Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 21.06.2013

June 22, 2013 0 1 min read

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں کے پیدا کردہ مسائل کا ملبہ صاف کرنے میں وقت لگے گا
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتوں کے پیدا کردہ مسائل کا ملبہ صاف کرنے میں وقت لگے گا، مسائل حل کرنے کے لئے جس قیادت کی ضرورت تھی قوم نے اسے منتخب کرا دیا، انشاء اللہ آنے والے دنوں میں قوم خوشخبریاں سنے گی، وزیراعظم میاں نواز شریف کا بحرانوں اور مشکلات کے خلاف آہنی عزم قوم کیلئے حوصلے اور امید کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانپورہ میں کارکنوں اور معززین حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی شخصیت تعمیر و ترقی سے عبارت ہے،چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں انہیں مہارت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک عوام کا استحصال کرنے والوں کو تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف کی زیر قیادت اپنے اہداف حاصل کر لے گی۔ تقریب سے بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاسی رہنما و پی پی 94 سے امیدوار بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ چند شرپسند سرکاری ملازمین کو بہکانے میں مصروف ہیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سیاسی رہنما و پی پی 94 سے امیدوار بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ چند شرپسند سرکاری ملازمین کو بہکانے میں مصروف ہیں، ملکی حالات احتجاج اور ہڑتالوں کی اجازت نہیں دیتے، پنجاب حکومت کا پیش کردہ بجٹ مشکل ترین حالات میں مثالی بجٹ ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سے صنعتیں چلیں گی تو بے روزگاری کے خاتمہ سے خوشحال معاشرے کا قیام عمل میں آئے ۔بیرسٹر عادل سلیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت جنگی بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے میں مگن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) سے جو امیدیں وابستہ کی ہیں انشاء اللہ وہ پوری ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سٹی صدر راشدہ پروین کی جانب سے لیاقت بھٹی کی رہائشگاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقادکیا گیا
ٰگوجرانوالہ( جی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سٹی صدر راشدہ پروین کی جانب سے لیاقت بھٹی کی رہائشگاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سٹی صدر خواتین ونگ راشدہ پروین، سینئر ڈسٹرکٹ نائب صدر عذرا پروین، نائب صدر سٹی راحت فردوس، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری یاسمین، سٹی جنرل سیکریٹری پروین جمیل، فنانس سیکریٹری زبیدہ بیگم، نور فاطمہ، منور بیگم، شفقت بی بی، زیتون بیگم سمیت پارٹی عہدیداروں اوردیگر خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی پی خواتین ونگ کی جانب سے اپنی شہید قائد کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی راہنمائوں کی جانب سے شہید قائد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسمبلی کے فلورپر ممتازقادری کی حمایت کرنیوالوں کے مشکورہیں۔علامہ غفران سیالوی
راولپنڈی،اسلام آباد( جی پی آئی) پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈکے چیئرمین اورممتازاسلامی سکالرابوالبیان علامہ غفران محمودسیالوی نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلورپر ممتازقادری کی حمایت کرنیوالوں کے مشکورہیں۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مجاہد علی کی طرف سے ممتازقادری کی رہائی کامطالبہ پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتاہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے مجاہد علی کے مطالبے کو ذاتی سوچ اورپارٹی پالیسی کیخلاف قراردیناافسوسناک ہے۔اراکین قومی اسمبلی نفیسہ شاہ’ڈاکٹرشیریں مزاری اورڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے ممتاز قادری کو سزادینے کا مطالبہ شریعت اسلامی کے منافی ہے۔گستاخ رسول ۖکا قتل رائیگاں جاتاہے’شریعت اس پر کوئی حد’ قصاص یاہرجانہ طلب نہیں کرتی۔ ممتازحسین قادری نے توہین رسالتۖ پرجس ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایمانی غیرت کا تقاضا ہے ‘مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔پاکستان سُنی تحریک صدرپاکستان محمدآصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان میاںمحمد نوازشریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ غازی ممتازحسین قادری کو اسلامی قوانین کے مطابق باعزت بری کیا جائے۔ اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ممتازحسین قادری کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع نہ کرنا عاشقانِ مصطفی کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتلوں کو ڈالر وں کے بدلے میں رہا کروادیا جاتا ہے’رات کی تاریکیوں میںعدلتیں لگائی جا سکتی ہیں تو ممتاز قادری کو کیوں رہانہیں جا سکتا؟ہائی کورٹ ممتازقادری کی سزائے موت کالعدم قراردے کرممتاز قادری کوانہیں باعزت بری کرے۔سیکولرازم کے پیروکارملکی اسلامی شناخت اوردینی اقدار ختم کرکے مادرپدرآزادمعاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں لیکن انھیں ہرمحاذ پرناکامی کامنہ دیکھناپڑے گا۔جب تک ملک میں ممتازحسین قادری جیسے عشاقان رسول ۖ موجود ہیں’ گستاخوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ نے بجٹ کے حوالے سے کٹوتی کی تحریکیں جمع کروادیں
لاہو ر(جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے پارلیمانی لیڈر مونس الہٰی کی ہدایت پر ایجوکیشن ،پولیس،صحت ،ایریگیشن ، زراعت اور فوڈ سے متعلق کٹوتی کی تحریکیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں ہیں۔ ق لیگ کے رکن اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کہا کہ مطالبات زر کی منظوری کے حوالے سے پنجاب حکومت”واک اوور”کا خیال ذہن سے نکال دے، ایک ایک مطالبات زر پر حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا اور انہیں ایوان کو مطمین کرنا ہوگا ۔پارلیمانی میٹنگ میںسردار وقاص حسن موکل، سردار آصف نکئی، ڈاکٹر محمد افضل، احمد شاہ کھگہ، ثمینہ خاور حیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ اگر کوئی اپنی قیادت کا احترام چاہتا ہے تو اسے ہماری قیادت کا احترام کرنا ہوگا، ن لیگ کے کچھ” وفادار “کابینہ میں شمولیت نہ ہونے کے دکھ میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر پارلیمانی لب و لہجہ استعمال کیا گیا تو اینٹ کا جواب پتھر آئے گا۔ پنجاب کی بھاری بھرکم حکومت ہیوی مینڈیٹ کے نشہ سے باہر نکلے اور کورم پورا رکھنے کی کوشش کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نیو رائیونڈ سٹی کی رہائشی لڑکی پر تیزاب پھینک کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نیو رائیونڈ سٹی کی رہائشی لڑکی صائمہ پر تیزاب پھینک کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ـوزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائےـانہوں نے کہاکہ مقتولہ کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گاـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈینگی کے خلاف سپرے کاآغاز
لاہور(جی پی آئی)لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے زیر انتظام علاقوں میں ڈینگی مار سپرے شروع کر دیاہے۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر لاہور بورڈ ڈاکٹر صائمہ شاہ نے ڈینگی سے بچائو کے لئے سپرے مہم کا افتتاح کیا۔ کنٹونمنٹ بورڈنے لاہور کینٹ کے مختلف علاقوں میں عوام کی آگاہی کیلئے پمفلٹس تقسیم کروائے۔ ڈاکٹر صائمہ شاہ نے نادر آباد، عارف آباد، بستی چراغ شاہ اور علی پارک( ایکسٹینشن) مناظر علی سٹریٹ، بیدیاں روڈ لاہور کینٹ کا دورہ کیا اور پانی کے جوہڑوں اور تالابوں پر ڈینگی کے مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے کے کام کی نگرانی کی اور سنیٹیشن انسپیکٹر خالد محمود خالد کو ڈینگی کے خلاف سپرے مہم پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع
پرموجود علاقہ معززین اور ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدران عمران کیانی جنرل سیکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، فیصل بشیر سمرا صدر یوتھ ویلفیئر کونسل نے ڈینگی کے خلاف سپرے مہم کا بروقت آغاز کرنے پر کنٹونمنٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کی وجہ سے ملک میں جمہوری روایت پروان چڑھی ہیں
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کی وجہ سے ملک میں جمہوری روایت پروان چڑھی ہیں ایک جمہوری حکومت کا دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کرنا شہید بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ اس وقت آئی جب اقتدار کی جمہوری منتقلی ہوئی، محترمہ بے نظیر بھٹو دوراندیش لیڈر تھیں، ملک کی دو مرتبہ اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ہمیں ان کے اصولوں کے لئے جدوجہد کرنی ہے انہوں نے بحالی جمہوریت کی جدوجہد اور انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کی کوششیں کیں ملک میں انہیں کی کوشش کا تسلسل ہے کہ آج ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہیں جمہوری روایات کے لئے محترمہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کی وجہ سے ملک میں جمہوری روایت پروان چڑھی ہیں
