Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 5/3/2014

March 6, 2014 0 1 min read

راولپنڈی، گندگی ،غلاظت کے ڈھیر،شہری وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے
بارہا شکایات کرنے کے باوجود نہ تو کوڑا کرکٹ ہٹانے کی طرف کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی نااہل عملہ کیخلاف کروائی عمل میں لائی گئی
راولپنڈی(زیڈ این این)شہر بھر میں گندگی ،غلاظت کے ڈھیر،شہری وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،صفائی عملہ غائب ،زمہ داران منتھلیاں لیکر خاموش ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر میں جگہ جگہ گیسٹرو غلاظت کے ڈھیر چوراہے فلیتھ ڈپوؤں کا منظر پیش کرنے لگے گندگی کے باعث شہری گیسٹرو سمیت متعدد وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے زیڈ این این خبررساں ادارے کے سروے میں بتایا کہ صفائی کا عملہ کبھی کبھار آتا ہے اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے چوراہوں میں ڈھیر لگا جاتا ہے جس کے باعث چوراہے فلیتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق بارہا شکایات کرنے کے باوجود نہ تو کوڑا کرکٹ ہٹانے کی طرف کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی نااہل عملہ کیخلاف کروائی عمل میں لائی گئی جب موقف جاننے بارے صفائی عملہ کے انچارج ڈاکٹر مظہر سے رابطہ کرنا چاہا تو معلوم ہواکہ عمرہ کیلئے سعودی عرب ہیں قائم مقام انچارج کے بارے میں سوال کیا گیا تو دفتر میں موجود عملہ نے بتایا کہ دفتری معاملات کو ڈاکٹر مظہر خود ہی دیکھتا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی کیوں نہ ہوواضح رہے کہ مذکورہ انچارج عرصہ پندرہ بیس سال سے اسی عہدے پر اسی جگہ تعینات ہے اور آج تک تبدیل نہ کیا گیا ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ سینٹری سٹاف کے مذکورہ انچارج کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے اور اسی وجہ سے بہت جلد کسی اچھے عہدے پر لگائے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔سرکاری محکمہ جات خصوصا آر۔ڈی۔اے ،ٹی ایم اے اور ہیلتھ میں سیاسی آشیر باد کے حامل کون سے افسران ہیں اور کس طرح سے بلیک منی اور وائٹ منی کمانے میں مصروف عمل ہیں اور ان کی جائیدادیں کہاں کہاں موجود ہیں بہت جلد شائع کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال سبحانی کی سانحہ کچہری اسلام آباد کی شدید مذمت
راولپنڈی (زیڈ این این) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال سبحانی نے سانحہ کچہری اسلام آباد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی کا شاخسانہ قرار دیا ہے وفاقی دارلحکومت محفوظ نہیں تو ملک کے دیگر شہروں اور عوام کا کیا حال ہوگا اسلام آباد کچہری میں پیش آنے والے واقعہ نے وزیرداخلہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے وزیر داخلہ قوم کو اندھیروں میں رکھنے کیء بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کرت ہوئے فی الفور مستعفی ہوجائیں اقبال سبحانی نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے ا س واقعہ کی کڑیان مشرف کیس سے بھی جاملتی ہیں انہیں عدالتی حاضری سے استثنی دینے کے لئے اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ جانا بہت بڑا کارنامہ ہے ،حاجی محمد الیاس چیمہ
راولپنڈی (زیڈ این این) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ جانا بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر ہم پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قومی کھلاڑیوں نے بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف جس جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹل کر کٹ کلب محلہ ورکشاپی کی طرف سے ٹیم کی شاندار کامیابی پر دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس خوشی کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم بھی کئی گی تقریب میں امید ظاہر کی گئی کہ پاکستانی شاہین آئندہ میچوں میں بھی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کر کے عوام کے دل جیت لین گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارلیمانی تنازعات کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں سے کرایا جائے۔ عوامی ہمدرد پارٹی
مرکزی کسان بورڈ کا مطالبہ تسلیم کر کے پاک بھارت تجارت موخر کی جائے۔جمیل اقبال سیّد
قومی شناختی کارڈ کے مفت اجراء کی قرارداد عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ شکیل ملک
عوام” پیٹ بھرروٹی” کی جدوجہد کیلئے عوامی ہمدرد پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ حسنین عباس
