Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 12.08.2013

August 12, 2013August 12, 2013 0 1 min read

ڈنگہ : صدام اصغر کسانہ آف دھکڑانوالی اپنے ڈیرہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم دھکڑانوالی چوہدری غلام رسول کسانہ کے بھائی معروف زمیندار چوہدری صدام اصغر کسانہ دھکڑانوالی کواپنے ڈیرہ پر نامعلوم فرادد کی فائرنگ سے قتل،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق چوہدری مشتاق آف دھکڑانوالی کی رپورٹ پر9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جن میں محمدمنورسکنہ چک حکیم،محمد حبیب چک حکیم،خضرحیات،محمد اکرام،عثمان،شمریز سمیت چار افراد کا تعلق دھوپ سڑی سے ہے جبکہ تین افراد نامعلوم ہیں۔قتل کی خبر سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان کو معرض وجود میں آئے66 سال بیت گئے،اس عرصہ میں ملک میں مہنگائی بے روزگاری غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان کو معرض وجود میں آئے66سال بیت گئے،اس عرصہ میں ملک میں مہنگائی بے روزگاری غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ،اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریب تو عید کی خوشیوں سے بہت دور ہو چکا ہے،وہ صرف حسرت بھری نگاہوں سے امیروں کی عیاشیاں دیکھ سکتا ہے،مگر اپنے بچوں کیلئے خوشیاں نہیں خرید سکتا،آزادی کے ان 66 سالوں میں ملک میں مارشل لاء لگے،جنگوں کا سامنا اس قوم نے کیا ملک دولخت ہوا،ہنگامی حالات کا سامنا کرنا پڑا دہشت گردی کی غیروں کی جنگ میں فوج کے جوانوں سمیت اس قوم نے جانوں کی قربانیاں دین،زلزلوں اور سیلابوں میں غریبوں کی جان سے ہاتھ ہاتھ دھونا پڑے،رہی سہی کسر حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا بھی عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور غربت
کی شکل میں برداشت کرنا پڑی ہر طرف سے ظلم و ستم کا شکار قوم کو عید مبارک کے الفاظ بھی خنجر بن کر ان کے سینے میں اترتے ہیں جن کے بچے بھوک پیاس میں سامنے تڑپ رہے ہوں، اور وہ اپنے بچوں کو اس خوشی کے موقع پر نئے کپڑے لے کر دے سکیں نہ عیدیں،تو پھر کیا بیت رہی ہوتی ہے،ان کے دل پر،اس کا حال تو وہ بے کس اور مجبور ماں باپ ہی جان سکتے ہیں جو ان لمحا ت سے گزرتے ہیں،درد دل رکھن والے افراد سے صرف التماس ہے اپن خوشیوں میں غریبوں اور یتیموں کو ضرور شامل کریں یہی وقت کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان کی بقاء میں پوری قوم کی سلامتی ہے،اس کی حفاظت ہر فرد پر لازم ہے،حاجی محمد اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز کاروباری شخصیت حاجی محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء میں پوری قوم کی سلامتی ہے،اس کی حفاظت ہر فرد پر لازم ہے اس کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو نشان عبرت بنا دیں گے وطن عزیز پر لاکھوںجانوں او رمائوں بہنوں بیٹیوں کی عصمتوں کی قربانیوں کے بعدحاصل کیا گیا کوئی غیرت مند پاکستانی ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گا، اس ملک کے چپہ چپہ کی حفاظت کریں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مسلح افراد کا خواتین اور جوانوں پر دھاوا ، ماں بیٹی اور 2 بیٹے شدید زخمی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) مسلح افراد کا خواتین اور جوانوں پر دھاوا ، ماں بیٹی اور 2 بیٹے شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق اٹک پٹرولیم منڈی روڈ کی رہائشی عورت ثریا بی بی کا اپنے پڑوسیوں سے جگھڑا ہوا جس کی رنجش میں اس کے پڑوسی اقبال انصاری وغیرہ نے ثریا بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، درخواست دینے پر پولیس مبینہ ملزمان کو پکڑ لائی ۔ تاہم ایک بااثر سیاسی شخصیت کے کہنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ بعدازاں مبینہ
