Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 03.03.2013

March 4, 2013 1 1 min read

ڈنگہ : پی پی113کی علاقائی سیاست میں بھونچال آگیا،میاں اختر حیات آف کولیاں نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی پی113کی علاقائی سیاست میں بھونچال آگیا،ڈنگہ شہر پر مشتمل حلقہ این اے106 اور پی پی113میں انتخابات کی آمد کے پیش نظر انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے بھائی سابق ڈی آئی جی پولیس اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کزن اور سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ کے سسر علاقہ کے بااثر زمیندار میاں اختر حیات حلقہ پی پی113سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا ارادہ باندھ رہے ہیں جس سے علاقائی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے، کیونکہ میاں اختر حیات کے بڑے بھائی میاں افضل حیات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور عمران خان کے معتمد خاص ہیں اور حلقہ این اے106 سے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار ہیں اگر میاں افضل حیات پی ٹی آئی سے اور ان کے بھائی میاں اختر حیات پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں، تو دونوں بھائیوں کے سیاسی طور پر راستے الگ الگ ہو جائیں گے، جس کے علاقائی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے،ایک ہی گھرانے کے دو بھائیوںکے دو سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار بننے سے علاقہ بھر میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی کہ دونوں بھائی ایک دوسرے کے سامنے ہونگے،دوسری جانب حلقہ پی پی113 میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار میاں خالد رفیق بھی خود کو پی پی کا امیدوار گردانتے ہیں اور ہر صورتحال میں الیکشن لڑنیکا اعلان کر چکے ہیں،جبکہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ق کے چوہدری اعجاز احمد رنیاں،چوہدری اخلاق احمد رنیاں بھی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 113 میں اور دلچسپ صورتحال ہے کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق یونیفکیشن گروپ کے ایم پی اے میاں طارق محمود کو ٹکٹ دے گی یا اپنے سابق امیدوار پی پی113 چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ دے گی جس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوامیاں طارق محمود نے اس حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف نے چوہدری جعفر اقبال کو بھی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے جن کے بورڈ میاں شہباز شریف ،چوہدری جعفراقبال کی رنگین تصاویر کے ساتھ جگہ جگہ لگے نظر آتے ہیں،جبکہ چوہدری جعفر اقبال نے مین شاہراہوں پر قد آور ہورڈنگ بورڈ بھی لگائے ہوئے یوں لگتا ہے کہ ن لیگ کا ٹکٹ میاں طارق محمود کو ملے گا لیکن چوہدری جعفر اقبال بھی آس باندھے بیٹھے ہیں اور امید لگائے ہوئے ہیں میاں خالد رفیق بھی پی پی کے ٹکٹ کیلئے ہاتھ پیرمار رہے ہیں جبکہ چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ بھی پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی113 کے ٹکٹ سیاسی صورتحال میں زبردست تبدیلی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اللہ سبحان تعالیٰ میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف کو قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام کوالٹیاں موجود ہیں جو اپنی قوم کیلئے دود تک دیکھتے ہیں انکی دور اندیشی کی بدولت وطن عزیز میں موٹروے گوادر جیسے عظیم پراجیکٹ ملک قوم کا بڑا اثاثہ ہیں،جبکہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اب کوئی مال کا لال پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران اور مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں وہ صلاحیت موجود ہیں جو قوم کی پستیوں سے نکال کر بلندیوں تک پہنچائے گی اور ملک قوم کو گھٹا ٹوپ اندھیروں اور تاریکیوں نکال کر روشنی تک لے جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں کم از کم وسائل میں زیادہ مسائل حل کر کے ملک و قوم میں خود اعتمادی پیدا کی اور انشاء اللہ آنے والے دور میں بھی اگر قوم نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کیا کیا تو انشاء اللہ پاکستان ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، اور عوامی مسائل مشکلات میں کمی ہو گی انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پی ٹی وی سمیت تمام قومی نشریاتی ادارے مذہبی و ثقافتی اقدارکو اجاگر کرنے کیلئے اپنا غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے نہ پی ٹی وی سمیت تمام قومی نشریاتی ادارے مذہبی و ثقافتی اقدارکو اجاگر کرنے کیلئے اپنا غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں وزارت اطلاعات کے پاس اتنی استعداد نہیں کہ وہ ٹی وی چینلز پر لگائے ہمارے ٹی وی چینلز کی بھارت میں رسائی زیادہ نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے پاس اتنی استعداد نہیں کہ وہ ٹی وی چینلز پر سنسر لگائے،فلم پر سنسر موجود ہے پی ٹی وی سمیت ریاستی ادرے ان اصولوں پر چل رہے ہیں ایوان بحث کے بعد فیصلہ کرے کہ ہمیں کن حدودو قیود پر چلنا ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک فائبر آپٹک سسٹم مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک ٹی وی چینلز میں مانیٹرنگ ممکن نہیں پمرا صرف پچاس چینلز کو مانیٹرنگ ممکن نہین پمرا صرف پچاس چینلز کو مانیٹرنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہزاروں کی تعداد میں کیبل آپریٹرز کی مانیٹرنگ نہیں ہو سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پنجاب حکومت نے چوہدری طارق جاوید کو تحصیل آفیسر ریگولیشن گجرات تعینات کیا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجاب حکومت نے چوہدری طارق جاوید کو تحصیل آفیسر ریگولیشن گجرات تعینات کیا ہے،چوہدری طارق جاوید دینہ سے تبدیل ہو کر آئے ہیں،وہ پہلے بھی ٹی ایم اے میں بطور آفیسر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے اپنے منصب کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی پاکستان کی امید ہیں،چوہدری جعفر اقبال آف فتہ بھنڈ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن تحصیل کھاریاں کے صدر اورمتوقع امیدوار چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی پاکستان کی امید ہیں پورے ملک کی عوام میاں برادران کی طرف دیکھ رہے ہیںکیونکہ نا اہل حکمرانوں نے اپنی نا اہلیوں اور بدعنوانیوں بداعمالیوں کے باعث وطن عزیز کو بدامنی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے کو عوام کا مقدر بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران کیا کہ آنے والے الیکشن میں عوام کے پاس ملک کی تقدیر بدلنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ میاں برادران کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے حالات اور وقت کا تقاضا اور بہترین موقع ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ ن آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے عوام کو بجلی گیس اب اس وقت ملے گی میاں محمد نواز شریف وزیراعظم بنیں گے،مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق اور اس کی بقاء کی ضامن ہے میاں محمد نواز شریف ہی ایسا پاکستان تعمیر کریںگے جس پر ہر پاکستانی کو فخر اور ناز ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یونان میں بسنے والے دس گجرایتوں سمیت35 غیر قانونی افراد کو یونان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونان میں بسنے والے دس گجرایتوں سمیت35 غیر قانونی افراد کو یونان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا عرصہ دراز سے یونان میں غیر قانونی طور پر دس گجراتیوں سمیت35افراد کو ڈی پورٹ ہو کر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں پر ایف آئی اے حکام نے تفتیش کیلئے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا،ان میں سے دس افراد کا تعلق ضلع گجرات کے مختلف شہروں اور قصبوں سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ممتاز ماہر تعلیم حاجی چوہدری بشیر احمد کی سرکردگی میں الائیڈ سکول ڈنگہ کی سالانہ پروقار اور رنگا رنگ تقریب انعامات و نتائج پانچ مارچ کو ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم حاجی چوہدری بشیر احمد کی سرکردگی میں الائیڈ سکول ڈنگہ کی سالانہ پروقار اور رنگا رنگ تقریب انعامات و نتائج پانچ مارچ کو ہو گی مہمانان گرامی پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو اپنے دست مبارک سے انعامات دیں گے،سکول نے ہونہار طلبہ و طالبات سالانہ تقریب میں خوبصورت اندازسے پرفارم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں میاں عمران یعقوب،میاں محمد عرفان یعقوب شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت میاں محمد یعقوب آف کولیاں شاہی حسین کے صاحبزادے ممتاز ماہر تعلیم میاں محمد عارف میاں عنصر کے بھتیجے میاں عامر یعقوب میاں طاہر یعقوب میاں وقاص یعقوب کے بھائی میاں میاں عمران یعقوب،میاں محمد عرفان یعقوب شادی کے ھسین بندھن میں بندھ گئے،انکی دعوت ولیمہ میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں حاجی فضل حسین ،حاجی میاں ممتاز احمد،چوہدری محمد اکرم،چوہدری امجد شہباز،چوہدری عبدالستار پیر جنڈ،چوہدری عرفان،حاجی محمد نواز،محمد یوسف رضوان،ڈاکٹر جمال،چوہدری آفتاب احمد،میاںمنور،چوہدری احمد خان،ممتاز اور سینئر بینکار طارق مسعود،عبدالشکور عاربی،چوہدری آفتاب احمد چک جانی،چوہدری باسط،مرز ا محمد اشفاق،چوہدری طارق محمود،چوہدری شہزاد بانسریاں،چوہدری فرمان ڈھیروکنہ،چوہدری شعیب،میاں وسیم آصف،میاں اشرف کھوجہ،آفتاب چوہدری،چوہدری نوشیروان گمٹی،وسیم اقبال،نوید شہزاد،واحد حنیف،ضیغم عباس،محمد شبیر رحمانی،عبدالرزاق،عمران کھٹانہ،سعیداحمد ،حضرت اقبال نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ میں فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی بناء پر اساتذہ کرام اور طلبہ کو سخت مشکلات اور دشواری کا سامنا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ میں فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی بناء پر اساتذہ کرام اور طلبہ کو سخت مشکلات اور دشواری کا سامنا،تفصیل کے مطابق بوائز ڈگری کالج میں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے کالج کے طلبہ فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب میں سائنسی آلات اورکمپیوٹرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے،جبکہ کالج میں واٹر فلٹر پلانٹس نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ کرام ،پروفیسرز،لیکچرار اور طلبہ کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیںحالانکہ ڈگری کالج میں450سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور پرنسپل سمیت درجنوں لیکچرار خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکمرانوں کا جاتے جاتے عوام پر خوفناک مہنگائی کا ڈرون حملہ پیٹرولیم،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر تاحال فیصلہ واپس
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکمرانوں کا جاتے جاتے عوام پر خوفناک مہنگائی کا ڈرون حملہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پیٹرول3.53،ڈیزل4.35،مٹی کا تیل3.79روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا،وزارت پیٹرولیم کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کی منظوری کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پیٹرول،لائٹ ڈیزل،مٹی کے تیل میں اضافہ ہو گیا نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے عمل درآمد شروع ہو گیا اس وقت حکومت نے جاتے جاتے عوام پر مہنگائی پر مبنی بم گرا دیا ہے۔آخری اطلاعات آنے تک اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بدترین شکست ہو گی،قاری زوار بہادر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہا ہے آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بدترین شکست ہو گی اور پوری قوم ان سے انکی پانچ سالہ نااہلیوں سے پیدا ہونے والی ملک کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر انتقام لے گی،ان خیالاتکا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ ضیاء القرآن میں علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کی دینی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے اپنے والد محترم کی طرح جمعیت علماء پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جسے پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے پسماندگان کو صبروجمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ پروفیسر محمد نذیر عظیم کھرل ملک کی اعلیٰ شخصیت کیلئے ایوارڈ وصول کریں گے
ڈنگہ(محمدبلا ل احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ کو حکومت پنجاب کے ادارہ فروغ تعلیم نے انکی ڈگری کالج ڈنگہ میں اعلیٰ بے مثال اور شاندار کارکردگی پنجاب بھر کے کالجز میں پہلے اعلیٰ حسن کارکردگی کے ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا ہے اس سلسلہ میں چار مارچ کو الحمراء ہال لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو رہی جس میں پروفیسر محمد نذیر عظیم کھرل ملک کی اعلیٰ شخصیت کیلئے ایوارڈ وصول کریں گے،عوامی سماجی تجارتی تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ڈگری کالج ڈنگہ محمد نذیر عظیم کھرل کو اعلیٰ ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اجالا پروگرام کے تحت ڈگری کالج ڈنگہ کے چار طلبہ کو سولر لیمپ کیلئے منتخب کیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اجالا پروگرام کے تحت ڈگری کالج ڈنگہ کے چار طلبہ کو سولر لیمپ کیلئے