Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 28.05.2013

May 28, 2013April 21, 2014 0 1 min read

آنے والی حکومت اداروں کی اور کرپٹ اشخاص کا کڑا احتساب کرے گی :سلیم سیف اللہ خان
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ)ن( کے سینئیر رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ اسلام اور جمہوریت کی بنیاد احتساب ہے اور میں امید رکھتا ہوںکہ آنے والی حکومت اداروں کی اور کرپٹ اشخاص کا کڑ احتساب کرے گی اور جنہوں نے قومی دولت لوٹی ہے ان سے لوٹی ہوئی رقم لیکر واپس خزانے میں جمع کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب بڑے مسائل لوڈشیڈنگ اور کرپشن ہیں جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں اورپاکستان کے 70فیصد صنعت کار بیرونی ممالک اپنے کارخانے منتقل کر رہے ہیںاور بیرو زگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم نے پانچ سال تک قربانی دی مگر چہروں کے سوا کچھ بھی نہیں بدلا۔علامہ اشفاق صابری
راولپنڈی،اسلام آباد( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنماعلامہ اشفاق احمدصابری نے کہا ہے کہ قوم نے پانچ سال تک قربانی دی مگر چہروں کے سوا کچھ بھی نہیں بدلا۔نئے حکمران بھی امریکی غلامی کا پٹہ گلے میں ڈالے حلف لیں گے۔ نام نہاد سیاسی وڈیروں نے ملک و قوم کوجمہوریت کے نام پر یر غما ل بنا رکھا ہے۔نئے حکمرانوں کواپنے پُرانے ساتھیوں کاانجام ہرگزنہیں بھولناچاہیے۔بجلی ،گیس کا بحران جلد حل نہ کیا گیا تو عوام اقتدارچھیننے میں بھی دیرنہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم میں صفائی محض (ن) لیگ کی حکومت میں شمو لیت کیلئے ڈرامہ ہے۔قوم دیکھے گی کہ بہت جلد (ن)لیگ اور ایم کیو ایم اپنے ذاتی مفادات کیلئے ایک دوسر ے کے گناہوں کو معاف کر دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ اشفاق صابری نے کہا کہ گجرات میں بچوں کی ہلاکت حادثہ نہیں بلکہ صریح قتل ہے۔ نااہل ڈرائیوروں کولائسینس جاری کر نیوالے، روٹ جاری کرنیوالے اور گاڑیوں کی چیکنگ میں غفلت برتنے والے سب معصوم بچوں کے قتل عام کے ذمہ دارہیں۔اس اندوہناگ واقعہ کی ذمہ داری صرف ڈرائیور پر نہیں ڈالی جا سکتی بلکہ مذکورہ تمام محکموں کے افسران کاکڑا احتساب کرناہوگاوگرنہ گجرات جیسے سانحات ہو تے رہیں گے۔عجیب بات یہ ہے کہ اس سے قبل کلر کہار میں بھی ایک حادثہ ہو ا جس میں کئی بچے جان بحق ہوئے لیکن میڈیا بیانات کے بعد اب بات ختم ہو چکی ہے مگر یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا۔قوم اس سوال کے جواب کی منتظرہے۔علامہ گلفرازاحمدستی، علامہ علامہ دائودعالم رضوی،مفتی سعیداحمدنقشبندی،علامہ عبدالرزاق تبسم نے اپنے خطابات میںحکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اورانسانی جانوں کے تحفظ کیلئے معاشرے میں قوانین کی پاسداری اور احترام کی روِش کو فروغ دینے کیلئے اقداما ت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے معاشرے میںشعور پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔اس موقع پر شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی اور غم زدہ خاندانوں کیلئے صبر عظیم کی خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کے ساتھ اصل ایشوز کشمیر اور پانی پر بامقصد مذاکرات ہونے چاہئیں: چودھری شجاعت حسین
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے خطے میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت میں اچھے تعلقات اور مذاکرات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے اصل متنازعہ ایشوز باالخصوص کشمیر اور پانی پر بات چیت ہونی چاہئے تاکہ ان کے حل کی جانب پیشرفت کے ساتھ دیگر مسائل کاا زالہ بھی ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے ممتاز دانشور، کالم نویس اور کونسل برائے امور خارجہ ہندوستان کے سربراہ ڈاکٹر وی پی ویدک سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ویدک نے بتایا کہ ہندوستان کی سیاسی قیادت پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور پاکستان میں نومنتخب قیادت کے حوالے سے پر امید ہے کہ وہ خطہ کے مسائل خصوصاً پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور مذاکرات کیلئے پیشرفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی سمجھتے ہیں کہ کشمیر اور پانی سمیت تمام ایشوز پر بات چیت ہونی چاہئے تاکہ معاملات آگے چل سکیں۔ بھارت کے سیاسی حالات کے بارے میں استفسار پر انہوں نے بتایا کہ آج کل بھارتی حکومت بھی مشکلات سے دوچار ہے لیکن پھر بھی وہ پاکستان سے بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کو تیار ہے اس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سنجیدہ مسائل حل ہو گئے تو دیگر ایشوز پر ازخود پیشرفت شروع ہو جائے گی، میں ہمیشہ مذاکرات کے حق میں رہا ہوں لیکن یہ بامقصد ہونے چاہئیں اور اصل ایشوز کو ساتھ لے کر چلنے چاہئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی کو سازش کے ذریعے الیکشن سے دور رکھ کر دہشت گردوں کو مضبوط کیا گیا :پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو سازش کے ذریعے الیکشن سے دور رکھ کر دہشت گردوں کو مضبوط کیا گیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتہا پسند قوتوں نے ملک کی تمام لیبرل سوچ رکھنے والی پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکے رکھا جبکہ انتہا پسند سوچ رکھنے والی جماعتیں بلا کسی خوف و خطر عوام میں اپنی انتخابی مہم چلاتی رہیں، پیپلز پارٹی نے اپنے ورکروں اور لیڈروں کی جانوں کو بچایا اور خود شکست کو قبول کیا اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے اور ایک بار پھر کم بیک کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں15روپے فی کلو کا اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ظالمانہ اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر180اور کمرشل720روپے مہنگائی ہوگیا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ نگراں حکمرانوں کے ایجنڈے میں عوام کو ریلیف نہیںظلم و ستم کا اضافہ کرنا شامل ہے۔