کراچی ( زیڈ این این)ملک کے70 فیصد انتہائی غریب اور25 فیصد سے زائد سفید پوش پریشان حال عوام سمیت وطن عزیز کی ابتر مالی ومعاشی حالت زار کی ترقی و خوشحالی میں تبدیلی کیلئے کوشاں ”عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان” کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس بانی ومرکزی چیئرمین اور ملک کے ممتاز سیاسی، سماجی و کثیرالجہتی رہنما جمیل اقبال سیّد کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہونے والی غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں کے انکشافات کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا گیا تاہم اس سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ جمشید دستی کے انکشافات پر تحقیقات ااعلیٰ عدالتوں سے کرائی جائیں اوراگر پارلیمان الزامات کی اپنے طور پر تحقیات کرنا چاہتی ہے تو پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے فاضل اراکین اسمبلی پر مشتمل ہونی چاہئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی ذاتی پسند کی بناء پر بھارت سے تجارت کے راستے کھولنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مرکزی کسان بورڈ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت سے تجارت کو محدود یا موخر کر دے اور جو بھی تجارت جاری ہے اس پر ملکی اداروں اور عوام کا اعتماد حاصل کرے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں عوام کو مفت شناختی کارڈ کے اجراء کی قرارداد کی منظوری کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ عوامی ہمدرد پارٹی کا ایک اہم اور دیرینہ مطالبہ تھا ۔ اجلاس میں مفت قومی شناختی کارڈ کی قرارداد پیش کرنے پر رکن قومی اسمبلی محترمہ خالدہ منصور کو عوام کا ہمدرد رکن قومی اسمبلی قرار دیا گیا اور قرار داد کی منظوری میں تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر زاہد حامد کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلا س میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے ملک کے غریب عوام کی مجموعی مالی، معاشی، سماجی اور معاشرتی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور اس امر پر شدید تشویش اور بے چینی کا اظہار کیا کہ ملک وافر مالی و معاشی وسائل ہونے کے باوجود مہنگائی اور دیگر قانونی اور معاشرتی پیچیدگیوں کی وجہ سے ملک کے 95 فیصد( 70 فیصد انتہائی غریب اور 25 فیصد سفید پوش) عوام انتہائی تکالیف سے بھر پور زندگیا ں گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تین وقت تک کی پیٹ بھر روٹی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشیوں کا شکار ہیں اور غریب عوام مجبور ایا تو اپنے جسمانی اعضاء سمیت معصوم بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی خواتین گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے اپنی عز ت و آبرو تک کا سودا کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں جبکہ یہ سب کچھ نہ کرسکنے والے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خود کشی کے ذریعے اپنی زندگیوں کا خاتمہ ہی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا، اہم اور قابل افسوس المیہ ہے جس کا حل نکالنے کیلئے عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان میدان عمل میں موجود ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مفاد پرست، کرپٹ اور عوام کو بھوکا مارنے والے سیاستدانوں اور حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے عوامی ہمدرد پارٹی میں آ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 95 فیصد غریب عوام کی ابتر مالی ومعاشی صورت حال کو دیکھتے ہوئے عوامی ہمددر پارٹی نے ” روٹی ” کو پارٹی کی جدوجہد کا بنیادی ،امتیازی اور انتخابی نشان قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ”روٹی” کو نہ صرف پارٹی کے جھنڈے میں شامل کیا جائیگا بلکہ ” روٹی ” ہی آئندہ عام انتخابات میں عوامی ہمدرد پارٹی پاکستان کا امتیازی وانتخابی نشان بھی ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ اگر عوام نے تعاون کیا اور ‘ ‘ روٹی” نشان والی عوامی ہمدرد پارٹی کو اختیار ملا تو وہ کسی بھی ” عام آدمی ” کو بھوک اور افلاس کا شکار نہیں ہونے دیگی اور ملکی مالی و معاشی وسائل کو ان تک پہنچا کر انہیں خوشحال بنادیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملتان، 7 مارچ کو ملتان آرٹس کونسل میںمختلف رنگا رنگ تقریبات ہونگی
