Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اضلاع کی خبریں 11/2/2014

February 12, 2014February 12, 2014 0 1 min read

نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ ملک کوکسی بھی آمرانہ اور آئین سے ماورا اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے
اسلام آباد (این این اے ) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہاہے کہ ملک کوکسی بھی آمرانہ اور آئین سے ماورا اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین، قانون اور آزاد عدلیہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کے حالات قرآن وسنت کی بالادستی ، اہل دیانت دار اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی قیادت ہی ٹھیک کر سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد اور ممتازتاجر رہنماء کا شف چو ہدری ،جا وید سلیم شو رش ایڈوکیٹ ،خضر حیات ایڈوکیٹ اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہاجس معاشرے میں انصا ف کا حصو ل مفقود ہو جا ئے وہاں ظلم کا نظام قائم ہو جا تا ہے جس سے معاشرہ جنگل کی صورت پیش کر رہا ہو تا ہے انھوں نے کہا جب تک پاکستان میں غریب اور امیر کو انصاف کے یکساں مو اقعے میسر نہیں آتے اُس وقت تک امن امان کا گہوار نہیں بن سکتا۔ اس وقت ملک میں غریب کے لیے الگ قانون اور امیر کے لیے الگ قانونی نظام رائج ہے جس سے معاشرہ تقسیم ہو تا نظر آرہا ہے ۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں اسلام آباد کے وکلاء کا کردار غیر معمولی تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیرمین امن کمیٹی خطیب لالکڑتی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطر ناک اور موذی مرض ہے ،اور اس کے خاتمے کیلیے پاکستان میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں
راولپنڈی ( این این اے) چیرمین امن کمیٹی خطیب لالکڑتی ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطر ناک اور موذی مرض ہے ،اور اس کے خاتمے کیلیے پاکستان میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں ۔پولیوٹیمیںنہ صرف گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلاتی ہیں ،بلکہ جو بچے رہ جائیں انہیں سکولوں میںجا کر پلائے جاتے ہیں ،جو والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے خوف ذدہ ہیں ، ان کی برین واشنگ کی ضرورت ہے ۔بچوں کو معذوری سے بچانے کیلیے محکمہ صحت سے تعاون کیا جانا ضروری ہے ۔ ورنہ تھوڑی سے بے احتیاتی بچے کو ہمیشہ کیلیے معذور بنا دیتی ہے ۔پولیو قظرے پلانے کیلیے بچوں کو چھپانے کی نہیں سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔افسوس تو اس بات کا ہے ،کہ جو چیز مفت ملے ، ہم اس کی قدر نہیں کرتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے والدین کو پولیو قطرے کی اہمیت سے اگاہ کرتے ہوئے کیا ۔اظہار بخاری نے کہاپولیو بچوں کا فالج ہے ، یہ وائرس موسم گر ما اور مون سون کے موسم میں حملہ کر تا ہے ۔ اس لیے بچوں سے پیار کر نے والے والدین اپنوں بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں ۔ پولیو جسم کو جہالت معاشرے کو معذور کردیتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازشریف نے انڈیاکوخوش کرنے کیلئے چوہدری ذکااشرف کوعہدہ سے ہٹایا وزیراعظم نوازشریف پرپی سی بی کاآئین توڑنے پرغداری کامقدمہ درج کیاجائے
بہاول پور(این این اے) نوازشریف نے انڈیاکوخوش کرنے کیلئے چوہدری ذکااشرف کوعہدہ سے ہٹایا وزیراعظم نوازشریف پرپی سی بی کاآئین توڑنے پرغداری کامقدمہ درج کیاجائے ن لیگ نے عدلیہ کامذاق اڑایا نوازشریف کی آمرانہ سوچ اورتعصب کی سیاست کھل کرسامنے آگئی ہے یہ بات بہاول پور کرکٹ ریجن کے سابق چیرمین شاکرمرزا نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودحکومت نے پاکستان کرکٹ کاجنازہ نکال دیاہے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اورپاکستان کرکٹ کوتباہی کی دہانے پرپہنچادیاگیاہے نوازشریف نے انڈیاکے کہنے پر چوہدری ذکااشرف کو ہٹایا کیونکہ بگ تھری کے مسئلہ پر چوہدری ذکااشرف نے ایک غیرت مند پاکستانی ہونے کاثبوت دیا انہوں نے وزیراعظم سے اس مسئلہ پر مشاورت کرناچاہی لیکن نوازشریف نے اتنے بڑے انٹرنیشنل مسئلہ کیلئے چند منٹ بھی نہ دیئے اورنہ جانے کس کس کاشکارکھیلنے بہاول پور آئے ہوئے تھے اگریہی محب وطنی ہے تواس ملک کاخداحافظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف پارلیمنٹرین شاعرصحافی اوردانشور سیدتابش الوری آج امریکہ کے مطالعاتی دورہ پرروانہ ہونگے
بہاول پور(این این اے) معروف پارلیمنٹرین شاعرصحافی اوردانشور سیدتابش الوری آج امریکہ کے مطالعاتی دورہ پرروانہ ہونگے جبکہ وہ مختلف ریاستوں اوراہم شہروں میں دوماہ قیام کریں گے امریکہ کے مختلف ادبی سیاسی اورثقافتی حلقوں اوردوستوں نے انکے لئے تقاریب کااہتمام کیاہے امریکہ جاتے ہوئے سیدتابش الوری ترکی شہراستنبول میں بھی قیام کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاول پورکے کسی بھی تعلیمی ادارے کی منتقلی کی بھرپورمزاحمت کی جائیگی حکومت پنجاب بہاول پور کے شہریوں میں احساس محرومی پھیلانے سے بازرہے یہ بات صادق پیرنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس
بہاول پور(این این اے) بہاول پورکے کسی بھی تعلیمی ادارے کی منتقلی کی بھرپورمزاحمت کی جائیگی حکومت پنجاب بہاول پور کے شہریوں میں احساس محرومی پھیلانے سے بازرہے یہ بات صادق پیرنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں چیرمین میاں شمس الرحمان نے کیا بہاول پور کے تعلیمی اداروں کی دوسرے شہروں میں خاموشی سے منتقلی اورسرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار کاخصوصی نوٹس لیاگیا انہوں نے کہاکہ پنجاب بہاول پورکی آبادی کے تناسب سے نئے گرلز اوربوائزکالجز کے قیام کی بجائے شہربہاول پور کی قدیم اورخواتین کی ٹریننگ کے واحد کالج گورنمنٹ ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج برائے خواتین کوسٹاف سمیت لودھراں منتقل کرنے کے منصوبے پرخاموشی سے کام کررہی ہے پچاس سال پرانے خواتین کے اس کالج میں 200 سے زائدطالبات بی ایڈآنرز،بی ایڈایلیمنٹری اور ای سی ای کررہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں طالبات مخلوط تعلیم کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے ان طالبات کامستقبل نہ صرف غیریقینی ہوگیاہے بلکہ والدین اورشہریوں میں بھی پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاول پورڈسٹرکٹ ٹی ٹوینٹی چیمپن شپ،جناح سپورٹس کرکٹ کلب نے ڈیسنٹ کرکٹ کلب کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی
بہاول پور(این این اے) بہاول پورڈسٹرکٹ ٹی ٹوینٹی چیمپن شپ،جناح سپورٹس کرکٹ کلب نے ڈیسنٹ کرکٹ کلب کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں منعقدہ ڈسٹرکٹ ٹی ٹوینٹی چیمپن شپ میچ میں ڈیسنٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 102 رنزبنائے جس جناح سپورٹس کلب نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرکے میچ جیت لیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران بہاول پور کے دونوں گروپس کی نااتفاقی رنگ لائی،انجمن تاجران بہاول پورکاتیسراگروپ وجود میں آگیا،سینکڑوں تاجران نے ناصرتنویرکوعبوری صدر منتخب کرلیا
بہاول پور(این این اے) انجمن تاجران بہاول پور کے دونوں گروپس کی نااتفاقی رنگ لائی،انجمن تاجران بہاول پورکاتیسراگروپ وجود میں آگیا،سینکڑوں تاجران نے ناصرتنویرکوعبوری صدر منتخب کرلیا عبوری صدر ناصرتنویرنے تمام باڈیز توڑ کر تاجران کاہنگامی اجلاس اگلے ماہ طلب کرلیا ایک سال کے اندر صاف شفاف انتخابات کراکے مرکزی صدارت کی سیٹ منتخب صدرکے سپردکردی جائیگی اورتمام تاجران کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاکرنامیرامشن ہے یہ بات مرکزی انجمن تاجران بہاول پورکے صدرناصرتنویرنے گذشتہ روز ٹرسٹ کالونی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بہاول پورمیں تاجران کے دونوں گروپس تاجران کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے شہرمیں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث تاجران عدم تحفظ کاشکارہیں اورگذشتہ کئی سال سے تاجربرادری دھڑے بازی کاشکار ہے جس کے باعث بہاول پورکے تاجران شدیدذہنی اذیت کاشکار ہیں تاجران کے دونوں گروپس کی نااتفاقی کی وجہ سے تاجران مسائل میں گھرچکے تھے انہوں نے کہامیرامشن ہے کہ ایک سال کے اندراندر تمام تاجران کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرکے صاف وشفا الیکشن کاانعقاد اور بوگس اور غیرمتعقلہ افرادسے پاک ووٹرلسٹ تیارکی جائیگی اورتاجران کے اتحاد کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16 ویں چولستان ایوارڈ کی تقریب اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہوگی جس میں ملک بھر سے نمایاں کا رکردگی کا مظاہر کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں چولستان ایوارڈ پیش کئے جائیں گے
بہاول پور(این این اے)16 ویں چولستان ایوارڈ کی تقریب اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہوگی جس میں ملک بھر سے نمایاں کا رکردگی کا مظاہر کرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں چولستان ایوارڈ پیش کئے جائیں گے ۔اس سلسلے میں ایوارڈ کمیٹی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں ملکی اور بین الاقوامی شخصیات کے بارے میں معلومات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے ۔ چولستان ایوارڈ پیش کرنے کا مقصد اپنے اپنے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کی کاوشوں کا اعتراف کرنے کے علاوہ دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھر پورکردار ادا کرنے کے لئے آگے آئیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان فاروق احمد خان نے ڈسٹرکٹ فوکل گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ امسال چولستان ایوارڈ کی تقریب کو زیادہ سے زیادہ پُروقار اور دلچسپ بنانے کے لئے خصو صی اقدامات کئے جائیں گے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ملکی اوربین الاقوامی مہما نان تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ اب تک چولستان ایوارڈ یافتگان کو بطور خاص مدعو کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فی یونٹس ریٹ بڑھانے کی بجائے بجلی چوری پر زیادہ توجہ دے اور واپڈا ملازمین کو فری یونٹس کی فراہمی بند کرے اس بات کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف امیر ضلع بہاولپور نے ایک اخباری بیان