پاکستان در حقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 18کروڑ عوام کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔میرٹ کے خلاف تقرریاں کی گئیں جن سے اقرباء پروری کو فروغ ملا اور منافع بخش اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو منافع بخش ہو۔نئی حکومت آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم ہائوس اور ایوان صدر کے اخراجات میں کمی کرے۔سابق حکمرانوں کے اللوں تللوں کے باعث2600ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ہوگا۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر سطح پر عوام اور ملک کی بھلائی کی بات کی ہے اور انشاء اللہ کرتی رہے گی۔پنجاب کے10کروڑ عوام لاقانونیت کا شکار ہیں۔روایتی تھانہ کلچر نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے ہی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔نئی حکومت کا لاباغ ڈیم کی تعمیر کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے اورملک و قوم کے مفادات کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ میں سفیر کی حیثیت سے نہیں جارہا،امید ہے عوام کے منتخب نمائندے لوڈشیڈنگ سے نمٹیں گے،نجم سیٹھی
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سفیر کی حیثیت سے نہیں جارہے اور نہ ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے اور وہ پہلے بھی اس بات کی تردید کرچکے ہیں۔ میں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انتہائی ایمانداری اور غیرجانبداری سے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے میرانام پاکستان پیپلزپارٹی نے پیش کیا تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس سے اتفاق کیا۔امید ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹیں گے کیونکہ ان کے ایجنڈے میں لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنا سرفہرست ہے ۔وہ آج الحمراء ہال میں دوسری قومی فوٹوگرافک آرٹ نمائش 2013ء کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرپرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شاہد محمود،سیکرٹری اطلاعات امجد حسین، چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہورآرٹس کونسل عطاء الحق قاسمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اورفوٹو گرافرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین اور الیکشن کمیشن نے اعتراف کیاہے کہ سب سے شفاف ، غیرجانبدار اور پرامن عام انتخابات صوبہ پنجاب میں ہوئے ہیں اور اس کے لئے پنجاب کی نگران حکومت نے انتھک کوششیں کیں۔ پنجاب کی نگران حکومت نے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کیا تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی بلا کسی خوف وخطر استعمال کرسکیں۔ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں صرف چار سیکرٹریز کو ان کے عہدے پر برقرار رکھا گیاتھا تاکہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھاجاسکے۔ ان سیکرٹریز میں سیکرٹری داخلہ، خزانہ، صحت اور سکولزایجوکیشن شامل تھے۔ قبل ازیں دوسری قومی فوٹو گرافک آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاکہ فوٹو گرافک انتہائی زبردست فن ہے۔ تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں فوٹو گرافی آرٹ سے سوتیلی ماں کا سلوک کیاگیاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوٹو گرافی آرٹ کو سرکاری سرپرستی میں پروموٹ کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ فوٹوگرافر کیمرہ سے بنی تصویر میں جان ڈالتا ہے اور اس کے لئے پیشہ وارانہ مہارت انتہائی ضروری ہے۔بلاشبہ تصویر ،وقت اور تاریخ کو قید کرلیتی ہے اور ایک اچھی تصویر پوری کہانی بیان کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فوٹوگرافی کے میدان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ہم نے اس ٹیلنٹ کو پروموٹ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومت چند دن کی مہمان ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ فوٹوگرافی آرٹ کے لئے کچھ نہ کچھ کیاجائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے فوٹو گرافک آرٹ سوسائٹی آف پاکستان کے لئے 15لاکھ روپے اورنمائش میں رکھی گئی بہترین تصاویرکے فوٹوگرافرز کے لئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ فوٹوگرافرز میں 10لاکھ روپے کی رقم کی تقسیم صوبائی وزیرسیاحت سلیمہ ہاشمی ، عطاء الحق قاسمی اور سمیع الرحمن پر مشتمل کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا اور باقی رقم سے فوٹوگرافرز کی بنی ہوئی بہترین تصاویر خرید کر بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو بطور تحفہ پیش کی جائیں گی اور ان تصاویر کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور دیگر دفاتر میں لگایاجائے گا۔