ملتان(زیڈ این این) 7 مارچ 2014ء بروز جمعہ صبح 10 بجے تا رات 10 بجے ملتان آرٹس کونسل میںمختلف رنگا رنگ تقریبات جن میں مختلف سٹالز ،آرٹ گیلری ، کرافٹ بزار ، سرائیکی کتابوں کے سٹالز اور دوسرے رنگا رنگ ادبی و ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے، کا اہتمام کر رہا ہے ۔یہ فیسٹول سرائیکی وسیب کے 6 کروڑ انسانوں کی تہذیبی و ثقافتی شناخت کو بچانے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی ، دہشت گردی اور عدم برداشت کے خلاف جہاد بھی ہے۔ تقریب میں سرائیکی فنکار اور گلوکار شرکت کریں گے ۔تقریب میں شرکت کیلئے دور دراز سے فنکاروں کے ساتھ ساتھ مہمانان گرامی بھی تشریف لائیں گے ۔ آپ سے شرکت کی استدعا ہے ۔ خصوصی درخواست ہے کہ فیسٹیول کی کوریج کیلئے رپورٹر / کیمرہ مین کو ہدایات جاری فرمائی جائیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کے سلسلہ میں”قومی محفل قرات ”کا انعقاد
لاہور(زیڈ این این) نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کے سلسلہ میں”قومی محفل قرات ”کا انعقاد کیا گیا قومی محفل قرات کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید کو اچھے اور خوبصورت لہجے میں پڑھنا بہت بڑا فن ہے اوریہ فن اللہ تعالیٰ کی ذات خوش نصیبوں کو عطا کرتی ہے کیونکہ خود اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اچھے طریقے سے پڑھو اس لیے ہمیں چاہیے کہ قراء حضرات کی زیادہ سے زیادہ قدر کی جائے کیونکہ الہامی کتاب کو اچھے اور بہتر انداز سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوتی ہے شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو بہتر انداز میں تلاوت کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے ان امور کو پورا کرنا بھی ہمیں چاہیے کیونکہ حقیقی کامیابی قرآن پاک کے بتائے ہوئے طریقوں میں زندگی بسر کرنے میں ہے قومی محفل قرات میں قراء حضرات نے اپنی آواز کے ذریعے روحانی ماحول برپا کر دیا ہے سامعین تلاوت کے دوران سبحان اللہ سبحان اللہ کہہ کر قراء حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں جن قراء حضرات نے تلاوت کرنے کا شرف حاصل کیا ان میں قاری غلام رسول،قاری مفتی محمد رمضان سیالوی ، قاری محمد رفیق نقشبندی ،قاری کرامت علی نعیمی ،قاری نجم الصبیح ،قاری انورالحسن ،قاری خام حسین بلال مجددی ،قاری حماد انورنفیسی ،قاری حبیب اللہ چشتی ،قاری محمد اشفاق قصوری ،قاری ڈاکٹر مظفر سعید،قاری محمد سعید ،قاری ذوالفقار نعیمی ،قاری محمد طالب یمنی ،قاری محمد اسماعیل ،قاری اویس اصغر،قاری محمد حسین نعیمی،قاری حق نواز سعیدی،قاری محمد کامران قادری شامل ہیں۔ مہمانان گرامی قدر میں شیخ الحدیث مفتی انوارالقادری ،شیخ الحدیث غلام نصیر الدین نصیر،مفتی محمد رمضان سیالوی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میںپرامن شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن چکا ہے، رضائے مصطفی نقشبندی
کرپشن زدہ افسران اورادارے ملک عزیز میں بہتری لانے کی بجائے آئے روز مسائل پیدا کر رہے ہیں
لاہور(زیڈ این این) اسلام کے نام پر بنائے گئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صرف اور صرف پرامن شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن چکا ہے کرپشن زدہ افسران اورادارے ملک عزیز میں بہتری لانے کی بجائے آئے روز مسائل پیدا کر رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ حقیقت میں مال بٹورنے میں مصروف عمل ہیں قوم کو چاہیے کہ وہ حقیقت پسندی کی طرف آئے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہویہ بات تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی محاذ کے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اہل سنت عوام کو پرامن ہونے کی سزا دی جارہی اور طالبان کو ان کی دہشت گردی کی وجہ سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پھانسی کی پھندے پر ہونا تھا ان کے ساتھ مذاکرات اسلامی جمہوریہ کے آئین اور شہداء پاکستان کے ساتھ غداری ہے انہوں نے کہا کہ اہل سنت مذاکرات کی مخالفت کرتے رہیں ہیں اور کرتے رہیں گے ہم بھی ملک میں امن چاہتے ہیں لیکن طالبان گولی کی زبان کے سوا کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے طالبان فائربندی کے نام پر معصوم عوام کو گولیوں سے مار بھی رہیں ہیں اور آئندہ کے لیے پنجاب میں حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ حکومت فوری طورپر طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرے تاکہ ملک عزیز میں امن کو فروغ مل سکے ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹیری مولانا محمد علی نقشبندی ،مفتی محمد حسیب قادری ،مولانا احمد رضا سیالوی ،مفتی محمد عمران ،مولانا مجاہد عبدالرسول قادری اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عشق رسول کے بغیر زندگی فضول ہے ،علامہ محمد قاسم علوی
حکمرانوں کو کسی صورت میں سزائے موت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
