Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تین طلاق معاملہ شریعت قانون اور ہماری ذمہ داریاں

January 1, 2018 0 1 min read
Indian Parliament
Indian Parliament
Indian Parliament

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
مسلمانوں کے شرعی معاملات میں دخل دیتے ہوئے حکومت نے 28 ڈسمبر کو تین طلاق معاملے میں خاطیوں کو سزا دلوانے کے تعلق سے بل کو یکطرفہ طور پر منظور کرادیا۔ پارلیمنٹ میں اس بل کو لے کر جو کچھ تقاریر ہوئی ہیں ان سے مستقبل میں ہندوستان کے مسلمانوں کے تعلق سے ہماری سیاسی جماعتوں کے رویے کی پول کھل گئی ہے فرد واحد جناب اسد الدین صاحب رکن پارلیمنٹ حیدرآباد ایک مرد آہن کی طرح اس بل کی مخالفت میں ڈٹے رہے اور جس طرح انہوں نے ساری پارلیمنٹ کو اپنے مدلل بیانات سے متزلزل کردیا ہندوستان کی تاریخ شائد ہی اس کی نظیر پیش کرسکے۔ حکومت تو اس بل کو لانے کے لئے بے چین تھی لیکن کانگریس کی دوغلی پالیسی نے واضح کردیا کہ مسلمانوں کی شریعت کے تحفظ یا ان کی شرعی حدود میں غیر ضروری مداخلت روکنے میں کانگریس کچھ ساتھ دینے والی نہیں ہے۔ اس سے زیادہ افسوسناک امر ان 23 مسلم اراکین پارلیمنٹ کے رویے کا ہے جو یا تو اس دن پارلیمنٹ سے غائب تھے یا پارٹی کی پالیسی کے دبائو میں آکر اس بل کی مخالفت نہیں کرسکے۔ رکن پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی سے جب پارلیمنٹ میں ان کی غیر حاضری کی وجہہ دریافت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ بل کی مخالفت کرتے ہیں لیکن ان کی پارٹی نے انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا۔ اس جواب کے بجائے ان کا رد عمل تو یہ ہونا چاہئے تھا کہ وہ اخلاقی طور پرپارٹی کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیتے۔

ایم جے اکبر نے حکومت کی آواز میں آواز ملائی اور کہا کہ اب مسلم خواتین پر سے تین طلاق کی ٹنگی تلوار ٹل گئی ہے اور مسلم خواتین کو راحت ملے گی۔ ان حالات میں لوک سبھا سے اب یہ بل راجیہ سبھا کو جائے گا جہاں بی جے پی کی عددی طاقت کم ہے لیکن کانگریس کے لوک سبھا کے رویے کو دیکھتے ہوئے وہاں بھی اس بل کی مخالفت کے امکانات کم نظر آتے ہیں ۔ اور اب یہ بل قانون بنتا نظر آرہا ہے۔ ان حالات میں ہندوستان کے مسلمانوں کے سامنے انفرادی طور پر تین طلاق کا معاملہ شریعت بہ مقابلہ ملکی قانون اور ان کے رویے کا ہے۔ موجودہ ہندوستان کے حالات میں حکومت اقتدار کے ساتھ میڈیا کو اپنے ہاتھ میں لے کر ملک کے سنگین مسائل جیسے گرتی معیشت کی ساکھ کو بچانے’ملک کے بینکنگ نظام کی خامیوں کو دور کرنے’تعلیم ‘صحت ‘روزگار اور دیگر ترقی کے امور سے اور خاص طور سے مسلمانوں پر ہورہے قاتلانہ حملوں کو روکنے میں ناکامی سے عوامی توجہ ہٹانے کی خاطر تین طلاق جیسے بل کو اہمیت دے رہی ہے۔اور وہ اس میں کامیاب بھی ہے۔ ایک ٹوٹے ہار سے گرتے موتی کے دانوں کی طرح ملک کے مسلمانوں پر حالات لائے جارہے ہیں اور میڈیا میں انہیں اہم کوریج دیتے ہوئے مسلمانوں کو مسلسل مایوس کیا جارہا ہے ان میں خوف و حراست کا عالم پیدا کیا جارہا ہے ان حالات میں یہ تین طلاق والا بل بھی ہے۔ جناب اسد الدین اویسی ملک کی پارلیمنٹ اور میڈیا میں مسلمانوں کے واحد ترجمان بن کر ابھر رہے ہیں۔ مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانوں کے تمام طبقات کو اس بل کی مخالفت میں اپنا ہم نوا بنانے میں ناکام رہا ہے۔

