Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 18.06.2013

June 19, 2013 0 1 min read

پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروح نہیں ہونگے دینگے : مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمیعت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو مجروح نہیں ہونگے دینگے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کیلئے ملک بھرمیں دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق بے رحم آپریشن کیا جائے۔ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کے مشن کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہونے دینگے وہ تاریخ میں ایک دلیر مذہبی و سیاسی لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامع مسجد فیض مدینہ میں سنی اتحاد کونسل کے سابق مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔اس موقع پر پیر صاحبزادہ پیرمحمد دائود رضوی، الحاج سرفراز احمد تارڈ، مفتی غلامنبی جماعتی، مفتی محمد حسین صدیقی، قاری غلام سرور حیدری، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی ،مفتی محمد سعید رضوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے نے مزید کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کی سیاست کا مرکز ومحور نظام مصطفیۖ تھا وہ مرتے دم تک دہشتگردوں کیخلاف ڈٹے رہے اپنی جراتمندانہ جدوجہد سے اہل حق کو ولولہ تازہ دیا صاحبزادہ فضل کریم دو قومی نظریہ کے محافظ اور مسلم قومیت کے علمبردار تھے آپ نے ہر اسلامی وقومی تحریک اور معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے:صاحبزادہ محمد اویس نورانی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے، 1970ء کے بعد حالیہ الیکشن شفاف ہونے کا دعویٰ تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، ہماری دعا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے اور یہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے لیکن میں قبل از وقت نئے انتخابات منعقد ہوتے دیکھ رہا ہوں، موجودہ بجٹ عوام پر ڈرون حملہ سے بڑا حملہ ہوا ہے جو کہ پیپلز پارٹی کے پرانے بجٹ کا تسلسل ہے، اس سے عوام پر بھاری بوجھ پڑے گا اور جو آنے والے وقت میں عوام پر مہنگائی کی بجلی گرنے والی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاء اینڈ آرڈر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک محمد جاوید چشتی کی رہائش گاہ پر علماء کرام اور جماعتی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل قاری محمد زوار بہادر، صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اختر نورانی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہا کہ موجودہ وزیر داخلہ انتہائی کمزور اور ناتجربہ کار ہیں جو کہ دہشت گردی جیسے بڑے مسئلہ پر قابو نہیں پا سکتا، قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملہ اور نقصان حکومت کی ناکامی ہے، جو حکومت اپنے قائد کے تاریخی اثاثہ اور ورثہ کی حفاظت نہیں کر سکتی ہے وہ عوام کی کیا حفاظت کرے گی، لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ابھی تک جوں کا توں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ہر سطح پر حصہ لے گی۔ علاوہ ازیں جمعیت کی قیادت نے علامہ مولانا ابودائود محمد صادق کی عیادت کی اور گرجاکھ عید گاہ میں مولانا محمد اسلم رضوی کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مولانا شبیر احمد صدیقی، مفتی مجیب الرحمن نورانی، محمد عارف نورانی، قاری محمد الیاس قادری، محمد جمشید نورانی، اللہ دتہ نورانی، مولانا مبشر برکات محمدی، حافظ غلام حسن حسانی، قاری محمد اصغر کیلانی، مبارک علی چوراہی ودیگر خادمین جمعیت موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ وائے بلاک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات’پولیس مصروف تفتیش
گوجرانوالہ(جی پی آئی ) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ وائے بلاک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر شیخ طاہر کے گھر میں گھس گئے اور اڑھائی گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شیخ طاہر کے گھر سے 23 تولے وزنی طلائی زیورات، تین لاکھ روپے نقدی، پانچ عدد موبائل فونز اور ڈاکو جاتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کرگھر سے موٹر سائیکل بھی لے گئے اور جاتے ہوئے تمام اہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کر دیا اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ڈاکوئوں کے جانے کے بعد اہل خانہ نے اپنے قریبی ہمسایوں کو اطلاع دی جس پر مقامی تھانہ پیپلزکالونی کی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور ڈاکوئوں کو پکڑنے کیلئے ابتدائی کاروائی شرو ع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز اللہ سے ملاقات کا ذریعہ اور مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے’مولانا محمد ابرار ظہیر
