Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 4/3/2014

March 5, 2014March 5, 2014 0 1 min read

عظیم راہنما حضرت صوفی محمد خان جلالی کی نماز جنازہ حضرت حافظ الحدیث کے دربار شریف کے احاطہ میں پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی نے پڑھائی
لاہور(زیڈ این این)بانی ادارہ صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے ماموں اورتحریک پاکستان کے عظیم راہنما حضرت صوفی محمد خان جلالی گذشتہ روز بھکھی شریف منڈی بہاؤ الدین میں ایک صدی کی عمر میں وصال فرما گئے آپ کی نماز جنازہ حضرت حافظ الحدیث کے دربار شریف کے احاطہ میں بھکھی شریف میں پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی نے پڑھائی ۔پیر سید محمد محفوظ مشہدی ایم پی اے ،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،شیخ الحدیث محمد نذیر جلالی ،شیخ الحدیث محمد کریم بخش جلالی ،مولانا محمد بشیر مصطفوی ، چوہدری محمد شفقت گوندل ایم پی اے اور چوہدری اعظم گوندل کے علاوہ علماء کرام کی ایک کثیر تعداد اور علاقہ بھر کی سیا سی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ آپ نے تحریک پاکستان میں اپنے علاقے میں مسلم لیگ کی قیادت کی آپ نے امیر حزب اللہ حضرت پیر سید فضل شاہ جلالپوری کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے ان تھک کوششیں کیں آپ نے حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری کے دست حق پرست پر بیعت کی اور بھکھی شریف میں 1940 میں قائم ہونے والی عظیم درسگاہ جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف کے قیام میں حضرت حافظ الحدیث کا بھر پور ساتھ دیا ۔ آپ اپنے علاقے کے بہت بڑے زمیندار تھے اور گوندل فیملی کے سربراہ تھے مگر عملا ایک نہایت متقی پار سا روحانی اور علمی شخصیت کے مالک تھے ۔آپ کے ایصال ثواب کے لیے قل شریف کا اجتماع آج بروز بدھ بھکھی شریف میں محلہ عقلانہ میں صبح دس بجے منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولنا سمیع الحق اور جماعت اسلامی دہشت گردوں کی حمایت پر قوم سے معافی مانگے ، شاداب رضا نقشبندی
طالبان امریکہ بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کی وارادت کا مقدمہ مولوی عبد العزیزپر درج کیا جائے
لاہور( زیڈ این این ) سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مولنا سمیع الحق اور جماعت اسلامی دہشت گردوں کی حمایت پر قوم سے معافی مانگے ۔ملک دشمن قوتیں کراچی اور بلوچستان کو دوسرا بنگلہ دیش بنا ناچاہتی ہیں۔مولنا سمیع الحق اورجماعت اسلامی دہشت گردوں کی سر پرست ہیں۔طالبان امریکہ بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی کی وارادت کا مقدمہ مولوی عبد العزیزپر درج کیا جائے۔سنی تحریک7مارچ بروز جمعة المبارک کودہشت گردی کے خلاف” یوم امن ”منائے گی۔ مو لنا سمیع الحق اور جماعت اسلامی اگر خود کش حملوں کو جائز سمجھتے ہیں تو خود مولنا سمیع الحق اور جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت پرخود کش حملہ کیوں نہیں کرتے؟یا اپنی اولادوں کو اس راہ پر خود کش حملے کرنے کے لئے کیوں نہیں بھیجتے ؟اکوڑہ خٹک اورلال مسجد میں چھپے دہشت گردوں کے خلا ف حکومت کاروائی کرے۔ملکی غیرت اورسا لمیت کو گروی رکھ کر حکومت کرنے والے حاکم ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد جبکہ حکومت اور اپوزیشن مصلحت پسند ی کا شکار ہیں۔پا ک افواج،پولیس اور عوام کا مزید لہو بہانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔طالبان کفار سے بھی بد تر ہیں جنکا کو ئی مذہب ہے نہ کوئی ریاست امریکی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے طالبان سے خیر اور سلامتی کی کوئی امید رکھنا بھی گناہ ہے۔