نگران وزیراعلیٰ نے نمائش میں رکھی بہترین تصاویر کے فوٹو گرافرزمیں انعامات تقسیم کئے۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے الحمراء آرٹ گیلری میں دوسری قومی فوٹو گرافک آرٹ نمائش کا افتتاح کیا اور نمائش دیکھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیگ (ن) کی خارجہ پالیسی میں ہمسایوںکے ساتھ تعلقات کو فروغ اور استحکام کو کلیدی اہمیت حاصل ہے:راناتنویر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خارجہ پالیسی میں ہمسایوںکے ساتھ تعلقات کو فروغ اور استحکام کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ کشیدگی اور دہشت گردی کی موجودہ صورتحال میں خطے کے عوام کی حقیقی ترقی ممکن نہیں اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی چاہئے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو معاشی روابطہ میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ان کے دورحکومت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران عوام کا اہم ترین مسئلہ ہے اس کا حل مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلی ترجیح قوم کو لوڈشیڈنگ کی ذلت سے نجات دلانا ہو گی:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پہلی ترجیح قوم کو لوڈشیڈنگ کی ذلت سے نجات دلانا ہو گی،کیونکہ بجلی کی فراہمی سے ملک میں معیشت مضبوط ہو گی’ چھوٹے تاجروں کا کاروبار بڑھے گا تو عوام میں از خود پیسے کی ریل پیل ہو جائے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے جنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے شدید معاشی مسائل درپیش ہیں۔ اقتصادی مضبوطی ہی پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کرے گی۔ داخلی اور خارجہ پالیسیاں پارلیمنٹ کے ذریعے وجود میں آئیں گی۔ مسلم لیگ ن بیرونی تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی حقوق کے مطابق ہمسایہ ممالک کے ساتھ پانی کے مسئلہ کے حل کو اہمیت اور فوقیت دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔
مولانا عبدالجلیل نقشبندی کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے جمعیت علماء اسلام(س)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالجلیل نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت عالیہ کا 13 سالہ بچی کے اغواء اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
لاہور (جی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے حافظ آباد کے علاقہ میں معصوم بچی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کار وائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق بچی کے والدین نے بتایا کہ انکی بیٹی کو کچھ مشتبہ افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ حالت میں انکے گھر کے سامنے چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں اگر انہوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو وہ انکی بچی کو قتل کر دیں گے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے مشتبہ چار ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر بچی کے لواحقین نے پریس کلب کے سامنے اختجا ج کیا مگر کچھ پولیس آفیسرز کی جانب سے معاملہ کی مکمل انکوائر ی کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔عدالت عالیہ لاہور کے کمپلینٹ سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نے فیصل چوک ،شاہراہ قائد اعظم پر سولر ٹریفک سگنلز کا افتتاح کردیا
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے آج شام فیصل چوک ، شاہراہ قائد اعظم پر سولر ٹریفک سگنلز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے ، ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے فیصل چوک ، شاہراہ قائد اعظم میں سولر ٹریفک سگنلز کے لئے لگائے گئے سولر پینل کے سوئچ روم کا بٹن دبا کر نئے سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاکہ ایک ماہ کی انتہائی قلیل مدت میں سولر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا کام مکمل کیاگیاہے اور اس ضمن میں سپانسرز کا تعاون بھی لائق تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ سولرپینل کی تنصیب سے لوڈشیڈنگ کے دوران بھی ٹریفک اشارے کام کرتے رہیں گے اور ٹریفک کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ٹریفک سگنلز کے لئے ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جوکہ انتہائی کم توانائی استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فیصل چوک ، شاہراہ قائد اعظم کے بعد شہر کے دیگر چار مقامات پر بھی سولر ٹریفک سگنلز لگانے کا کام شروع کیاجاچکا ہے اور صدیق ٹریڈ سینٹر جیل روڈ، وائی جنکشن گارڈن ٹائون، سینٹر پوائنٹ گلبرگ اور فردوس مارکیٹ گلبرگ کے ٹریفک اشاروں کو سولر پینلز پر منتقل کیاجارہاہے۔ ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے نے نگران وزیراعلیٰ کو ٹریفک اشارے سولر پینل پر منتقل کرنے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں15روپے فی کلو کا اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ظالمانہ اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر180اور کمرشل720روپے مہنگائی ہوگیا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ نگراں حکمرانوں کے ایجنڈے میں عوام کو ریلیف نہیںظلم و ستم کا اضافہ کرنا شامل ہے۔پاکستان در حقیقت مسائلستان بن چکا ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 18کروڑ عوام کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔میرٹ کے خلاف تقرریاں کی گئیں جن سے اقرباء پروری کو فروغ ملا اور منافع بخش اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو منافع بخش ہو۔