بہاول پور(این این اے)واپڈ فی یونٹس ریٹ بڑھانے کی بجائے بجلی چوری پر زیادہ توجہ دے اور واپڈا ملازمین کو فری یونٹس کی فراہمی بند کرے اس بات کا اظہار ڈاکٹر محمد اشرف امیر ضلع بہاولپور نے ایک اخباری بیان میںکیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت پاکستان نے مارچ اپریل تک بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کردی جائے گی ضرور ت اس امر کی ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدمات کی ضرورت ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی چوری اور اقرباء پروری کو ختم کرنے کے لیے سرکاری اداروں اور بڑے بڑے سرمایا داروں سے بجلی کے بل کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2014ء مورخہ 03مئی سے شروع ہورہاہے جس کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کیاجاچکاہے
بہاول پور(این این اے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2014ء مورخہ 03مئی سے شروع ہورہاہے جس کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کیاجاچکاہے شیڈول کے مطابق داخلہ جمع کرانے کی تاریخ سنگل فیس کے ساتھ مورخہ13فروری2014ء مقرر ہے جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ مورخہ20فروری 2014ء اور تین گنا فیس کے ساتھ 28فروری2014ء تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلباء کے لئے ہر تحصیل لیول پر سہولیاتی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے داخلہ فارم آن لائن کراسکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران کے لئے داخلہ فارم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی تمام برانچز میں دستیاب ہیں۔ ریگولر امیدواران اپنے داخلہ فارم انٹرنیٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اگر امیدواران اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں تو اپنے قریب ترین سہولیاتی مرکز یا بورڈ کے فون نمبرز062-9255092 ،062-9255086 ، 062-9255497 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔اس سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل انجم نے مزید بتایا کہ امیدوار مقررہ تاریخ 13فروری 2014تک اپنے داخلہ فارم آن لائن کروادیں مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اس لئے امیدواران مقررہ تاریخ کے اندر ہی اپنا داخلہ آن لائن کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔ جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پرعائد ہوتی ہے
بہاول پور(این این اے)ن لیگ نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔ جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ حکومت پرعائد ہوتی ہے یہ بات سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں کسی کی جان ومال اورعزت وآبرومحفوظ نہیں ملک پاکستان کوجاگیرداروں اوربین الاقوامی ایجنٹوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ملک کے عوام پہلے ہی مہنگائی بجلی اورسوئی گیس کی بندش سے سخت پریشان ہیں اب نرخوں میں مزیداضافے سے مہنگائی کاسیلاب آئے گا۔ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث پوراملک بحرانوں کی زد میں ہے موجودہ حکمران ہرمحاذ پرناکام ہوچکے ہیں۔ آج ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہاہے مہنگائی کرپشن اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں سے گزشتہ64 سالوں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان آج قرض لینے سے انکار کردے تو اس سے صرف حکمرانوں کی عیاشیوں پرفرق پڑیگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کی امیدو ں پر پورا اتریں گے ۔ن لیگ بہت جلد عوام کو درپیش مسائل حل کرکے ملک کو مسائل فری اسٹیٹ بنا کر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی
بہاول پور(این این اے)وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کی امیدو ں پر پورا اتریں گے ۔ن لیگ بہت جلد عوام کو درپیش مسائل حل کرکے ملک کو مسائل فری اسٹیٹ بنا کر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کیلئے نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے جن سے آئندہ موسم برسات میں ملک کے کسی بھی حصے میں سیلاب نہیں آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت دن رات پاکستان کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانے کا میاں نواز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے 18کروڑ عوام اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے ملک کو مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن امن وامان کی بحالی کیلئے سنجیدہ اورعملی اقدامات اٹھارہی ہے
