Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 28/1/2014

January 29, 2014 0 1 min read

فاٹا ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام “فاٹا میں بے گھر افرادکے مسائل ، چیلنجز اور آگے بڑھنے کے راستے” کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا
اسلام آباد (این این اے) فاٹا ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام “فاٹا میں بے گھر افرادکے مسائل ، چیلنجز اور آگے بڑھنے کے راستے” کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر، فاٹا ریسرچ سینٹر ، ڈاکٹر اشرف علی نے کہا کہ حکومتی پالیسی ساز ابہام کا شکار ہیں کہ طالبان سے مذاکرت کیے جائیں یا کہ ملٹری آپریشن کی طرف جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ کر شدت پسندوں کے خلاف میدان میں آئے ۔ اس موقعہ پر غالب خان ، ایڈوکیٹ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں قبائلی عوام کے دل اور دماغ جیتنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں پر زور دیا کہ وہ جلوزی اور دیگر کیمپوں میں مقیم بے گھر قبائلی افراد کی مشکلات دور کرے اور ان کی جلد آباد کاری کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ اس تقریب میں فاٹا سکیورٹی رپورٹ 2013، تیگہ جرنل والیم 4کا بھی اجراء کیا گیا۔ فاٹا سیکورٹی رپورٹ 2013کے مطابق اب تک 1لاکھ 50ہزار سے زائد افراد فاٹا میں ملٹری آپریشن شروع ہونے کے بعد سے بے گھر ہیں اور مختلف امدادی کیمپوں میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2013میں فاٹا میں25ڈرو ن حملے کیے گے جس میں تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ مسعود، ولی الرحمان، حقانی نیٹ ورک کے مولا سنگین اور مولانا محمد نظیر جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ 1673افراد جاں بحق اور 1199افراد شدید زخمی ہوئے ، ان میں 1070شدت پسند، 334عام شہری، 204سیکورٹی پرسنل، 50لشکر ممبر جاں بحق ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین زراعت کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کر کے دونوں ممالک مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں
اسلام آباد (این این اے) پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین زراعت کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کر کے دونوں ممالک مثبت نتائج حاصل کرسکتے ہیں لہذا دونوں ممالک اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان میں تعینات ارجنٹائن کے سفیرجناب روڈولفو مارٹن سراویا نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر براری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ارجنٹائن گوشت پیدا کرنے میں عمدہ مہارت رکھتا ہے اور وہ پاکستان کی اعلیٰ معیار کا گوشت پیدا کے لئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان جدید طرز کے زبح خانوں کا نیٹ ورک قائم کر کے اس شعبے میں بہتر نتائج حاصل کر سکے۔ انہوںنے کہا کہ حلال گوشت کی مارکیٹ دنیا میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہی ہے او ر ارجنٹائن پاکستان کو اس شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے تا کہ پاکستان حلال گوشت کی وسیع مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کر کے صلاحیت کے مطابق گوشت کی برآمدات کو بڑھا سکے۔ جناب روڈلفو نے کہا کہ زراعت کو فروغ دینے کے لئے ارجنٹائن پاکستان کو ٹیکنالوجی اور مہارت فراہم کر سکتا ہے جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی ملے گی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ ارجنٹائن کی 50 تا 60 کمپنیاں دوبئی میں ہونے منعقد ہونے والی گلف فوڈ ایکسپو 2014 میں شرکت کر رہی ہیں لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ بزنس مین اس ایکسپو میں شرکت کرنے کی کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترک فضائیہ کے ایک وفد نے کمانڈرترک فضائیہ، جنرل ایکن اوزتک کی سربراہی میں آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا
اسلام آباد(این این اے ) ترک فضائیہ کے ایک وفد نے کمانڈرترک فضائیہ، جنرل ایکن اوزتک کی سربراہی میں آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔بعدازاںپرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاںمعزز مہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔معزز مہمان کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میںانہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں کمانڈرترک فضائیہ، جنرل ایکن اوزتک نے جنرل راشدمحمود چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے جوائنٹ سٹاف ہیڈکواٹرزراولپنڈی میں ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خواتین کو جینے کا حق مل گیا
