، لائسنسدار، تعزیہ دار علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عباس صدیقی، سید دلاورعباس زیدی اور شاعر اہل بیت زوارحسین بسمل نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ امام حسین کی عزاداری کو روکنے والے ہردور میں ناکام ہوئے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں امام حسین کی عزاداری سے نہیں روک سکتی
۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل کوحل کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں محرم الحرام سے قبل حالات خراب کیے جارہے ہیں ہم انتظامی اداروں کے سربراہوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ عزاداری کو محدود کرنے جیسی گھنائونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر دربارحضرت شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین سید طارق عباس شمسی ، علامہ مظہر عباس صادقی، سید فضل عباس نقوی، ثقلین نقوی، قمرعباس زیدی، الطاف حسین، مرید حسین ملنگ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بعض عناصر ملتان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جس کی نشاندہی ہم نے انتظامیہ کوکر دی ہے اگر محرم الحرام سے قبل ان کے حرکات وسکنات کو مانیٹر نہ کیا گیا تو کسی بھی نقصان کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او ملتان کے جانب سے بلائے جانے والوں اجلاسوں میں اُن لوگوں کو شرکت دی جاتی ہے جو امن کو زک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں پاکستان میں عزاداری کا لکھنو ہے جہاں سے عزاداری کی کرنیں پورے پاکستان میں پھیلتیں ہیں ۔ کانفرنس کے آخر میں قرادادیں پیش کی گئیں جن میں عزاداری سیدالشہداء کے کلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محر م سے قبل فرقہ واریت اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ملتان کے لائسنسدار اور تعزیہ داروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ ادارں کو ہدایات جاری کرے جلوسوں کے روٹس کو جلد کلیئر کیا جائے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جنوبی پنجاب کو مانیٹر کرنے کے لیے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کا عزاداری سیل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ بہت جلد مجلس وحدت مسلمین کا وفد کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او ملتان سے ملاقات کرکے عزادارں کے مسائل پیش کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت عالیہ کے نئے بنچوںکا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کا فیصل آباد کا دورہ
لاہور (جی پی آئی) ڈویژن کی سطح پر عدالت عالیہ کے نئے بنچوں کے مجوزہ قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی نے آج فیصل آباد اکا دورہ کیا۔مذکورہ کمیٹی مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی صدارت میں قائم کی گئی ہے جبکہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان اسکے رکن ہیں۔ کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانچ ڈویژنوں گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں عدالت عالیہ کے نئے بنچوں کے قیام کے امکانات کا جائزہ لے کرتفصیلی رپورٹ فاضل چیف جسٹس کو پیش کرے ۔کمیٹی کا اجلاس سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں ہوا جو کہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔ رجسٹرار سردار احمد نعیم نے عدالت عالیہ کی جانب سے مجوزہ ڈویژنوں کے مقدمات نمٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی سطح کی بار ایسو سی ایشنوں کے صدور، سیکرٹریوں اور دیگر وکلاء رہنمائوں نے شرکت کی۔ بار ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں نے ان کے مطالبات اور متعلقہ ڈویژنوں کے زیر التواء مقدمات سے متعلق اعدادو شمار بھی پیش کئے۔اجلا س کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ قبل ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے ایک سمری کے ذریعے عدالت عالیہ سے مذکورہ مجوزہ نئے بنچوں کے حوالے سے سات نکات پر رائے طلب کی گئی تھی کہ آیا ڈویژن کی سطح پر عدالت عالیہ کے نئے بنچوں کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ جسکی روشنی میں فاضل چیف جسٹس نے مذکورہ کمیٹی کو ذمہ داری سونپی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے طالبان کی طرف سے تخریب کاری کی وارداتوں میں خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے الزام پر تبصرہ
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے طالبان کی طرف سے تخریب کاری کی وارداتوں میں خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے الزام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی طرح عوامی مقامات پر دھماکے اور دہشت گردی کا الزام
بھی اب خفیہ اداروں کے سر آگیا ہے ،اگر دھماکوں کے الزام کو جھوٹا بھی مان لیا جائے تب بھی دہشت گردی کو روکنے میں ناکامی اور بیرونی ایجنسیوں کو کھل کھیلنے کا موقع دینا سیکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی نااہلی اور ناکامی کا کھلا ثبوت ہے ۔سپریم کورٹ لاپتہ افراد کی طرح اس معاملے کا بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے معصوم شہریوں کا قتل عام رکوائیں اور تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث اداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دیں ۔امریکی ،بھارتی اور اسرائیلی تخریب کاروں کی دہشت گردی کی کاروائیاں روکنا بھی سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ،قومی خزانے سے کروڑوں اربوں روپے وصول کرنے والے اگر اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہتے ہیں تو وہ قوم کے مجرم ہیں ۔سید منورحسن نے کہا کہ قبل ازیں سیکیورٹی اداروں پر ملک بھر سے خصوصاً بلوچستان سے لوگوں کو زبردستی اٹھانے اور غائب کردینے کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں کو عدالت میں طلب کرکے لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ،خفیہ اداروں نے درجنوں لوگوں کے اپنی حراست میں ہونے کا اقرار بھی کیا اور کچھ لوگوں کو عدالت کے حکم پر سپریم کورٹ کے سامنے پیش بھی کیا گیا لیکن ان اداروں کی ہٹ دھرمی اور عدالت کے احکامات کی پرواہ نہ کرنے کے رویے سے لاپتہ افراد کا معاملہ ابھی تک جوں کا توں ہے اور سینکڑوں معصوم بچے اپنے والدین ،بوڑھے ماں باپ اپنے بیٹوں اور نوجوان بیویاں اپنے خاوندوں کی راہ تک رہی ہیں ۔