بہاول پور(این این اے)پاکستان مسلم لیگ ن امن وامان کی بحالی کیلئے سنجیدہ اورعملی اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہار سینئر وائس چیرمین نیشنل پیس کمیٹی فار انٹرفیتھ ہارمنی پنجاب رانا خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب شریف برادران کی قیادت میں ملک ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پرگامزن ہوگا شریف برادران کی دن رات کی کوششوں سے انشاء اللہ ملک میں معیشت کوسنبھالا ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہوں پرگامز ن ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ ن وہ سیاسی جماعت نہیں ہے جوالیکشن کے دنوں میں کیے گئے وعدوں سے انحراف کرے اورحکومت میں آنے کے بعد عوام سے دکھائے گئے خوابوں سے مکر جائے۔ پاکستان کی بہتری اورپاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جووعدے کیے گئے ان کی تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں لیکن سابقہ حکومت سے وارثت میںملنے والے مسائل اس قدرگھمبیر ہیں کہ ان سے سوفیصد جان چھڑوانے کیلئے وقت درکار ہے ملک بہتری کی سمت گامزن ہوچکاہے۔ اورآئندہ آنے والے دور میں مزید بہترنتائج سامنے آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس مٹی میں پیداء ہواء اس مٹی کا قرض ادا کرنے کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی ناگزیر ہے،بہاولپور صوبہ کی بحالی آئندہ نسلوں کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے
بہاول پور(این این اے)جس مٹی میں پیداء ہواء اس مٹی کا قرض ادا کرنے کیلئے بہاولپور صوبہ کی بحالی ناگزیر ہے،بہاولپور صوبہ کی بحالی آئندہ نسلوں کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے،چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی برطرفی افسوس ناک ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و مرکزی رہنماء بہاولپور صوبہ بحالی تحریک محمد صفدر شہباز راجپوت نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی سے غدار خطے ،دھرتی اور عوام سے غدار ی ہے،محمد صفدر شہباز نے کہا کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی عہدوں اور وزارتوں کے حصول کی بجائے بہاولپور صوبہ کی اسمبلی کے حصول کیلئے جدوجہد کریں۔تاکہ بہاولپور صوبہ کی اپنی اسمبلی،اپنا سیکرٹریٹ،اپنا وزیر اعلیٰ اور گورنر اپنی عوام کے مسائل فوری طورپر حل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق سے انڈسٹری،زراعت اور روزگار سمیت تمام شعبوں میں اپنا پورا حصہ وصول کر سکیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈائیوو بس میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے پر ڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے گارڈز مقصود احمد،محمد خان،سجاد جعفراورڈرائیور ایاز حسین کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا
بہاول پور(این این اے)ڈائیوو بس میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنانے پر ڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے گارڈز مقصود احمد،محمد خان،سجاد جعفراورڈرائیور ایاز حسین کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا۔تفصیل کے مطابق 6/7فروری کی درمیانی شب ڈائیوو بس کو 4مسلح ڈاکوئوں نے راماں پھاٹک کے قریب لوٹنے کی کوشش کی مگر بس ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ کی بہادری اور حاضر دماغی نے واردات کو ناکام بنا دیا۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوبہاولپوراورگلزیب خانزادہ اسسٹنٹ منیجر موقع پرپہنچ گئے ۔ڈرائیور اور گارڈ کی بہادری کے صلہ میںڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے گارڈ ز اور ڈرائیور کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازہ۔اس موقع پر قمر رضا منیجر،گلزیب خانزادہ اسسٹنٹ منیجر ڈائیوو ٹرمینل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کاروائی کرتے ہوئے1190گرام چرس،20بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لیں
بہاول پور(این این اے)تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کاروائی کرتے ہوئے1190گرام چرس،20بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لیں۔تفصیل کیمطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم زمرد حسین کوشکارپوری گیٹ سے گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد ہوئی۔مزید کاروائی میںدوران گشت ملزم محسن رضا کوعلاقہ گڑ منڈی مشکوک جان کرچیک کیا دوران تلاشی ملزم سے 500گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزم ہارون الرشید سے 190گرام چرس برآمدکی۔دیگر کاروائی کے دوران پولیس ملزم خادم حسین سے20بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلیں۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بہاول پور ڈویژن کے پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014کے مقابلے گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہو گئے
بہاول پور(این این اے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام بہاول پور ڈویژن کے پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014کے مقابلے گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہو گئے۔ ان مقابلوںمیں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور ، برٹش یونیورسٹی کالج بہاول پور اور میزبان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ ان مقابلوں میں طلبہ وطالبات کے الگ الگ مقابلے منعقد ہوئے۔ مقابلہء حسن قرأت طالبات میں اسلامیہ یونیورسٹی کی میمونہ اسماعیل پہلی اور عائشہ بنت علی دوسری اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور کی حافظہ قرأة العین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلباء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے حافظ محمد ذیشان عارف بٹ نے پہلی، حافظ محمد کلیم اللہ نے دوسری اور محمد عمر مکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ ء نعت خوانی طالبات میں حسینہ ظفر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور اور سائرہ کنول اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور مشترکہ طور پر اول ، جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی مریم ریاض دوم اورحافظہ ہما حیدر نے سوم پوزیشن حاصل کی اور طلباء کے مقابلہء نعت خوانی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انصر علی ظہوری نے پہلی اور حافظ محمدذیشان عارف نے دوسری جبکہ برٹش یونیورسٹی کالج کے محمد عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سرپرستی میں جامعہ کے تدریسی شعبہ جات سماجی بہبود کے لیے بھی مختلف پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں جس سے کمیونٹی کو مستفید ہونے کاموقع ملتا ہے
بہاول پور(این این اے)پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سرپرستی میں جامعہ کے تدریسی شعبہ جات سماجی بہبود کے لیے بھی مختلف پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں جس سے کمیونٹی کو مستفید ہونے کاموقع ملتا ہے۔ یونیورسٹی کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام شعبہ کے ویٹرنری کلینک واقع برلب نہر13فروری2014بروز دس بجے صبح ایک کسان میلہ منعقد ہوگا جس میں علاقے کے کاشتکار اور مویشی پال زمیندار حضرات شرکت کریں گے۔ اس موقع پر لائیو سٹاک کے ماہرین مویشیوں کی بیماریوں اور صحیح دیکھ بھال کے بارے میں کسانوں کو مفت مشورے دیں گے اور اُنہیں ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الصمد، ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر خالد محمود جانوروں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں مختلف طریقوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ تقریب کے دوسرے حصے میں چولستانی بکریوں کی مختلف نسلوں کی نمائش ہو گی ۔ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق چولستان اور دیہی علاقوں کے مویشی پال افراد کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ئبہاول پور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کے تحت ڈویژنل سطح پر کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں
بہاول پور(این این اے)ئبہاول پور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کے تحت ڈویژنل سطح پر کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں جس کا افتتاح صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کیا۔ اس موقع پر فضا میں رنگ برنگ غبارے چھوڑے گئے۔بہاول پور، رحیم یا رخاں اور بہاول نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے سکولوں، کالجز اور اسلامیہ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں سے سلامی لی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب میں کنونیئر ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل عقیل نجم ہاشمی، ایڈیشنل کمشنر (رابطہ) رانا محمد شہزاد، سابق اولمپئن مطیع اللہ خاں، شیخ اقبال الرحمن، چوہدری محمد انور گورایہ، میاں شاہد اقبال، ڈی او سپورٹس مہر عبد الرشید، بلال بلوچ، سعید سلطان اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے یوتھ فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کھیل کے میدانوں کو آباد کریں اور سپورٹس میں میرٹ کو فروغ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ و لوک ورثہ بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
بہاول پور(این این اے)ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ و لوک ورثہ بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت انرجی بحران پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستقل طور پر چھٹکارا حاصل ہو سکے۔وہ الپائنا سکول بہاول پور پری پرائمری برانچ کے طلبا و طالبات کی جانب سے انرجی کے تحفظ کے حوالہ سے کی گئی ایک واک کے اختتام پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر الپائنا سکول نسیم جعفری، مسز تانیہ سعد، مسز رابعہ خرم، اساتذہ اور طلبا و طالبات موجو د تھے۔انرجی واک الپائنا سکول سے شروع ہوئی اور ماڈل ٹائون اے چوک محمد حسین روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء واک نے بجلی و گیس کے بحران پر قابو پانے اور ملک میں درختوں کے تحفظ کے حوالہ سے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ چولستان میں قائد اعظم سولر انرجی پارک بنایا جا رہا ہے جس سے اس خطہ میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی اور لوگوںکو روزگار حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مستعدی سے کام کر رہی ہے اور اس وقت ملک میں کوئلہ، سورج کی روشنی اور ہوا کی رفتار سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسی طرح مختلف ڈیمز کی تعمیر کا کام بھی شروع ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ بچوں کو کامیاب اور روشن مستقبل دینے کے لئے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہو گا