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ابرا ر ظہیر نے کہا ہے کہ نماز اللہ سے ملاقات کا ذریعہ اور مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، مسلمان اور کافر میں جوہری فرق نماز کا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو نماز کی ادائیگی کا پابند بنانا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ ابو البرکات احمد کے زیر اہتمام نماز کی اہمیت وفرضیت کے عنوان سے ماہانہ درس قرآن کی تقریب سے جامع مسجد صدیق اہلحدیث میاں سانسی روڈ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے سینئر نائب
امیرمولانا محمد عارف اثری نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ابرار ظہیر نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کے آخری سانس تک نماز پڑھی اور پڑھنے کی تاکید فرمائی، بلکہ آپ کی زندگی کے آخری الفاظ میں نماز اورماتحتوں سے اچھے سلوک کی نصیحت پر مشتمل تھے، انہوں نے کہا کہ مسلمان کی زندگی کا مقصد اعلائے کلمة اللہ ہے اور اس راستے میں آنے والی تمام مشکلات سے نکلنے کی سبیل نماز پیدا کرتی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے نماز اور صبر کے ذریعے اللہ کی مدد مانگنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔ آج افسوس کی بات ہے کہ مساجد ویران ہوتی جارہی ہیں، جبکہ بازار اور سینما و تھیٹر آباد ہو رہے ہیں، امت مسلمہ کو نماز کی طرف اانا چاہئے۔اس موقع پر مولانا محمد نعیم صدیقی، مولانا عتیق الرحمان خلیق، مولانا عطاء الرحمان اعظم، مولانا حبیب الرحمان ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے عہدیداران کو تنظیمی معاملات کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پاکستان کے صدر اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرانوالہ کے عہدیداران کو تنظیمی معاملات کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر ولید بٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں تاکہ یوتھ کو مزید متحرک بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ یوتھ ونگ سٹی کے صدر ولید بٹ, سینئر نائب صدر احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری وقاص کھوکھر نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے مرکزی سربراہ نے اہم اور متحرک اور عہدیداران کی فہرست بھی طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے الے یوتھ کے ورکرز کی فہرست بھی مرکزی صدر کو پیش کرینگے اور اسلام آباد میں صوبائی صدر عابد شیر علی سے بھی تنظیمی امور پر خصوصی ملاقات ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی تبلیغ سے متاثر ہو کر ایک ہی خاندان کے چھ افراد نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی)دارلعلوم حدیبیہ شیخوپورہ موڑ کے امام کی اسلامی تبلیغ سے متاثر ہو کر ایک ہی خاندان کے چھ افراد نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ہے جن میں شہزاد گلزار کا نیا نام محمد شہزاد گلزار، تحمینہ کا نیا نام تحمینہ بی بی ارسلام کا نام محمد ارسلان، صنکان نیا نام ایمان اور اذان کا نیا اسلامی نام محمد اذان رکھ دیا گیا ہے مذکورہ خاندان نے دارالعلو م حدیبیہ میں باقاعدہ طور پر اسلامی تعلیمات حاصل کرنا بھی شروع کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کے بحران نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے:چوہدری شاہد اکرم بھنڈر
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابق وفاقی وزیر چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران نے قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صنعتی اور زرعی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، بلاشبہ توانائی کے بحران پر قابو پا کر کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے اور بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری پر قابو پانا اور امن و امان کا قیام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی : خالد پرویز
ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ملک کے اندر سے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن ،لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ کی حکومت بھرپور اور عملی اقدامات اٹھائے گی، اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے، بولان میڈیکل کالج اور قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت ان حملوں میںملوث ملک دشمن افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میں ہونے والی 32 ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں گزشتہ روز ٹرائل ہوئے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) اسلام آباد میں ہونے والی 32 ویں نیشنل گیمز کے سلسلہ میں پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں گزشتہ روز ٹرائل ہوئے جس میں دس لڑکوں اور آٹھ لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ٹرائلز کے موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی راہنما سلمان خالد بٹ تھے جبکہ ان کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن مقصود احمد ریفر ی قمر شکیل کے علاوہ شیخ خالد، چوہدری محمد اسلم بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا منعقد ہوا۔ اجلاس میں نئے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی شیخ محمد کاشف کا انتخاب عمل میںلایا گیا۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی منظور علی لون، سرپرست حاجی رانا محمد یوسف، چیئرمین عمران چاند، سینئر وائس چیئرمین غلام عباس، وائس چیئرمین حاجی عباس لون، سینئر نائب صدر فیصل اسلم بٹ، محمد وقاص میر، جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم مغل، سیکرٹری نشرواشاعت اسد رشید، فنانس سیکرٹری جاوید بادشاہ، چیئرمین سپریم کونسل حکیم محمد طاہر، سینئر وائس چیئرمین سپریم کونسل شیخ محمد نعیم اور وائس چیئرمین سپریم کونسل قذافی حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر ملک ذوالفقار علی بوٹا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجران کی فلاح و بہبود کیلئے تنظیم نو کے سلسلہ میں جنرل سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ کسی بھی تنظیم میںجنرل سیکرٹری انتہائی اہم کردار کا حامل ہوتا ہے۔ حاجی شیخ محمد کاشف اپنی خداداد صلاحیتوں کے پیش نظر انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن کی ترقی اور تاجران کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان میں قائد اعظم ریذیڈنسی اور بولان میڈیکل کالج کی طالبات پر حملہ پاکستان دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے:مسز رومینہ خورشید
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مسز رومینہ خورشید عالم نے کہاہے کہ بلوچستان میں قائد اعظم ریذیڈنسی اور بولان میڈیکل کالج کی طالبات کی بس پر حملہ پاکستان دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے, پاکستانی عوام اور حکومت دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور حکومت ہر قیمت پر انہیں قانون کی گرفت میں لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم طالبات نرسوں اور ڈپٹی کمشنر کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ پاکستانی تھے۔ وطن دشمن عناصرملک میں خون ریزی کو جاری رکھ کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مگر انہیں ذلت کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگااور وہ اپنے ارادوں میں ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی پر حملہ کرکے ایک عمارت نہیں بلکہ ایک نظریئے پر حملہ کیاگیا ہے حکومت سانحہ کوئیٹہ اور زیارت کے واقعات کی انکوائری کروا کر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔ انہوں نے بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونے والے جانی نقصان پر اانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار اور لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی و سٹی صدر شعبہ ء خوا تین بیگم عذرا صابر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ غریب دوست اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی و سٹی صدر شعبہ ء خوا تین بیگم عذرا صابر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ غریب دوست اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہ،میاں شہبا ز شریف صوبے کو دیانتداری اور کفایت شعاری کاماڈل بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ا ور اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خطیررقوم مختص کی گئی ہیں، میاں شہباز شریف کی عوام دوستی کا ثبوت ہے کہ غریب عوام کا احساس کرتے ہوئے بجٹ میں انہیں رعایتیں دی گئی ہیںجبکہ امراء پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوامی مشکلات کا ببخو بی علم ہے او ر شریف برادران پورے انہماک اور توجہ سے ملک کو مصیبتوںسے نکالنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں جبکہ اپنے ہی پیدا کردہ مسائل کے بارے میںسابق حکمرانوں کے بیانات افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہیں،عوام انکے اسی رویے کی بدالت انہیں انتخابات میں بری طرح مسترد کر چکے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کا کو ئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور آئندہ کی سیاست میں عوام کی سچی خدمت کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہوں گے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان کو ہر قسم کی برائی سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان کو ہر قسم کی برائی سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے۔ منشیات اور دیگر نشہ آور بیماریوں سے محفوظ کرنے کے لئے ہمیں اپنی نسل کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چاند بٹ نے نیو سول لائن اور اکرم کالونی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میچ آرگنائزر محسن شاہ, گل فراز خان,صاحبزادہ محمد سعید حاتم اور محمد سلیم بادشاہ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میچ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ کے علاقہ صدیق اکبرٹائون دُھلے کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سیّد لطیف شاہ ولی المعروف عیدگاہ والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک آج سے شروع ہوگا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) گوجرانوالہ کے علاقہ صدیق اکبرٹائون دُھلے کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سیّد لطیف شاہ ولی المعروف عیدگاہ والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حضرت سیّد بابار لطیف شاہ ولی کا سالانہ عرس مبارک مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، عرس کی تقریبات آج 19 جون بروز بدھ بعداَز نمازِ عصر شروع ہوں گی۔ میاں عطاء الرحمن سلیمی، بابو اکرم بھٹی، میاں فخرالز مان، مسلم لیگی راہنما چوہدری رضوان ارشد سلیمی، غلام عباس ڈی ایس پی، مولانا نذیر حسین مجددی، بھولا مجددی، طاہر چشتی، شعلہ بیاں مقرر غلام شبیر قادری، عطاء اللہ مہمانانِ گرامی ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی و ریذیڈنٹ ایڈیٹر بی بی سی ہیڈلائنز سیّد مصباح بخاری کے ماموں سیّد یعقوب شاہ جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) سینئر صحافی و ریذیڈنٹ ایڈیٹر بی بی سی ہیڈلائنز سیّد مصباح بخاری کے ماموں سیّد یعقوب شاہ جو کہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے بی بی سی ہیڈلائنز گوجرانوالہ آفس میں فاتحہ خوانی کااہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر آصف سیٹھی، عبیداللہ خان، عقیل خان، رانا محمد بلال، حافظ حسان، عشرت الماس چوہدری، میر اشرف، شہبازصدیقی، علی اکبر، بابر بھٹی سمیت مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورسیّدمصباح بخاری سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلنددرجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجران کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کو شش کی جائے گی تاجران کے جائز حقوق کے لیے پہاڑ سے بھی ٹکرا جائینگے
گوجرانوالہ(جی پی آئی) تاجران کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کو شش کی جائے گی تاجران کے جائز حقوق کے لیے پہاڑ سے بھی ٹکرا جائینگے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بازار بھابراں والہ کے سولہویں دفعہ منتخب ہونے والے صدر حکیم سجاد حسین نے فضل الرحمن بابر کھرانہ صدر مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں مبارکباد دینے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں اجمل بٹ سینیئر نائب صدر، رانا محمد سرور نائب صدر ،میاں ثاقب غفور جنرل سیکرٹری،ساجد حسین مغل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حاجی غلام صابر فنانس سیکرٹری، محمد ریاض کھوکھر سیکرٹری اطلاعات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو منتخب عہدیدران کو مبارک باد دی اس موقع پر انجمن تاجران بھابراں والہ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اخلاق حسین ہیرا، امجد خان چیف الیکشن کمیشن خواجی یسین، محمد جمیل علوی ،ملک نذیر احمد ،چوہدری نواب دین، محسن علی، لقمان بٹ، یسین انصاری ،محمد الیاس و دیگر تاجران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے بجٹ میں بلدیاتی الیکشن کا ذکر نہ کرنے سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے: جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے مایوس کن اور عوام دشمن قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ اس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ تنخواہوں میں کم ازکم20 فیصد اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ اداروں کی نجکاری کی باتیں کرنے والے اپنی نااہلیت چھپانا چاہتے ہیں۔ غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نظام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب طبقے کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ ناقص پالیسیوں کی بدولت امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہورہا ہے۔سستے آٹے کے لئے 28 ارب روپے مختص کرنے والے سستی روٹی اسکیم کا حساب دیں۔ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے اس سے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔بجٹ میں بلدیاتی الیکشن کا ذکر نہ کرنے سے مایوسی ہوئی ہے۔ صرف13 ارب مختص کرکے زراعت کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں 731 میگاواٹ کے جاری فیصلوںکے لئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس کا بجٹ 70ارب 51 کروڑ تو ہوگیا مگر شہر میں وارداتوں کی آندھی جاری ہے۔70ارب 51 کروڑ 53 لاکھ 33 ہزار روپے کے بجٹ میں 61 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ روپے ایک لاکھ 77 ہزار پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میںچلے جائیں گے اس کے باوجودلاہور شہر اور صوبے بھر میں امن و امان کا قیام ایک خواب بن چکا ہے۔لاکھوں کروڑوں کے ڈاکے معمول اورعوام کی عزت وآبرو اور جان و مال محفوظ نہیں۔ وزیر اعلیٰ تھانہ کلچر میں بہتری کے لئے نمایاں اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا بجٹ بے مثال ہے اور صوبے کی خوشحالی اور ترقی کا زینہ ثابت ہو گا:شوکت عزیز بھٹی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ بے مثال ہے اور صوبے کی خوشحالی اور ترقی کا زینہ ثابت ہو گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جن ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے وہ مسلم لیگ (ن) کے منشور اور حکومت پنجاب کے وژن کے عین مطابق ہیں۔ پنجاب کے عوام شہباز شریف کی قیادت میں ایک ایسی منزل کی طرف گامزن ہیں جہاں پر خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اور عوام حقیقی معنوں میں ایک مطمئن اور آسودہ زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے بجٹ کو عوام دوست اور متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کا بہترین عکاس ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں بھاری رقوم مختص کرکے صوبائی حکومت نے اپنی ترجیحات کا تعین کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا:محمد پرویز ملک
لاہور(جی پی آئی) اراکین قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور شائستہ پرویز نے پنجاب بجٹ کو متوازن اور غریب دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پرویز ملک اور شائستہ پرویز نے کہا کہ 897 ارب روپے کے پنجاب بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے 93 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے سے وہاں محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی آمدن اور امراء پر ٹیکس لگانا درست اقدامات ہیں کیونکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم غریب لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے خرچ کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہائوس اور اب میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہائوس کے اخراجات میں نمایاں کٹوتی کرکے ایک بہترین روایت کو فروغ دیا ہے جس سے معیشت پر غیر ضروری بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ اور حکومت کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنا وقت کا تقاضا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے آغاز سے نہ صرف عوام کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ عالمی سطح پر صوبہ پنجاب کی ساکھ مزید بہتر ہوگی کیونکہ لاہور میٹروبس سروس منصوبے کو ساری دنیا نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ، آشیانہ ہائوسنگ، دانش سکول سمیت دیگر سکیمیں جاری رکھنے کے فیصلے بہت دانشمندانہ ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ 2013-14 ء میں بھی توانائی کے شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے جس سے صوبے میں توانائی کے بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈل، کول اور سولر ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے اعلان بہت خوش آئند ہیں، ان منصوبوں پر عمل درآمد سے نہ صرف بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا بلکہ صنعتکاروں اور عوام کو سستی بجلی بھی میسر آئے گی۔ پرویز ملک اور شائستہ پرویز نے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دینے سے صوبے میں شرح خواندگی بڑھے گی اور پڑھی لکھی افرادی قوت میسر آئے گی جو صوبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کابجٹ عوام دوست اور متوازن ہے جو وزیراعلی پنجاب کے ترقیاتی وژن کا بہترین عکاس ہے ۔ مدیحہ رانا
لاہور( جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی و چیف آرگنائزر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شعبہ خواتین مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جن ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے وہ مسلم لیگ (ن) کے منشور اور حکومت پنجاب کے وژن کے عین مطابق ہیں، یہ ترجیحات صوبہ پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم کرنے، عوام کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی، بہترین اسلوب حکمرانی قائم کرنے، نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے اور زرعی و صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ترتیب دی گئیں ہیں۔ مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کابجٹ عوام دوست اور متوازن ہے جو وزیراعلی پنجاب
