Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 1/4/2014

April 2, 2014 0 1 min read

اسلا آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز اسلام آباد کے مرکز ایف ٹین کے پلاٹ نمبر 6 کے بلڈنگ پیرا میٹر کو چیلنج
اسلام آباد (این این اے) اسلا آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز اسلام آباد کے مرکز ایف ٹین کے پلاٹ نمبر 6 کے بلڈنگ پیرا میٹر کو چیلنج کرنے کے لئے ایک کیس دائر ہوا۔ یہ پلاٹ سی ڈی اے کی حالیہ نیلامی میں بھی نیلام کیا جا رہا ہے او ر پٹیشنر نے اس پلاٹ کے پیرا میٹرز کے خلاف دعوی دائر کیا تاہم سی ڈی اے حکام نے عدالت کو یقین دلایا کہ پلاننگ پیرا میٹرز اور علاقے کے جمالیاتی تحفظ کے پیش نظر پلاٹ نمبر 6 رہائشی اپارٹمنٹ کے لئے ہی نیلام کیا جائے گا اور یہ پلاٹ سی ڈی اے کی 2اور 3اپریل کو ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا جس میں ایف اے آر(FAR) 1:4جبکہ گرئونڈ کوریج 40فیصد اور اس کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 120فٹ ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے
اسلا م آباد (این این اے) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا آئین اورقانون کے شکنجے سے نکلنا آسان نہیں،وہ راہ فرارکیوں تلاش کررہے ہیں۔ جوبو ئے وہ اسے ایک دن اپنے ہاتھوں سے کاٹناپڑتا ہے۔ڈکٹیٹر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے نڈراوراصول پسند وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپناایک اوروعدہ وفاکردیا۔پرویزمشرف ان دنوںجس صورتحال سے دوچارہیں اس کاانہیں قطعاًاندازہ نہیں تھا،وہ توکچھ اورسوچ کروطن واپس آئے تھے مگرآزادعدلیہ نے ان کے خوابوں کوچکناچور کردیا۔تاریخ اپنے آپ کوضروردہراتی ہے،پرویزمشرف اپنے مکافات عمل سے کافی پریشان ہیں۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ ہم بھی مسز زریں مشرف کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے دعاگوہیں۔ان کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ،حکومت ائیرایمبولینس بھجوانے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پاکستان کومادروطن کہاجاتا ہے،اس ماں کی حالت زاربگاڑنے اوراس کی معیشت کوبیمار کرنیوالے کرداروں میں سے کوئی بھی قابل رحم نہیں ہے۔آئین توڑنے اورجمہوریت پرشب خون مارنے کااقدام قابل گرفت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کی نادرن ائیرکمانڈ
اسلام آباد(این این اے) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کی نادرن ائیرکمانڈ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا ۔ان کی بیس آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ دورے کا مقصد بیس پر موجود پاک فضائیہ کے آپریشنل اثاثہ جات اور مختلف تنصیبات کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا ۔ پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر مینوں سے ملے اور ان کی تن دہی اور دی گئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا ۔ انہوں نے اس بات کا اعا دہ کیا کہ اس پیشہ وارانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ پاک فضائیہ کو ہر قسم کے حالات سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تیار رکھا جا سکے۔ ائیر چیف اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ اپنی مادرِوطن کی عظمت کے لئے مخلصانہ کو ششیں کرتے ہیں اللہ تعالٰی انہیں دونوں جہانوں میں اس کا بہترین اجر دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت بی بی فاطمةالزھرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری
راولپنڈی (این این اے ) حضرت بی بی فاطمةالزھرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاقوم کی بیٹیوں کیلیے حضرت فاطمةالزھرہ کا کر دار مثالی اور مشعل راہ ہے ۔دختر رسولۖ سید النساء فاطمةالزھرہایسا پاکیزہ نام ہے ،جو اسلام کی تاریخ میں ایک نمایا ں اور امتیازی مقام رکھتا ہے ۔ان کی صفات اور پاکیزگی کے روشن پہلو اسلام کے دامن میں چمکتے موتیوں کی حثییت رکھتے ہیں ۔اظہار بخاری نے کہا بی بی فاطمة الزھرہ کی شان یہ ہے ، کہ اس باپ کیلیے رحمت ، جو خود رحمة العالمین ہے ۔ اس شوہر کے لیے نصف ایمان ، جو خود کامل ایمان ہے ۔آپ کے قدموں میں ان بیٹوں کی جنت ، جو خود جنت کے سردار ہیں ۔زمانہ جہالیت میں بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ،لیکن نبی پاک ۖ نے خواتین پر تشدد کا راستہ بند کیا۔ عزت ،حرمت ،حیا ،اور حقوق وراثت کے ایسے قوانین مرتب کیے ، جس کی نظیر دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ملتی ۔ المیہ ہے ، آج روشن خیالی کے دور میں بچیوں کو جہیز کی قبر میں دفن کیا جاتا ہے۔اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے ، وہ اسی مقام میں رہے ، تو کو ئی اس کے حقوق چھینے کی جرات نہیں کر سکتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے
میرپور(این این اے )مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مضبوط اور فعال کئے بغیر تعلیم کا حصول ممکن نہیں جن قوموں نے تعلیم کو سب سے پہلے تر جیحی دی آج وہ دنیا میں ترقی کے میدان میں سب سے آگے ہیں حکومت وطن عزیز میں تعلیمی نظام کو بہتر کر کے فری تعلیم دینے کے ساتھ غریب بچوں کے لئے خصوصی وظیفہ مقرر کرے تاکہ پاکستان میں جبری مشقت کرنے والے بچے بھی تعلیم کی دولت سے مستفید ہو سکیں پرائیوٹ ادارے جس محنت اور لگن کے ساتھ طلبہ و طالبات کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں اسی طری اگر سرکاری سکولوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تویقینا نتائج مختلف ہوں گے ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فاضل چوک میں ایڈن گارڈن ہائی سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے ڈالر کی قدر میں کمی کے