بہاول پور(این این اے)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ بچوں کو کامیاب اور روشن مستقبل دینے کے لئے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہو گا۔ وہ کمیٹی روم میں پولیو کی قومی مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹرفرحت عباس، ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اصغر، ای ڈی او ایگریکلچر چوہدری تنویر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی طرف سے پولیو مہم کے حق میں جاری فتوے کو عام کیا جائے تاکہ اس سلسلہ میں رائے عامہ مزید ہموار ہو ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ویکسینیشن عملہ کو تربیت دینے کے لئے یونین کونسل سطح پر ٹریننگ ورکشاپ کرائی جائیں۔ڈی سی او نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول ڈویژنل سطح کے خواتین کالجز کی تمام تقریبات کے انعقاد کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ بہاول پور کو میزبانی کے فرائض تفویض کئے گئے ہیں
بہاول پور(این این اے)پنجاب یوتھ فیسٹیول ڈویژنل سطح کے خواتین کالجز کی تمام تقریبات کے انعقاد کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ بہاول پور کو میزبانی کے فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مقابلہ حسن قرأت اور مقابلہ نعت خوانی ڈگری لیول کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف کالجز ڈاکٹر محمود الحسن تھے ۔تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض ایسوسی سی ایٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات مسز فرزانہ محی الدین نے سرانجام دیئے۔ پروگرام کا پہلا حصہ مقابلہ حسن قرأت اور دوسرا حصہ مقابلہ نعت خوانی پر مشتمل تھا۔نتائج کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاول نگر کی طالبہ راحیلہ مختار سال دوم نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ کی طالبہ سندس فیضی سال چہارم نے اول پوزیشن حاصل کی۔بعد ازاں ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ہوم اکنامکس وائس پرنسپل مسز نزہت نازلی نے تمام شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول میاں عرفان اللہ نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن بہاول پور کا چارج سنبھال لیا ہے
بہاول پور(این این اے)سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول میاں عرفان اللہ نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن بہاول پور کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ SPعرفان اللہ نے ریجنل آفس کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر برانچ انچارجز نے بریفنگ دی۔انہوں نے ماتحت عملہ کو پیشہ ورانہ ڈیوٹی دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ سرکاری امور میں غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاول پور آرٹ کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں رشیدیہ آڈیٹوریم میں تحصیل بہاول پور سٹی اور صدر کی سطح پر ملی نغموں کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا
بہاول پور(این این اے)بہاول پور آرٹ کونسل کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں رشیدیہ آڈیٹوریم میں تحصیل بہاول پور سٹی اور صدر کی سطح پر ملی نغموں کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا۔ معروف قانون دان محسن رضا جوئیہ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے عظیم فیسٹیول کا انعقادکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ مستقبل ہیں ۔انہیں مہذب اور ذمہ دار شہری بنانے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوں کو جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر تقریب ماہر تعلیم رائو محمد اقبال خان نے کہا کہ بہاول پور آرٹ کونسل نے اپنی دیرینہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسے معیاری و اصلاحی پروگرام ترتیب دیئے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں تاخیر کاعنصر غالب ہے ، اُن پر ڈرون کے سائے مزید شکوک وشبہات پیدا کررہے ہیں ، فریقین سے ہم کہتے ہیں کہ وہ مذاکراتی عمل کو تیز کریں ، پاکستانی آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات کی دلدل سے نکالیں،ان خیالات کااظہار انہوںنے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا،انہوںنے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چند دنوں کے لئے الفاظ کے ڈرون بند کردیں تاکہ مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ہو سکے، انہوں نے پی ٹی آئی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن مسائل کا حل نہیںہے اور آئندہ آپریشن سے بھی مسائل کا حل نہیں نکل سکے گا، تحریک انصاف ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجرنے اپنے ردِعمل کا اظہار