مسلمان مسلکی اختلافات کا شکار ہو کر حکومت کے سامنے بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کچھ بکائو خواتین کو بل کی کامیابی پر مٹھائیاں بانٹتے اور آپس میں گلے ملتے دکھا کر یہ واضح کیا جارہا ہے کہ واقعی موجودہ حکومت ملک میں تین طلاق سے متاثرہ خواتین کو راحت دلانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کہا گیا کہ برقعے میں موجود اکثر خواتین غیر مسلم تھیں اور کسی میڈیا ہائوز میں ان سے کلمہ پڑھنے کا مطالبہ کیا گیا تو وہ کلمہ نہیں پڑھ سکیں۔ اس سارے معاملے میں ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔ پہلے یہ دیکھا جائے کہ اس معاملے کو حکومت اور میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مسلمانوں او ر غیر مسلمین کو واضح طور پر سمجھانے میں مسلمان ‘مسلم پرسنل لا بورڈ اور خود ہمارے میڈیا پر پیش ہونے والے ترجمان کیوں ناکام رہے ہیں۔ میڈیا میں جب یہ بار بار کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں میں طلاق یا بہ یک وقت تین طلاق دینے کا عمل انتہائی نا پسندیدہ ہے اور اس کا فیصد دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت کم ہے تو اس بات کو میڈیا اور پارلیمنٹ کے ذریعے اس طرح اجاگر کرنا تھا کہ دیگر اقوام کے اعداد شمار پیش کرتے ہوئے حکومت اور مسلم خواتین کی ہمدرد میڈیا سے پوچھا جائے کہ لاکھوں غیر مسلم خواتین مطلقہ ہیں ان کی باز آباد کاری کے لئے آپ کونسا قانون لانا چاہتے یا آپ کی حکمت عملی کیا ہے۔ مسلمان ملک میں کم ہیں اور ان میں طلاق کا فیصد بھی کم ہے تو کیوں ان کی ہمدردی میں سارا ملک اکھٹا ہوگیا ہے۔ ان خواتین سے اصل ہمدردی تو یہ ہوتی کہ حکومت یا فلاحی ادارے ان کی مدد کے لئے آگے آتے۔

جب کہ دیگر اقوام میں مطلقہ اور بے یار و مددگار خواتین کا فیصد بچوں کی شادی کا فیصد مسلمانوںسے کہیں زیادہ ہے۔ مخالفین کو جب تک ان کی کمزوریوں کے ساتھ نہ گھیرا جائے مخالف آپ کو کمزور کرتا رہے گا۔ معاملے کی نوعیت پر سوال نہیں اٹھایا گیا ۔ جب حکومت بہ یک وقت تین طلاق یافتہ خواتین کی ہمدردی میں قانون سازی کرنے کے لئے تیار ہے تو حکومت کے دیگر مسائل پر رویے پر سوالات اٹھائے جاتے کہ افروزل ‘اخلاق ‘پہلو خان اور حافظ جنید کی اموات پر خاطیوں کے خلاف قانون سازی کیوں نہیں کی جاتی ۔کیا اس ملک میں ایک مطلقہ خاتون کی باز آبادکاری اہم ہے یا مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت۔ کانگریس کو بھی اس طرح کے مسائل پر غیرت دلائی جاتی۔ پرسنل لا بورڈ نے حکومت سے اس معاملے میں مشاورت کی بات کی تھی لیکن عملی اقدام کرنے تک دیر ہوگئی۔ اب حالات یہ ہیں کہ مسلمانوں میں شادی بیاہ اور ان کی طلاق یا جائیداد کے معاملات کو لے کر مسلکی اختلافات اس قدر زیادہ ہوگئے ہیں کہ میڈیا پر حاوی ہوکر یہ لوگ شریعت کو ہی غلط قرار دے رہے ہیں۔

ان حالات میں مسلم پرسنل لا بورڈ اور ملک کے سر برآوردہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ مسالک کے اختلافات کو آپس میں حل کریں اور ہندوستانی مسلمانوں کی ملکی سطح پر شبیہہ کو بگاڑنے کا سودا نہ کرنے کی ترغیب دیں۔ تین طلاق معاملے پر اہل حدیث اور شیعہ برادری نے ہمیشہ سے مسلم پرسنل لا کے موقف کی مخالفت کی ہے۔ جب کہ حنفی مسلک ہو کہ دیگر مسالک ایک نشست میں تین طلاق کو انتہائی نا پسندیدہ عمل قرار دیا گیا ہے لیکن وجوب طلاق پر اختلافات کے سبب یہ عائلی مسئلہ حکومت کی دہلیز تک چلاگیا۔ دیگر ممالک کی نظیر دے کر حکومت نے اپنے پہلو کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی طبقات میں مسلمانوں میں شعور بیدار کرایا جائے۔ کم پڑھے لکھے لوگوں’مذہب بیزار اور مذہبی تعلیمات سے دور یا مذہب کو اہمیت نا دینے والے مسلمانوں کو علاقائی سطح پر یہ تعلیم دلائی جائے کہ بہ یک وقت تین طلاق دینا شریعت کی رو سے انتہائی نا پسندیدہ عمل ہے۔ شادی کے ساتھ طلاق کی سہولت اس لئے رکھی گئی ہے شادی ایک آپسی معاہدہ ہے اور اس معاہدے کی تکمیل میں اگر فریقین نہیں چاہتے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کرسکیں گے تو علٰحیدگی کے شرعی طریقے کو اختیار کریں۔ بات بات پر طلاق دینے والون اور غربت یا چھوٹے چھوٹے موٹے جھگڑوں کی بنیاد پر اپنے بسے بسائے خاندان کو صرف تین بول بول کر اپنی زندگی اور مذہب کو رسوا کرنے والوں کو ایک طرف سماجی طور پر تعلیم و تعلم سے سدھارا جائے تو دوسرے طرف ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔مساجد میں ائمہ کرام جمعہ کے خطبوں میں مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کریں۔ ہر مسجد کی سطح پر شرعی پنچائت ہو جہان اس طرح کے مسائل کو رجوع کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔حکومت نے قانون بنادیا تو کیا ہوگا مسلمان یہ عہد کریں کہ اس پر عمل آوری کے مواقع نہیں دیں گے۔ اگر کوئی بہ یک وقت تین طلاق دے گا ہی نہیں تو اس کالے قانون پر عمل کیوں کر ہوگا۔ اس کے لئے مسلمانوں کو شریعت پر پابندی لازمی ہے۔ ہم اپنی شریعت سے کھلواڑ کرتے رہیں گے تو اللہ ظالم حکمرانوں کے طور ہر ہم پر اس طرح کے حالات لائے گا۔ تین طلاق معاملے میں تین سال کی سزا اور شوہر کو نان و نفقے کے لئے پابند کرنے والی باتیں جس طرح سامنے آرہی ہیں اس پر کس طرح عمل ہوگا یہ بھی دیکھنے کی بات ہوگی۔ جب متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے خلاف شکائت کرے گی تو اسے ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ اس کے شوہر نے فون واٹس اپ مسینجر یا راست کس طرح ایک مرتبہ میں تین طلاق دی ہے۔

جب شوہر کو گرفتار کرکے تین سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا تو اسے گزارے کی رقم کون دے گا جب کہ شوہر تو جیل میں سزا کاٹ رہا ہوگا۔ حکومت نے کہا کہ ایک وقت میں تین طلاق نہیں ہوتی۔ شریعت کی رو سے بہت سے مسالک میں تین طلاق کے وجوب کا مانا گیا ہے جب حکومت نہ کہے تو مطلقہ عورت کیسے اپنے شوہر کے ساتھ جڑی رہے گی ۔کیا مسلم خواتین شریعت کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کے قانون کی رو سے شادی شدہ برقرار رہ پائیں گی۔ جب کہ تین ماہ بعد تو شرعی سہولت سے شوہر کسی حال میں بھی طلاق کا حق رکھے گا۔ ان حالات میں میڈیا یا حکومت کی سازشوں کا شکار ہوئے بغیر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے حکومت پر تکیہ کرنے کے بجائے آپسی اتحاد کو اہمیت دیں۔میڈیا کے اثرات قبول نہ کریں اپنی میڈیا تشکیل دیں اور شہری اور دیہی سطح پر مسلم پرسنل بورڈ کمیٹیوں شرعی پنچایتوں ائمہ کرام علمائے کرام اور مفتیان کرام سے موجودہ حالات کی درست تصویر مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے رہیں۔ تعلیمی اداروں میں مسلم اساتذہ اپنے طلباء کے سامنے شریعت کے بنیادی اصولوں کو پیش کرتے رہیں۔ حالات حاضرہ سے خود بھی باخبر رہیں اور طلباء کو بھی باخبر رکھیں۔خواتین کی تنظیمیں خواتین میں مذہبی و شعور بیداری اجتماعات کے ذریعے دین کو عام کرتی رہیں۔ شریعت اپنی جگہ ہے۔ حالات کے اعتبار سے ملکی قوانین بنتے رہیں گے۔ پہلے سے کتنے قوانین ہیں اور ان پر عمل آوری کی صورتحال کیا ہے یہ بھی ہمارے سامنے ہے۔