کراچی(این این اے) پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے ڈالر کی قدر میں کمی کے اور ملکی زر مبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالر تک پہنچانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو قوم کے لئے میاں محمد نواز شریف کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی جماعت ہے اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف عام پاکستانی کو درپیش مسائل پر کتنی گہری نظر رکھتے ہیں.حکمران مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں سے ایک ملاقات میں مہنگائی میں کمی کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے.. صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی معیشت کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے تاکہ گذشتہ پندرہ سالوں سے پاکستانی قوم جن مصائب میں مبتلا ہے ان سے نجات حاصل کی جا سکے.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عام پاکستانی شہری کو ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھیکیدار شمع سینما نے فحش فلموں اور گانوں کی نمائش کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)ٹھیکیدار شمع سینما نے فحش فلموں اور گانوں کی نمائش کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے رانا وسیم ملتانی ٹھیکیدار کو جب اہل علاقہ نے ایسے دہندہ سے روکنے کی کوشش کی جس سے اسلامی امداد پامال اور نوجوان نسل تباہ ہور ہی ہے اور ایسے مکروہ دہندہ کو بند کرنے کی بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں فون کال پر رانا وسیم ملتانی نے غلام حسین جو کہ اپنے آپ کو سینما کا مالک کہتا ہے بلوالیا اور غلام حسین اور وسیم ملتانی نے اہل علاقہ سے نارواسلوک کیا اور دھمکی دے کہ میری پہنچ اوپر تک ہے تم سے جو ہوسکتا ہے کرلوں میں نے لاکھوں روپے سینما پر لگائی ہیں تو وہ کمانے بھی ہیں اورمیں ایکسائز کے علاوہ چوکی بس اسٹینڈ کے انچارج کو بھتہ دیتا ہوں اس لیے میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا اہل علاقہ نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس مکروہ دہندے کو بند کرایا جائے تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاول پورماڈل بازار میں سستابازارمیں کنٹرول ریٹ پراشیاء کی فروخت جاری ہے
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ) بہاول پورماڈل بازار میں سستابازارمیں کنٹرول ریٹ پراشیاء کی فروخت جاری ہے عوام جوق در جوق بازار کارخ کررہی ہے ان خیالات کااظہار صدرانجمن آڑھتیان سبزی منڈی بہاول پور محمدندیم قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ہم سستابازار کانظم ونسق خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سنبھالا ہے تاکہ عوام کوسستی سبزیاں فروٹ وغیرہ مہیا کی جاسکے انہوں نے کہاکہ سستے بازار کے قیام کوپانچ ماہ گزرچکے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وعدہ کے باوجود کوئی مراعات نہیں دی گئی جس کے باعث سستا بازار بندہونے کاخدشہ ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بہاول پورمیں سستے بازار کے مستقل قیام کیلئے مالی تعاون کریں تاکہ غریب عوام کوسستی اشیاء خردونوش مہیاکی جاسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی ریلی کاانعقاد
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی ریلی کاانعقاد ،احتجاجی ریلی ضلع کونسل سے سرائیکی چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت اپیکا پنجاب کے جنرل سیکریٹری فخرالرحمان اظہر کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ریلی کے اختتام پر فخر الرحمان اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کاجینادوبھرکردیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے سلیکشن گریڈ اور مووواوور بحال کیاجائے اورحکومت وعدے کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کوریگولر کرے اگرہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو لاکھوں سرکاری ملازمین 18 اپریل لاہور اور 22 اپریل کواسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ حکومت 22 لاکھ خاندان کامقابلہ نہیں کرسکتی اوراگریہ لاکھوں افراد میدان میں نکلے تو حکومت ہمارے سامنے ٹک نہیں سکے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کو چاہے کہ عوامی خواہشات کااحترام کریں جنوبی پنجاب اور بہاول پور صوبہ بحالی
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ) حکمرانوں کو چاہے کہ عوامی خواہشات کااحترام کریں جنوبی پنجاب اور بہاول پور صوبہ بحالی کویقینی بنائیں یہ بات معروف سرائیکی شاعر شاکرشجاع آبادی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں الحاج بلیغ الرحمان قاری مونس بلوچ اکرم انصاری افتخار اخوانذادہ شرجیل خان دل مراد بلوچ واہل محلہ شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے رہنمااکرم انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے بہاول پور کی 44 ویں برسی منائی جائیگی اس پروگرام کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ بہاول پور کی محرومیوں اورناانصافیوں کی انتہاء ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ 24 اپریل کو فریدگیٹ پر اہم اعلان کیاجائیگا اورشہداء بہاول پورکے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی ج۔۔