شیخوپورہ(این این اے) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجرنے اپنے ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان کے مقام پر سوئی گیس پائب لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسلام حقوق العباد کا سختی سے حکم دیتا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے اخبا رنویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کوئی محب الوطن ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا ملک دشمن عناصر ملک و قوم کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں ،تحریک انصاف نے ہمیشہ شدت پسندانہ کاروائیوں کی کھل کر مذمت کی ہے، حکومت ملکی اثاثوں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائے، انہوں نے کہاکہ ملک میں اس طرح کی کاروائیاں حکمران جماعت (ن) لیگ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،ملک میں موجودہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشتکار حضرات کھیتی باڑی کے جدید اور پراگریسیو طریقوںکو اپنا کرصوبہ سے غذائی کمی کودور
شیخوپورہ(این این اے)کاشتکار حضرات کھیتی باڑی کے جدید اور پراگریسیو طریقوںکو اپنا کرصوبہ سے غذائی کمی کودور کر کے سبز انقلاب لائیں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ چوہدری سجاد حیدر گجر نے ای ڈی او ایگریکلچر کمپلکس میں وزیر اعلیٰ کچن گارڈننگ سکیم کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کیا، ای ڈی او ایگریکلچرچوہدری عبدالغفور ،ڈی او ایگریکلچر توسیع محمد خاں مقصود ،ڈی او واٹر مینجمنٹ شیر افگن مان ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرفراز اللہ خاں،محکمہ ایگریکلچر ،فیلڈ اسسٹنٹس اور کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے عوامی خدمت کے محکمہ جات اور محکمہ تعلیم کی استعداد کار بڑھانے ،انکی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 2بلین روپے سے زائد رقم خرچ کریں گی
شیخوپورہ(این این اے)حکومت پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے عوامی خدمت کے محکمہ جات اور محکمہ تعلیم کی استعداد کار بڑھانے ،انکی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے 2بلین روپے سے زائد رقم خرچ کریں گی،پنجاب میں ابتدائی طور پر 6اضلاع شیخوپورہ ،وہاڑٰ ی ،ساہیوال،بہاولنگر،منڈی بہائوالدین ،اور حافظ آباد سب نیشنل گورننس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈی سی او علی جان خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ٹیم مینجر ایس این جی شعیب اقبال ،ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر عثمان خان عمران شبیر ،ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرفراز اللہ خاں،این جی او ز کے سربراہین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری ادارے ،این جی اوز اور دیگر پرائیویٹ ادارے جو عوام کو بہتر سروس دے سکیں وہ 85لاکھ سے ساڑھے چار کروڑ تک فنڈز لے سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کے لیے صحت مند ماحول اور بہترین تعلیمی میدان کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،پی ٹی آئی کو پاکستان کے کونے کونے میں رہنے والے انسانوں سے یکساں محبت ہے
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کے لیے صحت مند ماحول اور بہترین تعلیمی میدان کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،پی ٹی آئی کو پاکستان کے کونے کونے میں رہنے والے انسانوں سے یکساں محبت ہے،اور ہم ہر اس کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوغربت،بھوک،افلاس،اور کھیلوں کے میدانوں کے فقدان کے باوجود صحت کے حصول کے لیے ورزش کرکے صحت مند،توانا اور خوبصورت جسم بنانے کے لیے خوبصورت نسل ،حسین معاشرہ کی تکمیل سے ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر اقبال گوپے رانے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ اچھرہ میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے عباس خان نوجوان نے اپنے محنت کش باپ کا سرفخر سے بلند کردیا ہے جس پر ہماری قیادت بھی عباس خان اور ان کے گھر والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت جوہڑوں ،اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرکے صحت مند ماحول کی فراہمی پر یقین کرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب پولیس اپنے روائیتی اوچھے ہتکھنڈوں کو استعمال