راولپنڈی (این این اے ) میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ آمد رسول ۖ سے خواتین کو جینے کا حق مل گیا ۔زمانہ جہالیت میں بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ۔ نبی پاک ۖنے بچیوں کو زندہ درگور کرنے کی بُری رسم کا خاتمہ، خواتین پر تشدد کا راستہ بند کیا۔ عزت ،حرمت ،حیا ،اور حقوق وراثت کے ایسے قوانین مرتب کیے ، جس کی نظیر دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ملتی ۔ المیہ ہے ، آج روشن خیالی کے دور میں بچیوں کو جہیز کی قبر میں دفن کیا جاتا ہے۔اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے ، وہ اسی مقام میں رہے ، تو کو ئی اس کے حقوق چھینے کی جرات نہیں کر سکتا ۔اظہار بخاری نے کہانبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو رحمت قرار دیا ، کیا کہنا فاطمة الزھرہ کا اس باپ کیلیے رحمت ، جو خود رحمة العالمین ہے ۔ بیوی کی صورت میں خاوند کی وفا،ماں کی صورت میں جنت قدموں میں آجاتی ہے ۔ خواتین نبی پاک ۖ کی آمد کی جتنی بھی خوشی منائیں ، کم ہے ۔اظہار بخاری نے کہالادینی طاقتیں شعائر اسلام کا مذاق اُڑ انے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتی ۔ امریکہ کا نیو وولڈ آڈرعورتوں کے حقوق کی بات کرتا ہے ، لیکن عورت کو اتنا حقیر سمجھتا ہے ، کہ آج تک اس نے کسی عورت کو امریکہ کا حکمران نہیں بنا یا ۔ مغرب کی نظر میں عورت آج بھی ایک بدترین اور حقیر مخلوق ہے ۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمةالزھرہ کے احترام میں کھڑے ہو کر بتا دیا ، کہ عورت کا مقام یہ ہے کہ نبوت ان کے احترام میں کھڑی ہو جاتی ہے ۔نبی پاک ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو کام کاج سے نہیں روکا،لیکن افسوس ہے ، ان مغربی ذہن رکھنے والی خواتین پر جو اسلام کو اپنی آزادی کا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہیں ۔نام مظلوم خواتین کا لیتی ہیں اور جیبیں اپنی بھرتی ہیں۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ قوم کی بیٹیاں مغربی دنیا میں متاثر ہونے کی بجائے نبی پاک ۖکے کردار کو اپنا آئیڈ یل بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے
میرپور(این این اے ) مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے محکمہ برقیات آزاد کشمیر تاجران سول سوسائٹی و دیگر مکاتب فکر کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔بد ترین فورس لوڈ شیڈنگ نے تاجران ،صنعتکاروں اور عوام الناس کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔شہری علاقوں میں 12اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام کو سٹرکوں پر لانے کی سازش ہے۔آزاد کشمیر 18سو میگاوارٹ بجلی پیداکر رہا ہے۔جبکہ پور ے آزاد کشمیر کی ڈیمانڈ صرف 360میگاواٹ ہے۔ذمہ دارادارے ہوش کے ناخن لیں وگرنہ تنگ آمد بجنگ آمد بھی ہو سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے اپنے آفس چمبر میں ملنے والے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔وفود نے صدر انجمن تاجران کی توجہ فورس لوڈ شیڈنگ کی طرف دلاتے ہوئے کہاکہ ہمارے کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔لوڈ شیڈنگ سے تما م شعبہ ہائے بر ی طرح متاثر ہور ہے ہیں ۔محکمہ برقیات کی جانب سے گزشہ دنوں 6گھنٹے کی لود شیڈنگ کا شیڈول دیا گیا تھا جسے بڑھا کر 12گھنٹے کر دیا گیا ہے۔صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں ۔اْنہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کے ذمہ دارن تاجران اور حکمرانوں کو باہم دست و گریبان کرنے کی سازش کو ترک کرتے ہوئے اپنے پرانے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرئے اْنہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ بڑی کاروباری ادارے جرنیٹر کے اخراجات برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیس کنکشن و میٹر لگوانامحکمہ سوئی گیس بنوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،محکمہ سوئی گیس بنوں صرف ہیڈ آفس کے احکامات پر عمل در آمد کو ممکن بناتاہے
بنوں(این این اے )گیس کنکشن و میٹر لگوانامحکمہ سوئی گیس بنوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،محکمہ سوئی گیس بنوں صرف ہیڈ آفس کے احکامات پر عمل در آمد کو ممکن بناتاہے، ان خیالات کا اظہار سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ بنوںکے ایگزیکٹیو انجینئر عصمت اللہ خان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سینئر سیلز سپرنٹنڈنٹ علم شاہ بھی موجود تھے عصمت اللہ خان نے کہا کہ تمام معزز صارفین سے اپیل ہے کہ وہ گیس کنکشن یا میٹر بارے دفتر عملے سے بحت و تکرار سے پرہیز کریں کیونکہ ہمارے دائرہ اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے جب کسی صارف کا نام ہیڈآفس کے میرٹ لسٹ میں آ جاتا ہے تو اسی صارف کو محکمہ سوئی گیس بنوں کا عملہ گیس کنکشن اور میٹر لگواکرہیڈ آفس کے احکامات کو فالو کرتا ہے اس لئے صارفین سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں اور محکمہ سوئی گیس سٹاف سے تعاون کریں اگر کسی صارف کا نام میرٹ لسٹ میں آجاتا ہے تو محکمہ سوئی گیس بنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ از خود ہی اس صارف کا گیس کنکشن یا میٹر لگوائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گیس کنکشن و میٹر لگوانامحکمہ سوئی گیس بنوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،محکمہ سوئی گیس بنوں صرف ہیڈ آفس کے احکامات پر عمل در آمد کو ممکن بناتاہے