ئیگی اجلاس میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے شروع کیے جانے والا یس ایس ایڈ پروگرام میں مبینہ طور پر گھپلے
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے شروع کیے جانے والا یس ایس ایڈ پروگرام میں مبینہ طور پر گھپلے ،پراجیکٹ ڈائریکٹر سرکاری وسائل کو ذاتی مفادات کے استعمال کرنے لگا ۔تفصیل کے مطابق یو ایس ایڈ کے تحت سدرن پنجاب پاورٹی ایلیویشن پراجیکٹ دیڑھ سال قبل جنوبی پنجاب کے چار اضلاع بہاولپور ، بہاولنگر ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں شروع کیا گیاجس کا مقصد غریب کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کو مرغیاں اور بکریاں فراہم کر کے انہیں خود کفالت کی طرف گامزن کرنا تھا مگر پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشاد لنگاہ نے مبینہ ملی بھگت کر کے فرضی کاشتکاروں کے ناموں کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے گھپلے کیے ۔ذرائع کے مطابق ارشاد لنگاہ ملنے والی سرکاری گاڑی نمبری بی آر جے 18جس کی پٹرول کی ٹنکی میں چالیس پٹرول کی گنجائش ہے مگر موصوف اپنی گاڑی میں پٹرول کی پچاس لیٹر تک کی پرچیاں بنواتے ہیں اس کے علاوہ ایک اور گاڑی نمبری بی آر جے 13غیر قانونی طور پر آفس سیکرٹری مس رضیہ نامی خاتون کے زیر استعمال رہتی ہے حالانکہ یہ گاریاں فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کے لیے بھجوائی گئیں تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ لائیو سٹاک میں ادویات کی خریداری کے لیے پرچیز کمیٹی کی میٹنگ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک میں ادویات کی خریداری کے لیے پرچیز کمیٹی کی میٹنگ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت عرفان چیمہ کی سربراہی میں ای ڈی او آفس مین منعقد ہوئی ۔ میتنگ میں پرچیز کمییٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹ یعقوب ، ڈی بی ایل او ڈاکٹر اسلم ،سپریٹینڈینٹ شفقت عباسی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر صفات ظفر ، ڈاکٹر گلزار ندیم ، ڈاکٹر انیس برولا اور ڈاکٹر ارشاد الحق نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں ادویات کی خریداری کے لیے آئی ہوئی مختلف کمپنیوں کی بولی جات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی ایل او ڈاکٹر یعقوب نے بتایا کہ ادویات کی خریداری کے لیے 18کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا جس میں سے ایک کمپنی کو نامکمل کاغذات کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا جبکہ باقی 17کمپنیوں کے کاغذات کی چھان بین کرنے بعد ٹیکنیکل کمیٹی اجازت نامہ دے گی۔انہون نے کہا کہ 81لاکھ اور پچاس ہزار روپے کی ادویات خرید کی جائیں گی جس میں جانوروں کی ادویات ، ویکسین اور انسٹرومنٹس شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردی کا خاتمہ اورامن کا قیام بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں
بہاولپور(این این ا ے بیورورپورٹ)دہشت گردی کا خاتمہ اورامن کا قیام بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں۔بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی سے انسانی شعور اور دور اندیشی کو مثبت بنایا جاسکتا ہے۔ محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پی پی پی ضلع بہاولپورو چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ادارہ استحکام شراکتی ترقی اور ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے رمادہ ہوٹل میں امن اور بنیادی حقوق کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،فاٹا،آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے تمام اضلاع کے سیاسی اور سماجی نمائندگان نے شرکت کی۔کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سلیم بھٹی نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور دیگر پنجاب میں قیام امن کے حوالے سے بنیادی انسانی حقوق کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ ہمیں علاقائی ثقافتی ماحول کو بھی پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ہمارے وسیب کے سرائیکی اور دیگر قومیتی عوام کے مسائل لاہور اور اسلام آباد کے لوگوں سے مختلف ہیں۔بنیادی حقوق اور انکے اختلافات قوموں کی شناخت کے حوالے سے ہیں۔تمام قوموں کو ان کی شناخت دیکر ہم پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور وگورنمنٹ صادق کالج
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور وگورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ایک جگمگاتی جامعہ ہے جو روزافزوں ترقی کے مراحل طے کرتی ہوئی ملک بھر کی جامعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے جس میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی کوشش ہوتی ہے کہ قوم کی بیٹیوں کو بہترین میزبانی کا شرف حاصل کرنے کے باعث خواتین کے سپورٹس ایونٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور میں منعقد ہوں جو اس جامعہ کے لیے ایک اور منفرد اعزاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر یونیورسٹی ویمن بیس بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں کیاجس کی مہمان خصوصی بہاول پور کی معروف سماجی شخصیت بیگم اختر حبیب اللہ بھٹہ تھیں۔ اس چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور ، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سرگودھا، لاہور کالج ویمن یونیورسٹی اور میزبان اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر افتخار احمد چیئر شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور نے بین الاقوامی