لاہور(جی پی آئی) بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی مطالبہ ایک رکن اسمبلی کا ہی نہیں پوری( انسانیت )کی آوز ہے۔ غازی ممتاز حسین قادری بے گناہ ہیں سابق حکومت کی طرح غازی ممتاز حسین قادری کو جیل میں رکھنا موجودہ حکومت کیلئے وبال بن جائے گا۔ان
خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں مجاہد علی خان کی طرف غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا مجاہد علی خان کا بیان ملّی غیرت کا عکاّسی اور عوامی جذبوں کا ترجمان ہے باقی ارکان اسمبلی کو بھی اس مطالبہ کی حمایت کرکے عوامی نمائدنگی کا حق ادا کرنا چاہیے ۔غازی ممتاز حسین قادری کے کردار سے بین الاقوامی سطح پر گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی ہوئی ہے چنانچہ وہ ملّت کے ہیرو ہیں اور غازی علم الدین کے کردار کو زندہ کرنے والے ہیں ۔انہوں نے ممتاز حسین قادری کے خلاف نفسیہ شاہ کے ریمارکس پر شدید ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیان مغربی سوچ کا آئنہ دار ہے ان کے بیان سے کروڑو ں عاشقانِ رسول صلی اللہ عیلہ وسلم کے دِلوںکو ٹھیس پہنچی ہے چنانچہ وہ فوراً اپنا بیان واپس لیں ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کی تحریک جو ہم نے جاری کر رکھی ہے کومنظّم کیا جارہا ہے انکی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کوپٹواری و تھانہ کلچر کی تبدیلی
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کوپٹواری و تھانہ کلچر کی تبدیلی، کرپشن اور بجلی کے بحران کے خاتمے کا مینڈیٹ دیاہے۔ مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور ان کی طرف سے دیئے گئے تاریخی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی، ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی، مسلم لیگ ن اقتدار کی طاقت کمزوروں کو انصاف، بیوائوں اور یتیموں کو حق دلانے، انصاف کا بول بالا اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے لئے استعمال کے گی، ملک و قوم کو درپیش توانائی کے بحران نے قومی معیشت، صنعت، زراعت، تعلیم، صحت سمیت سماجی ترقی کے دیگر شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی بحران کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین
ترجیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا نیو رائیونڈ سٹی کی رہائشی لڑکی پر تیزاب پھینک کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نیو رائیونڈ سٹی کی رہائشی لڑکی صائمہ پر تیزاب پھینک کر ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائےـانہوں نے کہاکہ مقتولہ کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گاـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محترمہ شہید کی سالگرہ ان دنوں میں منا رہے ہیں
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محترمہ شہید کی سالگرہ ان دنوں میں منا رہے ہیں جب ایک منتخب حکومت نے دوسری منتخب حکومت کو پرامن اقتدار کی منتقلی کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے اپنے سخت ترین تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے جس سے عوام کے خواب سچے ثابت ہوئے۔ محترمہ کی زندگی آمریت، انتہا پسندی، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد تھی، محترمہ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دینگے،جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تاثر پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ عوام کی فکر صرف عدلیہ کو ہے حکومت کو نہیں : پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ یہ تاثر پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ عوام کی فکر صرف عدلیہ کو ہے حکومت کو نہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عدلیہ کا ایکشن اور فیصلہ درست ہے۔جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی حالات کی خرابی کو بنیاد بنا کر غریبوں پر مزید بوجھ ڈالنا ناانصافی ہے۔ وزیر خزانہ کو جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز واپس لے لینی چاہیے۔ دہشت گردی مہنگائی سے بھی بڑا طوفا ن ہے ، اسکے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ ہم سب کو بہا کر لے جائے گا۔ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔ افغان طالبان کے ساتھ ساتھ پاکستانی طالبان سے بھی مذاکرات کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یوایس اے ایڈ کے اشتہار چل رہے ہیں اور دوسری طرف امریکہ ڈرون حملوں میں پاکستانیوں کا قتل عام کررہا ہے۔ ہمیں اپنے شہریوں کے خون کی قیمت پر امداد قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی بالواسطہ افغانستان پر غیر ملکی افواج کے تسلط کا شاخسانہ ہے۔ افغانستان میں امن ہو گا تو ہمارے قبائلی علاقوں میں بھی امن و سکون ہو گا۔ اسی طرح بلوچستان میں بھی باغیوں کو افغانستان اور بھارت سے جو مدد مل رہی ہے، اس میں کمی واقع ہو گی۔ طالبان امریکہ مذاکرات سے پاکستان کے گہرے مفادات وابستہ ہیں۔انہوں نے پشاور کے ایک مدرسہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومتی نمائندے شاہدرہ یو سی نین سکھ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں’میاں نصیر آرائیں
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر میاں نصیر آرائیں نے کہا ہے کہ 5 سال کے بعد بھی شاہدرہ یو سی نین سکھ کی گلیوں سے گندے پانی اور جوہڑ
ختم نہیں کئے جا سکے جس کی وجہ سے علاقہ کے ہزاروں نفوس بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ ن لیگ کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے موقع پر یو سی نین سکھ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر سب سے پہلے یو سی نین سکھ میں سیوریج اور صاف پانی کا مسئلہ حل کرینگے اور ن لیگ کے نمائندوں نے علاقہ کے عوام کو یہ مسائل ایک ہفتہ کے اندر اندر حل کرنے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر مسائل حل کرنا دور کی بات ن لیگ کے نمائندے ملک ریاض اور خواجہ عمران نذیر یہاں کے لوگوں کا حال پوچھنے بھی نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر سیوریج اور یہ گندے پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو یو سی نین سکھ کے عوام وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں ہو گا وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ حکومتی نمائندے یہاں کے عوام کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کی ہدایت پر شعبہ بحالی اراضی کے دفتر میں آگہی ورکشاپ برائے انسداد ڈینگی کا انعقاد کیا گیا
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کی ہدایت پر شعبہ بحالی اراضی کے دفتر میں آگہی ورکشاپ برائے انسداد ڈینگی کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ آبپاشی، پیڈا اور واپڈا کے افسران و عملے نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد حاضرین کو ڈینگی مچھر سے بچائو کی تدابیر اور انسداد ڈینگی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ بحالی اراضی کے ڈائریکٹر رانا محمد اقبال نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے ڈینگی کے بارے میں کسانوں کی مسلسل راہنمائی کی جا رہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے عملے نے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شب و روز محنت کر کے عوام کو ڈینگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کی مدد سے ڈینگی کو صرف 15% تک کنڑول کیا جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈینگی مچھر طلوع اور غروب آفتاب کے اوقات میں حملہ کرتاہے لہذا ان اوقات میں خصوصی احتیاط برتنی چاہئے۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ مچھروں سے بچائو کے لئے استعمال ہونے والی کوائل کو سونے پہلے بند کر دیا جائے تاکہ اس کے انسانی صحت پر کم سے کم اثرات مرتب ہوں۔رانا محمد اقبال نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں حکومت پنجاب کی سفارش کردہ اینٹی ڈینگی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جاتاہے جس کی وجہ سے ملازمین و عملہ میں رواں برس کوئی بھی ڈینگی کا مریض سامنے نہیں آیا۔ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ماہر حشرات ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈینگی کا مرض 1994میں دیکھنے میں آیا تاہم دنیا میں ڈینگی صدیوںسے موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کا لاروا تین سے چاردن پانی مسلسل کھڑا رہنے سے پیدا ہو سکتاہے جبکہ ایک ہفتے کے اندر ڈینگی مچھر جوان ہو جاتاہے۔ انہوں نے تمام حاضرین سے گزارش کی کہ وہ ڈینگی کے بارے میں معلومات حاصل کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کو ڈینگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس موقع پر محکمہ انہوں نے کسان برادری کو انسداد ڈینگی کی معلومات پہنچانے میں محکمہ آبپاشی کے کردار کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف کی معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہاکہ عبدالستار ایدھی پاکستان کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اوران کی سماجی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ میری دعا ہے کہ اﷲ تعالی عبدالستار ایدھی کو جلدصحت یابی عطاء فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی بحران : عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھا جائے : شہباز شریف