نئی حکومت آئندہ بجٹ میں وزیر اعظم ہائوس اور ایوان صدر کے اخراجات میں کمی کرے۔سابق حکمرانوں کے اللوں تللوں کے باعث2600ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ہوگا۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر سطح پر عوام اور ملک کی بھلائی کی بات کی ہے اور انشاء اللہ کرتی رہے گی۔پنجاب کے10کروڑ عوام لاقانونیت کا شکار ہیں۔روایتی تھانہ کلچر نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے ہی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔نئی حکومت کا لاباغ ڈیم کی تعمیر کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے اورملک و قوم کے مفادات کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا عبدالجلیل نقشبندی کے انتقال پر جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے جمعیت علماء اسلام(س)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالجلیل نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر رخسانہ جبین کی متاثرین سانحہ گجرات سے ملاقات اور اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے گجرات میں اسکول وین کے افسوسناک سانحے سے متاثرہ غم زدہ خاندانوں سے گھرجاکر ملاقات کی اور اس اندہناک سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے لا پرواہی ، عدم احساس ذمہ داری اور غفلت کا شاخسانہ قرار دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اورانسانی جانوں کے تحفظ کے لئے معاشرے میں قوانین کی پاسداری اور احترام کی روش کو فروغ دینے کے لئے اقداما ت کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے معاشرے میںشعور پیدا کرنے کے لئے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر رخسانہ جبین نے شہید بچوں اور انکی استانی کے لئے دعائے مغفرت کی اور غم ذدہ خاندانوں کے لئے اس آزمائش پر صبر عظیم کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران طبقہ ملک میں غریبی ختم کرنے کی بجائے غریبوں کا مذاق اڑاتا ہے:لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکمران طبقہ ملک میں غریبی ختم کرنے کی بجائے غریبوں کا مذاق اڑاتا ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب گھرانوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے ۔ بجلی کے بدترین بحران نے تجارت ، صنعت اور زراعت کا پہیہ جام کر دیاہے ۔ بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتاجارہاہے ۔ نوجوانوں کی بے روزگاری والدین کے لیے روگ بن گیاہے ۔ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اگر حکمرانوں نے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا تو ملک انقلاب، سونامی، تبدیلی کی بجائے سول نافرمانی ، انارکی کا شکار ہو جائے گا ۔ اس وقت ملک بری طرح غربت او ر افلاس کی دلدل میں دھنس رہاہے ۔ عوام کے لیے پہننے کو کپڑے نہیں ۔ طبی نگہداشت کی سہولت نہیں کھانے کو خوراک اور دو وقت کی روٹی نہیں نگران حکومتیں موج میلہ کھیل تماشا کر کے گمنامی کی گہری تاریکی کے انجام سے دوچار ہورہی ہیں او ر آنے والی حکومتوں کے لیے بڑے چیلنج منہ کھولے کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹائون میں شباب ملی این اے 126 کے صدر عامر بٹ کی طرف سے نوجوانوں کے اعزاز میں ناشتہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شباب ملی کے رہنمائوں احمد سلمان بلوچ ، عابد میر ، عامر بٹ ، نبیل بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جون 2013 ء نئے بجٹ کا مہینہ ہے اور نئی حکومت کی آزمائش کا مرحلہ شروع ہورہاہے ۔ اس وقت نئی حکومت کے لیے کام کرنے ، عوام کو ریلیف دینے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں حکومت ترجیحات مقرر کرتے ہوئے عوامی ضرورتوں کو نظر انداز نہ کرے ۔ لیاقت بلوچ نے تجویز کیا کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں تیس فیصد کمی کر کے وسائل عوام پر خصوصاً نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیے جائیں ۔ توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں ۔ بجلی گیس کے بحران پر قابو پاکر معیشت کا پہیہ چلایا جائے تاکہ لوگوں کو روزی اور روزگار ملے ۔ کرپشن ، بدامنی اور مفاد پرستی کا کلچر ختم کر کے پاکستان کو بدنامی کی دلدل سے نکالا جائے ۔ عوام کے جان و مال عزت کا تحفظ کیا جائے ۔ ملک میں دہشت گردی ، تخریب کاری کی روک تھام کے لیے چودہ سال سے امریکی تسلط قبول کرنے کی غلط پالیسی تبدیل کی جائے ۔ نوازشریف حکومت کراچی حیدر آباد میں جعلی ٹھپہ اور گن پوائنٹ پر بوگس انتخابات منسوخ کر کے کراچی حیدر آباد کے عوام کو شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا تحفہ دیں۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے گجرات میں ویگن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی اوران سے اظہار ہمدردی اور دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر سیداحسان اللہ شاہ اور کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے کے اصل ذمہ دارحکومت ، ضلعی انتظامیہ اور سرکاری ادارے ہیں ۔ ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں قانون ضابطے کی عملداری نہیں ہے سرکاری اداروں کے اہلکار رشوت لے کر ان فٹ گاڑیوں کو فٹ قرار دے دیتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کا غم اپنا غم سمجھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف، شہباز شریف سانحہ گجرات کو سرد خانے کی نظر نہ ہونے دیں: وقار احمد میاں