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)ڈاکٹر افتخار احمد چیئر شعبہ علوم اسلامیہ اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور نے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں پاکستان میں دینی تعلیم کے موضوع پر منعقد ہونے والی قومی کانفرنس میں شر کت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی یونیورسٹیز کا نصاب تعلیم کے موضوع پر خصوصی مقالہ پڑھا جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ علوم اسلامیہ اور بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز کے نصاب کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ کانفرنس کا افتتاح بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر احمد بن یوسف الدرویش نے کیا جبکہ اختتامی سیشن کی صدارت انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن وزیر مملکت برائے تعلیم وتربیت ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور امور داخلہ نے کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا اور تیسری فوجی جسمانی پھرتی
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا اور تیسری فوجی جسمانی پھرتی اور لڑاکا مہارت سسٹم پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس چیمپئن شپ میں فوج کی تمام11بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے مقابلوں کے شرکاء کی کارکردگی کے معیار کو سراہا اور زور دیا کہ ایک فوجی کیلئے جسمانی فٹنس اس کے بنیادی خاصوں میں انتہائی اہم ہے۔انہوں نے جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں کے حوصلے اور مقابلے کے جذبہ کو خصوصی طور پر سراہا۔بعد ازاں انہوں نے کامیاب ،رنراپ ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔راولپنڈی کور نے تیسری آرمی پی اے سی ایس چیمپئن شپ جیتی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ آرمی چیف کا بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال نے استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے صحت مرکزکوثر کالونی میں پانچ سال تک کی عمر
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی نے صحت مرکزکوثر کالونی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ، عدیلہ ہاشمی، فریدہ خانم، میاں فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم پی اے نے کہا کہ پولیو خطرناک بیماری ہے جس سے بچے جسمانی طور پر معذور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران و عملہ سے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ انہیں صحت مند ، محفوظ اور کامیاب مستقبل دینا ہمارا فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت بہاولپور ضلع میں ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت بہاولپور ضلع میں ہونے والے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں پانچویں جماعت کی کامیابی کی شرح 62.11فی صد اور آٹھویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب83.61فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول میں منعقد ہ تقریب میںہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر امجد بشیر،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ رانا سخاوت علی،ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر،محکمہ تعلیم کے افسران ،طلبا ء و طالبات اور والدین موجود تھے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پانچویں کے امتحان میں القائد پبلک سکول ٹیل والا یزمان کے اسامہ ریاض نے 500نمبرو ںمیں سے 461نمبر لے کر مجموعی طور پر ضلع بہاولپور میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔الائیڈ سکول علامہ اقبال کیمپس بہاولپور کی صالحہ نذیر 443نمبر لے کر دوسری اور آکسفورڈ گرائمر سکول حاصل پور کی آمنہ سروش نے 441نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحان میں پائنیر سکول آف ایکسی لینس حاصل پورکی طالبہ سحر فاطمہ نے500نمبروں میں سے 476نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی اور اسی سکول کی طالبہ عائشہ ظفر نے 471نمبر لے کر دوسری اور فاطمہ ظفر نے 469نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاولپور میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے 560ایجوکیٹرز میں تقرر نامے تقسیم کیے گئے
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)بہاولپور میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے 560ایجوکیٹرز میں تقرر نامے تقسیم کیے گئے۔ یہ تقرر نامے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر امجد بشیر،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ رانا سخاوت علی اور ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر نے تقسیم کیے۔ایس ڈی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی نے نہایت صاف شفاف انداز میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے عوام مکمل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 560ایجوکیٹرز نے 285مرد ایجوکیٹرز اور275خواتین ایجوکیٹرز شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ملتان کے ایس ایس پی غلام جعفر نے موٹروے پولیس