محمد شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کا بہترین عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے صوبے کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کا نیادور لے کر آئیگا ۔انہو ںنے کہاکہ مجموعی طور پر پنجاب کا بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے جس میں امیرو ںپر ٹیکس لگایاگیاہے جبکہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سینکڑوں نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبہ جات کواپ گریڈ کرنے اور عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔خادم پنجاب میاں شہباز شریف جہالت اورغربت کے اندھیروں کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ میں جنوبی پنجاب سے منتخب ہونیوالے نمائندوں کی بھرپور نمائندگی پنجاب کابٹوارہ کرنیوالے شرپسندوں کی سیاسی موت کاسامان ہے۔ ہماری قیادت نے محرومیوں کے مارے عوام کاہاتھ تھام لیا ہے ،ہم انہیں حالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے وفاقی حکومت کی طرح متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ وفاقی کی طرح متوازن عوام دوست اور تاریخی بجٹ ہے جس سے غربت بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ( ن) نے وفاق اور پنجاب میں عوام دشمن بجٹ پیش کر کے غر یب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا :علامہ یوسف
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظایاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے وفاق اور پنجاب میں عوام دشمن بجٹ پیش کر کے غر یب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ میٹروبس بنانے میں پہلے بھی لوٹ مار کی گئی تھی اور اپنے ہی خاندان کو فائدہ پہنچایا تھا اور درجنوں مساجد اور دربار شہید کئے گئے تھے جو کہ صرف اور صرف اپنے شاہی فیصلے کی وجہ سے کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں جو لوٹ کھوسٹ کے منصو بے اور غر یب عوام پر اضافی بوجھ مختلف مدعوں میں ڈالا ہے وہ بہت جلد عوام کے سامنے ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ غر یب عوام کے لئے مسائل میں اضافہ کیا ہے اوربجٹ 2013-14 میں عوام کے ساتھ ظلم کر کے شر مندہ ہو نے کی بجائے فخر سے عوام دوست بجٹ قرار دینا انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غر یب عوام کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ سوشل سروسز بورڈ کی سوشل ویلفیئر پنجاب میں رجسٹرڈ این جی اوز کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ
لاہور(جی پی آئی)پنجاب سوشل سروسز بورڈ کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب میں رجسٹرڈ اور بہترین کارکردگی سر انجام دینے والی 22 این جی اوز کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹائون شپ میں آغاز کیا جائے گیا ورکشاپ کا مقصد این جی اوز کی بہترین تربیت اور اغراض و مقاصد کی روشنی میں ان کی صلاحیت کو نکھارتے ہوئے بہترین انسانیت کی خدمت کا درس دینا ہے ورکشاپ میں پنجاب بھر سے ان این جی اوز کے سربراہان ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے کے لیئے شرکت کریں گئے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد این جی اوز کے سربراہان میں خصوصی اسناد بھی دی جائیں گئی لاہور سے سیف چائلڈ فائونڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ ورکشاپ میں تربیت حاصل کریں گئے پنجاب سے آئے این جی اوز کے سربراہان ٹریننگ کے دوران سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹائون شپ میں ہی قیام پذیر ہوں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مردان کے علاقہ شیرگڑھ میں دھماکہ کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی عمران مہمند اور دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں اور کوئی مسلمان جنازے میں دہشت گردی جیسی کارروائی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش کررہے ہیں۔ قوم دہشت گردوں کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنادے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات میں خدمت، محنت اور دیانت کو فتح ملی، کرپشن ا ور لوٹ مار کو شکست ہوئی،شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ایوان وزیراعلیٰ میںپیر خواجہ حمید الدین سیالوی سیال شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات، قیصر شیخ، نظام الدین سیالوی اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے دوران گفتگو کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل اور ان کی بے لوث خدمت کی بھاری ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی اورتمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں خدمت، محنت اور دیانت کو فتح ملی اور کرپشن و لوٹ مار کو شکست ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائیں گے اورعوام کو پٹواری اور تحصیلدار کے استحصال سے نجات دلائیں گے کیونکہ ہم نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ پانچ سالہ دور میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارکان اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنے شب و روز ایک کر دیں۔ اس موقع پر پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو شہباز شریف سے بہت توقعات رکھتے ہیں۔امید ہے کہ شہباز شریف اپنے پانچ سالہ دور میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نے میلسی میں زہریلے کھانے سے ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میلسی میں زہریلے کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل انکوائری کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کی خسرہ سے بچائو اور علاج کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں خسرہ سے بچائو اور علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں۔بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی وزیر صحت بلاناغہ ہسپتالوں کے دورے جاری رکھیں اور لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی جا کر خسرہ کے تدارک کے حوالے سے صورتحال اور اقدامات کا خود جائزہ لیں اور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے۔ عوام کی آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 0800-99000 کو پوری طرح فعال بنایا گیا ہے جس پر فون کرکے شہری خسرہ سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتالوں میں متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل صاحب کو اپنے نعروں پر عمل بھی کرنا چاہیے : سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے آرمی چیف جنرل پرویز کیانی کے بیرونی جارحیت کو روکنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل صاحب کو اپنے نعروں پر عمل بھی کرنا چاہیے خالی دعوئوں سے امریکی مظالم کی شکار قوم کو دلاسہ نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ جس دن سے امریکہ نے اس خطے میں قدم رکھا ہے، پاکستان براہ راست امریکی جارحیت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ آئے روز ہونے والے ڈرون حملوں میں معصوم بچوں ، خواتین اور بوڑھوں سمیت ہزاروں شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔ امریکی حکم پر ہونے والے آرمی آپریشنوں میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر کے در بدر کر دیا گیاہے ۔ سلالہ چیک پوسٹ پر براہ راست حملے میں 24 فوجی جوان شہید کر دیئے گئے اور امریکہ نے اس درندگی پر معذرت کے دو لفظ نہیں کہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی ہیلی کاپٹر سینکڑوں کلو میٹر پاکستان کے اندر گھس کر کاروائی کرتے ہیں اور ہمیں خبر نہیں ہوتی۔ پاکستان کے ازلی دشمن اور پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرنے والے بھارت کے طیارے گزشتہ روز پاکستانی سرحدوں کو پامال کرتے ہوئے کئی منٹ تک پاکستان کے اندر اڑتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری سرحدوں کے محافظ گہری نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو دشمن کے طیارے اپنی کاروائی کے بعد واپس جا چکے ہوتے ہیں ۔ سید منور حسن نے کہاکہ ہماری آزادی و خود مختاری سلب کر لی گئی ہے اس کے باوجود آرمی چیف اگر سمجھتے ہیں کہ ہمیں کسی جارحیت کا سامنا نہیں تو اسے ان کا بھولپن اورسادگی ہی قرار دیا جاسکتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی ملک کے حالات جس قسم کے بھی ہوں پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کو جس قسم کے تعاون کی ضرورت ہو گی ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ کوئٹہ میں شہید ہونیوالی طالبات اسی راستے کی مسافرہ بن گئیں جس راستے پر چلتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو نے جان دی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے مذمت کی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن اور لیاقت بلوچ کا شیرگڑھ میں جنازے میں بم دھماکے پر اظہار مذمت
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شیر گڑھ جنازے میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنازے میں بم دھماکہ کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے نو منتخب ایم پی اے عمران مہمند سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

Share this:
Tags:
districts fazal karim Gujranwala pakistan terror اضلاع پاکستان دہشتگردی فضل کریم گوجرانوالہ
Previous Post گجرات کی خبریں 18.06.2013
Next Post بھمبر کی خبریں 18.06.2013

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close