لاہور، (جی پی آئی) انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں نے گجرات سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویگن ڈرائیور سمیت اس سانحہ کے تمام ذمہ داروں کے خلاف انتہائی سخت ایکشن عمل میں لائے، سانحے میں انیس معصوم بچوں اور ایک ٹیچر کی شہادت پر صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ ساری قوم سوگوار اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے۔ وہ بادامی باغ میں ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں بادامی باغ اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں نے شرکت کی۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ ویگن ڈرائیور اور گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والے اداروں کی بے حسی کی بدولت 19کمسن اور ایک ٹیچر شہید ہوگئے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ مہذب ممالک میں شہریوں، بالخصوص سکول جانے والے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں حکمرانوں کو اپنے ہی پروٹوکول سے فرصت نہیں وہ کسی اور کی حفاظت کیا خاک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھر سے سکول لیجانے والی ویگنوں اور رکشوں کے مالکان نے ننھے ننھے معصوم بچوں کو جانوروں کی طرح ٹھونس رکھا ہوتا ہے لیکن اس غیرانسانی فعل کا کوئی نوٹس لینا گوارا نہیں کرتا۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ سڑکوں پر لاکھوں ایسی خطرناک بسیں، ویگنیں ، رکشے اور دیگر گاڑیاں چل رہی ہیں جن کی حالت مخدوش ہے لیکن متعلقہ محکموں نے یا تو انہیں کبھی چیک ہی نہیں کیا یا پھر رشوت لیکر انہیں فٹنس کے سرٹیفیکیٹ جاری کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کلرکہار میں بھی ایک انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں بچے شہید ہوئے لیکن وہ سانحہ بھی روایتی بے حسی کی نظر ہوگیا۔ انجمن تاجران آٹوپارٹس کے صدر نے پاکستان کے نئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آنے والے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ بیوروکریسی کو سانحہ گجرات سرد خانے میں ڈالنے کی اجازت ہرگز نہ دیں بلکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انتہائی سخت سزا دیںاور آئندہ ایسے سانحات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ کوئی معصوم جان ضائع نہ ہو۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترقی یافتہ ماہرین سے رہنمائی لی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محتسب کو درخواست دینے کیلئے سٹامپ پیپر کی کوئی ضرورت نہیں ،سادہ کاغذ پر درخواست دی جاسکتی ہے :محتسب پنجاب
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمود نے کہا ہے کہ محتسب آفس میں شکایات کے جلد ازالے کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کردیاگیا ہے اور ابتدائی طور پر ہر درخواست پر کمپیوٹرائزڈ ٹریکنک نمبر کا اندراج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شکایت کنندگان کی سہولت کیلئے شکایات درج کرانے کا طریقہ کار انتہائی آسان اورسادہ بنا دیا گیا ہے اور اب کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈرکھنے والا کوئی بھی شخص سادہ کاغذ پر اپنی شکایت محتسب پنجاب کے آفس درج یا ارسال کرسکتا ہے ۔محتسب آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محتسب پنجاب جاوید محمود نے کہا کہ شکایات درج کرانے اور اورشکایت کنندہ کو متعلقہ شکایت کے پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کیلئے پیچیدگیاں ختم کرکے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اوراب محتسب آفس میں کسی قسم کی شکایت درج کرانے یا ارسال کرنے کیلئے کسی قسم کے سٹامپ پیپر پر بیان حلفی اور اس کی اوتھ کمشنر سے تصدیق کی ضرورت نہیں ۔محتسب آفس کی طرف سے شکایت کنندہ کو فون کے ذریعے اس کی درخواست کی وصولی اور اس کے کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نمبر کے بارے میں اطلاع دینے کا طریقہ کار شروع کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی خسرہ سے بچائو کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت
لاہور(جی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے صوبہ بھر میں خسرہ سے بچائو کیلئے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے، متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ہسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 0800-99000 کو پوری طرح فعال بنایا گیا ہے۔ شہری خسرہ سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن پر رابطہ رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن نے جماعت اسلامی کی مجلس شورٰی کا اجلاس 30مئی کو منصورہ میں طلب کر لیا
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت ا سلامی پاکستان سید منورحسن نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کا 2 روزہ اجلاس 30 مئی کو منصورہ میں طلب کر لیاہے ۔ اجلاس میں حالیہ انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ گجرات سے ہر آنکھ اشکبار ہے:چوہدری خالد لطیف

گوجرانوالہ(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار کے سابق سیکرٹری چوہدری خالد لطیف نے کہا ہے کہ سانحہ گجرات سے ہر آنکھ اشکبار ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو بچاتے ہوئے جام شہادت حاصل کرنے والی ٹیچر کا جذبہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ شہید ٹیچر کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت انہیں خصوصی اعزاز سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 85تولے زیور، ڈیرہ لاکھ نقدی ، پرائزبانڈو دیگر سامان لوٹ کر فرار