بہاولپور(این این اے بیورورپورٹ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ملتان کے ایس ایس پی غلام جعفر نے موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ سکول بہاولپور میں 22بیج کے پاس آوٹ ہونے والے 25طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور اس مشن پر زور دیا کہ ہم روڈ حادثات سے پاک پاکستان بنانے کی کوشش کی طرف گامزن ہیں ۔ اس موقع پر سی پی او بیٹ نمبر20بہاولپور غلام صفدر اور انچارج ڈرائیونگ سکول بہاولپور ایس پی او خالد قریشی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق خان کے بیٹے ایم این اے زین الہٰی کے خلاف سابق امیدوار
اٹک(این این اے )سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق خان کے بیٹے ایم این اے زین الہٰی کے خلاف سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک آصف کی طرف سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن پر الیکشن ٹریبو نل راولپنڈی میں منگل کے روز سماعت ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی محمد زین الہٰی خود پیش ہوئے اور اس پیشی میں انہوں نے اپنی شہادت ریکارڈ کرائی دوران سماعت ملک آصف کے وکلا ء کی طر ف سے ان پر جرح کی گئی جس کے انہوںنے مدلل جواب دیے اس الیکشن پٹیشن کی سماعت آج بدھ کے روز دن 1بجے دوبارہ ہو گی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے محمد زین الہٰی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اورقانون کی حکمرانی ہماری سرشت میں شامل ہے میرے والد نے ہمیشہ تعمیرو ترقی عوام کی خدمت اور قانون کی حکمرانی کی بات کی اور ساتھ دیا ہم آج بھی اسی پر کاربند ہیں عوام کے دیے گئے مینڈنٹ کو کوئی نہیں چرا سکتا انشاء اﷲ ہمارے دلائل اور واقعات کی روشنی میں الیکشن ٹریبونل میرٹ پر فیصلہ کر یگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا جا ئز ظا لما نہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو دھر نا دے کر رو ڈ بلا ک کر دیں گے بو ڑا گائوں
اٹک(این این اے)نا جا ئز ظا لما نہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو دھر نا دے کر رو ڈ بلا ک کر دیں گے بو ڑا گائوں ، پھدر ی ، مر زا اور جسیا ں کے علا قے کے ٹریکٹر ٹرا لی ما لکا ن کی ضلعی انتظا میہ کو دھمکی ٹھیکدار نے محکمہ معد نیا ت کے عملے سے ملی بھگت کر کے ریت اور پتھر کی ٹر یکٹر ٹرالی کا ٹیکس 275رو پے سے بڑ ھا کر 625رو پے کر دیا ہے حا لا نکہ ما ر گلہ ٹیکسلا میں ریت او ر پتھر کے دو ویلر ٹرک کا ٹیکس 250رو پے ہے جبکہ یہا ں نا جا ئز ٹیکس وصو ل کیا جا رہا ہے جس سے آ ئے رو ز ٹریکٹر ٹرا لی ما لکا ن اور ٹھیکدا ر کے کا رندو ں کے در میا ن لڑا ئی جھگڑا معمو ل بن گیا ہے اس مسئلے کے حل کے لئے حا جی محمدحنیف ، ما ما کفا یت خا ن، شو کت خا ن ،امحمد ابرا ر ،منصب خا ن ،امیر خا ن،مقصود خا ن ،صفدر خا ن ،طا ہر بلا ل اور دیگر علا قے کہ ہز ا رو ں کی تعدا د کے ٹریکٹر ٹرا لی ما لکا ن نے وفا قی وز یر مملکت بر ائے پا رلیما نی امو ر شیخ آ فتا ب احمد کے دفتر میں ریلی کی شکل میں پہنچے اور ان سے اپنا مسئلہ بیا ن کیا اور کہا کہ ہما را یہ مسئلہ دو سے تین رو ز میںحل نہ ہو ا تو دھر نا دیں کر رو ڈ بلا ک کر دیں گے اور انہوں نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پُر زور اپیل کی ہے انکا یہ جائز مطالبہ مان کر ان سے یہ ظالمانہ ٹیکس ختم کریں تاکہ وہ اپنا باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اپنے متوسط اور پسماندہ علاقوں کے مسائل
اٹک (این این اے) نوجوان بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اپنے متوسط اور پسماندہ علاقوں کے مسائل حل کریں یہ بات بی فیئر ، فافن کے حلقہ این اے57 کے کوارڈینٹر فیضان مدثر نے نوجوانوں کی ایک میٹنگ میں کہی انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے شناختی کارڈ بنوانے کیساتھ ساتھ اپنے گلی محلہ کے لوگوں کے شناختی کارڈ بھی بنوائیں تاکہ شناختی کارڈ کے اجرأ کے بعد انکا ووٹ اندراج ہو سکے جوکہ انکا بنیادی اور جمہوری حق ہے جسکے بغیر وہ کوئی اپنا حق حاصل نہیں کر سکتے اس موقع پر بابر رضا ، جرار بخاری ، محمد ضیاء ، بختیار بھٹی ، ملک وقار اور دیگر بھی موجود تھے فیضان مدثر نے کہا کہ فافن تنظیم نے بروقت الیکشن کرانے کیلئے دستخطی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زراعت حکومت پنجاب اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق ضلع
اٹک(این این اے) محکمہ زراعت حکومت پنجاب اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق ضلع اٹک میں فصلوں پر جراثیم کش ادویات ڈیلرز کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق درخواستوں اور فیس کی وصولی14 اپریل تا 30 اپریل تک کی جائے گی نئے ڈیلروں کی ٹریننگ 12 مئی اور پرانے اور تجدید کیسز کی ٹریننگ کی تاریخ بائیس مئی ٤ ٢٠١ مقرر کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف پنجاب کے امتحانات برائے بی بی اے کے انعقاد 4 اپریل تا 28اپریل کے موقع