ان خیا لات کا اظہار سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے گذ شتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی،محمد زاہد حبیب قادری،مفتی لیاقت حسین گجراتی ،علامہ مجاہد عبد الرسول خان،ڈاکٹر غلام مرتضٰی ،سید عثمان حید ر شاہ نقوی،پیر سید مبشر حسین شاہ،پیر سید خلیل حسین شا ہ گیلانی،چوہدری محمد افضال گوندل ،محمد ابرار احمد عطاری ،محمد قذافی بٹ،میاں عبد الرزاق قا دری ،محمد ابرار احمد رضوی،چوہدری محمد خالد باوجوہ،محمد امجد باجوہ ،چوہدری محمد سجاد قادری،حافظ محمد غلا م مرتضیٰ نقشبندی،محمد اکرام بابر ،حافظ محمد طاہر رضا قادری،محمد آصف رضا ، ڈاکٹر محمد خاور و دیگر نے کہاکہ طالبان نام بدل کر دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔حکومت کو دوٹوک فیصلہ کرنا چا ہئے ۔ مزاکرات کے طماشہ کے دوران قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے جس نے دہشت گردوں کے حوصلوں کو ہمیشہ تقویت بخشی ہے۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ حکومت کے پاس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔امن کے نام پر مزاکرات مگر اس آڑ میں دہشت گرد اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزاکرات کے نام پر ملک وقوم کو دھوکہ دیکر طالبان اپنی اصل طاقت بحال کرنا چا ہتے ہیں۔دہشتگردوں نے عام شہریوں سے لیکر علماء ،مشائخ،سیاسی مذہبی جماعتوں ،تعلیمی اداروں اور مساجد مدارس کو بھی نشانہ بنا یا ہے ۔طالبان جہالت اور گمراہی کے راستے پر ہیں۔طالبان کوتعلیم و تربیت دینے والے بھی گمراہ ہیں اور پا کستان کے ازلی دشمن ہیں۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ حکومت کے پا س عوام کا دیا ہو ا مینڈیٹ موجود ہونے کے باوجود بھی اس کی اپنی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔دہشت گردوں کو لگام دینے کی بجائے ان کومزاکرات کے نام پر تقویت دی جا رہی ہے۔پوری قوم کو قسطوں میں مروایا جا رہا ہے ۔ملک کے پڑ ھے لکھے طبقہ کو بھی اسی سازش کے تحت قتل کروایا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کا رواں سال آذربائیجان میں ہونے والے گرینڈ سلم کے لئے 3رکنی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (زیڈ این این) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے رواں سال آذربائیجان میں ہونے والے گرینڈ سلم کے لئے 3رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ گرینڈ سلم رواں سال 2 سے 4 مئی تک آذربائیجان میں کھیلا جائے جس میں ایک کھلاڑی اور 2 آفیشلز جائیں گے۔ کھلاڑی میں شاہ حسین شاہ جبکہ آفیشلز میں کرنل طارق بودلا منیجر اور کوچ محمد رفیق شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے باصلاحیت کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ شاہ حسین شاہ مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں اپنے ملک کے لئے فتوحات حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ سلم سے قبل کوچ انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کریں گے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ گرینڈ سلم ایونٹ میں دنیا بھر سے 40 ممالک سے زائد ممالک حصہ لیں گے جس میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ فیڈریشن کو گرانٹ جاری رکھے تاکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپس اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ایونٹس کے لئے بھیجا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن آئندہ ماہ نیپال میں ہونے والے جوڈو چیمپئن شپ اور آذر بائی جان میں گرینڈ سلم ایونٹ میں حصہ لیں گی جبکہ فیڈریشن نے ان ایونٹس میں شرکت کو فنڈ سے مشروط کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سپورٹس بورڈ سے فیڈریشن کو فنڈز مل جاتے ہیں تو ان ایونٹس میں شرکت کے لئے کھلاڑی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوں گے
