Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 17.07.2013

July 18, 2013 0 1 min read

ڈنگہ : معروف ٹرانسپورٹر الحاج محمد اقبال منج،محمد شکیل منج کے بھائی پی پی پی کے سابق سینئر راہنما محمد اسلم منج امریکہ میں وفات پا گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت معروف ٹرانسپورٹر الحاج محمد اقبال منج،محمد شکیل منج کے بھائی پی پی پی کے سابق سینئر راہنما محمد اسلم منج امریکہ میں وفات پا گئے ان کی نما زجنازہ آج دن دس بجے کشمیریاں والے قبرستان میں ادا کی جائے گی اہم سیاسی سماجی راہنما کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ساری توجہ انرجی بحران کے خاتمہ پر ہے،چوہدری وحید اکرم آف جانی چک
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن،معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم آف جانی چک نے اپنے بیان میں کہا کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) نے بھا ری مینڈ یٹ پر اپنی ذمہ داریا ں بھر پور محنت سے پو ری کر نا شروع کر دی ہیں ۔ اوراگر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اسی عزم سے کام کرتے رہے تو یقیناً ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ساری توجہ انرجی بحران کے خاتمہ پر ہے اس لئے صنعتکار برادری کو یقین ہے کہ صنعتی پہیہ چلے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک چار سو بحرانوں میں گھرا ہواہے حکو مت کی ابتدائی کارکردگی نے قوم کومایوس کردیا ہے،چوہدری اسلم وسن آف یو کے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکز ی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ یو کے،سابق امیدوار حلقہ این اے106چوہدری اسلم وسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک چار سو بحرانوں میں گھرا ہواہے۔ حکمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ا لیکشن کمیشن نے غلط لوگوںکو اقتدار میں لاکر غریب عوام پر ظلم کیا۔حکومت کی ابتدائی کارکردگی نے قوم کومایوس کردیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی کراماتی حکومت کے پہلے ہی روز سے ملک شدید مشکلات کا شکار ہے عوام ایک عشرے سے مسائل کی چکی میں پس رہی ہے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ہاتھوں مجبور عوام صبر سے کام لے پرتشدد مظاہروں سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے حکومت کی تبدیلی کو معنی نہیں رکھتی ہے ان کا حقیقی مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے ۔اس وقت ملک میں دہشت گردی کا ماحول کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ آج ملک کو جو بھی پریشانی کاسامنا ہے وہ سب ملک دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کانفاز ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد جاری رکھے گی،میاں خالد رفیق آف سیکریالی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)توانائی کے بحران کے خاتمے کے دعوے کھوکھلے بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہیں کیونکہ موجودہ سسٹم کے اندر توانائی کے بحران کاحل ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمارے حکمرانوں کے مفادات عوام کی فلاح سے متضاد ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف راہنمامیاں خالد رفیق آف سیکریالی نے کیا انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں نے انتہائی کڑی شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کیا ہے کس طرح ممکن ہے کہ وہ حکومت مہنگائی ،بے روزگاری کوروک سکے گی بجلی کے بحران کا واحد حل نجکاری کی بجائے تمام پلانٹس کو قومی ملکیت میں لینے میں ہے کیونکہ پچھلے عرصہ میں جس طرح سے نجی کمپنیوں یعنی شخصیات کو نوازا گیا ہے وہ انتہاکی قابل شرمندگی ہے کتنی بدقسمتی ہے کہ قرضہ حکومت پاکستان لے اور قرض پاکستانی ادا کرے اور منافع وہی نجی کمپنیوں کے مالکان لیں اس لیے موجودہ
نظام توانائی بحران کو حل نہیں کرسکتا کیونکہ نجی کمپنیوں کے مالکان کون ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیںہے۔پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پاکستان کورین کمپنی “پوسکو” سے سفارتی سطح پر رابطہ قائم کرے، آصف القادری ترجمان پاکستان جرنلسٹس فورم