لاہور(زیڈ این این)عشق رسول کے بغیر زندگی فضول ہے حکمرانوں کو کسی صورت میں سزائے موت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے یورپین یونین کو حکومت کی جانب سے سزائے موت ختم کرنے کی یقین دہانی 18کڑور عوام کو دلی صدمہ پہنچا ہے بیرونی دبائو کی وجہ سے سزائے موت ختم کرکے حکمران295Cکو ختم کرنا چاہتے ہیں حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ نبی کریم ۖ کی ناموس کی حفاظت اللہ کی ذات کرتی ہے ہر دور میں گستاخان رسول کے لیے غازی علم دین شہید ،عامر چیمہ شہید اور ممتاز حسین قادری پیدا ہوتے رہیں گے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ممتاز حسین قادری کو رہا کرے کیونکہ قرآن وسنت کی روشنی میں ممتاز حسین قادری امت مسلمہ کا ہیرو ہے ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لیے عنقریب تحریک شروع کی جائے گی یہ بات جامعة زہرہ کے ناظم اعلیٰ اورانجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ محمد قاسم علوی نے کہی انہوں نے کہا کہ کسی صورت عشق رسول کے جذبوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی صورت سودی نظام کو قبول نہیں کیا جائے گا ، خواجہ محمد یار فریدی
حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ وزیر اعظم یوتھ برنس اسلامی اصولوں کے تحت کریں تاکہ نوجوان نسل کو سودی قرضوں سے بچایا جا سکے
لاہور(زیڈ این این)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے کہا کہ سودی قرضوں اورسودی نظام معیشت کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی صورت سودی نظام کو قبول نہیں کیا جائے گا سود ی نظام اللہ تعالیٰ کی ذات سے اعلان جنگ ہے لہذا حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ وزیر اعظم یوتھ برنس اسلامی اصولوں کے تحت کریں تاکہ نوجوان نسل کو سودی قرضوں سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ 1973کے آئین 38ایس میں حکومت کو کہا گیا ہے کہ ریاست سودی نظام ختم کرے جبکہ 1991میں وفاقی شرعی عدالت سود کی ہر شکل کو حرام قرار دے چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسٹیٹ بینک کے افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام معیشت اسلامی اصولوں کے تحت ہوگا اس لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ فی الفور اسلامی معیشت کا اعلان کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراطِ مستقیم پاکستان کے علماء ونگ صراطِ مستقیم علماء کونسل کے زیر اہتمام 8مارچ کوعلماء و مشائخ کنونشن انعقادہوگا
لاہور(زید این این)ادارہ صراطِ مستقیم پاکستان کے علماء ونگ صراطِ مستقیم علماء کونسل کے زیر اہتمام 8مارچ بروز ہفتہ دِن 1بجے ہمدرد سنٹر لاہور میں 15مارچ کی شان رسول ۖ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں علماء و مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت شیخ الحدیث حافظ محمد عبد الستار سعیدی ،ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ لاہورفرمائیں گے، مہمان خصوصی آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین حضرت میاں ولید احمد شرقپوری ہونگے۔خصوصی خطاب ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ،حضرت میاں تنویر احمد نقشبندی آستا نہ عالیہ کوٹلہ شریف،حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی آستانہ عالیہ ہمدم چھانگا مانگا،حضرت پیر اصغر علی شاہ صدر صراطِ مستقیم علماء کونسل لاہور،حضرت صاحبزادہ محمد عبدا للہ ثاقب ناظم اعلیٰ صراطِ مستقیم علماء کونسل لاہور، حضرت مولانا محمد اسحٰق جلالی نائب ناظم صراطِ مستقیم علماء کونسل لاہور، حضرت صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی سربراہ تحفظ ناموس رسالت محاذ، حضرت پیر سیدخُرم ریاض شاہ صدر بزم مشتاقان رسول ۖ پاکستان ، حضرت علامہ فرمان علی جلالی سربراہ مرکزی رابطہ کمیٹی ادارہ صراطِ مستقیم فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک دشمن عناصر پاکستان میں معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں،پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور ( زیڈاین این) پاکستان پیپلز پارٹی علما ء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک دشمن عناصر کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اور اُس میں نقصان پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد محتر مہ بینظیر بھٹو نے شہادت دی مگر ملک دشمن عناصر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ڈٹ کر سامنا کیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں کاروائیاں کر تے ہوئے معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر حکومت وقت کوئی سنجیدہ فیصلہ نہیں کر پا رہی جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے بلکہ دہشت گر د اپنی من مانی کر نے میں مصروف ہیں جو کہ حکومت وقت کے باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی گروپ پوری قوم کے سامنے ہے اور اگر حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو پوری قوم دہشت گردوں کا سامنے کر نے کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحر یک انصاف کی بحر یہ ٹاون سے لیکر ٹھو کر نیاز بیگ تک امن ریلی