اٹک(این این اے)یونیورسٹی آف پنجاب کے امتحانات برائے بی بی اے کے انعقاد 4 اپریل تا 28اپریل کے موقع پر ضلع اٹک کی حدود میں قائم امتحانی مراکز کی سو گزحد کے اندر طلباء و طالبات اور متعلقہ عملے کے افرادکے علاوہ ہر قسم کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ144 کے تحت جاری کیا گیا ہے جو4 اپریل کو نافذ ہوکر 5 اپریل تک موثر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اور سماجی ورکر خالدہ مسرت رانا ضلع اٹک کی غریب
اٹک(این این اے) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اور سماجی ورکر خالدہ مسرت رانا ضلع اٹک کی غریب اور نادر خواتین کی مدد میں سب سے آگے ہیں کسی بھی پریشانی یا مالی مشکل میں ان سے رابطہ کرنے والی خواتین کی امد اد کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہا ر پرنسپل پرائمری سکول نمبر 3 محلہ شیڈ مختیار احمد کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والی خواتین کی اکثریت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خالدہ رانا دیرینہ سیاسی ورکر ہیں جنہوں نے علاقہ کی خواتین کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیا ہے ان کی بے لوث خدمات کے نتیجہ میں علاقہ میں مسلم لیگ(ن) کے وقار میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ نادارا اور مفلس جوان لڑکیوں کو در پیش جہیز وغیر ہ کی مشکلات میں ان کی مالی امداد سے خالدہ رانا کو ضلع بھر میں انتہائی عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی امداد سے غریب لڑکیوں کے گھر بسانے سے غریب والدین ان کی درازی عمر کے لیے دعا گو رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق سرفراز حسین شاہ ولد سجا دحسین شاہ
اٹک(این این اے)دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق سرفراز حسین شاہ ولد سجا دحسین شاہ سکنہ محلہ بجلی گھر نے تھانہ سٹی میں بیان دیا ہے میں خالد سعید ہسپتال میں ملازم ہوں اپنا موٹر سائیکل AKK-4193کلینک کے سامنے کھڑا کیا اور کلینک چلا گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو میرا موتر سائیکل غائب تھا پولیس نے تین اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامعلوم اشخاص لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے
اٹک(این این اے)نامعلوم اشخاص لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کے علاقہ ملاں منصور کے رہائشی خالد محمود ولد محمد ابراہیم کے گھر سے نامعلوم چور 1 عدد بھینس گوندل کے رہائشی اﷲ دا د ولد جہانداد کے گھر سے ایک عدد بیل ، 3بکریاں نامعلوم چور چور ی کر کے لے گئے اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو غیر ملکی گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اٹک میں غیر قانونی قیام
اٹک(این این اے)دو غیر ملکی گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اٹک میں غیر قانونی قیام پذیر دو افغانیوں محبت خان ولد محبوب خان سکنہ ہال قیوم کالونی گلی ولی ولد زرغون گل سکنہ تین میلہ چوک کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روات سے چوری ہونے والی گاڑی پولیس نے پکڑ لی تفصیلات کے مطابق خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے عملہ نے کوہاٹ کی جانب
اٹک(این این اے) روات سے چوری ہونے والی گاڑی پولیس نے پکڑ لی تفصیلات کے مطابق خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے عملہ نے کوہاٹ کی جانب سے آنے والی گاڑی نمبر IDM-2311کے ڈرائیو رحبیب حسین طفیل ولد مقبول حسین سکنہ پنڈیگھیب کو روک کر کاغذات چیک کیے تو مذکورہ گاڑی تھانہ روات سے چوری شدہ تھی پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غازی بروٹھہ نہر سے نامعلوم بوری میں بند شدہ نعش برآمد تفصیلات کے مطابق غازی بروٹھہ
اٹک(این این اے) غازی بروٹھہ نہر سے نامعلوم بوری میں بند شدہ نعش برآمد تفصیلات کے مطابق غازی بروٹھہ کے عملہ نے نہر سے بوری میں بند شدہ نامعلوم شخص کی نعش پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے شخص کو سٹی صدر منتخب کر دیا
اٹک(این این اے)پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے شخص کو سٹی صدر منتخب کر دیا ضلعی صدر پیپلز پارٹی سردار سیلم حیدر نے پیپلز پارٹی کے لیے مشکل وقت میں قربانیاں دینے اور پارٹی سے وفا کا عہد کرنے والے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن لالہ فردوس کو سٹی صدر منتخب کر دیا ہے یاد رہے کہ لالہ فردوس اس سے قبل بھی سٹی صدر رہ چکے ہیں مشکل وقت میں انہوں نے پارٹی کے لیے کام کیا پارٹی کے قائدین کے حکم پر قربانیاں دیںلالہ فردوس نے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ضلعی صدر نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اعتما دپر پورا اتروں گا اور پارٹی کاز کے لیے دن رات کام کروں گا 4اپریل کو شہید جمہوریت پیپلز پارٹی کے بانی ذو الفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی جائے گی اور غریبوں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر صحافی محمد صدیق قریشی مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی
اٹک(این این اے) سینئر صحافی محمد صدیق قریشی مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی مرحوم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ صحافت میں گزارا اور ہر پارٹی کے قائدین کی خدمت کی محمد صدیق قریشی انتہائی ملنسار ، مخلص شخص تھے ان کی موت سے جو خلا پید اہو ا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ملک حاکمین خان نے محمد صدیق قریشی مرحوم کے بھائی اور بیٹو ں سے اظہار تعزیت کے بعد بات چیت کر تے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد صدیق قریشی میرے انتہائی اچھے دوست تھے ان کی صحافت کے لیے قربانیاں یا د رکھی جائیں گی وہ ایک بے ضرر اور شریف النفس انسان تھے کبھی کسی سے زیادتی نہیں کی ہماری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبات کا مستقبل تحریک ہونے سے بچا لیا عبد اﷲ انٹر پرائز ز کی کوشش ناکام بنا دی
اٹک(این این اے)طالبات کا مستقبل تحریک ہونے سے بچا لیا عبد اﷲ انٹر پرائز ز کی کوشش ناکام بنا دی ان خیالا ت کا اظہار گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک کی پرنسپل مسز شگفتہ شہناز نے وضاحتی بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کالج کونسل اورکمپیوٹر انچارج کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ہم نے پرائیویٹ فرم عبد اﷲ انٹر پرائزز کے ٹینڈ ر منظور نہیں کیے کیونکہ اس فرم نے مختلف عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے گورنمنٹ گرلز کالج کمپیوٹر لیب کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جس کا واضح ثبوت پرچائزینگ کمیٹی نے لوکل مارکیٹ سے کمپیوٹر ز ریٹ معلوم کیے تو اس فرم کے ٹینڈ ر میں دیے گئے ریٹ مارکیٹ سے بہت زیادہ تھے پرنسپل نے مزید کہا کہ ٹینڈ ر منسوخ کرنے کا مقصدر ذاتی مفاد نہیں بلکہ کالج اور طالبات کا مفاد عزیز تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنما ڈاکٹر خالدمحمود سومرو پر حملے میں ملوث عناصر
اٹک(این این اے)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنما ڈاکٹر خالدمحمود سومرو پر حملے میں ملوث عناصر کو حکومت فی الفورگرفتارکر ے ا یسے بزدلانہ حملے اور کاروائیاں جمعیت علمائے اسلام کومشن سے نہیں ہٹا سکتیں ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کے امیر مولانا شیر زمان سر پرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق، شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان ، قاضی خالد محمود، قاسم خان وردگ، مولانا فیض الرحمن ، مولانا فضل وہاب، مولانا سید بادشاہ، مولانا عبد الطیف، مفتی امیر زمان حقانی ، قاری ابراہیم ، حافظ ہارون الرشید ،جمعیت طلبہ اسلام کے ملک فضل الرحمن ، حافظ عبد الوحید صدیقی، مولانا قمر الاسلام ، مولانا رضوان اور دیگر علمائے کرام نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے علمائے کرام نے کہا کہ آئے روز قتل و غارت گری میں اور دہشت گردی کے واقعات میں علمائے حق کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور آج تک کسی بھی عالم دین کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے اگر حکومت قاتلوں کا سراغ لگاتی اور سزائیں دلواتی تو علمائے کرام پر حملے نہ ہوتے سندھ حکومت فی الفور علماء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزائیں دلوائے اور علمائے کرام کو تحفظ فراہم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انگلینڈ میں مقیم مذہبی شخصیت اور جے یو آئی کے راہنما حافظ محمد اسحاق آف سلیم خان کے بیٹے
اٹک(این این اے) انگلینڈ میں مقیم مذہبی شخصیت اور جے یو آئی کے راہنما حافظ محمد اسحاق آف سلیم خان کے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں دعوت ولیمہ دی گئی جس میں علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات اور گاؤں کے عوام کی اکثریت نے شرکت کی اور شادی بخیرو خوبی انجام پانے پر انہیں ،ان کے بیٹوں اور بھائیوں کو مبارک بادی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برکت آئل T20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کے علاوہ اٹک کی تاریخ میں تماشائیوں کو بھی قرعہ اندازی کے ذریعے فائنل
اٹک (این این اے) برکت آئل T20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کے علاوہ اٹک کی تاریخ میں تماشائیوں کو بھی قرعہ اندازی کے ذریعے فائنل میں برکت گھی اینڈ آئل کمپنی کی جانب سے آئل اور گھی کے گفٹ ہیمپر دیئے جائیں گے تماشائیوں کے لئے تحفے ان کی کرکٹ سے محبت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی سلطان فیاض مارکیٹنگ مینیجر برکت آئل اینڈ گھی، وائس چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی عبداللہ جان ڈسٹریبیوٹر برکت آئل اٹک ، ٹورنامنٹ آرگنائز طاہر محمود مودی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ اٹک شہر میں کرکٹ سے محبت رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود ہے جس کی بنا پر ہماری کمپنی نے کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے بھی انعامات دینے کا اعلان کیاہے سلطان فیاض نے پاکستان کے قومی ہیرو اوپنر بیٹسمین شہزاد احمد کو ٹی20میں پاکستان کی جانب سے پہلی سنچری سکور کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امر کا ا ظہار کیا کہ انشاء اللہ پاکستان ٹی20ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی بھی اور جیت کر لوٹے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک میں افغان باشندوں کے کرکٹ کے صدر دوست محمد افغانی سٹی مرغ پلاؤ والے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے
اٹک (این این اے) اٹک میں افغان باشندوں کے کرکٹ کے صدر دوست محم