ملزمان نے ثریا کی بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا ، ملزمان نے ماں اور بیٹی کو سریوں ، ڈنڈوں مارا اور ہوا ئی فائرنگ بھی کی ۔ تشدد کا شکارہونے والی ثریا اور اس کی بیٹی شبانہ ندیم کا کہنا ہے کہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے چوہدری جعفر اقبال کو ووٹ دیے تھے یا ہم کسی پولیس افسر کو سحری و افطاری نہیں کرواتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم نے پاکستانی قوم کو مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے تحفے دیے ہیں،اعجاز رنیاں،اخلاق رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں ، چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم نے پاکستانی قوم کو مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے تحفے دیے ہیں ۔ عوام کا استحصال کرنے والے ہی عوامی خدمت کے دعوے کرتے رہے ہیں ۔ قوم کو حقیقی معنوں میں مسیحا کی تلاش ہے ۔ مسلم لیگ ق کے دور اقتدار میں چوہدری پرویز الہیٰ نے عوام کو ریلیف اور نوکریاں فراہم کیں ، بدترین مہنگائی سے لوگوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے عید پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی عوام کا مقدر بنا دیا ہے ۔ عوام کو ایک لمحے کا سکھ نصیب نہیں ہوا ۔ اور ان کو ووٹ دینے والے بھی شرمندہ شرمندہ نظر آرہے ہیں ۔ ایک لمحے کو بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں فرق نہیں آیا ، روشن پاکستان اور بدلیں گے پاکستان کے نعرے لگانے والے اور لوڈ شیڈنگ کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے 11مئی سے پہلے کا پاکستان بھی عوام سے چھین لیا ۔ جھوٹے دعوئوں اور نعروں کی بجائے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کب اٹھائیں گے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان عام آگیا ہے ۔ اور اب عام آدمی کے لیے جینا بھی مشکل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے نئے ٹیکس اور روزروز آنے والے منی بجٹ نے عوام کی زندگی دو بھر کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی شخص کو کاروباری لین دین پر ڈنگہ کے ہی رہائشی شخص کی طرف سے 21لاکھ بیس ہزار روپے کے 2جعلی چیک تھما دیے گئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی شخص کو کاروباری لین دین پر ڈنگہ کے ہی رہائشی شخص کی طرف سے 21لاکھ بیس ہزار روپے کے 2جعلی چیک تھما دیے گئے ، چیک ڈس آنر ہونے پر بینک رپورٹ کے بعد تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی عبدالمحسن ولد فضل الہیٰ قوم کھوکھر نے تھانہ ڈنگہ میں درخواست دی ہے کہ میں نے میں زاہد محمود ولد ماسٹر میاں محمد اعظم قوم گجر سکنہ کھاریاں روڈ نئی آبادی نزد لال قلعہ کے ساتھ مل کر پولٹری فارم کا کاروبار شروع کیا جس کے متعلق ہمارا لین دین کا تنازعہ تھا اور اس بابت میاں زاہد محمود نے مجھے تقریباً 5 ماہ قبل دو عدد چیک دس لاکھ ساٹھ ہزار روپے مارچ 2013اور 10لاکھ ساٹھ ہزار روپے اپریل 2013کے دو عدد چیک دی بینک آف پنجاب ڈنگہ برانچ کے دیے ۔ میں نے مقررہ تاریخوں پر چیک بینک میں جمع کروائے تو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گئے ۔ آج تک برادری طور پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا رہا لیکن میں زاہد محمود پہلے وعدہ وعید کرنے کے بعد اب رقم دینے سے انکاری ہو گیا ہے لہذا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے پولیس تھانہ ڈنگہ نے بینک رپورٹ اور مدعی تھانہ ڈنگہ کے بعد ملزم میاں زاہد محمود کے خلاف زیر دفعہ 489/Fت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے محمد افضل ASIکو تفتیشی افسر مقرر کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یوم آزادی اور عید الفطر کی دوہری خوشیاں اہلیان وطن کو مبارک ہوں،چوہدری شہر یار اسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہریار اسلم نے کہا ہے کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کو انعام کے طور پر دی گئی یوم آزادی اور عید الفطر کی دوہری خوشیاں اہلیان وطن کو مبارک ہوں اس ملک کا ہر فرد