پاکستان میں امن کے قیام کو یقینی بنا نے کیلئے تحر یک انصاف کے کارکنان ہر ممکن کو شش کر ینگے،فضہ ذیشان
لاہور ( زیڈ این این) پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما و نائب صدر علامہ اقبال ٹاون فضہ ذیشان کی قیادت میں بحر یہ ٹاون سے لیکر ٹھو کر نیاز بیگ تک امن ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے فضہ ذیشان نے کہا کہ پاکستان میں امن کے قیام کو یقینی بنا نے کیلئے تحر یک انصاف کے کارکنان ہر ممکن کو شش کر ینگے اور ملک دشمن عنا صر جو کہ پاکستان کو نقصان پہنچا نے میں لگے ہیں کا خاتمہ ہو جائے گا کیو نکہ امن کے قیام کیلئے تحر یک انصاف ہر آپر یشن پر غور کر تے ہوئے فیصلے کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ امن مذ اکرات کی وجہ سے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے اور بہت جلد مذ اکرات کامیابی کی طر ف جائینگے اور امن قائم ہو گا اس مو قعہ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشی استحکام میں غیرملکی ڈپلومیٹس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے،کاشف انور
لاہور چیمبر کے نائب صدر کا 17ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈپلومیٹس کے 21 رُکنی وفد سے خطاب
لاہور (زیڈ این این) کسی بھی ملک کے معاشی استحکام میں غیرملکی ڈپلومیٹس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ وہ بہترین ساکھ اُجاگر کرکے تجارتی و معاشی سرگرمیوں بالخصوص غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور نے 17ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈپلومیٹس کے 21 رُکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز اکیڈمی مراد علی کررہے تھے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں محمد افضل ، ظفر محمود ، سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن وقار احمد میاں اور سیکریٹری جنرل ثقلین نقوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد نے ملکی معیشت کی ترقی میں لاہور چیمبر کے کردارسمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کاشف انور نے وفد کو لاہور چیمبر کی جانب سے معاشی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں بہتر طریقے سے متعارف کرانے کے لیے تین سنگل کنٹری نمائشیں منعقد کررہا ہے۔ ملک کی ساکھ بہتر کرنے کے لیے لاہور چیمبر دنیا کے مختلف ممالک میں باقاعدگی سے وفود بھجوا رہاہے۔ لاہور چیمبر نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اشتراک سے عالمی معیار کا ثالثی سنٹر بھی قائم کیا ہے جو کاروباری تنازعات کورٹ سے باہر نمٹانے میں مدد دے رہا ہے، بہت سے کاروباری افراد اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی بہتری کے لیے ڈپلومیٹس کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ان کی جانب سے ملک کی معاشی و سماجی صورتحال کی عکاسی کو مدّنظر رکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو آپس میں تجارتی تعلقات مستحکم کرنے چاہئیں۔ ای سی او، افریقن یونین جیسے تجارتی بلاکس کی طرز پر یا دیگر طریقوں سے تجارتی تعاون بڑھاکر ایشیاء اور افریقہ کو باہمی تعلقات مستحکم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہترین جغرافیائی حیثیت کا مالک اور وسطیٰ ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ گوادر بندرگاہ اور سڑکوں کے جال کی بدولت یہ علاقائی تجارت کے فروغ میں اہم کردار کرے گا۔ افریقہ اور خطے کے دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دیکر وسیع پیمانے پر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس ینڈ انڈسٹری کا بنیادی مقصد صنعت و تجارت کا فروغ اور کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے جبکہ یہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان پُل کا کردار بھی ادا کررہا ہے۔ کاشف انور نے ڈپلومیٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے ممالک کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارتی تعلقات کا استحکام دنیا میں امن کی ضمانت بن سکتا ہے اور اس سلسلے میں ڈپلومیٹس کو بہت اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفتی شام نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی پاکستان کے مختلف شعبہ جات کا دورہ