د افغانی سٹی مرغ پلاؤ والے عمرہ کی سعادت حاصل کرنےکا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بیان کہ ملازمین آئندہ بجٹ میں اپنی تنخواہ میں اضافے کی توقع نہ رکھے سراسر ظلم اور نا انصافی ہے،غریب ملازمین کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینا مشکل ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی (ایپکا) اتحاد گروپ شیخ غیاث احمد صدیقی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران کیا جبکہ ان کے ہمراہ ایپکا کے ضلعی صدر نوید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین،اور ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کے صدورو جنرل سیکرٹریزبھی ان کے ہمراہ تھے ضلعی صدر ایپکا نوید احمد نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کرتے تو ہم اپنی صوبائی قیادت کے حکم کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے کر بھرپور احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک میں افغان باشندوں کے کرکٹ کے صدر دوست محمد افغانی سٹی مرغ پلاؤ والے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے
اٹک (این این اے)اٹک میں افغان باشندوں کے کرکٹ کے صدر دوست محمد افغانی سٹی مرغ پلاؤ والے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آجکل حرمین شریفین کے دورے پر سعودی عرب میں ہیں دوست محمد نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تمام دوستو پر زور دیاہے کہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے اپنے والدین کی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں تو اللہ تعالی کی ذات دنیا و آخرت میں ان کو راحت سکون اور چین نصیب فرمائے گی اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے دور حکومت میں پاکستان اور بالخصوص ضلع اٹک نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیںتاریخ
اٹک (این این اے) ہمارے دور حکومت میں پاکستان اور بالخصوص ضلع اٹک نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیںتاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی آنے والا دور مسلم لیگ (ق) کا ہے، مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے کنوینشن میںضلع اٹک سے عہدہ داروں کا قافلے کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اٹک مسلم لیگ (ق) کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار ملک کامران ایوب اور ملک حامد علی سجاول نے مسلم یوتھ ونگ پنجاب کے کنوینشن میں شمولیت کے بعد واپسی پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری فراز احمد نے ہم پر جو ذمہ داری ڈالی ہے بخوبی احسن اس کو سرانجام دینے کی کوشش کریں گے اور پورے ضلع میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کو فعال اور مظبوط بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈگری کالج میں سر عام غنڈہ گردی ،ڈگری کالج فار بوا ئزجنڈ میں لڑالی جھگڑے اور مار پیٹ
اٹک(جنڈاین این اے)ڈگری کالج میں سر عام غنڈہ گردی ،ڈگری کالج فار بوا ئزجنڈ میں لڑالی جھگڑے اور مار پیٹ روز کا معمول بن چکے ہیں بات بات پر چاقو اور چھریوں کا استعمال سر عام کیا جا تا ہے ارسلان حنیف ولد محمد حنیف نے کالج میں پڑھائی کے اوقات میں اساتذہ اور طلبا ء کی موجودگی میں ندیم اختر ولد محمد اسماعیل کو چاقو کے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا جس کو وہاں پر موجود کالج میں موجود ساتھی الشفا ء میڈیکل سنٹر لے گئے جہاں پر اس کو بارہ ٹانکے لگائے گئے جبکہ کالج انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جو کہ زیادتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنڈ شہر اورگر د و نواح میں جعلی آئس کریم بند کروائی جائے یہ بات صدر انجمن تاجرا ن
اٹک(این این اے)جنڈ شہر اورگر د و نواح میں جعلی آئس کریم بند کروائی جائے یہ بات صدر انجمن تاجرا ن تحصیل جنڈ چوہدری غلام شبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ جنڈ شہر اور گرد و نواح میں جعلی آئس کریم فروخت کرنے والوں کی بھر ما ر ہے جو کہ بازاروں کے علاوہ محلوں اور گلیوں میں فروخت کر رہے ہیں اس میں استعمال ہونے والے کیمیائی عوامل کی وجہ سے بچوں میںگلے کی بیماریاں کھانسی زکام وغیرہ پھیل رہی ہیں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور ڈی سی او اٹک جعلی آئس کریم فروخت کر نے والوں اور اس کے بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی پاکستا ن کے سابق سیکرٹری اطلاعات صفدر علی چوہدری کے پوتے
لاہور(این این اے)جماعت اسلامی پاکستا ن کے سابق سیکرٹری اطلاعات صفدر علی چوہدری کے پوتے اور مبشر نعیم چوہدری کے جواں سال بیٹے حمزہ مواحد آج لاہور میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن ، نو منتخب امیر سراج الحق ، نائب امراء چوہدری محمد اسلم سلیمی ، ڈاکٹر محمد کمال ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور اور سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے صفدر علی چوہدری کے پوتے اور مبشر نعیم چوہدری کے بیٹے حمزہ مواحد کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Share this:
Tags:
districts just like looking news اضلاع انصاف پسند تلاش خبریں
National Assembly
Previous Post ایم کیو ایم کا کراچی میں کارکنوں کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
Next Post مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو وطن واپس لانے کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے، دفترخارجہ
Tasneem Aslam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close