اسلام آباد (زیڈ این این) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام رواں سال ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تبایا کہ ایونٹ کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے جس میں تقریباً 15 کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں سے 6 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ 4 کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھیجیں گے جبکہ 2 کھلاڑیوں کو ویزا میں رکھیں گے۔ سیکرٹری نے کہا کہ لاہور میں رواں ماہ ہونے والے انٹرنیشنل سکواس چیمپئن شپ اور اس کے بعد دو قومی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشین سینئر سکواش چیمپئن شپ رواں سال 14جون سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف ) لیول۔ ون کورس (آج)شروع ہوگا
اسلام آباد (زیڈ این این) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف ) لیول۔ ون کورس (آج) بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میںشروع ہوگا۔ کورس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کریں گے۔ کورس 14مارچ تک جاری رہے گا جس میں قومی سطح کے 35 اتھلیٹکس کوچز(مرد و زن)حصہ لے رہے ہیں۔ جن کا تعلق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے ملحقہ یونٹس سے ہے۔ اس کورس میں تکنیکی امداد (آئی اے اے ایف) فراہم کر رہی ہے اورپاکستان سپورٹس بورڈ اس کورس کیلئے تمام انتظامی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ نصراللہ رانا، انٹرنیشنل انسٹرکٹر جو کہ پاکستانی ہیں، ڈائریکٹر کورس کی حیثیت سے اپنا دسواں انٹرنیشل کورس کروائیں گے ،جس میں رفیق احمد انکی معاون ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) اور (کل) ایک ایک میچ کا فیصلہ ہوگا
میرپور (زیڈ این این) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014ء میں (آج) منگل اور (کل) بدھ کو آخری ایک ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں میر پور میں آمنے سامنے ہونگی۔ ایونٹ میں (کل) آخری میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو میرپور کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت میزبان بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، افغانستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ میں قسمت آزمائی کر رہی ہے۔ ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم اور فتح اللہ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1986ء میں بھارتی ٹیم نے جبکہ 1991ء میں پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایشین سٹائل قومی کبڈی چیمپئن شپ(آج) واہ کینٹ میں شروع ہوگی
اسلام آباد (زیڈ این این) واہ کے زیر اہتمام اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے ایشین سٹائل قومی کبڈی چیمپئن شپ(آج) بدھ سے واہ کینٹ میں شروع ہوگی۔ چیئرمین نوبل گروپ واہ ایونٹ کا افتتاح کرینگے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق ایونٹ میں پاکستان آرمی ، نیوی ، ایئر فورس ، واپڈا، ریلوے ، پولیس ، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، اسلام آباد ، کے پی کے ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے شارٹ لسٹ کر دیا جائیگا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بھیجیں گے ۔ واضح رہے کہ 5 روزہ چیمپئن شپ 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے
سلام آباد(زیڈاین این)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2014ء میں پیش کئے جانے والے میٹرک سے ایم اے /ایم ایس سی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے بغیر لیٹ فیس چارجز کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج ) 5۔مارچ 2014ئ(آخری تاریخ ہے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اسلام آباد میں واقع مین کیمپس کے علاوہ ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں ۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح حبیب بینک لمیٹڈ فرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں نامزد برانچوں کے بارے میں تفصیلی معلومات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس میں نشنل بنک آف پاکستان وویمن بنک اور الائیڈ بنک داخلہ فارمز وصول کررہے ہیں جبکہ مین کیمپس پر رش کی وجہ سے اور طلبہ و طالبات کے داخلہ فارم جمع کرنے کی سہولت میں آسانی کے لئے وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی نے مین کیمپس سے قریب دیگر بنکوں تک طلبہ و طالبات کے لئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وکلاء کی مشاورت سے امن فورس بنائیں گے جو تربیت یا فتہ ہو گی، زمرخان