منتخب کیا تھا اس سلسلہ میں گجرات میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل نے ان کے سولر لیمپ وصول کر لئے عنقریب ڈگری کالج کی پروقار تقریب میں شہر کی اہم شخصیت منتخب ہونے والے طلباء کو سولر لیمپ اپنے دست مبارک سے تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :آواز گروپ آف ریڈیو پاکستان مرزا محمد نعیم کے والد اور والدہ کی سالانہ برسی مارکیٹ حاجی برادران ڈنگہ میں منعقد ہوئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)آواز گروپ آف ریڈیو پاکستان کے چیف ایگزیکٹو مرزا محمد نعیم امریکہ میں مقیم مرزا محمد سلیم مرزا،شاہد ندیم عرف مٹھو کے والد محترم مرزا محمد صدیق اور والدہ مسز سکنہ بیگم کی سالانہ برسی کے موقع پر گذشتہ روز انکی رہائش گاہ پر خواتین کی محفل جبکہ مارکیٹ حاجی برادران اور میلاد چوک ڈنگہ میں مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی جس میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کی گئی اوران کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی دعا میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سونے کے ممتاز تاجر سماجی شخصیت حاجی محمد سرور صراف کی اہلیہ حاجی محمد یونس ،ندیم سرور،عمران سرور کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سونے کے ممتاز تاجر سماجی شخصیت حاجی محمد سرور صراف کی اہلیہ حاجی محمد یونس ،ندیم سرور،عمران سرور
کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں،ان کی نمازجنازہ اور ختم قل میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی میاں طارق محمود الحاج محمدصادق بٹ،حاجی شاہدمحمود بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران سکندر خان صراف ،عبدالروف صراف،سید عرفان علی ،راناقاسم حسنین علی اشرف صراف اور ارشد صراف حاجی محمد اسلم صراف آف بسوی محمد اسلم بسوی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری محمد بنارس شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کے معروف ممتاز زمیندار اور معتبر شخصیت چوہدری محمد اکبر آف سندھانوالہ کے فرزند ارجمند،چوہدری محمد اسجد،چوہدری محمد انصر،چوہدری محمد اسل کے بھائی اور خواجہ حسن کے بھانجے چوہدری محمد بنارس شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے، ان کی شادی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،جن میں میاں سعادت حسین ،حافظ محمد اسلم ،سید ابرار حسین شاہ،محمد پرویز،چوہدری محمد اسلم،چوہدری اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی اور چوہدری محمد بنارس اور ان کی فیملی کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ کریم انہیں قدم قدم پر خوشیوںکامرانیوں سے سرفراز فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات دو مارچ سے شروع ہونگے اور سولہ مارچ تک جاری رہے گیںجبکہ جماعت نہم کے امتحانات18مارچ سے شروع ہو کر تین اپریل تک جاری رہیں گے اور پریکٹیکل پانچ اپریل سے شروع ہو کر پچیس اپریل تک جاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں شاہ نواز عالم،میاں اویس عالم کا میر غلام رسول لہڑی کے اعزا ز میں عشائیہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی معروف ممتاز سماجی شخصیت میاں محمد عالم کے فرزند ارجمند اور سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں بار ایسوسی ایشن میاں جہانگیر عالم کے بھائی میاں شاہ نواز عالم ،میاں اویس عالم نے جمعیت علماء اسلام کی سپریم کونسل کے رکن اور مولانا عبدالغفور حیدری کے معتمد خاص اور دست راست میر غلام رسول لہڑی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر واقع بجاڑ والا میں گرینڈ عشائیہ دیا جس میں عوامی سیاسی تجارتی شخصیات کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جواد حسین کو مسجد گلزار حبیب میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات و نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عمرہ کے ٹکٹ کیلئے منتخب کیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعمیرات حاجی محمد افضل آف بجارڑ والا کے ہونہار اور خوش نصیب فرزند ارجمند جواد حسین مسجد گلزار حبیب میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات و نعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عمرہ کے ٹکٹ کیلئے منتخب کیا گیا جس پر عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوش نصیب جواد حسین انکے والد محترم حاجی افضل کو عمرہ کی سعادت کیلئے منتخب ہونے پرہ مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :23مارچ یوم پاکستان پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کومسلسل ساتویں مرتبہ منسوخ کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)23مارچ یوم پاکستان پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کومسلسل ساتویں مرتبہ منسوخ کر دیا گیا،مغربی سرحد پر فوجی تعیناتی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کے باعث پریڈ منسوخ کی گئی فوجی اور سول شخصیات کے اعزازات دینے کی تقریب معمول کے مطابق ہو گی آخری مرتبہ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ2006ء میں اسلام آباد کے کمپلیکس میں ہوئی تھی،2006کے بعد ملک کی داخلی صورتحال کے باعث پریڈ کا انعقاد نہ ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مولانا علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی نے اپنی زندگی اسلام کی خدمت میں گزاری،مولانا غلام بشیر نقشبندی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انجمن صدائے مدینہ غوثیہ مہریہ ڈنگہ کے سرکردہ راہنمائوں وسیم چشتی اور رجب علی چشتی کی سرکردگی میں قاری محمد یعقوب نقشبندی کی نگرانی میں جامع مسجد گلزار مدینہ میں ماہانہ درس قرآن و حدیث میں آستانہ عالیہ بائولی شریف کے سجادہ نشین علامہ مولاناغلام بشیر نقشبندی نے ایمان افرز خطاب زیشان فرماتے ہوئے اہل سنت ڈنگہ کے ممتاز مذہبی سکالر علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کی دینی و علمی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت میں گزاری ہے ان کا کام تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، آپ عالم ،عابد،عارف اور سچے عاشق رسولۖ تھے،علامہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ نے ڈنگہ میں دین کا جو ادارہ قائم کیا ہے اس سے تاقیامت فیض جاری و ساری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : معمولی تلخ کلامی پر شہر کے بارونق علاقہ میں دن مسلح شخص نے فائرنگ کر کے شہر کے نوجوان تاجر کو شدید زخمی کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معمولی تلخ کلامی پر شہر کے بارونق علاقہ میں دن مسلح شخص نے فائرنگ کر کے شہر کے نوجوان تاجر کو شدید زخمی کر دیا،تفصیل کے مطابق شہر کی معروف شاہراہ لنک کھاریاں روڈ فوارہ چوک کے قریب ممتاز تاجر شاہد انور بٹ کے بھائی نوجوان زاہد انور بٹ کی مبینہ ملزم گلزار عرف لاہوریا سے کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے طیش میں آکر دن دیہاڑے سر عام زاہد انور بٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زاہد انور بٹ شدید زخمی ہو گئے،جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں پہلے سی ایم ایچ کھاریاں اور بعد ازاں عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے،پولیس نے ملزم گلزار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے فوارہ چوک پر دن دیہاڑے فائرنگ سے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : دعوت اسلامی ڈنگہ کے ممتاز راہنما محمد ندیم اختر قادری محمد تنویر اختر قادری کی رہاء ش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیۖ کا کامیاب انعقاد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دعوت اسلامی ڈنگہ کے ممتاز راہنما محمد ندیم اختر قادری محمد تنویر اختر قادری کی رہاء ش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیۖ کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں پاک نعیمی کابینہ دعوت اسلامی ضلع گجرات کے نگران محمد عمران عطاری نے حسد کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا،محفل میلاد مصطفیٰ میں سید فیض الحسن شاہ،چوہدری آفتاب احمد،ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سید صغیر حسین شاہ ،سٹی انچارج چوہدری اعجاز احنمد،چوہدری عمرا نذر،حاجی یونس ڈار،محمد شریف چشتی ،ڈاکٹر محمد الیاس،ریاض احمد بٹ سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چار نامعلوم نوسرباز ڈنگہ کے نوجوان خان افضل کو چونا لگا کر پانچ لاکھ روپے چالیس ہزار روپے لے کر کر نو دو گیارہ ہو گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چار نامعلوم نوسرباز ڈنگہ کے نوجوان خان افضل کو چونا لگا کر پانچ لاکھ روپے چالیس ہزار روپے لے کر کر نو دو گیارہ ہو گئے،بتایا جاتا ہے کہ محلہ آہیراں کے رہائشی خان محمد افضل الائیڈ بنک سے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے نلکوا کر نکلے تو نامعلوم نوسربازوں نے روایتی کھیل کے ذریعے کچھ رقم اس کے سامنے پھینکی اور دوسرے نے رقم اٹھا لی انہوں نے خان افضل کو کہا کہ ہمارے پیسے گم ہوگئے ہیں آپ ہماری مدد کریں جونہی وہ ان کے ساتھ گلی میں گیا تو چاروں نے اسے