گوجرانوالہ(جی پی آئی)تین ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 85تولے زیور، ڈیڑھ لاکھ نقدی ، ساڑھے سات لاکھ کے پرائز بانڈ و دیگر سامان لوٹ لیا بتایا جاتا ہے کہ جلیل ٹائون کے رہائشی عبدالماجد کے گھر گزشتہ روز 3کس ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے 85تولے زیور، ڈیڑھ لاکھ نقدی ، ساڑھے سات لاکھ کے پرائز بانڈ دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے صدر گوجرانوالہ پولیس نے عبدالماجد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے ادھر مقامی لوگوں محمد ارشد، محمد اکرم و دیگر نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:صاحبزادہ حامد رضا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ آسمان علم و حکمت پر جگمگانے والے وہ نیّر تاباں تھے۔جس سے پھوٹنے والی روشنی دنیاء اسلام کو قیامت تک منور کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد غوثیہ میں سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیدنا امام اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف نے کی اس موقع پر پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،چوہدری امتیاز احمد مہر،سرفرازاحمد تارڑ،مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،مفتی محمد سعید رضوی،محمد اصغر علی کیلانی،چوہدری خالد حمید جرائ،قاری غلام سرور حیدری،حافظ آصف اویسی اور دیگر نے خطاب کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ علماء و مشایخ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،یارسول اللہ ۖ کی صدائوں کو دبانے کی کوئی سازش کامیاب ہونے دیں گے۔تعمیری فکر،اصلاح معاشرہ اور دینی اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن حوصلے اور استقامت کے ساتھ رابطہ عوام مہم تیز تر کر دیں حالات کے اُتار چڑھائو کے باوجود نظریاتی سیاست زندہ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی اشاعت و سر بلندی کے لئے حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔پوری دنیا میں آپ کے پیروکاروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے علم و فضل اور تقوی اور پرہیز گاری اختیار کر کے بلند مرتبہ اور مقام حاصل کیا۔قیام امن کیلئے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو پھیلانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ گجرات کے مجرمان کوسخت کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے :حاجی مدثر سلیم سید
گوجرانوالہ (جی پی آئی)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے عہدیداران حاجی مدثر سلیم سید صادق علی شاہ ،تنویر احمد خان ،فیاض احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سانحہ گجرات کے مجرمان کوسخت کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ سے اس قسم کا کوئی سانحہ پیش نہ آئے اس موقع پر مرحومین کی بلندی درجات کی دعا کی گئی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے ملکی معاشی ڈھانچہ تباہ کر دیا:بیرسٹر عادل سلیم
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سماجی رہنما و سابق آزاد امیدوار حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سیلم نے کہا ہے کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے ملکی معاشی ڈھانچہ تباہ کر دیا، سابقہ حکمرانوں کی طرح نگران بھی نااہل نکلے، حکمران طبقہ کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پائے ، عوام کو ریلیف دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر عادل سلیم کا کہنا تھا کہ پانچ سال تک عوام کا استحصال کرنے والے کس منہ سے عوامی خدمت کے دعوے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں برادران ملک و عوام سے مخلص ہیں انشاء اللہ وہ اندھیروں کو بھی شکست دیدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں ذاتی عناد کو پس پشت ڈالنا ہوگا،عوامی مسائل کے حل کے لئے مل جل کر چلنا وقت کا تقاضا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی :حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی لیکن ظالموں کو قومی وسائل کی لوٹ مار کا حساب ضرور دینا ہوگا، لوڈشیڈنگ میں کمی لانے اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے، ملکی وسائل عوام کی خدمت پر خرچ کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر کارکنوں و اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھونا ہے، انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت میری سیاست کا محور ہے، حلقہ کو ترقی یافتہ بنانا میرا مشن ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسما عیل پور میں اند ھا دھند فا ئرنگ ایک شخص کو شد ید زخمی کر نے والے ملز ما ن 3دن گزرنے کے با وجو د گرفتا ر نہ ہو سکے
وزیر آ باد (جی پی آئی) اسما عیل پور میں اند ھا دھند فا ئرنگ کر کے خو ف و ہرا س پھیلا نے اور ایک شخص کو شد ید زخمی کر نے والے ملز ما ن 3دن گزرنے کے با وجو د گرفتا ر نہ ہو سکے ۔علا قہ میں خو ف و ہرا س تفصیلا ت کے مطا بق چند روز قبل معمو لی تنا زعہ پر اسما عیل پور کے خو شی محمد ،محمد ارشد ،عثما ن ،علی ،ذو ا لقر نین اور ذریا ن نے جد ید اسلحہ سے شد ید فا ئرنگ کی اور اپنے مخا لف علی حسن کو شد ید زخمی کر دیا ،تھا نہ سو ہدرہ پو لیس نے مقدمہ نمبر 79/13کے تحت مقد مہ در ج کر لیا ہے مگر ابھی تک ملز ما ن گرفتا ر نہیں ہو ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنر یٹر چرا نے والے نا مزد ملز ما ن کو تھا نہ صدر پو لیس پا نچ روز گزرنے کے با وجو د گرفتار نہ کر سکی