اسلام آباد( زیڈ این این)پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرخان نے کہا ہے کہاب وقت آ گیا ہے کہ وکلاء اور قوم اپنا تحفط خود کرے۔وکلاء کی مشاورت سے امن فورس بنائیں گے جو تربیت یا فتہ ہو گی۔دہشت گردوں نے اسلام آباد کچہری پر حملہ کر کے ہمارے دلوں کو زخمی کیا ہے۔ وہ یہاں پمز ہسپتا ل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے ساتھ زخمی وکلاء کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔زمرد خان نے کہا کہ وکلاء امن فورس کسی بھی ناگہا نی صورتحال سے نمٹنے کو ہر وقت تیا ر ہو گی ۔ ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار کے رہنما ہاورن الرشید،علیم عباسی اور طارق جہانگیری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ اپنی اس معصوم بہن پر ہے جس کا کورٹ میں پہلا دن تھا۔وکلاء نے پہلے بھی ظلم اور جبر دیکھا اور اسکاڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی وکلاء اسکے کیخلاف کھڑے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وکلاء نے بنایا اور انشاء اللہ اس کو وکلاء ہی بچائیں گے۔سابو ایم ڈی بیت المال نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ مصیبت اس گھڑی میں ایک ہو جائے اور ملکر ان ظالموں کا مقابلہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت کی سکیورٹی پالیسی پاس ہونے سے پہلے فیل ہوگئی ۔اشرف بھٹی
پیپلزپارٹی کے دوراقتدارمیں چہارسمت آئین اورقانون کی حکمرانی کادوردورہ ہوگا
ٍٍٍٍٍٍٍلاہور(زیڈ این این)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی سکیورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں پاس ہونے سے پہلے فیل ہوگئی ۔دہشت گردوں کے دوچارٹولے حکومت کی واٹ لگارہے ہیں،اس ابتر صورتحال سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے سواکوئی نہیں نمٹ سکتا۔سانحہ اسلام آبا دکے نتیجہ میںحکومت کی رٹ ایک سوالیہ نشان بن گئی مگراس کے باوجودحکمران ہٹ دھرمی چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ جوحکمران اسلام آباداورعدالتوںکی حفاظت نہیں کرسکتے وہ باقی شہروں میں دہشت گردوں کے حملے کس طرح روک سکتے ہیں۔ابھی عوام سکندراوراس کی اہلیہ والے واقعہ کونہیں بھولے تھے کہ اسلام آباد میں ایک اورسانحہ رونماہوگیا ۔دہشت گردی کے واقعات پرپولیس آفیسرزکومعطل یاان کاٹرانسفر کرنیوالے حکمران خوداستعفیٰ کیوں نہیں دیتے ۔اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں ہونیوالی دہشت گردی کے نتیجہ میں مارے جانیوالے بیگناہ شہریوں کے ورثاکا دکھ سمجھتے اوران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر قیام امن کیلئے درست اورسخت اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت قطعاً ملک اورعوام کودہشت گردوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑے گی ۔پیپلزپارٹی کے دوراقتدارمیں چہارسمت آئین اورقانون کی حکمرانی کادوردورہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوںنے عوام کوروزگار،امن اورانصاف کی فراہمی کاجودعویٰ کیا تھا انہیںاقتدارمیں آنے کے بعد یادنہیں رہا،ہمار ے یادکرانے پروہ برامان جاتے ہیں۔قومی سیاست آج بھی قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیداوردخترمشرق بینظیر بھٹو شہید کے سحرمیں گرفتار ہے۔انہوں نے کہاکہ بھٹوخاندان کاسیاسی فلسفہ قومی سیاسی نصاب کااہم باب ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتحادویکجہتی اوراخوت کافروغ وقت کی ضرورت ہے ۔سردار محسن عباسی