شیخوپورہ(این این اے)پنجاب پولیس اپنے روائیتی اوچھے ہتکھنڈوں کو استعمال کرنے میں اپنی مثال آپ بنتی جارہی ہے طیبہ شکیل جنرل سیکرٹری PTIعوامی آواز گروپ ضلع جہلم اوران کے خاوندشکیل احمد جنہوں نے حال ہی میں کراچی کے دلخراش حالات سے تنگ آ کر اپنے آبائی گائوں چک عیسٰی ،ضلع جہلم میں رہائیش اِختیار کی ہے،گذشتہ روز ان کے مخالفین رشتہ داروں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجہ میں شکیل احمد اور اُن کی اہلیہ طیبہ شدید زخمی ہو گئے جسکے بعد پی ٹی کی عوامی آواز گروپ نے مذکورہ تھانہ میں جا کر ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اللہ اللہ کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع ہوگئی تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے ہم واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر فیصلہ کو یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھول گئے تھے
برطانیہ (این این اے )آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بھول گئے تھے جس سے نیکی کرواس کے شرسے بچو۔وہ صلہ رحمی کے تحت کئی بندوں اوران کی شرانگیز باتوں کودرگزر کرتے رہے۔پرویزمشرف نے اپنے دوراقتدارمیں شریف خاندان کوجدہ جانے کی اجازت دی یہ ان کاضمیراورظر ف تھامگرانہیں بیماری کے باوجودعلاج کیلئے امریکہ نہیں جانے دیا گیا یہ نام نہاد شریف حکمرانوں کاظرف ہے۔اس گلے سڑے جمہوری نظام نے عوام کواپناغلام بنانے کے سواکچھ نہیں کیا۔شریف برادران ہربار قوم کاقیمتی وقت اورپیسہ اپنے انتقام کی نذرکردیتے ہیں ۔پرویزمشرف نے کئی بارملک وقوم کادفاع کرتے ہوئے سردھڑکی بازی لگائی ،سیاسی بونے ان کے ساتھ شعبدہ بازی کرنے کی جسارت نہ کریں ۔اپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویزمشرف نے12اکتوبر1999ء کوجمہوریت پرشب خون نہیں مارابلکہ انہوں نے موروثی سیاست کے تابوت میں میخ گاڑی تھی مگرآج پھر جمہوریت کی آڑمیں موروثیت کے پروردہ سیاستدان اورحکمران عوام کااستحصال کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم
میرپور ( این این اے ) مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم ،سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی ،سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان ،سنیئر نائب صد ر شبیر احمد چیچی ،چیرمین مجلس عاملہ حاجی محمد اکرم،نائب صدر محمد فاروق چوہان، شیخ حمید الحق،مرزا مختار احمد، راجہ فضل الرحمان، اور چوہدری ذیشان اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کھوئی رٹہ میں تاجر گلفراز بھٹی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔گلفراز بھٹی کے قتل کے خلاف سخت احتجاج کرتی ہے ان راہنماوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر آئے روز سے تاجروں سے نا انصافی ہو رہی ہے،چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ انجمن تاجران کھوئی رٹہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور اس احتجاج میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ضلعی انتظامیہ فورا ملزموں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے ،انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم تاجر راہنماوں کے لئے خصوصی دعا کی ۔صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے حکومت وقت سے پرزور اپیل کی کہ وہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہفتے کے اندر گلفراز بھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرئے بصورت دیگر تاجر سخت احتجاج کا حق رکھتے ہیں تاجر گلفراز بھٹی کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ُپوری وادی کو پولیس ستیٹ میں تبدیل کیا گیا ہیں اور بابائی قوم شہید محمد مقبول بٹ کی 30 وی برسی پرخراج عقیدت پیپلز لیگ چیر مین جناب مختار احمد وازہ سمیت درجنوں حریت لیڈروں
کشمیر(این این اے) ُپوری وادی کو پولیس ستیٹ میں تبدیل کیا گیا ہیں اور بابائی قوم شہید محمد مقبول بٹ کی 30 وی برسی پرخراج عقیدت پیپلز لیگ چیر مین جناب مختار احمد وازہ سمیت درجنوں حریت لیڈروں اور عام کمسن نوجوانوں کی گرفتاری پر پیلز لیگ برہم ،ترجمان
پیپلز لیگ کے ترجمان امتیاز ریشی نے پوری وادی کشمیرکو فورسز کی طرف سے یرغمال اور پولیس سٹیت میں تبدیل کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہیں پیپلز لیگ کے ایک بیان کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان نے پارٹی چیرمین جناب مختار احمد وازہ کی لگاتار گرفتاری اور اس کے علاوہ درجنوں حریت لیڈروں اور عام کمسن نوجوانوں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہیں اس کے علاوہ حریت لیڈروں کے گھروں پر چھاپوں کی بھی پُر زور الفاظ میںمذ مت کی ہیں ور کہاں ہیں ہمے سیاسی پُر امن نقلو حرکت بھی نہیں کرنے کی اجازت دی جاتی ہیں اور جب بھی ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے توہمے گھروں میں یا تو نظر بند کیا جاتا ہیں یا تو پھر قید خانوں میں قید کیا جا تا ہیں جس کی پیپلز لیگ پُر زور الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اسی دوران پیپلز لیگ نے شہید کشمیر شہید محمد مقبول بٹ کی 30، برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔

Share this:
Tags:
Constitution districts NA news Qur'an tolerant آئین اضلاع ایڈوکیٹ خبریں قومی اسمبلی متحمل
Previous Post کروڑ لعل عیسن کی خبریں 11/2/2014
Next Post طالبان سے مذاکرات: مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا
Maulana Sami ul Haq

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close