لاہور (جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیاہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پہلے دن سے جنگی بنیادوں پر مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور انشاء اللہ عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ بلاشبہ قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، ہمیں وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھنا ہے اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے درست سمت میں تیزتر اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ وہ ماڈل ٹائون میں صوبے میں توانائی بحران میں کمی لانے اور مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبے شروع کرنے کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر توانائی چوہدری شیر علی خان،وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید،معاون خصوصی محمد ارشد جٹ، مشیران عزم الحق، ڈاکٹر اعجاز نبی ، چیف سیکرٹری،ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بحران حل کرنا بہت بڑا چیلنج ہے اورہم نے اس چیلنج کو موقع میں بدلناہے اور اس ضمن میں ہم بحیثیت قوم ایک لمحہ ضائع کرنے کے بھی متحمل نہیں ہوسکتے۔ توانائی بحران کے حل کے لئے قابل عمل منصوبے پیش کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کی جائیں۔ کوئلے، بائیو ماس، بائیو گیس، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے تیز رفتاری سے آگے بڑھا جائے۔ مختصرالمدت، وسط مدتی اورطویل المدت منصوبوں پر فوکسڈ اپروچ کے ساتھ کام ہونا چاہئیے۔ توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے نظام کو سٹریم لائن کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام، صنعتکاروں اور کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس ضمن میں فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ مجھے صرف کام اور نتائج چاہئیں۔ سرمایہ کاروں کو توانائی کے منصوبے لگانے کی ترغیب دینے کے لئے فرسودہ نظام بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں لگائے گئے سولر نظام کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے انرجی کے بارے میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کی جانب سے طویل اور غیر متعلقہ بریفنگ دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 7روز کے اندر قابل عمل منصوبوں کے حوالے سے حتمی سفارشات طلب کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں پہلی جماعت سے انگریزی تعلیم کو لازمی قرار دینا بچوں پر بہت بڑا ظلم ہے :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ پنجاب میں پہلی جماعت سے انگریزی تعلیم کو لازمی قرار دینا بچوں پر بہت بڑا ظلم ہے جس کی مثال کسی بھی ملک میں نہیں ملتی۔ اکثر ممالک میں مادری یا قومی زبان ہی میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ انگریزی کو بطور مضمون پڑھانے پر ہمیں اعتراض نہیں ، اسے لازمی قرار دینے سے نہ صرف بچوں بلکہ دیہاتوں میں اساتذہ کے لیے بھی مشکلات پیدا ہورہی ہیں ۔ ایوب خان کے دور حکومت میں حمود الرحمن کمیشن نے بھی پرائمری تک مادری زبان میں تعلیم دینے کی سفارشات کی تھیں جس پر عمل نہیں ہوسکا ۔ صوبائی حکومت آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں سے امداد حاصل کرنے کے لیے آئندہ آنے والی نسلوں کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہے ۔ پنجاب حکومت انگریزی کی بجائے ارد و کو ذریعہ تعلیم بنائے ۔ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کے خلاف بڑی عوامی تحریک اٹھائیں گے ۔ انہوں نے یہ بات جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید منورحسن نے کہاہے کہ حکمران عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم نہیں کر سکتے تو اسے مزید نہ بڑھائیں ۔ بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی بجائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر ٹیکس مزید بڑھا دیئے گئے ہیں ۔ حکمران اپنے شاہانہ اخراجات اور اللے تللے چھوڑ کر سادگی اختیار کریں تو غربت اور مہنگائی کا بوجھ کم کیا جاسکتاہے ۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضوں کے حصول کے لیے ان کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ حکومت سابقہ حکومت کے پانچ سالہ ظلم و جبر کے دور کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں ہونے والی 15 سے 20 فیصد مہنگائی نے عوام کے اندر جھنجھلاہٹ اور اشتعال پیدا کیاہے ۔ سید منور حسن نے کہاکہ حکومت نے انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی اپنے پہلے آٹھ دنوں ہی میں دھجیاں اڑا دی ہیں ۔ کاسۂ گدائی توڑنے ، قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کے چنگل سے چھڑانے اور قرضوں کی معیشت سے نجات دلانے کے دعوے کرنے والوں نے آتے ہی کشکو ل پکڑ کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور قرض کی ادائیگی کے لیے مزید قرض حاصل کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں دوبار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیا گیا۔سید منور حسن نے کہاکہ عوام حکمرانوں کو ان کا منشور یاد دلائیں اور انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد پر مجبور کریں ۔ حکمران کہتے ہیں کہ” ابھی ہمیں جمعہ جمعہ آٹھ دن اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں اور ابھی سے منشور پر عمل نہ کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں ”۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ منشور پر عمل نہیں کر سکتے تو اس کے خلا ف بھی نہ چلیں اور عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو ان پر نمک پاشی بھی نہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پشاور میں حسینی مدرسے پرخود کش حملے کی مذمت
لاہور (جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پشاور میں حسینی مدرسے پرخود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے
کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمیعت علماء پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی میانمارکے مسلمانوں کے قتل عام کیی
اولپنڈی(جی پی آئی)جمیعت علماء پاکستان کی مرکزی قیادت کی کال پر پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی میانمارکے مسلمانوں کے قتل عام کیی یوم احتجاج میایا گیا۔جمیعت کے ضلعی صدر حافظ محمدحسین،قاری کامران اختر صدیقی،قاری بشیر اعون،علامہ رمضان پروانہ،مفتی مختار علی رضوی نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطا کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسلمانوں پر کئے جانیوالے مظالم کی بھرپور مذمت کی۔انہوں کہا کہ مسلم کشی کے اس سلسلے پر اقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے۔دریں جامعہ مسجدفاروقیہ مہریہ فیض آباد میں پیر زادہ نثار رالمصطفی باغدروی نے جمعہ کے اجتماع سیخطا کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں۔اگر عالم کفر اپنی سازشوں سے باز نہیں آتا تو مسلم حکمرانوںکو متحد ہو کر اپنا لائحہ علم طیکرنا چاہیے۔اس موقعہ پر جمیت علما پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سکرٹری اطلاعات نے قرارداد پیش کی پاکستانی پارلیمنٹ کو ان مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،۔قرارداد میں قومی اسمبلی کے رکن مجاہدعلی کی طرف سے غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے آواز بلندکرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینی درسگاہ النعیمیہ انٹرنیشنل قرات اکیڈمی گلی نمبر3 صادق آبادراولپنڈی کا اہم اجلاس زیر صدارت قاری علی اکبر نعیمی منعقد ہوا
راولپنڈی(جی پی آئی) دینی درسگاہ النعیمیہ انٹرنیشنل قرات اکیڈمی گلی نمبر3 صادق آبادراولپنڈی کا اہم اجلاس زیر صدارت قاری علی اکبر نعیمی منعقد ہوا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ شب برات کی بابرکت ساعتوں میںالنعیمیہ انٹرنیشنل قرات اکیڈمی کا سالانہ جلسہ دستارفضیلت وتقسیم انعامات24 جون بروز پیر بعد نماز عشاء النعیمیہ انٹرنیشنل قرات اکیڈمی گلی نمبر 3 صادق آبادراولپنڈی میں ہو گا۔جس سے مولانا بشیر احمد سیالوی(ملکوال)پیر ولایت علی شاہ (پاکپتن شریف)پیر ندیم سلطان سجادہ نشین سلطان باہو شریف،پیر عید گاہ شریف اور پیر سرکار جی ودیگر علماء ومشائخ شرکت کریںگے

Share this:
Tags:
clean districts Nawaz Sharif اضلاع صاف گوجرانوالہ مسلم لیگ ن نواز شریف
Syrian rebels
Previous Post سی آئی اے شامی باغیوں کو خفیہ جنگی تربیت فراہم کر رہی ہے
Next Post چوہدری عدالت خان پر قائم جھوٹے من گھڑت ، بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close