گاڑی میں ْڈال لیا اور قبرستان کشمیریاں لے گئے وہاں پر انہوںنے اس پر تشدد کیا اور اس سے پانچ لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایکسئین لوکل گورنمنٹ شعیب میر کے مطابق گجرات اور کھاریاں میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے28ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایکسئین لوکل گورنمنٹ شعیب میر کے مطابق گجرات اور کھاریاں میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے28ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہے ہیں جن میں مسلم لیگ ن تحصیل کھاریاں کے صدر چوہدری جعفر اقبال کی وساطت سے حلقہ پی پی113پر اڑھائی کروڑ روپے جبکہ حلقہ پی پی111میں حاجی عمران ظفر ایم پی اے کی وساطت سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے سترہ سکیموں کے لیے صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے جاری کئے ہیں ان فنڈز سے گلیاں نالیاں بنائی جا رہی ہیں۔
۔
منڈی بہائو الدین :کینوں سے بھرا تیز رفتار ٹرک ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں خانیوال کے رہائشی پانچ مزدور موقع پر جاں بحق
منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمدبٹ)کینوں سے بھرا تیز رفتار ٹرک ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں خانیوال کے رہائشی پانچ مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ سات شدیدزخمی ہوگئے،بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں بار موسیٰ سے کینوں کا ٹرک لوڈ کر کے بھلوال کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدورموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر رائو محمد ظفر نے چوہدری عمران انور کو الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کا صدر مقرر کر دیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر رائو محمد ظفر نے چوہدری عمران انور کو الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کا صدر مقرر کر دیا ہے اس سے قبل سید ضیاء اللہ شاہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی ذمہ داری نبھا رہے تھے انہیں
صوبائی سطح پر ذمہ داری ملنے کے بعد چوہدری عمران انور کو ضلع گجرات کا صدر مقرر کیا گیا ہے جو پہلے ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ون ویلنگ کرنے والانوجوان موٹر سائیکل سے گر کر ہسپتال جا پہنچا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ون ویلنگ کرنے والانوجوان موٹر سائیکل سے گر کر ہسپتال جا پہنچا،بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں چیلیانوالہ کا رہائشی نوجوان فیضان احمد ڈنگہ رسول روڈ پر ون ویلنگ کا شوق پورا کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے موٹر سائیکل سے گرپڑا جس کے نتیجہ میں اسے شدید چوٹیں آئیں اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موجودہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کا آخری فوٹو سیشن گیارہ مارچ کو ہوگا،صوبائی کابینہ کا آخری فوٹو سیشن گیارہ مارچ کو اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موجودہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کا آخری فوٹو سیشن گیارہ مارچ کو ہوگا،صوبائی کابینہ کا آخری فوٹو سیشن گیارہ مارچ کو اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ ممبران پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگا آپٹکس اینڈ آئی کلینک کے زیر اہتمام پانچواں ششماہی دو روزہ فری آئی کیمپ3-2مارچ بروز ہفتہ کو ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیگا آپٹکس اینڈ آئی کلینک کے زیر اہتمام پانچواں ششماہی دو روزہ فری آئی کیمپ3-2مارچ بروز ہفتہ اتوار صبح دس بجے تا تین بجے سہ پہر تک نامور آئی سرجن ڈاکٹر عمر فاروق کی زیر نگرانی بیگا آپٹکس اینڈ آئی کلینک گلی میاں عبدالعزیز والی میں لگایا گیا،جس میں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ آپریشن اور ادویات بالکل مفت فراہم کی گئی،آپریشن کروانے والے مریض چوہدری وسیم جاوید سے فون نمبر0300-5417465پر رابطہ کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر اعجاز احمد کی سرکردگی میں علاقہ کی معروف تعلیمی درسگاہ الفارابی سکول ڈنگہ میں سالانہ تقسیم انعامات نتائج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر اعجاز احمد کی سرکردگی میں علاقہ کی معروف تعلیمی درسگاہ الفارابی سکول ڈنگہ میں سالانہ تقسیم انعامات نتائج،کی پروقار تقریب کاانعقاد،صدارت ماہر تعلیم میاں محمد عارف نے کی جبکہ مہمان خصوصی