اپوزیشن صورتحال کی سنگینی کاادراک اور منفی بیان بازی بند کرے ۔اقبال سندھو
لاہور(زیڈ این این) ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل سردارمحسن عباسی اورسیکرٹری اطلاعات اقبال سندھونے کہا ہے کہ اتحادویکجہتی اوراخوت کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔سانحہ اسلام آبادمیں بیرونی قوتوں کا ملوث ہوناخارج ازامکان نہیں کیونکہ پاکستان کے دشمن ہمارے ملک میں قیام امن کیلئے جاری مذاکرات کوبلڈوز کرنے کے درپے ہیں۔یہ باہمی اختلافات میں پڑنے اورآپس میں الجھنے کاوقت نہیں۔مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وسعت قلبی، رواداری اورافہام وتفہیم کامظاہرہ کریں ۔سانحہ اسلام آباد کے سبب پوراپاکستان سوگ میں ڈوباہوا ہے ، عوام صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔اگر مقتدرقوتیں اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی روشنی میںپاکستان کی داخلی خودمختاری اورحاکمیت اعلیٰ کااحترام کریں توامن وآشتی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔سردارمحسن عباسی اور اقبال سندھو نے مزیدکہا کہ بعض اپوزیشن والے صورتحال کی سنگینی کاادراک کئے بغیر غیرسنجیدہ بیان بازی میں مصروف ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کوتنہائی سے نکال کر معاشی ترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی اناڑیوں کوپارلیمانی لہجے میں بات کرنے کاسلیقہ تک نہیں آتااوروہ سستی شہرت کیلئے شعبدہ بازی پراترآتے ہیں۔منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف شروع دن سے ڈرون حملوں کیخلاف امریکہ سے شدید احتجاج اوران کی مستقل بندش کیلئے اپناسیاسی اثرورسوخ استعمال کرر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ناتجربہ کار لوگ پارلیمنٹ میں توآبیٹھے ہیں مگران کی سیاسی تربیت ہوئی اورنہ انہیں قومی مفادات سے کوئی سروکار ہے۔عوام نے اس نازک وقت میںپوائنٹ سکورنگ کرنیوالے شعبدہ بازسیاستدانوں کومستردکردیا ۔انہوں نے کہا کہ مادروطن کی منتخب قیادت عوام کی توقعات پرپورااترے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد اورعدلیہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔الطاف شاہد
دہشت گردوں نے بزدل حکومت کی قومی سکیورٹی پالیسی کی دھجیاں اڑادیں
لاہور(زیڈاین این)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اسلام آباد اورعدلیہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں توپیچھے کیا رہ گیا ۔احاطہ عدالت میںدہشت گردی کابدترین واقعہ اورقیمتی انسانی جانوں کا ضیاع وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی ناقص انتظامی اصلاحات کاشاخسانہ ہے۔مٹھی بھردہشت گردوں نے بزدل حکومت کی نام نہادقومی سکیورٹی پالیسی کی دھجیاں اڑادیں ۔پرویزمشرف کی سکیورٹی کے بارے میں ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے،انہیں عدالت حاضری سے مستقل طورپر استثنیٰ دیا جائے ۔حکمرانوں کواپنے اوراپنے بچوں کے سواکسی کی زندگی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزٰید کہا کہ عوام اپنے اورپرویز مشرف کے درمیان ہردیوارگرادیں گے۔ پرویز مشرف کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،قوم ان کوپھرسے ایوان صدرمیں دیکھنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ضمیر کی قیدی ہیں ،حکمران انہیں کسی جیل میں بندنہیں کرسکتے ۔حکمرانوں کااقتدارمکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بارے میں پائی جانیوالی بدگمانی ،بداعتمادی اوربے یقینی فطری امر ہے۔عام آدمی کی فلاح اورفرسودہ نظام کی اصلاح وزیراعظم نوازشریف کے نام نہادقومی ایجنڈے کاحصہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مارے مارے پھررہے ہیں مگرانہیں بنیادی ضروریات تک دستیاب نہیں ہیں۔حکمران خاندان نے قومی وسائل پرقبضہ جمالیا ،عوام اپنے حق اوربنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ محافظ پاکستان پرویز مشرف کے دورمیں عام لوگ بھی اپنے معیارزندگی سے مطمئن اورمسرور تھے مگران دنوں بیچارے عوام کے چہروں پرمایوسی چھائی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی ریکارڈ بنانے کے نام پر خزانہ اور طلباء کا وقت برباد کیا جا رہا ہے ، پاکستان مسلم لیگ پنجا ب