بنوں( این این اے ) گیس کنکشن و میٹر لگوانامحکمہ سوئی گیس بنوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،محکمہ سوئی گیس بنوں صرف ہیڈ آفس کے احکامات پر عمل در آمد کو ممکن بناتاہے، ان خیالات کا اظہار سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ بنوںکے ایگزیکٹیو انجینئر عصمت اللہ خان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا اس موقع پر سینئر سیلز سپرنٹنڈنٹ علم شاہ بھی موجود تھے عصمت اللہ خان نے کہا کہ تمام معزز صارفین سے اپیل ہے کہ وہ گیس کنکشن یا میٹر بارے دفتر عملے سے بحت و تکرار سے پرہیز کریں کیونکہ ہمارے دائرہ اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے جب کسی صارف کا نام ہیڈآفس کے میرٹ لسٹ میں آ جاتا ہے تو اسی صارف کو محکمہ سوئی گیس بنوں کا عملہ گیس کنکشن اور میٹر لگواکرہیڈ آفس کے احکامات کو فالو کرتا ہے اس لئے صارفین سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں اور محکمہ سوئی گیس سٹاف سے تعاون کریں اگر کسی صارف کا نام میرٹ لسٹ میں آجاتا ہے تو محکمہ سوئی گیس بنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ از خود ہی اس صارف کا گیس کنکشن یا میٹر لگوائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درجنوں دیہات کی واحد گذرگاہ سندیلیانوالی کمالیہ روڈ محکمہ ہائی وے کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی نااہلی کی نذر روزانہ آنے جانے والے ہزاروں مکین مسائل کا شکارآئے
پیرمحل (این این اے) درجنوں دیہات کی واحد گذرگاہ سندیلیانوالی کمالیہ روڈ محکمہ ہائی وے کے ڈسٹرکٹ آفیسر کی نااہلی کی نذر روزانہ آنے جانے والے ہزاروں مکین مسائل کا شکارآئے روز حادثات کے باعث درجنوں طالب علم ، بچے بوڑھے خواتین زخمی تفصیل کے مطابق سندیلیانوالی کمالیہ روڈ جو کہ درجنوں دیہات کو آنے جانے کی گذر گاہ ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد جن میں طالب علم ،بچے بوڑھے خواتین کام کاج کے لیے سندیلیانوالی شہر آتے جاتے ہیں عرصہ دراز سے سڑک کی تعمیر مرمت نہ ہونے اور سڑک کی دیکھ بھال کے لیے تعینات بیلدار اوورسیئراور روڈ انسپکٹر کے گھریلو کام میں مصروف ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف چار چار فٹ گہرے گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں ضلعی آفیسر ہائی وے کے پاس سڑک کی تعمیر مرمت کے لیے خطیر فنڈ موجود ہے مگر عرصہ دراز سے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر میٹریل موجود ہونے کے باوجود کام نہ کروایاجاسکا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوکر اپاہج پن کا شکار ہوچکے ہیں راجہ ظفرزرین معروف سماجی کارکن نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے ضلعی آفیسر ہائی وے اور مجاز اتھارٹی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ضلعی آفیسر ہائی وے کاکہنا ہے کہ فنڈ آئیں گے تو روڈ بھی تعمیر کردیں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لین دین کے تنازعہ پر لڑائی میں ایک شخص زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے حادثات میں دوموٹرسائیکل سوا رشدید زخمی
پیرمحل (این این اے) لین دین کے تنازعہ پر لڑائی میں ایک شخص زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے حادثات میں دوموٹرسائیکل سوا رشدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر718گ ب میں لین دین کے تنازعہ پر لڑائی میں محمد مشتا ق ولد چراغ زخمی ہوگیا سڑک کے حادثات میں دوموٹرسائیکل سوار جن میں خلیل ولد محمد صدیق ساکن چک323گ ب ، محمد مصطفی ولد محمد آصف شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی َ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عبا سی نے کہا ہے
لاہور( این این اے) پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عبا سی نے کہا ہے کہ قلم کا استعمال الفاظ کا تقدس اہل قلم کو خود معلوم ہے اور صحافتی ضابطہ اخلاق بھی موجود ہے لہذا صحافت کے اُصول کے اُصول وضع کرنا عدالت اور حکومت یا کسی اور ادارے کا کام نہیں ،جنوبی ایشیائی خطے میں پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار بھی اور ذمہ دار انہ ہے۔یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی درست سمیت میں ترجمانی کے ساتھ کسی ادارے کی بجائے عوام کے سامنے جواب دہ ہوکیو نکہ بالاآخرریاست کی سپریم طاقت عوام ہیں۔ وہ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں پریس کونسل آف پاکستان اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ” عدالتی رپورٹنگ کی پیشہ وارانہ اخلاقیات” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عابد ساقی سابق وفاقی وزیر اطلاعات و سینئر صحافی عارف نظامی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے بھی خطاب کیا ۔ راجہ شفقت عبا سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین وقانون کی بالا دستی میں میڈیا کے کرد اراور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ جہاں الیکٹرانک میڈیا کا تعلق ہے تو اسے پھلنے پھولنے کے لئے کم عر صہ ملا ہے تاہم اس نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اس بات کا اعتراف بھارتی لوگ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کی ہے لیکن اسے ڈنڈے کے زور پر مسلط کرنا بھی درست نہیں، دنیا بھر میں پیشہ وارانہ اخلاقیات یکساں ہیں ،ضرورت عمل درآمد کی ہوتی ہے۔ صحافیوں کو خود اپنے ضابطہ اخلاق کو تر تیب دینا ہے اور خود ہی اس پر عمل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب معاشرے کے تمام طبقات کو میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنا ہوگا۔پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پی کے میں معلومات تک رسائی کا قانون بننا خوش آئند ہے ،مرکز کی سطح پر بھی اسے سلسلے میں کام ہورہا ہے۔ معلومات تک رسائی جمہوریت کی روح اور آزادی صحافت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری ٹیچرزچوہدری انعام الحق گجر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنے پر پی ٹی آئی کو طالبان نواز کہا جاتا ہے
شیخوپورہ( این این اے ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری ٹیچرزچوہدری انعام الحق گجر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بات کرنے پر پی ٹی آئی کو طالبان نواز کہا جاتا ہے یہ کو ئی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہورہی ہے اندرونی حالات پر کنٹرول کرنے کے لیے مشاورت کرنا ہی مثبت اقدام ہے ،حکومت کو بنی بنائی پالیسی پر عمل کرنے کی عادت سابقہ ادوار سے تحفہ میں ملی ہوئی ہے ،پاکستان کے منتخب نمائندئوں کو ان شہریوں کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھنا ہوگا،دعوت کے ذریعئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کو رائج کرکے فتح حاصل کی جو ہمارے مشعل راہ ہونی چاہیے،ان خیالات کااظہار انہوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا اس موقعہ پر ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، چوہدری شفقت کجر،عامر گجر،انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ،چوہدری مشتاق ورک آف کلہ،چوہدری ابوبکر مشتاق ورک آف کلہ ،چوہدری معراج خالد گجر،شیخ زین ندیم، چوہدری اقبال گوپے رائ، چوہدر ی فیض الرسول گجر،وقاص افضل کھوکھر، زوار حسین گھمن ، راشد منیر ،خرم شہزاد ورک ،کاشف نعمت،سردار محمد آصف ڈوگر، سید محمد علی شاہ ،یونس سراء ، شکیل انجم، رائو عبدالوحید، شمس الحق چوہدری، خرم ریاض کاہلوں،شمس بھٹی،نعیم سرائ، عمران الحق،قیصر ذوالفقار بھٹی،مرزا اشرف بیگ،رانا عبدالسمیع،حاجی غلام بنی ورک،سردار آ صف ڈوگر،ملک علی اکبر ڈوگر،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ٹائیگرز گروپ کے چیئرمین نوید مغل اور دیگر بھی موجود تھے ،چوہدری انعام الحق گجر کا کہناتھا کہ ہماری قیادت ملک میں امن وامان،اور انصاف کے قانون کو رائج کرنے کی خواہاں ہے ،انہوںنے کہا کہ سب پارٹیوں کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے مشاورتی عمل کو جاری رکھنے میں کوئی آر نہیں سمجھنی چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میںحالیہ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواران نے بھرپور کامیابی حاصل کی جسکا سب کریڈٹ ا انصاف لائرز فورم پنجاب کے عہدیداران کو جاتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذاکراتی عمل ڈرون حملے سے سبوتاژ ہوا،وزیراعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف ملک میں امن وامان کی فضاء کو قائم کرنے کے لیے بندوق کا جواب بندوق سے دینے پر مجبور ہوئے
شیخوپورہ(این این اے )مذاکراتی عمل ڈرون حملے سے سبوتاژ ہوا،وزیراعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف ملک میں امن وامان کی فضاء کو قائم کرنے کے لیے بندوق کا جواب بندوق سے دینے پر مجبور ہوئے ہیں،مذاکرات کاعمل پٹری سے ڈرون حملے نے اتارا پاکستانی حکومت نے ہمیشہ امن کے پیغام کو ترجیح دی ہے ،حکومت تدابیر کررہی ہے ،ڈرون حملوں کی بندش کے نام پر نیٹو سپلائی بند ہونے کا نوٹس نہ لینے کی وجہ سے پی ٹی آئی تذبزب کا شکار ہوئی ہے ،پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ،اکانومی اس وقت تک درست نہیں ہوگی جب تک ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع نہ ہوگا،پاکستان نے ہمیشہ امریکہ سے تعلقات قائم رکھے ہیں،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وصدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ محمد شفیق خان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا،محمد شفیق خان کا کہناتھا کہ اپریشن کسی ذاتی عناد کا نتیجہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت اس ایشو پر سیاست چکمانا چاہتی ہے بلکہ ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لیے امن وامان کی فضاء قائم کرنا انتہائی ضروری ہے ،انہوںنے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والے بیرونی ہاتھوں پر بھی حکومت نے نظریں گاڑھ رکھی ہے ،حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیراء ہے حکمرانوں کو ملکی مفادات کی بجائے