اے ای اومرکز ڈنگہ تھے جبکہ علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم فریدی،محمد محسن قادری سمیت سینکڑوں اساتذہ کرام اور بچوں نے والدین نے سالانہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ہونہار طلبہ و طالبات نے خوبصورت اندازسے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبولۖ کے ساتھ ساتھ ملی نغمے ٹیبلو اور خوبصورت انداز میں خاکے پیش کئے، پرنسپل و ڈائریکٹر اعجاز احمدنے سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اعلیٰ کارکردگی حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کیلئے انعامات جبکہ سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا مہمانان گرامی میاں محمدعارف ،چوہدری محمد زمان،پروفیسر محمد اسلم فریدی و دیگر نے اپنے دست مبارک سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور بچوں کو مبارکباد دی اور انکی کامیابیوں کے لئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت میاںمحمد عارف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ میں قائم تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت میاںمحمد عارف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ میں قائم تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار دا کر رہے ہیں جبکہ ممتاز ماہر تعلیم اعجاز احمد کی سرکردگی میں الفارابی ہائی سکول سال ہا سال سے شاندار تعلیمی نتائج فراہم کر کے آج تعلیمی دنیا میں نمایاں مقام پر کھڑا ہے جس کا کریڈٹ اعجاز احمد اور انکے محنتی اساتذہ کرام کو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار الفارابی سکول ڈنگہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتائج سے خطاب کے دوران کیا،انہوںنے کہا کہ الفارابی سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے گوہر نایاب سٹاف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور اپنے ادارے کا نام روشن کررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ ہم شاندار کامیابیوں پر اعجاز احمد انکے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الفارابی سکول ڈنگہ اعجاز احمد کی سرکردگی میں طلبہ و طالبات کی تعلیم تربیت جدید اسلامی خطوط پر کر رہا ہے،پروفیسر محمد اسلم فریدی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)ممتاز مذہبی سکالر اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد اسلم فریدی نے کہا ہے کہ الفارابی سکول ڈنگہ اعجاز احمد کی سرکردگی میں طلبہ و طالبات کی تعلیم تربیت جدید اسلامی خطوط پر کر رہا ہے،جس کی وجہ سے آج یہ ادارہ اہم اور منفرد مقام رکھتا ہے آج کی سالانہ پروقار تقریب انعامات و نتائج کی بھر پر عکاسی کر رہی ہے،ہم شاندار تعلیمی نتائج پر پرنسپل اعجاز احمد اور ان کے ساتذہ کرام کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکول کے ہونہار طلبہ طالبات نے خوبصورت اور منفرد انداز سے پرفارم کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں ان طلبہ و طالبات میں وہ تمام قائدانہ صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود ہیں جو مستقبل کے معیاروں میں ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الحمد اللہ الفارابی سکول ڈنگہ شہر تعلیمی نتائج کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کا صف اول کا ادارہ بن چکا ہے،اعجاز احمد ماہر تعلیم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الفارابی سکول ڈنگہ کے ْڈائریکٹر اور ممتا ز ماہر تعلیم اعجاز احمد نے کہا ہے کہ الحمد اللہ الفارابی سکول ڈنگہ شہر تعلیمی نتائج کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کا صف اول کا ادارہ بن چکا ہے،جس کا کریڈٹ ہمارے اساتذہ کرام کو جاتا ہے جن کی شب و روز کاوشوں کی بدولت ہمیں آج یہ مقام مرتبہ ملا ہے جس پر ہم اللہ کریم کے حضور سربسجود ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ انشاء اللہ مستقبل میں نہ صرف اس اعزاز کوبرقرار رکھیں گے بلکہ اسے مزید بہتر بنا کر شاندار تعلیمی نتائج کی روایت برقرار رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارکبا دپیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم انہین مستقبل میں کامیابیوں سے سرفراز کرے۔

Share this:
Tags:
Dngh League news politics Regional خبریں ڈنگہ سیاست علاقائی لیگ
Previous Post کرپٹ حکمران عوام کی آخری سانسیں بھی نکالنے میں مصروف ہے، روحیل اکبر
Next Post امریکی وزیر خارجہ کی مصر کے بعد سعوی عرب آمد
Egypt America

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close