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان جرنلسٹس فورم کے ترجمان آصف القادری نے کہا ھے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی پوسکو کا بھارتی ریاست کرناٹک کے ساتھ سٹیل کے منصوبے کی منسوخی کے بعد حکومت پاکستان اس تین ارب پاونڈ کے منصوبے کو پاکستان لانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطہ قائم کرے۔آصف القادری کا کہنا تھا کہ جس منصوبے کو ماہرین انڈیا کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششوں کے لیے دھچکہ قرار دے رہے ہیں۔ایسے منصوبے کی پاکستان آمد پاکستان کی معیشت کے لیے بھت اہم ھے۔ ساٹھ لاکھ میٹرک ٹن فولاد پیدا کرنے کے اس منصوبے کے بارے میں انڈیا اور جنوبی کوریا کی کمپنی پاسکو میں تین سال قبل معاہدہ ہوا تھا۔جو وہاں کے مقامی حالات کی وجہ سے منسوخ ہو چکا ہے اس معاہدے کی روح سے فولاد بنانے کے لیے ضروری خام لوہا مقامی طور پر حاصل کیا جانا تھا۔ آصف القادری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زاتی بزنس سے نکل کر میاں نواز شریف کو ملک کے لیے اس منصوبے کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مرحوم بلاشبہ ایسی شخصیت تھیں جو ہمیشہ خدمت خلق کیلئے کوشاں رہے،رانا قاسم حسنین علی سرپرست ڈنگہ میڈیا کونسل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافی ،ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام و سرپرست ڈنگہ میڈیا کونسل رانا قاسم حسنین علی نے اپنے بیان میں ممتاز سماجی شخصیت میاں
عبدالرشید پگانوالہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم بلاشبہ ایسی شخصیت تھیں جو ہمیشہ خدمت خلق کیلئے کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ میاں عبدالرشید پگانوالہ جیسی شخصیات صدیوں میںپیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ میاں عبدالرشید پگانوالہ نے اپنی سازی زندگی عوام کی خدمت کیلئے صرف کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ریجنل مینجر یوٹیلٹی سٹور چوہدری نوید نصر اللہ نے لاکھوں روپے کی ڈوبی ہوئی رقم برآمد کروا لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ریجنل مینجر یوٹیلٹی سٹور چوہدری نوید نصر اللہ نے لاکھوں روپے کی ڈوبی ہوئی رقم برآمد کروا لی،معلوم ہوا ہے کہ آٹھ ماہ قبل چکوڑی میں یوٹیلٹی سٹورز کا انچارج بشارت محکمہ کے تیرہ لاکھ روپے لے کر بھاگ گیا جس کے خلاف آر ایم کی مدعیت میں تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج ہوا اور محکمہ نے بشارت کو معطل کر دیا گشتہ روز نوید نصر اللہ کو اطلاع ملی کہ بشارت اپنے گھر آیاہوا ہے جنہوں نے فوری طور پر پولیس تھانہ ڈنگہ کو اطلاع دی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے نو لاکھ روپے کی رقم محکمے میں جمع کراو دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 55سال سال عمراساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 55سال سال عمر اور پچیس سال سے تیس سال سروس والے اور جماعت پنجم ،ہشتم اور میٹرک کے امتحانات میں زیرو سے پانچ فیصد تک نتائج دینے والے اساتذہ کو فی الفور تبدیل کر کے انکی جگہ تیس ہزار سائنس ٹیچر بھرتی کئے جائیں گے زیرو سے پانچ فیصد نتائج والوں کو فی الفور فارغ جبکہ پانچ سے بیس فیصد نتائج دینے والوں کو شوکاز نوٹس دے کر سزائیں بھی دی جائی
گیں،تیس ہزار سائنس ٹیچر کو بھرتی کرنے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر ایسے ٹیچر ز کو بھرتی کرنے کیلئے اسی ہفتے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی بھکاریوں نے شہروں کا رخ کر لیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی بھکاریوں نے شہروں کا رخ کر لیا ہے،اور چوک چوراہوں بازاروں سے بھیک مانگنا شروع کر دی شہر بھر میں بھکاریوں نے یلغار کر دی بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ زکوٰة بھی مانگنا شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں شام چار بجے سے افطار تک کے اوقات میں بڑی گاریوں کے داخلوں پر پابندی لگا دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں شام چار بجے سے افطار تک کے اوقات میں بڑی گاریوں کے داخلوں پر پابندی لگا دی ہے،حکومت کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کو افطار کے وقت ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچانا ہے،عوامی حلقوں نے حکومتی اقدام کوسراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے احکامات ہوا میں تحلیل ،سحری افطاری اور نمازتراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری روزہ دار سراپا احتجاج بن گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے احکامات ہوا میں تحلیل ،سحری افطاری اور نمازتراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری روزہ دار سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوقات سحری افطاری اور نماز تراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کئے اور قومی اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات شائع کرائے محکمہ واپڈا نے حکومتی احکامات کو رد کرتے ہوئے نماز تراویح میں بھی بجلی بند
کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،جس سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ماہ صیام میں روزے تراویح اور دیگر عبادات کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے،الحاج صادق بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈنگہ ون الحاج محمد صادق بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک اللہ کریم اور اس کے محبوب رسول محمدۖ کی رضا حاصل کرنے کا مہینہ ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں روزے تراویح اور دیگر عبادات کے ساتھ مخلوق خدا کی خدمت بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے اپنی خواہشات کو محدود کرنے انہیں بامقصد بنانا مسلمانوں اور انسانیت کی فلاح کی طرف قدم بڑھانے کے عزم کو عملی شکل دینے کیلئے روزے سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف ایڈ کی بجائے ٹریڈ پر یقین رکھتے ہیں،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما مسلم لیگ ن ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی ہر دل عزیز حکومت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف ایڈ کی بجائے ٹریڈ پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط مستحکم طاقت بنانے کیلئے چین سمیت دیگر دوست ممالک سے ٹریڈ بڑھانے کیلئے میاں محمد نواز شریف ،میاں محمدشہباز شریف کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گیںمسلم لیگ ن ن عوام دوست بجٹ پیش کر کے پاکستان کی زراعت صنعت و معیشت کو مضبوط مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد اسلم انگلینڈ سے
واپس وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد اسلم انگلینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے انکے دوست احباب وعزیز اقارب نے ان کا استعمال کیا،مرکزی انجمن تاجران کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کا قومی امکان پیدا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ماہ مقدس رمضان المباک کی آمدسے ہی دکانداروں نے کمر کس لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہ مقدس رمضان المباک کی آمدسے ہی دکانداروں نے کمر کس لی،اشیاکے من مانے ریٹ مقرر کر لئیماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دولت کے پجاریوں نے نہتے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے کمر کس لی،شہر بھر میں گرانفروشی نقطہ عروج پر پہنچ گئیشام کے اوقات میں افطاری کے لوازمات بالخصوص پھل فروٹ دیگر اشیاء مہنگا ہونے کے باعث عوام کی دسترس سے باہر ہو گیا،ارباب اختیار نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہر میں ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت سے شہری گندگی غلاظت سے موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے شروع ہو گئے،چوہدری شفقت محمود
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت چوہدری شفقت محمود نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت سے شہری گندگی غلاظت سے موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے شروع ہو گئے،سیم نالا بائی پاس محلہ چوہدریاں میں گندگی غلاظت کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے عوام کا جینا حرام ہو گیا ہے ہم ارباب اختیار اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:ماہ صیام میں روزہ کے پچھلے پہر شہر کے بازاروں میں خریداروں کا زبردست رش
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہ صیام میں روزہ کے پچھلے پہر شہر کے بازاروں میں خریداروں کا زبردست رش تفصیلات کے مطابق میلاد چوک ڈنگہ میں قائم رمضان بازارمین بازار سمیت دیگر بازاروں میں خریداروں کا زبردست رش ہونے سے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیاعوامی سماجی تجارتی حلقوں نے اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میلاد چوک سمیت تمام بازاروں میں پولیس کی گشت کو موثر بنایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب بھر میں ہمارے ایم پی اے میاں طارق محمود کے پائے کا سیاستدان بہت کم ہے،سکندر خان صراف