وزیر آ باد (جی پی آئی) جنر یٹر چرا نے والے نا مزد ملز ما ن کو تھا نہ صدر پو لیس پا نچ روز گزرنے کے با وجو د گرفتار نہ کر سکی ۔پو لیس کا روائتی ٹا ل مٹو ل عوام پر یشا ن ۔تفصیلا ت کے مطا بق چند روز قبل نا معلو م چور دار ارقم سکولز الہ آ باد سے رات کو تا لے تو ڑ کر 70ہزار ما لیت کا جنر یٹر لے اڑے ۔مد عی محمد افضل نے دو نا مزدملز ما ن کے خلا ف در خواست دی مگر کئی روز گزرنے کے با وجو د تھا نہ صدر پو لیس نے ملز ما ن کو گرفتا ر نہیں کیا ۔قا بل ذکر امر یہ ہے کہ علا قہ میں چو ری ،ڈکیتی کی وارداتیں بڑ ھ رہی ہیں پو لیس اہلکا ر ٹا ل مٹو ل کر کے عوام کو پر یشا ن رکھتے ہیں اور مقدما ت بھی در ج نہیں ہو تے ۔شبا ب ملی زاون کے نا ئب صدر زما ن حیدر چیمہ نے اعلیٰ حکا م سے اصلا ح احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ پیر محمد عبد الغفور ہزاروی گو لڑ وی کا 44واں سالا نہ عر س مبا رک بز م چشتیہ غو ثیہ غفور یہ کے زیر اہتمام 2جو ن کو ہو گا
وزیر آ باد (جی پی آئی) اہلسنت کے کے ممتا ز عا لم دین ابو الحقا ئق الحا ج خواجہ پیر محمد عبد الغفور ہزاروی گو لڑ وی کا 44واں سالا نہ عر س مبا رک بز م چشتیہ غو ثیہ غفور یہ کے زیر اہتمام 2جو ن بروز اتوار مہر آ باد شر یف بھٹی کے وزیر آ باد میں صبح نما ز فجر تا نما ز ظہر تک جا ری رہے گا ۔تقریب عرس کی سر پرستی صا حبزا دہ پرو فیسر ڈا کٹر پیر ابو ذکوان محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی کر یں گے جبکہ لا ہور سے خصو صی طور پر مفکر اسلا م مو لا نا ڈا کٹر خا دم حسین خو رشید الا زہری شر کت کر یں گے اور اپنے عالما نہ خطا ب سے سا معین کو محظو ظ فر ما ئیں گے بعد ازا ں محفل سما ع میں مو لوی حیدر حسن و یہرا ں والے و ہمنوا صو فیا نہ کلا م پیش کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میا ں برادران وزیر آ باد کو وفا قی و صو با ئی کا بینہ میں نما ئندگی دیکر کا رکنو ں کے حو صلے بلند کر یں :ووٹرز ، کارکنان
وزیر آ باد (جی پی آئی) وزیر آ باد کی تا ریخی و سیا سی اہمیت کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے ووٹرو ں ،کا رکنو ں کے درینہ مطا لبے پر میا ں برادران وزیر آ باد کو وفا قی و صو با ئی کا بینہ میں نما ئندگی دیکر کا رکنو ں کے حو صلے بلند کر یں وزیر آبا د سے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ اور ایم پی اے شو کت منظور چیمہ نے عوام کی طا قت سے پہلے سے زیا دہ ووٹ حا صل کر کے اپنے حریفو ں پر وا ضع بر تری حا صل کی ان خیا لا ت کا اظہا ر بزرگ مسلم لیگی رہنما تحریک پا کستان کے کا رکن علا مہ صا ئم کر نا لی ،محمد اعجا ز المعروف پا رس انڈسٹریز والے ،با بو محمد اکرم سنڈل عمر میرج ہا ل والے ،حا جی سعید اختر منہا س،عا مر خا ں ،دلا ور چیمہ ،علی اکبر ،ابرار نعیم ،قا سم طا ہر و دیگر سما جی عوامی حلقو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کے دو ران کیا ۔انہو ں نے مسلم لیگ (ن) کے سر برا ہ اپنے محبو ب قا ئد میا ں محمد نواز شریف سے مطا لبہ کیا کہ وزیر آ باد کے عوام کا ایک ہی مطا لبہ وزیر آ باد کو قو می و صو با ئی اسمبلی میں نما ئندگی دی جا ئے ۔دو نو ں نو منتخب ایم این اے و ایم پی اے بھرپور صلا حیتو ں کے حا مل ہیں انکی کا بینہ میں شمو لیت سے وزیر آ باد میں مسلم لیگ (ن) کا گراف او نچا ہو گا ۔تحصیل ویر آ باد پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور آ ئندہ بھی مضبو ط قلعہ ثا بت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زراری ٹولے نے عوام کو مہنگائی،لوڈ شیڈنگ، کرپشن ،ڈرون حملے اور ٹارگٹ کلنگ جیسے لاتعداد تحفے دئے ہیں:افتخار احمد چیمہ
وزیرآباد(جی پی آئی)نو منتخب رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ زراری ٹولے نے عوام کو مہنگائی،لوڈ شیڈنگ، کرپشن ،ڈرون حملے اور ٹارگٹ کلنگ جیسے لاتعداد تحفے دئے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف نے میٹرو بس،دانش سکولز،لیپ ٹاپ،اوجالا پروگرام،میرٹ پر 75 لاکھ اساتذہ کی بھرتی اور صوبہ میں گڈ گورننس متعارف کروائی ہے۔غدار وطن پرویز مشرف نے زرداری ٹولے کے ساتھ مل کر ملک کا گدھوں کی طرح نوچا ہے انہوں نے پاکستان کو ایسے تباہ کیا ہے جیسے جنگلی جانور فصلوں کی برباد کرتے ہیں۔الیکشن میں عوام کی دعائیں اللہ نے سن لیں اور قوم نے میاں نواز شریف کو ووٹ دے کر لازوال کامیابی دلائی۔پیپلز پارٹی کے ایک لیٹرے توقیر صادق نے ملک کا87 ارب لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گیا ہے وہ اکیلا اتنی بڑی رقم اکیلا ہضم نہیں کر سکتا اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی شامل ہے۔وہ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اعجاز پارس والے کی طرف سے دئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد کی عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پانچ سالہ کارکردگی کی بنا پر ہمیں ووٹ دیے ہیں ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے کہا کہ میاں برادارن الیکشن میں کئے تمام وعدے پورے کریں گے،ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ میں میرٹ کو ترجیح دی اور 75 ہزار اساتذہ صرف میرٹ پر بھرتی کئے۔تقریب سے حاجی ناصر ا ف گجرات،سٹی صدر ملک شہباز کلیار،عاشق زرگر،حافظ منیراور سعید جوندہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میںڈاکٹر نثار احمد، میر ماجد سالار،اکرم سنڈل،حسن نواز جوندہ،جاوید اللہ والے،کرنل (ر)وقار انور شیخ،واجد رضا بٹ،عامر رضا بٹ،ارشد محمود سلیمی،میاں فاضل،ادریس سپال،بائو سجاد،آغا قاسم،میر ایاز عامر،الیاس چوہان،شیخ بلال،خواجہ جمیل،عمرفاروق بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذ ہب اسلا م اور مسیحیت دنیا میں امن و آ تشی کا درس دیتے ہیں:محمد مشتاق بٹ