اس کی سلامتی کیلئے متحد ہے اور اس عزم کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں اس وطن کی عزت اور عصمت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عید الفطر کی بھر پور خوشیوں کے موقع پر صاحب ثروت افراد اپنے غریب عزیزوں رشتہ داروں اور غریبوں کو نہ بھولیں ،عمران بھٹی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے سٹی صدر عمران بھٹی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی بھر پور خوشیوں کے موقع پر صاحب ثروت افراد اپنے غریب عزیزوں رشتہ داروں اور غریبوں کو نہ بھولیں اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کر کے ان کو احساس کمتری نہ ہونے دیں انہوں نے کہا کہ اسلام مساوات اور میانہ روی کا درس دیتا ہے،ہمیں بھی اسلامی اصولوںکے مطابق اپنی زندگیوں کو بنانا ہوگا اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینہ کے اختتام پر عید الفطر اور یوم آزادی کی دہری خوشیاں اہل وطن کیلئے خصوصی انعام ہیں ،اعجاز رنیاں،اخلاق رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اعجاز احمد،اخلاق رنیاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینہ کے اختتام پر عید الفطر اور یوم آزادی کی دہری خوشیاں اہل وطن کیلئے خصوصی انعام ہیں،اس پر مسرت موقع پر ہمیں بحیثیت قوم عہدکرنا ہو گا کہ ہم اس ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے فرض کو اولین ترجیح بنائیں گے اوراس کی بقاء ہی عالم اسلام کی بقاء ہے اور اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک خوبصورت انعام ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک خوبصورت انعام ہے،یہ ملک لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اس کی عزت اور توقیر کا جو حق تھا وہ ہم ادا نہ کرسکے،مگر اس ملک کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے،اور اس لک کی عزت وقار اوربقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عید الفطر کی خوشیوں کے ساتھ تو اس ملک کی حفاظت اور ترقی کا عزم کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: عید الفطر رمضان المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک انعام ہے،ملک اعجاز احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیت ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک انعام ہے،اس لئے اس خوشی کے موقع پر اہلیان اسلام اپنے گردوپیش کے غریب یتیم مساکین لوگوں کو بھی عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ چودہ اگست یوم آزادی پر بھی اہلیان پاکستان کو دل کی گہرائیوںسے مبارکباد،پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک خوبصورت تحفہ ہے،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حافظ مشتاق احمد کی تھانہ چوکی میں بحیثیت انچارج تعیناتی اہلیان ڈنگہ کیلئے خوش قسمتی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حافظ مشتاق احمد کی تھانہ چوکی میں بحیثیت انچارج تعیناتی اہلیان ڈنگہ کیلئے خوش قسمتی ہے،اس دور میں ایماندار اور فرضخ شناس پویس آفیسر نعمت خداوندی سے کم نہیں،باریش اور حافظ قران سب انسپکٹر مشتاق احمد کی
چوکی انچارج تعیناتی سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اب چوکی ڈنگہ میں ہر شخص بلا خوف اور جھجھک کے انصاف داد رسی کیلئے24گھنٹے آسکتا ہے،حافظ مشتا ق احمد اپنا فرض احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں،اہلیان ڈنگہ ان کو اپنے مکمل تاون فراہم کرے تاکہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اسلام اخوت اورمساوات کا درس دیتا ہے،ٹھیکیدار شوکت مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت صدر تنظیم مغلیہ ڈنگہ ٹھیکیدار شوکت مغل نے کہا ہے کہ اسلام اخوت اورمساوات کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے میری اہل اسلام سے اپیل ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر غریب مساکین یتینم کو بھی شامل کریں تاکہ وہ بھی خوشی کا ان لمحات میں شامل ہو سکیں اور ان میں احساس کمتری پیدا نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عید الفطر رمضان المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین انعام ہے،محمد حبیب بسوی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈنگہII محمد حبیب بسوی نے کہا ہے کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین انعام ہے،ان خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے ہمیں بحیثیت مسلمان غریب مساکین یتیم اور نادار لوگوں کو بھی ان خوشی کے لمحات میں شامل کرنا چاہیے یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے ذمہ داری بھی انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پر مسرت لمحات میں مسحق اور نادار لوگوں کو کبھی نہیں بھلانا چاہیے تاکہ ان میں احساس کمتری نہ پیدا ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں برادران کی ولولہ انگیز قیادت میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے،کھوکھرا ہیڈ ورکس،شادیوال پاور ہائوس سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے ایام میں 44دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی سمیت دانش سکول،کامیسٹ یونیورسٹی،OPFسکول ،کمیونٹی کالجز کا قیام عمل میں لا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر موبائل فون کمپنیوں کی طرز پر پرائیویٹ شعبہ میں بجلی بنانے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے،اس اقدام سے عوام کو سستی اور وافرمقدار میں بجلی مہیا ہو سکے گی،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کر رہی ہے،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں الیکشن مہم کے دوران سیاسی رشوت کے طور پر منصوبوں کو سپریم کورٹ کے سٹے ا رڈر کی بنیاء پر روکا گیا،جونی سپریم کورٹ کا سٹے آرڈر ختم ہو گا حلقہ این اے106کے44دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع ہو جائے گا،الحمد اللہ خونی چک کے مقام پر کامیسٹ یونیورسٹی،دانش سکول ،لالہ موسیٰ OPFسکول ڈنگہ کے قیام کیلئے پراسس تیز رفتار ی سے جاری ہے،انشاء اللہ جلدان منصوبوں پر کام شروع ہو گا جبکہ گجرات یونیورسٹی کے زیر اہتمام تمام ڈگری کالجز میں کمیونٹی کالجز کے طور پر ان میں نوجوانوں کو جدید ہنر کی تربیت دے کرانہیں معاشرہ کا مفید شہری بنایا جائے گا اس مقصد کیلئے گجرات یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نظام الدین سے میرا تبادلہ خیال ہو چکا ہے انشاء اللہ اس منصوبہ کو اپنے حلقہ این اے106سے کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ این اے106کے عوام کے دلوں کی دھڑکن چوہدری جعفر اقبال نے صدر پاکستان ممنون حسین کے پولنگ ایجنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106کے عوام کے دلوں کی دھڑکن چوہدری جعفر
اقبال نے صدر پاکستان ممنون حسین کے پولنگ ایجنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدین نے صدارتی انتخابات میں اپنے امیدوار سید ممنون حسین کے پولنگ ایجنٹ کیلئے چوہدری جعفر اقبال کو منتخب کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ایم این اے میاں حمزہ شہباز شریف کا ممنون حسین مشکور ہوں جنہوں نے مجھے صدارتی الیکشن میں بھی اپنی جماعت کا پولنگ ایجنٹ نامزد کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:پولیو کے خاتمہ کی تین روزہ قومی مہم19اگست سے شروع ہو کر 21اگست تک جاری رہے گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پولیو کے خاتمہ کی تین روزہ قومی مہم19اگست سے شروع ہو کر 21اگست تک جاری رہے گی،اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک عمر کے چار لاکھ بچوں کو اس خطرناک مرض سے بچائو کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رواں ماہ کے آخر میں پاسپورٹ کیلئے درخواستیں دینے والے سائلین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی،ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاسپورٹ کیلئے درخواستیں دینے والے سائلین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی شہری اپنے پاسپورٹ کیلئے بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد پاسپورٹ کی ڈلیوری بھی لوگوں کے گھروں تک بذریعہ ڈاک کی جایا کرے گی،سائلین ایجنٹوں کی بجائے براہ راست کام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: میاں محمد نوازشریف کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس واپس لیتے ہوئے اوگرا کو ماہ جولائی کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس واپس لیتے ہوئے اوگرا کو ماہ جولائی کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے،جس پر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے چیئر مین ایل پی جی نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں میونسپل کمیٹی بنے گی کیونکہ اس کی مطلوبہ آبادی پوری ہے،کسی قسم کی سازش کامیاب نہ ہونے دیںگے،میاںمحمد اسلم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد اسلم سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ نے کہا ہے کہ ڈنگہ شہر ماضی میں ٹائون کمیٹی تھا اور اس وقت اس کی آبادی ساٹھ تا ستر ہزار نفوس سے تجاوز کر چکی ہے اور اس شہر میں یونین کونسلوں کا قیام ہرگز قبول نہیں،ڈنگہ میں میونسپل کمیٹی بنے گی کیونکہ اس کی مطلوبہ آبادی پوری ہے،کسی قسم کی سازش کامیاب نہ ہونے دیںگے ڈنگہ کے خیر خواہ ہیں اور عوام کے حقوق ہر گز سلب نہ ہونے دیں گے،کیونکہ پہلے ڈنگہ کو ٹائون کمیٹی ہونے کی وجہ سے کروڑوں فنڈز ڈویلپمنٹ اور ملازمین کثیر تعداد میں میسر ہیں،یونین کونسلوں کے قیام سے فنڈز لاکھوں ملیں گے اور یہ ڈنگہ کی عوام سے سرا سر زیادتی ہو گی،ان حالات میں ہر گز خاموش نہ بیٹھوں گا، جن حضرات نے منتخب نمائندگان نے آواز اٹھائی ہے اور اگر وہ خاموش رہے تو میں ہر گز خاموش نہ بیٹھوں گا اور نہ ڈنگہ کی عوام پر ظلم ہونے دوں گا،آواز بھی اٹھائوں گا اور عدالت عالیہ میں بھی جائوں گا اور عوام کو ان کا حق دلا کر رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:اتووالہ سپورٹس پلس کے زیر اہتمام اس سال رمضان المبارک میں مستحقین میں
ایک لاکھ سولہ ہزار کی زکوٰة تقسیم کی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتووالہ سپورٹس پلس کے زیر اہتمام اس سال رمضان المبارک میں مستحقین میں ایک لاکھ سولہ ہزار کی زکوٰة تقسیم کی گئی،ڈائریکٹر ظفر اقبال انگلینڈ ڈپٹی ڈائریکٹرارشد خان ناروے کے بھر پور تعاون سے اتووالہ سپورٹس پلس کے ذریعے غرباء مساکین اور مستحقین میں ایک لاکھ16ہزار کی زکوٰة تقسیم کی گئی،یہ بات اتووالہ سپورٹس پلس کی طر ف سے پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں دیئے گئے افطار ڈنر سے محمد امین خازن نے پورے سال کی رپورٹ پڑھ کر سنائی اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والوں کے لئے88لاکھ کی گرانٹ جاری
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والوں کے لئے88لاکھ کی گرانٹ جاری،ایاز طارق ای ڈ او ایجوکیشن گجرات نے ضلع بھر میں پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والوں اور پیپر مارک کرنے والے عملہ میں چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ای ڈی او ایجوکیشن گجرات نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سلسلہ میں کل پچاس کلسٹر سنٹر بنائے گئے تھے،جن میں جماعت پنجم کے208سنٹر بنائے گئے تھے اور ہشتم کے کل188سنٹڑ بنائے گئے تھے پنجاب ایگزامنیشن کمیشن لاہور نے امتحانی ڈیوٹیاں سر انجام دینے والوں او رپیپر مارکنگ والے اساتذہ کے معاوضے کی رقم جاری کردی ہے،اور اس سلسلہ میں کلسٹر ہیڈ صاحبان اور مارکنگ سنٹر سربراہان اپنے اپنے چیک ای ڈی او ایجوکیشن کمپلیکس سے معاوضے کے چیک وصول کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں راجو بھنڈ میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں راجو بھنڈ میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے،نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے،تھانہ صدر ڈنگہ میں مقدہ درج،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں راجو بھنڈ کے رہائشی حاجی چوہدری عنایت نے تھانہ ڈنگہ میں درخواست دی ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر میں اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر سیف الماریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پارچہ جات،زیورات اور نقدی لے اڑے پولیس تھانہ ڈنگہ نے حاجی چوہدری عنایت کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نواحی گائوں کھوری عالم میں نوجوان لڑکی کو ورغلاء کر اغواء کرلیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواحی گائوں کھوری عالم میں نوجوان لڑکی کو ورغلاء کر اغواء کرلیا گیا،تھانہ ڈنگہ میں تین نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گائوں کھوڑی عالم کے رہائشی محمد افضل قریشی نے تھانہ ڈنگہ میں درخواست دی ہے کہ اس کی جواں سالہ لڑکی(ح)کو عبداللہ قریشی،عرفان قریشی اور باقر حسین نے ورغلاء کر زبردستی اغواء کر لیا ہے،مدعی افضل قریشی سکنہ کھوڑی عالم کی درخواست پر پولیس تھانہ ڈنگہ نے تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ نعیم زاہد کی تعیناتی کے فوراً بعد تھانہ ڈنگہ کے محرر عملہ کا رویہ بدل گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ راجہ نعیم زاہد کی تعیناتی کے فوراً بعد تھانہ ڈنگہ کے محرر عملہ کا رویہ بدل گیا،پولیس تھانہ ڈنگہ کی ہٹ دھرمی اور میڈیا سے