شیخوپورہ(این این اے ) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیراء ہے حکمرانوں کو ملکی مفادات کی بجائے امریکی مفادات عزیز ہیں، دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی حکمران جماعت (ن) لیگ عوام کوبنیادی ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے،موجودہ حکومت نازک ترین دور سے گزر تے وقت ناکام دکھائی دے رہی ہے ،حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت ہی نہیںان خیالات کااظہار انہوںنے گھنگ روڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا،چوہدری فیض الرسول گجر کا کہناتھا کہ عمران خان ریاست کے ساتھ ہیں طالبان کے ساتھ نہیں ،موجودہ حکومت کے دور حکومت کے ابتدائی دور میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے مردم شماری پروگرام کو مزید آگے پہنچانے کا بھی منصوبہ محض اس لیے کروایا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوام کو کچھ دکھانے کے لیے نہ تھا اور بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کا رخ موڑ کر اب طالبان آپریشن کی طرف کرلیا ہے ،انہوںنے کہا کہ اب قوم باصلاحیت اورسمجھ دار ہوچکی ہے جن کو محب وطن اور امریکہ نواز وں کا بخوبی علم ہوچکا ہے ،چوہدری فیض الرسول گجر کا مزید کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان کی بات کرتے ہیں جو قائداعظم محمد علی جناح نے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق نائب تحصیل ناظم امیدوار وارڈ نمبر 5چوہدری شہر یارچیمہ نے کہاہے کہ حکومت کی تمام ناکام پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں
شیخوپورہ( این این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق نائب تحصیل ناظم امیدوار وارڈ نمبر 5چوہدری شہر یارچیمہ نے کہاہے کہ حکومت کی تمام ناکام پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت نے ملک و قوم کو مسائل اوربحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والے عوام سے منہ چھپا تے پھر رہے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں حکمران ٹولہ بالکل غیر سنجیدہ ہے پی ٹی آئی غریب عوام کی جماعت ہے اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے محلہ رسولنگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر حاجی غلام مصطفے ،حاجی محمد اقبال،غلام عباس،عبدالطیف ،آصف علی،محمداکرم،محمد سلیم گیلانی ،عبدالرزاق،منور علی جٹ،منیر احمد غفاری سابقہ کونسلر،خلیل احمد رحمانی ،سیٹھ بشیر احمد،امان اللہ،ریاض جٹ ،فاروق چیمہ ،نصیر ورک،ریاض احمد چاند جٹ،اکرم کمبوہ،رانا بشارت،رانا عادل ،رانا نوید،محمد یونس ،سمیع اللہ خان،اعجاز احمد خان ،آصف خان اور تنویر احمد سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،چوہدری شہر یار چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے امریکہ سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور امریکہ نے مکار دشمن کی طرح ہماری پیٹھ میںخنجر گھونپ کر مذاکرات کو ناکام بنادیا لیکن موجودہ حکمرانوں میں بزدلی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے امریکہ کی جنگ سے نکلنے کا موقعہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے احتجاج نہ کرکے گنوادیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبا د روڈ ”ڈیرہ بھٹیاں” کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے
شیخوپورہ(این این اے )تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آبا د روڈ ”ڈیرہ بھٹیاں” کے قریب تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ کھاریانوالہ کا رہایشی محکمہ ہیلتھ کا ملازم حافظ عطاء محمد اپنے 14سالہ نہم کلاس کے بیٹے رحمان عطاء کو حصول تعلیم اور خود ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گورنمنٹ ہائی سکول جارہے تھے کہ ڈیرہ بھٹیاں کے قریب فاروق آباد سے آنے والے تیز رفتار بے قابو ٹرک نمبری2895سی نے دونوں کو ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں14سالہ رحمن عطاء موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک کہ ٹائروں کے نیچے اسکا باپ بری طرح لپیٹ گیا ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوںنے ریسکیواہلکاروں کو ٹریفک حادثہ کی اطلاع کردی جنہوںنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک تلے آئے ہوئے محکمہ ہیلتھ کے اہلکار حافظ عطاء کو نکالنے کی بھر پور کوشش کی جو زخمی حالت میں چیخ وپکار کررہا تھا دوگھنٹے کی انتھک محنت کے بعدریسکیواہلکار ٹرک تلے آئے شخص کو مکمل حفاظتی آلات نہ ہونے کے باوجود زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جسکے بعد دونوں باپ بیٹا کی نعشوں کو پولیس نے قبضہ میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں منتقل کردیا گیا ہے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ ہیلتھ ،گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء اور ہلاک ہونے والے باپ بیٹا کے ورثاء ہسپتال میں دھاڑیں مار مار کرروتے رہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران خادم حسین روڈ کے سرپرست اعلیٰ اوررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدی طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے
شیخوپورہ( این این اے )انجمن تاجران خادم حسین روڈ کے سرپرست اعلیٰ اوررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدی طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے موجودہ حکومت کو مکمل اعتماد ہے ملک کو معیشت میں مکمل خود کفیل بنانے کے لیے موجودہ حکومت سرتوڑ کوشش کررہی ہے ،سکیورٹی مسائلات میں بہتری آنے سے معشیت پروان چڑھے گی،موجودہ حکومت ملکی مفادات کے لیے کام کرئے گی،ان خیالات کااظہار انہوںنے خادم حسین روڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ،طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی وجہ سے ہمارے فوجی اور شہری شہید ہورہے ہیں،طالبان ایک طرف حکومت تو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری جانب وہ معصوم بچوں ،شہریوں،فورسز پر حملوں کی برسات کرکے دوہرئے معیار پر عمل پیرا ہیںپوری قوم کو موجودہ حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرنا چاہیے کہ وہ ملک کو دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لیے کوشاں ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فیل ہوچکے ہیں ان کی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ملالہ یوسف زئی کی تقریب کتاب رونمائی کے لیے سکیورٹی نہ دینے اور رتقریب میں رکائوٹ بننے کی مذمت کرتے ہوئے طیاب راشد سندھو کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا خواب دکھانے والے خود بری طرح ناکام ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں موجودہ حکومت نے دہشتگردی کے خلاف بروقت فیصلہ لے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف محب وطن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا، دین کے دشمن ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریباں دیکھنا چاہتے ہیں
بہاول پور(این این اے) پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا، دین کے دشمن ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریباں دیکھنا چاہتے ہیں بیرونی قوتوں کی سازشوں کے سد باب کے لیے اتحاد امت ضروری ہے علماء کرام قوم کو متحد کرنے کا فریضہ سر انجام دیں۔ان خیالات کا اظہار قاری یعقوب شیخ، رانا شمشاد سلفی ،مفتی ارشاد، قاری غلام مصطفی، ریاض اویسی، پروفیسر عون سعیدی و دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مرکز البدر شکار پوری گیٹ میں منعقد ہونے والے اتحاد امت سیمینارمیں کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں متحد ہونا چاہیے۔امریکہ اور انڈیا ملک کے اندر دہشت گردی و فرقہ واریت ، قتل و غارت پھیلا رہے ہیں ہمیں ان کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا ہمیں امریکی جنگ سے نکلنا ہوگا ۔ غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات سے دور رکھنے ، نصاب تعلیم اور قرآن مجید کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں ۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑوایا جا رہا ہے مسجدوں پر حملے ،علماء کرام کو شہید کروا کر امریکہ اور انڈیا پاکستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں ۔ دشمنوں نے ہمارے ملک پاکستان کو خصوصی نشانہ بنا رکھا ہے ، جسکا جواب ہمیں اتحاد و اشتراک سے دینا ہوگا اسی میں ہماری بقا و فلاح ہے ۔بعد ازاں اڈہ تیرہ سولنگ پر حرمت رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد یعقوب شیخ، رانا شمشاد سلفی اور حافظ عبدالغفار نے اپنے خطابات میں کہا ہمیںنبیۖ کی سنتوں پر عمل کرنا چاہیے نبی ۖ کی حرمت کی خاطر جان قربان کرنے سے بھی دریخ نہیں کیا جائے گا نبیۖ کی شان میں گستاخیاں کرنے والے کل بھی ذلیل و رسوا ہوئے اور آج بھی ہورہے ہیں اسلام دنیا میں غالب ہوکر رہے گا اس موقع پر امیر جماعة الدعوة بہاولپور رانا عمر فاروق، مفتی الشیخ عبدالطیف ، قاری ابو حمزہ اور ترجمان جماعة الدعوة بہاولپور حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔
بہاول پور(این این اے)ڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر بہاولپور پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم میں اشتہاریوں کی جائیداد قرق کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔تفصیل کے مطابق مفرور ملزم محمد حنیف جوکہ قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ہے کی 15مرلے جائیدادواقع موضع خیر بھابھی خیر پورٹامیوالی، ایڈیشنل سیشن جج خیر پور ٹامیوالی نے مقامی پولیس کی درخواست پر قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر شہر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ دو ماہ سے کراچی میںجاری آپریشن سے حالات میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی
بہاول پور(این این اے)امیر شہر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ دو ماہ سے کراچی میںجاری آپریشن سے حالات میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی قتل و غارت کی نئی لہر پیدا ہورہی ہے کراچی ہویامستونگ امن و امان ناپید ہورہا ہے پورے ملک میں مایوسی اور خوف وہراس طاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کی نشاندہی ہونے کے باوجود ان کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے ۔دہشت گردی اور انتہا پسندی نے پوری قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ جبکہ حکومتی اقدامات سے دہشت گردوں کے حوصے بلند ہورہے ہیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات پر تشویش کا اظہار کرتیہوئے کہا حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتی جبکہ عوامی مسائل کے لیے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں اور حکومت مختلف حربے استعمال کرکے بلدیاتی انتخابات کو طول دے رہی ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چولستان جیپ ریلی جی پی ایس فیس 12000 روپے عائدکرنے پراکثر جیپ رائیڈرز کاجیپ ریلی میں شرکت سے انکار
بہاول پور(این این اے)چولستان جیپ ریلی جی پی ایس فیس 12000 روپے عائدکرنے پراکثر جیپ رائیڈرز کاجیپ ریلی میں شرکت سے انکار،جی پی ایس فیس فوری واپس لی جائے جیپ رائیڈرز ظفربلوچ ،نویں چولستان جیپ ریلی کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ۔جی پی ایس کی مد میں رکھی جانیوالی فیس کے باعث ریلی میں حصہ لینے والوں کی اکثریت کی عدم دلچسپی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے جی پی ایس فیس ختم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام نویں جیپ ریلی جو کہ 14تا 16فروری کو منعقد ہونی ہے کے لئے رجسڑیشن کا آغاز ہوگیا ۔ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی سٹلائیٹ واچنگ کے لئے ریلی انتظامیہ گاڑیوں میں ( جی پی ایس ) ٹریکر نصب کرتی ہے جسکی گزشتہ سالوں میں ہونیوالی جیپ ریلیوں میں فیس وصول نہیں کی جاتی تھی مگر اس سال انتظامہ نے اس مد میں ریلی میں حصہ لینے والوں پر 12000روپئے فیس مقرر کردی جس کے باعث اکثر جیپ رائیڈرز رجسٹریشن کرائے بغیر واپس چلے گئے ۔ان میں ظفر بلوچ نامی جیپ رائڈر نے بتایا کہ ہم بارہ رائڈرز کا گروپ جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لئے آئے ہیں مگر جی پی ایس فیس لاگو کرنے پر بغیر رجسٹریشن کروائے واپس جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اگر اس جیپ ریلی کو کامیاب کرانا چاہیتی ہے تو ہمین سہولیات فراہم کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب صوبے کے پانچ ڈویژن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اٹھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی
بہاول پور(این این اے) حکومت پنجاب صوبے کے پانچ ڈویژن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اٹھارٹی بنانے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ ڈی سی اوز کو جاری کردہ چٹھی کے مطابق پانچ ڈویژنل ہیڈ کواٹر ز جن میں بہاولپور ،ڈی جی خان ،ساہیوال ، سرگودھا ،اور گوجرانوالہ شامل ہیں میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس اتھارٹی کے 4 بورڈ آف ڈائریکٹر ز ہونگے جن کے لیئے پنجاب حکومت نے متعلقہ شہروں کے ڈی سی اوز سے اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لئے نام مانگ لیئے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹر میں دو ماحولیات ایک ہارٹیکلچر سمیت چیمبر آف کامرس کا نمائندہ شامل ہوگا اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد ان ڈویژن کے شہروں مین پارکس ، شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے جنگل اگانا ہے ۔ ذرئع کے مطابق اس اتھارٹی کے قیام کے لئے جون 2012میں پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا ، جوکہ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا ۔ وزیر اعلی پنجاب کے اس اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے اس اتھارٹی کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کے ضلعی نائب صدر شیخ عباس رضانے کہاہے کہ کرپشن ،مہنگائی ، لاقانونیت ،بد امنی اور دہشت گردی کی اصل بنیاد موجودہ نظام ہے