وزیرآباد(جی پی آئی) صدر الخد مت فا ئو نڈیشن و جما عت اسلا می کے رہنما محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ مذ ہب اسلا م اور مسیحیت دنیا میں امن و آ تشی کا درس دیتے ہیں اقلیتو ں کا تحفظ فر ما ن رسولۖ سے ثا بت ہے اسلا می تعلیما ت کے مطا بق اقلیتی برادری کے بنیا دی حقوق کا تحفظ کر یں گے ۔وہ ٹھٹھہ فقیر اللہ میں کر سچن برادری کے قبرستا ن کی چا ر دیواری کا افتتا ح کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس مو قع پر صا بر حسین بٹ ،وقاص احمد ،ادریس فاروق بٹ ،ارشد سہوترا ،بو ٹا مسیح ،گلفا م ،اویس جا وید ملک ،محمد عقیل ،اندر پا س مسیح ،سٹیفن ،اسٹیفن گل بھی مو جو دتھے ۔محمد مشتاق بٹ نے کہا کہ پا کستان بنا نے میں جتنا اکثر یت نے کردار ادا کیا محب وطن اقلیتی برادری کا کردار اس سے کسی صورت کم نہیں ۔ہما ری آ زادی مسا ئل ،خطرا ت ،خو شیا ں اور غم مشتر کہ ہیں ۔اس لئے پا کستا ن کو تر قی دینے کے لئے اکثریت اور اقلیت کے در میا ن مضبو ط را بطہ اور تعلق ہو نا چا ہئے ۔انہو ں نے کہا کہ ہا ر جیت الیکشن کا حصہ ہے ۔جما عت اسلا می کا عوام سے اعتما د ،محبت اور خد مت کا تعلق ہے ۔جو ہمیشہ قا ئم رہے گا ہم اپنے اس فر یضہ کی ادا ئیگی کے لئے پو رے عز م و حو صلہ کے ساتھ میدان عمل میں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ تما م تر ہتھکنڈو ں کے با وجو د عوام نے ہزارو ں کی تعداد میں جسطر ح جما عت اسلا می پر اعتما د کا اظہا ر کیا اسے قا ئم رکھنے کی کو شش کر یں گے اور انشا ء اللہ عوام کو بھی خد مت خلق کے شعبو ں میں شا مل کیا ہے ۔کر سمس گفٹ کی تقسیم ،مستحقین کی امداد اجتما عی کا مو ں کا سلسلہ جا ری رہے گا ۔محمد مشتاق بٹ نے صحا فیو ں سے گفتگو میں کہا کہ جما عت اسلا می آ ئندہ انتخا با ت میں بھر پور حصہ لے گی ابتدا ئی حکمت عملی طے کر لی ہے ۔اچھی شہرت کے حا مل افراد کو سا تھ لیکر چلیں گے اور پو لنگ اسٹیشن کی سطع پر تنظیم سا زی کر رہے ہیں ۔انہو ں نے تو قع ظا ہر کی کہ منتخب نما ئندے کا رڈیا لو جی ہسپتا ل کو اسکی اصلی حا لت میں جلد بحا ل کر وائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک وارڈن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے،
وزیرآباد(جی پی آئی)ٹریفک وارڈن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے موٹر سائیکل سوار شریف شہریوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنا لیا۔ وزیرآباد میں تعینات مقامی ٹریفک وارڈن علاقہ کے لوگوں پر رعب جمانے کیلئے روک کر بلا وجہ چالان کردیتے ہیں اور برملا اپنے اختیارات کے غیر قانونی استعمال کا اظہار بھی کرتے ہیں۔شہر میںٹوٹی پھوٹی سڑکوںاورتجاوزات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں علاوہ ازیںشہریوں کو معمول کی آمدورفت میں بے پناہ مسائل کا سامنا رہتاہے ۔ شہر میں تعینات وارڈنز شہریوں کے مسائل میں کمی کیلئے اوورہیڈ بریج، لاہوری دروازہ اور دیگر مقامات پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مختلف ہوٹلوں اور اڈوں پر وقت گزاری کرتے ہیں ون ویلروں اور قانون شکن افراد کی اصلاح کی بجائے مبینہ طور پر غیر قانونی سٹاپوں کی مد میں ٹرانسپورٹروں سے بھتہ وصولی کرتے اور شام کے اوقات میں موٹر سائیکل سوار شریف شہریوں کو کاغذات چیکنگ کے بہانے روک کر مختلف دیگر مدات میں چالان کی پرچی تھما کر خود کو محکمہ کا محنتی ، کمائو پتر ظاہر کرتے ہیں ۔ٹریفک وارڈنوں میں بڑی تعداد مقامی افراد کی ہے جو شہریوں کو روک کر بلاوجہ پریشان اور برادری ازم کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مصروف رہتی ہے۔عوامی، سماجی حلقوں نے وزیر آباد میں عرصہ سے تعینات مقامی وارڈنوں کے تبادلے اور ٹریفک نظام کی صورتحال میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میںانٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات کو شدید دشواری کا سامنا
وزیرآباد (جی پی آئی)شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میںانٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینے والے طلباء وطالبات کو شدید دشواری کا سامنا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سینکڑوں سینٹروں پر ہزاروں طلباء وطالبات امتحانات دے رہے ہیں جبکہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پنکھوں، ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام نہیں۔ پسینے میں شرابور طلبا ء وطالبات سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹھیک طرح سے پرچے حل نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے ان کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے طالبعلموں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے امتحانی سینٹروں میں سہولتیں فراہم کرنے اور سالانہ نتائج میں رعایتی نمبر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Share this:
Tags:
courage dialogue districts lahore news pakistan اضلاع پاکستان خبریں شجاعت لاہور مذاکرات
Previous Post گجرات کی خبریں 27.05.2013
Next Post سوات میں دھماکا : امن کمیٹی کے رکن جاجا میاں زخمی ،بیٹا جاں بحق
Swat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close