عدم تعاون ،عوام کے بعد صحافتی حلقے بھی پولیس کی ستم ظریفی کا شکا رہونے لگے،مقدمات کے اندراج کے باوجود محرر تھانہ ڈنگہ سے رابطہ کرنے پر کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کاکہاجاتا ہے،صحافتی حلقوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا،ڈی پی او گجرات سے فی الفور نوٹس لے کر تھانہ ڈنگہ کے عملہ کا رویہ درست کروانے اور صحافتی برادری سے تعاون کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عیدکی خوشیوں میں ہمیں اپنے غریب بھائیوں کو بھی شریک کرنا چاہیے،شاہ زیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیوٹی پان شاپ ڈھلیا ن چوک ڈنگہ کے ایم ڈی شاہ زیب اصغر قریشی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدکی خوشیوں میں ہمیں اپنے غریب بھائیوں کو بھی شریک کرنا چاہیے،غریبوںمسکینوں کے ساتھ مل کر عید منانی چاہیے تاکہ ان میں احساس کمتری کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ خداوند کریم تمام امت مسلمہ کو پریشانیوں سے نجات دلائے اور فلسطین کشمیر اور دیگر مسلم ممالک کو آزادی نصیب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع منڈی بہائو الدین میں مونس الٰہی کی خالی سیٹ پر 22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی ذمہ داری میاں شہباز شریف نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو سونپ دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع منڈی بہائو الدین میں چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی خالی سیٹ پر 22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو سونپ دی ہے، انہوں نے گذشتہ روز منڈی بہائو الدین کا دورہ کیا اور تمام حلقہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایم این اے ناصر بوسال،چوہدری اعجاز احمد بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے حکومت کا آئین کے آرٹیکل140اے میں ترمیم لانے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے حکومت کا آئین کے آرٹیکل140اے میں ترمیم لانے کا فیصلہ،بلدیاتی انتخابات اداروں کی مدت پوری ہونے سے45روز قبل کرانا لازم ہونگے،ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت قبل از وقت بلدیاتی اداروں کی تحلیل پر بھی45روز میں انتخابات کرانا ہونگے،2005ء سے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے،آئینی بل کی منظوری سے نچلی سطح پر اختیار کی منتقلی کی یقینی بنایا جا سکے گا،آئینی بل پہلے مرحلے میں سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،اب سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے واضح حکم بھی دے دیا ہے،جس کے بعد حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ کے گائوں چکوڑی بھلیوال میں بھٹہ خشت پر مسلح افراد کی فائرنگ مقدمہ درج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ کے گائوں چکوڑی بھلیوال میں بھٹہ خشت پر مسلح افراد کی فائرنگ مقدمہ درج،تھانہ ڈنگہ کے علاقہ چکوری بھلیوال میں بھٹہ خشت پر موجود محمد افضل گجر سکنہ چکوڑی بھیلوال پر مسلح افراد نے گولیاں برسا دیں،تاہم مسلح افراد کی فائرنگ سے افضل گجر اور دیگر افراد محفوظ رہے،ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے تھانہ ڈنگہ پولیس نے محمد افضل گجر کی رپورٹ پر اصغر سکنہ چکوڑی اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share this:
Tags:
Dngh fire Freedom آزادی ڈنگہ فائرنگ
Bolivia
Previous Post بولویا میں دوسری سالانہ اسکائی ریس کا آغاز
Next Post واپڈا کا ظلم و ستم، بجلی کے امپیئر کم، میٹر موٹروے پر چلنے والی گاڑی کی طرح دوڑنے لگے

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close