خفیہ اداروں کے سربراہوں اور ذمہ داروں کوطالبان کی طرف سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب دوست دشمن کی پہچان مشکل ہوگئی ہے ۔لوگ روزانہ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں اور انتہائی حساس اور محفوظ تصور کئے جانے والے علاقوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات کا معمول بن جانا ان الزامات کو تقویت دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر، مترجم اور کالم نگار احسان اللہ ثاقب کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف شاعر، مترجم اور کالم نگار احسان اللہ ثاقب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پرانی انارکلی دھماکے کی شدید مذمت، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پرانی انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پرانی انارکلی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے پیش نظر صوبہ بھر میں امن و امان برقرار
رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدار ت پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اجلاس، خراب کارکردگی پر اظہار برہمی
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری ، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ ریونیو اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے جس کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے قیام کا مقصد وسائل میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنے زیادہ وسائل ہوں گے اتنے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام شروع کئے جاسکیں گے۔ ریونیو اتھارٹی متحرک اور فعال کردار ادا کرے۔ وزیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ ریونیو کا ہدف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف
کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آمرانہ فیصلے کر نے کے بجا ئے فیصل آ با د کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے فو ری سبق حا صل کریں
لاہور (جی پی آئی) امیر جما عت اسلامی لاہور میا ں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آمرانہ فیصلے کر نے کے بجا ئے فیصل آ با د کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے فو ری سبق حا صل کریں ،اپنے نا در شاہی فیصلو ں سے غربت سے بد حا ل عوا م النا س کو زندہ درگو کر نے کی اپنی پا لیسی پر فوری نظر ثانی کر یں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پی پی 151کے زیر اہتما م وحدت کا لو نی میں ور کر ز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر نوید صادق ،اسلم شاہین ،احمد سلما ن بلو چ ارشد مجید اور شا ہدقر یشی نے بھی خطاب کیا ۔میاں مقصوداحمد نے کہا کہ نو از شر یف پا کستان کی عوام کو بھیڑ بکریا ں نہ سمجھیں ۔پا کستانی عوام با شعور رہیں اور ان کی آ نکھیں کھلی ہو ئی ہیں ۔مسلم لیگ ن کے تین ما ہ کے بدترین فیصلو ں کے خلا ف فیصل آباد کے شہریوں نے اپنے ووٹ کی پر چی سے انتقام لے لیا ہے ،اب تبدیلی کی یہ لہررکے گی نہیں اور مسلم لیگ ن کے ووٹرز مسلم لیگ کی غلط پا لیسیو ں اور غریب کش فیصلوں کو مسترد کر کے اس کی مخالف جما عتون کو ووٹ دیں گے ۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی انتخا بی مہم کے دوران عوام کو مسا ئل اور مصائب سے نکا لنے کے جو وعدے اور دعوے کیے وہ اس کے اقتدار میں آ نے کے بعد سبز با غ ثا بت ہوئے ،مہنگائی میں بدترین اضافہ کیا گیا ۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ شریف برادران فیصل آ با د کوا پنا گڑھ سمجھتے تھے لیکن وہیں سے ان کے امیدوار کی خالی کر دہ نشست پر مخالف پا رٹی کا امید وار آ سانی سے کا میا ب ہو گیا ۔میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی شریف برادران کی گر دنو ں میں سریا آ گیا اور انہو ں نے عوام الناس کو مہنگا ئی ،لو ڈشیڈنگ اور بدامنی کے اتنے شدید اور تیز جھٹکے دئیے کہ جن کی مثال پا کستان کی پو ری تاریخ میں نہیں ملتی ۔میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ نو از شریف سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ،ان دونو ں کی ریٹا ئر منٹ کے بعد نو از شریف اور ان کے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کے اند چھپا ہو ا تارا مسیح نمو دار ہو گا اور وہ پا کستان کے ہر غریب انسان کو چن چن کر اس کا معاشی قتل عام کر ے گا ۔میا ں مقصو د احمد نے کہا کہ آ ج کے حکمرانو ں کو مو ت بھو ل گئی صر ف کر سی یا د رہ گئی ۔ائی ایم ایف سے بدترین شرائط پر قرضہ لے کر نو از شریف نے اپنی کر سی تو بچا لی لیکن غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے جس کے جو اب میں ما ئیں ،بہنیں ،بزرگ ،بیما ر سب مل
حکمر انو ں کو جھولیا ں اٹھااٹھا کر بدعائیں دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر براہ سنی تحریک نے طالبا ن کیساتھ حکومتی مذاکرات سے متعلق شرعی حیثیت کے حوالے سے علماء بورڈ سے رائے طلب کر لی
اسلام آباد(جی پی آئی)سر براہ پا کستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے طالبا ن کیساتھ حکومتی مذاکرات سے متعلق شرعی حیثیت کے حوالے سے علماء بورڈ سے رائے طلب کر لی ہے۔ملک بھرسے جیدعلماء ومفتیان کرام آج (بروزجمعتہ المباک)اپنی رائے مرکز اہلسنت کو بھجوائیں گے جبکہ سر براہ پا کستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری علماء بورڈکے متفقہ فیصلے کااعلان فرمائیں گے۔پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان کے مطابق طالبان کیساتھ حکومتی مذاکرات کی شرعی حیثیت طلب کرنے کا مقصد حکومت کی مدد اور اصلاح کرنا ہے تاکہ حکومت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی لائحہ عمل کاتعین کرسکے۔

Share this:
Tags:
districts Gujranwala news Punjab Chief Minister اضلاع حکومت خبریں گوجرانوالہ وزیر اعلی پنجاب
Previous Post گجرات کی خبریں 10.10.2013
Next Post ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین کے حکم پرمورخہ 10 اکتوبر بروز جمرات منڈی شاہ جیونہ میں اہم اجلاس ہوا۔

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close