بہاول پور(این این اے)پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کے ضلعی نائب صدر شیخ عباس رضانے کہاہے کہ کرپشن ،مہنگائی ، لاقانونیت ،بد امنی اور دہشت گردی کی اصل بنیاد موجودہ نظام ہے۔یہ نظام انتخاب غریبوں،تاجروں،مزدوروں اورکسانوں کیلئے نہیں چندخاندانوں کیلئے ہے۔عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم،مہنگائی،بیروزگاری اور لوٹ مار کاخاتمہ کرپٹ نظام کے خاتمے سے ہی ممکن ہے ،جس کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنان ملک کے طول و عرض میں برسرپیکار ہیں،وہ دن دور نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ نظام انتخاب ان لوگوں کیلئے ہے جو خود اور انکی نسلیں بدل بدل کر پچھلے 66سالوں سے اقتدار میں آ رہے ہیں۔یہ سسٹم ان کروڑوں عوام کا نہیں بلکہ ان لٹیروں کا ہے جو چور دروازوں سے منتخب ہو کر باری باری آتے ہیں اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ،اقتدار اور حکومت پر قابض لوگ عوام کو کچھ نہیں دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت صوبہ بھر میں تعلیم ، صحت اورانفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پرکام کررہی ہے
بہاول پور(این این اے)پنجاب حکومت صوبہ بھر میں تعلیم ، صحت اورانفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پرکام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار سینئر وائس چیرمین نیشنل پیس کمیٹی فار انٹرفیتھ ہارمنی پنجاب رانا خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف نے جس طرح سابقہ دورحکومت میں عوامی مسائل کوحل کیاآج اس سے بھی زیادہ توجہ کیساتھ خادم پنجاب کارول ادا کررہے ہیں اللہ کی مدد سے بہت جلد پاکستان تمام بحرانوں سے نکل آئے گااور عوام حقیقی معنوں میں نظام کی تبدیلی کومحسوس کرینگے عوام کوبھی موجودہ زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے حکومت کاساتھ دیناچاہیے۔ وزیراعظم پاکستان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کی ہے اعلی سطح پرکرپشن کے خاتمہ پروفاقی وصوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں پاکستان مسلم لیگ ن عوامی مفادات کے تحفظ اوران کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے بھرپورمحنت کررہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی مفادات کے باعث تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ ملک اسوقت مسائل میں گھیراہواہے اوردہشت گردی عروج پرپہنچ چکی ہے ۔ پا کستان مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک کوترقی یافتہ بناکردم لے گی پاکستان مسلم لیگ ن توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے
بہاول پور(بیورورپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ بگ تھری کے جھانسے میں نہ آئے کرکٹ بورڈ بھارت وبرطانیہ کی آفرز سے ہوشیاررہے بھارت کی بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی سے آئی سی سی کامستقبل خطرہ میں پڑچکاہے ان خیالات کااظہارسابق چیرمین ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن بہاول پور سہیل اشرف وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش پربھی محتاط ردعمل ظاہرکیاجائے اوریہ بات واضح ہوچکی ہے کہ عالمی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے ان بڑوں بھارت آسٹریلیا اوربرطانیہ کو ہماری ضرورت ہے وہ اسی لئے ہمیں لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان کوکسی بھی فیصلے پرپہنچنے سے قبل ملک کے طویل المدتی مفادات کے ساتھ عالمی کرکٹ کوبھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ کرکٹ کیلئے زہرقاتل ہے اورپاکستان کوعالمی کرکٹ پرقبضے کی کسی بھی کوشش کی بھرپورمخالفت کرنی چاہیے اورپاکستان کواس ایشوپر سخت موقف اختیارکرناہوگا بصورت دیگر عالمی کرکٹ تقسیم ہوجائیگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تخت لاہور کے حکمران سر زمین صوبہ بہاولپور کی عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالنا بندکرے۔ان خیالا ت کا اظہار
بہاول پور(این این اے)تخت لاہور کے حکمران سر زمین صوبہ بہاولپور کی عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالنا بندکرے۔ان خیالا ت کا اظہار بہاولپور صوبہ بحالی تحریک یوتھ ونگ کے کے مرکزی صدر شیخ حسن علی واجد نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو خطے کی عوام نشان عبرت بنا دیں گے۔شیخ حسن علی واجد نے کہا کہ بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص 1ارب7کروڑ روپے کی گرانٹ کی اپر پنجاب کو منتقلی نے بہاولپور کو اپنا دوسرا گھر کہنے والے جھوٹوں کے چہرے بے نقاب کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک ہمیں اپنے غازیوں اور شہیدوں سے ورثے میں ملی ہے ۔سرزمین صوبہ بہاولپور کی صوبائی شناخت کے بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے۔

Share this:
Tags:
districts mask Migration news Punjab war اضلاع بہاولپور پنجاب خبریں شہیدوں منتقلی نقاب
Salman Khurshid
Previous Post پاکستان اور بھارت کو پرانی سوچ ترک کرنا ہو گی، سلمان خورشید
Next Post شاہ زین بگٹی کو قافلے کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت
Shah Zain Bugti

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close