لاہور(زیڈ این این) ترجمان دعوت اسلامی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ملک شام کے ممتاز عالم دین ومفتی حضرت مولانا شیخ الشیوخ عبد العزیز الخطیب الحسنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدین باب المدینہ کراچی کا دورہ کیا ،اس موقع پرذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مفتی صاحب سے ملاقات کی سعادت حاصل کی اور دعوت اسلامی کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جبکہ مفتی صاحب نے فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات ومکاتب کا دورہ فرمایا ۔ بعد ازاںمفتی حضرت مولانا شیخ الشیوخ عبد العزیز الخطیب الحسنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اوردعائوں سے بھی نوازا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کسان ونگ پنجاب کا ایک اہم اجلاس
اجلا س میں جنرل سیکرٹری رانا افتخار احمد ، سینئر نائب صدر پنجاب ملک حق نواز سنگلہ ، مرزا شاہد بیگ اور دیگرکی شرکت
چوہدری پرویزا لہٰی کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ کسان ونگ پنجاب کے کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت کی گئی
لاہور (زیڈ این این)پاکستان مسلم لیگ ق کسان ونگ پنجاب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پنجاب چوہدری تنویر اعظم چیمہ منعقد ہوا، اجلا س میں جنرل سیکرٹری رانا افتخار احمد ، سینئر نائب صدر پنجاب ملک حق نواز سنگلہ ، مرزا شاہد بیگ ، صدر لاہور رائو سرفراز احمد ، میاں نصیرآرائیں اور دیگرنے شرکت کی ، اجلاس میں چوہدری پرویزا لہٰی کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ کسان ونگ پنجاب کے کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں تمام عہدیداران سے مشاورت کی گئی ، تمام عہدیداران نے کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے مختلف تجاویز دیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پنجاب چوہدری تنویر اعظم چیمہ نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور چوہدری پرویزا لہٰی نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں صوبہ میں زراعت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے تھے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق کا دور کسان و زراعت کی ترقی، خوشحالی اور کسان و زراعت کی ترقی کا دور تھا ،اس لیے اب چوہدری پرویزالہٰی کی ہدایت پر کسان کنونشن کا اہتمام کررہے ہیں ، جس کا مقصد موجودہ حکمرانوں کی کسان کش پالیسیوں سے کسان کو آگا ہ کرنا ہے ، کسان ونگ کا شتکار وں کے مسائل کا اجتماعی کاوشیں کرنا ہے ، کسان ونگ کا شتکار ، زراعت اور کسان کی خوشحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، کسان ونگ کی مضبوطی مسلم لیگ کے استحکام میں اہم اہمیت رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور سٹاک ایکسچینج میںملا جلا رجحان ،31کمپنیوں کے حصص میں اضافہ
لاہور(زیڈ این این) لاہور سٹاک ایکسچینج میںبدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا – مجموعی طور پر96 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔31کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس3.93پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4956.37پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل38لاکھ29 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز48لاکھ86ہزار100حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے8لاکھ92ہزارحصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے6 لاکھ91ہزارحِصص۔جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ33ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت15.17روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.57 روپے کم ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی حکومت حاجیوں سے کوئی رقم وصول نہیں کرتی ـ سعودی وزارت حج کی وضاحت
مکہ مکرمہ (زیڈ این این) سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت حج کے لئے سعودی عرب آنے والوں سے کسی بھی قسم کی کوئی فیس وصول نہیں کرتی ـعازمین حج کی طرف سے جمع کروائی جانے والی رقوم ان بنیادی ضروریات اور خدمات مثلا رہائش گاہوں ‘ ٹرانسپورٹ اور منی و عرفات کے خیموں اور ان کی نقل و حمل کے دیگر انتظامات کا معاوضہ ہے جو انہیں نجی شعبے کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں ـان خدمات کی قیمت یونائیڈ ایجنٹس کے دفتر کے ذریعے وصول کی جاتی ہے جو ایک نجی ادارہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے 8مارچ کو ہوگا