بچوں کو عالمی ریکارڈ والی کتاب نہیں نصابی کتاب چاہئیے ، تعلیمی شعبہ کی بربادی پر جلد حقائق نامہ جاری کرینگے
چودھری پرویز الہٰی کے دور میں شرح خواندگی نے 31.91 اور شرح داخلہ میں 55.55 فیصد اضافہ ہوا ، ترجمان
لاہور (زیڈ این این)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ترجمان نے پنجاب یوتھ فیسٹول کے بے معنی اور بے مقصد ریکارڈ ز پر قومی خزانے کے بے دریغ استعمال اور طالب علموں کے قیمتی تعلیمی اوقات کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کو عالمی ریکارڈ ز کی کتاب کی نہیں نصابی کتاب اور استاد کی ضرورت ہے ، صوبائی وزیر تعلیم کی ساری توجہ کھیل تماشے پر مرکوز ہے اور دوسری جانب پنجاب کا سب سے بڑا محکمہ تعلیم تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، ترجمان نے کہا کہ عالمی ریکارڈز کے نام پر بچوں کو جمع کرنے سے پیشتر حکمرانوں کی طرف سے ہزاروں بچوں کی واش روم ، ٹرانسپورٹیشن ، اور کھانے پینے کی ضروریات کا خیال نہ رکھنا اور انہیں کئی کئی گھنٹوں تک بھوکا پیاسا کھڑا رکھنا بے حسی ہے ؟ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ایک ایک ریکارڈ پر کروڑوں خرچ کیے جارہے ہیں آخر ان ریکارڈز کا ملک اور قوم کو فائدہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ڈرا دھمکا کر میدانوں میں جمع ہونے پر مجبور کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئیے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے ، ترجمان نے کہا کہ کھیلوں اور ریکارڈز قائم کرنے کے مقابلوںمیں پنجاب بھر کی ضلعی ، تحصیل اور سٹی سپورٹس کلبوں کے کھلاڑیوں کو شریک کیا جانا چاہئیے مگرپنجاب حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم نہ کرنے اور سپورٹس بورڈ کی نااہلی کے باعث پنجاب میں سپورٹس انفراسڑکچر تشکیل ہی نہیں پا سکا ، ترجمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یوتھ فیسٹول مقابلوں کے انعقاد پر اٹھنے والے اخراجات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے اور صوبائی حکومت جواب دے کہ یہ خطیر رقم کس مد سے جاری کی گئی کیونکہ صوبائی بجٹ 2013-14 ء میں اس کا کوئی ذکر نہیں تھا ، ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی ساری توجہ کھیل تماشا پر مرکوز ہے اور شعبہ تعلیم تباہ حال ہے ، 100 فیصد انرول منٹ ، 100 فیصد بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ہر بچے کو بنیادی تعلیم تک رسائی دینے کا ملینئیم ہدف2015 ء تک پورا ہوتا نظر نہیں آتا ، ترجمان نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے دور حکومت 2002-2007 ء کے درمیانی 5 سالوں میں شرح خواندگی 47 فیصد سے بڑھ کر 62 فیصد ہوئی 5 سالوں میں 31.91 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور پرائمری سکولوں میں داخلہ کی شرح میں 55.55 فیصد اضافہ ہوا ، اور چودھری پرویز الہٰی کے پڑھا لکھا پنجاب پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا ، ترجمان نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم بتائیں کہ پنجاب میں گزشتہ 6 سالوں میں شرح خواندگی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ترجمان نے مزید کہا کہ بہت جلد شعبہ تعلیم کی تباہی اور اس کی وجوہات پر مبنی پاکستان مسلم لیگ پنجاب حقائق نامہ جاری کرے گی ۔

Share this:
Tags:
districts morning news pakistan اضلاع پاکستان خبریں صبح
Aqeel Khan
Previous Post خان لالا نے لالا کردی
Next Post طالبان سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی آج اکوڑہ خٹک جائیگی
Negotiation Committee

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close