اس لئے میڈیا کے بنائے گئے مایوسی کے حالات کا شکار نہ ہوں۔ جو قوم دوسروں کے دنیاوی و اخروی مسائل کے حل کے لئے اٹھائی گئی ہے وہ اپنے معاملات کے حل میں کیسے کمزور سمجھی جائے گی۔ اس لئے تین طلاق کے اس قانون پر ماہرین اپنے طور پر حکومت یا سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے کام کرتے رہیں۔ عام مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔ اسوہ نبی ۖ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوجائیں۔ جو مسلمان میڈیا پر بات کر رہے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے فطری قوانین کو عام کرتے رہیں ملک میں جب بھی عصمت ریزی کے واقعات پیش ہوتے ہیں غیر مسلمین بھی سخت سزائوں کا مطالبہ کرتے ہیں ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پردے کی اہمیت اسلامی قوانین کے فطرت سے قریب ہونے اور مسلمانون میں عصمت ریزی اور دیگر جرائم کے کم ہونے کا چرچا کرتے رہیں ۔ ابنائے وطن کے سامنے اسلامی تعلیمات جو کہ صد فیصد فطرت سے قریب ہیں ان کو پیش کریں۔ مسلم تنظیمیں غیر مسلموں کے سامنے دعوت دین کا فریضہ انجام دیں۔ ملک میں جو انارکی پھیلی ہوئی ہے اسے اجاگر کرتے رہیں۔ سیاست دان حکومت کو ترقی کے اصل مسائل پر کام کرنے کے لئے زور ڈالتے رہیں۔

مسلمان تین طلاق کے موضوع پر مذاق نہ بنیں اس کے لئے ان عوامل پر سختی سے نپٹا جائے جہان اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں خاص طور سے دولت کے حصول کے ساتھ کنٹریکٹ شادیوں کا خاتمہ ہو ۔بوڑھے عرب شہریوں سے کم سن مسلم لڑکیوںکی شادیوں کو روکا جائے۔ ان قاضیوں سے قضائت چھین لی جائے جو اس طرح کے کاروبار میں ملوث ہیں کہ کنٹریکٹ شادیاں کرا رہے ہیں طلاق دلارہے ہیں یا حلالہ کے نام پر گندے کام کروارہے ہیں۔ اوربوڑھے عربوں سے شادیوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔واقعی میں اگر غربت کی وجہہ سے کچھ خواتین مسائل کا شکار ہوئی ہوں تو ان کی نشاندہی کی جائے اور ملی سطح پر ان کی باز آباد کاری کی جائے۔ بارہا تلقین کے باوجود مسلمانوں میں ایسی مثالیں پیش ہورہی ہیں کہ واٹس اپ پر یا فون مسیج یا کاغذات بھیج کر طلاق دے دی جارہی ہے ۔ افہام و تفہیم کی نوبت ہی نہیں آرہی ہے۔اس طرح شادی کا غلط استعمال کرنے والوں کی سماجی سطح پر رہبری کی جائے۔ شادی بیاہ کا معاملہ ہو یا زندگی کا کوئی اور معاملہ واضح رہے کہ مسلمان اسی وقت پر غالب رہیںگے جب وہ اپنے دین پر جمے رہیں گے۔ اس لئے زندگی کے ہر معاملے میں شریعت پر پابندی اور دعوت دین اور اعلائے کلمة اللہ کے فریضہ کی انجام دہی لازمی ہے۔ ایک ایسے دور میں جب کہ ہندوستان میں ان کے جمہوری حق ووٹ کی اہمیت ختم ہوگئی ہے کہ ان کے کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینے کی اہمیت ختم ہوگئی ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم’تجارت اور حالات کے سامنے مثبت سو چ اور عمل اور اتحاد سے ہی اپنی شناخت قائم رکھ پائیں گے۔

Aslam Faroqui
Aslam Faroqui

تحریر : ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

Share this:
Tags:
divorce law matter muslims responsibilities ذمہ داریاں شریعت طلاق قانون مسلمانوں معاملہ
Mian Saqib Nisar
Previous Post چیف جسٹس قدم بڑھائو لوگ ساتھ ہیں
Next Post چمن:زیر تعمیر عمارت کے قریب بارودی مواد کے دھماکے، 7 افراد زخمی
Chaman Blast

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close