رنگارنگ تقریب میں دوڑیں، چاٹی ریس ، میوزیکل چیئر، بینڈ باجے اور گول گپے کھانے کے مقابلے ہوں گے
لاہور (زیڈ این این )پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 8 مارچ کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5، K بلاک سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے جس میں مذکورہ اداروں کے ڈاکٹرز’ طلبا و طالبات، نرسیں اور نرسنگ طالبات جوش و خروش سے حصہ لیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رنگارنگ تقریب مختلف گیمز چاٹی ریس’ تھری لیگ ریس’ بیک ریس اور ریلے ریس کے علاوہ میوزیکل چیئرز’ بینڈ مارچ اور گول گپے کھانے کے مقابلوں جیسے دلچسپ ایونٹ سے مزین ہوگی جبکہ اساتذہ اور طلبہ میں میچ بھی ہوگا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ طب سے وابستہ افراد ہمارے معاشرے کا اہم طبقہ ہیں۔ یہ لوگ دن رات بڑے پریشر میں کام کرتے ہیں اس لئے انہیں صحتمندانہ تفریحی اور کھیل کے مواقع کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورنرسیں جن حالات اور ماحول میں کام کرتے ہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کی مثبت غیرنصابی سرگرمیوں کی فراہمی سے تفریحی کے علاوہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس ڈے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی فیملیز بھی شرکت کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے میں مثبت اور جاندار روایات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران دہشت گردی کا الزام دوسرے ممالک پر لگا کر اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتے ہیں،عابد حسین صدیقی
لاہور(زیڈاین این) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردی کا الزام دوسرے ممالک پر لگا کر اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتے ہیں تمام سیاسی اختلافات کے باوجود دہشتگردی کے معاملے پر پیپلز پارٹی حکومت کو تعاون کا عندیہ دے چکی ہے شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سکیورٹی پر حکومت کب توجہ دے گی اسلام آباد واقعہ کے بعد یہ دنیا کی نظر میں آگیا ہے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی اس وقت حکومت کو سنجیدگی سے ایکشن لینا ہوگا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کوئی ایسے ٹھوس اقدامات اور حتمی فیصلہ کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سانحہ اسلام آباد کچہری جیسے دہشت گردی کے واقعات سامنے رکھ کر محسوس کرے اور کوئی حتمی فیصلہ کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ لائیوسٹاک کا شہر بھر میں غیرمعیاری گوشت کی فروخت روکنے کے لئے گرینڈ آپریشن
غیرقانونی مذبح خانوں کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں،معاون خصوصی محکمہ لائیوسٹاک ارشد جٹ
لاہور(زیڈ این این)محکمہ لائیوسٹاک نے شہربھر میں غیرمعیاری گوشت کی فروخت روکنے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور غیرقانونی مذبح خانوں کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یہ بات گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محمد ارشد جٹ نے کہیـ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستا گوشت مہیا کیا جائے گا جس کے لیے پنجاب بھر میں غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ـ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے والے عناصر نہ صرف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے ـ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ماہرین نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ مویشیوں کو پھپھوندی خوراک کا ہر گز استعمال نہ کرائیں کیونکہ اس سے مویشیوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ مویشیوں کے لیے حسب ضرورت خوراک تیار کریں جبکہ زائد خوراک ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب ماحول اور مقام کا تعین کریں کیونکہ پھپھوندی زیادہ نمی اور گرم مرطوب ماحول میں خوراک ذخیرہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صفائی منایا جائے گا
لاہور(زیڈاین این)پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 10مارچ سے16مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کے تحت سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ نے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپلز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، تمام اضلاع کے DCOs، ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ای ڈی اوز صحت کو ایک مراسلہ کے ذریعے چیف سیکرٹری کے احکامات سے مطلع کردیاہے۔سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کے مطابق نہیں ہے جسے بہتر بنانے کے لیے 10مارچ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صفائی منایا جائے گا جس کا افتتاح مقامی عوامی نمائندے ،DCOsاور کمشنرز کریں گے۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیچنگ ہسپتالوں ،THQ,DHQ ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں صفائی کے حوالے سے نمایاں جگہ پر عوامی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کریں۔ ہسپتالوں کے بیت الخلا کو فنکشنل کریں ان کی صفائی کر ائیںـ مراسلہ میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں مناسب مقامات پر کوڑا دان نصب کئے جائیںنیز پارکس اور خالی پلاٹوںکی صفائی یقینی بنائیں۔ پانی کے پائپس کی لیکیج کو درست کرائیں اور جمع شدہ پانی کے نکاس کا بندوبست کیا جائے۔ مراسلہ میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ صفائی کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جائے گی اور اختتام ہفتہ پر ایک رپورٹ متعلقہ DCOاور دیگر افسران سیکرٹری آئی اینڈسی اور سیکرٹری صحت پنجاب کے دفتر کو ارسال کریں گے۔ علاوہ ازیں ہفتہ صفائی منانے کے بعد بھی ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو مطلوبہ معیار پر برقرار رکھا جائے گاـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام سے دوری ہی عورت کے حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہے: صائمہ شبیر
آئین میں بھی خواتین کے حقوق متعین ہیں بدقسمتی سے عملدرآمد نہیں ہورہا: ناظمہ الخدمت خواتین ٹرسٹ
لاہور(زیڈ این این) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ اسلام واحد مذہب ہے جو نہ صرف عورت کو احترام اور خود مختاری دیتا ہے بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین بھی کرتا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن اور اسلامی معاشرے میں عورت کے مقام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صائمہ شبیر نے کہا کہ اسلام سے دوری ہی آج عورت کے حقوق کی پامالی کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عورت کا بھی فرض ہے کہ وہ خواہ ماں ، بہن یا بیوی ہو اسلام کے احکامات سے رہنمائی حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں اسلامی نظام مکمل طورپر رائج نہیں ہوجاتا عورت کو اُس کی اصل حیثیت ملنا مکمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں بھی خواتین کے حقوق متعین ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔نبی کریمۖ خود عورت کو بہت عزت و احترام کا مقام دیتے تھے جس کی واضح مثال ہے کہ جب اُن کی بیٹی حضرت فاطمہ آتی تو وہ کھڑے ہوجاتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل ہسپتال و امیر الدین میڈیکل کالج کا سالانہ سپورٹس ڈے 8مارچ کو ہوگا
رنگارنگ تقریب میں دوڑیں، چاٹی ریس ، میوزیکل چیئر، بینڈ باجے اور گول گپے کھانے کے مقابلے ہوں گے
لاہور(زیڈ این این)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ڈے 8 مارچ کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5، K بلاک سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے جس میں مذکورہ اداروں کے ڈاکٹرز’ طلبا و طالبات، نرسیں اور نرسنگ طالبات جوش و خروش سے حصہ لیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رنگارنگ تقریب مختلف گیمز چاٹی ریس’ تھری لیگ ریس’ بیک ریس اور ریلے ریس کے علاوہ میوزیکل چیئرز’ بینڈ مارچ اور گول گپے کھانے کے مقابلوں جیسے دلچسپ ایونٹ سے مزین ہوگی جبکہ اساتذہ اور طلبہ میں میچ بھی ہوگا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ طب سے وابستہ افراد ہمارے معاشرے کا اہم طبقہ ہیں۔ یہ لوگ دن رات بڑے پریشر میں کام کرتے ہیں اس لئے انہیں صحتمندانہ تفریحی اور کھیل کے مواقع کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورنرسیں جن حالات اور ماحول میں کام کرتے ہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کی مثبت غیرنصابی سرگرمیوں کی فراہمی سے تفریحی کے علاوہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس ڈے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی فیملیز بھی شرکت کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے میں مثبت اور جاندار روایات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Share this:
Tags:
Diseases districts news pakistan اضلاع امراض پاکستان خبریں گیسٹرو
Australia Cricket
Previous Post ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی
Next Post کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان گرفتار
Rangers Search Operation

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close