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز نامور سونے کے تاجر سکندر خان صراف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہمارے ایم پی اے میاں طارق محمود کے پائے کا سیاستدان بہت کم ہے،انہوں نے کہا کہ میاں طارق محمود نے شہر اور علاقہ میں تعلیم صحت مواصلات کے میگا پراجیکٹ مکمل کروا کر علاقہ کو پنجاب کا مثالی علاقہ بنا دیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں طارق محمود کی عزت و توقیر میں اور اضافہ کرے ،میاں طارق محمود جیسی شخصیات نعمت خداوند کریم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: تعلیم صحت مواصلات کی تمام جدید سہولیات عوام کو فراہم کرانا میری زندگی کا نصب العین ہے،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم صحت مواصلات کی تمام جدید سہولیات عوام کو فراہم کرانا میری زندگی کا نصب العین ہے شہر کے تمام ہسپتالوں میں بہت جلد 24گھنٹے ایمرجنسی کی فری سہولت فراہم کروا رہا ہوںانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ رواں ماہ میں میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ
میں کسی بھی حادثہ کی صورت میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی فری سہولت میسر ہو گی،مریضوں کو ادویات بھی فری ملیں گیں شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں شہری ہمارا دست و بازو بنیں اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی مثبت تجاویز دیں تاکہ ہم انکی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دے سکیں اور جلد از جلد عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حاجی برادران ڈنگہ کے زیر اہتمام ماہ مقدس رمضان المبارک میں لاکھوں روپے کی لاگت سے3200قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الحاج محمد فاضل بٹ،الحاج محمد صادق بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ کی ولولہ انگیز قیادت میں حاجی برادران ڈنگہ کے زیر اہتمام سابقہ روایات کے عین مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک میں لاکھوں روپے کی لاگت سے3200قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے جائیں گے حاجی صادق بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی برادران کے زیر اہتمام گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تاج کمپنی کے200باترجمہ اور تین ہزار قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے جائیں گے،ہماری اہلیان اسلام سے گذارش ہے کہ وہ ازراہ کرم پرانے قرآن پاک کے شہید نسخہ جات ہمیں دیں اور نئے قرآن پاک بلا معاوضہ حاصل کر کے ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صاحبان اقتدار عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں انکی مشکلات میں اضافہ نہ کریں،الحاج محمد اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف ٹرانسپورٹر،جٹ راجپوت اتحاد گروپ ڈنگہ کے سربراہ الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے اپنے بیان میں کہا کہ صاحبان اقتدار عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں انکی مشکلات میں اضافہ نہ کریں،انہوں نے کہا کہ ہماری ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے میاں طارق محمود سے دست بدستہ اپیل ہے کہ کھاریاں رسول روڈ پر عوام کی سہولت کیلئے یو ٹرن ٹرن بنوائیںکھاریاں رسول روڈ پر رسول قینچی چوک سے لے کر لال قلعہ ڈنگہ فلور مل تک ڈھلیان چوک فواورہ چوک سمیت دیگر مقامات پر یوٹرن کی فوری ضرورت ہے اب تک اس دو رویہ سڑک پر یوٹرن نہ ہونے سے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے رانگ سائیڈ استعمال کرنے کی بناء پر پانچ افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پی ٹی سی ایل حکام محکمہ سے کالی بھیڑوں کا صفایا کر کے محنتی لائق ملازمین کو بھرتی کریں،میاں مسعود احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ میاں مسعود احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل حکام محکمہ سے کالی بھیڑوں کا صفایا کر کے محنتی لائق ملازمین کو بھرتی کریںکیونکہ ڈنگہ میںتعینات ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،وہ کام کرنے کی بجائے تنخواہوں کی مد میں ملکی خزانہ خالی کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب حکومت کا عید کے بعد پنجاب بھر میں 30ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پنجاب حکومت کا عید کے بعد پنجاب بھر میں 30ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرائمری اورمڈل سکولوں سے ریاضی،سائنس اور انگریزی مضامین کیلئے تیس ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان ایجوکیٹرز کیلئے ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت امتحان پاس کرنا ہو گا،اس پراجیکٹ کے تحت گرایجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ امیدواروں کو ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد میر ٹ کی بنیاد پر بطور سکول ایجوکیٹرز تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب میں چالیس ہزار اساتذہ کی آسامیاں خالی ہپڑی ہیں ایجوکیٹرز کی بھرتی سے اساتذہ کی کمی میں کمی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی کاوشوں کی بدولت کالج میں25kvکا ٹرانسفارمر اور بجلی کا جنریٹر مہیا ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتا ز ماہر تعلیم، پرنسپل ڈگری کالج ڈنگہ پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل کی کاوشوں کی بدولت کالج میں25kvکا ٹرانسفارمر اور بجلی کا جنریٹر مہیا ہو گیاگورنمنٹ ڈگری کالج میں پرنسپل پروفیسر اور سٹاف کی رہائش گاہوں اور ہاسٹل ٹربائن کیلئے بجلی کی سخت ضرورت تھی ان کی بھر پور کاوشوں کی بدولت کالج کا یہ اہم مسئلہ حل ہو گیا۔کالج سٹاف عملہ،لیکچرز اور طلبہ نے پرنسپل پروفیسر رائے محمد نذیر کھرل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ڈاکٹر میاں واجد حسین DHOگجرات نے صحت یابی کے بعد دوبارہ اپنے منصب کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی سر انجام دینا شروع کر دیئے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر معالج اور ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر میاں واجد حسین نے صحت یابی کے بعد دوبارہ اپنے منصب کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی سر انجام دینا شروع کر دیئے ہیں،عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے انہیں صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح اپنے فرائض انجام دے کر عوامی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اس سال رمضان المبارک میں زکوٰة کی کٹوتی کیلئے زکوٰة کا نصاب41872روپے مقرر کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اس سال رمضان المبارک میں
زکوٰة کی کٹوتی کیلئے زکوٰة کا نصاب41872روپے مقرر کرتے ہوئے تمام بینکوں کے ایسے اکائونٹس جن میں41872روپے سے زیادہ رقم ہے ان اکائونٹس پر یکم رمضان المبارک کو کٹوتی کی جائے گی،اسلامی تعلیمات کے مطابق ساڑھے سات تولے سونا یا52تولے چاندی پر زکوٰة کی ادائیگی فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں موسلا دھار بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ شہر اور گردونواح کے علاقہ میں موسلا دھار بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر کی سڑکوں گلیوں ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی منچلے نوجوان موسلا دھار بارش میں نہاتے ہوئے بارش کو انجوائے کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے ویزہ کے اجراء کی مدت میں اضافہ کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے ویزہ کے اجراء کی مدت میں اضافہ کر دیا،مناسک عمرہ کی ادائیگی پندرہ دن میں کرناہو گی،سعودی محکمہ حج نے غیر ملکی عمرہ کرنے والوں کی سہولت کیلئے عمرہ ویزوں کا اجراء یکم رمضان سے بڑھاکر دس رمضان المبارک تک کر دیا ہے تاہم عمرہ کی ادائیگی کیلئے تیس دنوں کی بجائے پندرہ دنوں کا وقت مقرر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مسلسل بارشوں کے ساتھ ہی سبزی منڈی ڈنگہ ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت کیچڑ کی دلدل سے جگہ جگہ گندگی اور تعفن کا باعث بن گئی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلسل بارشوں کے ساتھ ہی سبزی منڈی ڈنگہ ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت کیچڑ کی دلدل سے جگہ جگہ گندگی اور تعفن کا باعث بن گئی ہے،ایسی صورتحال میں یہاں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے،عوامی سماجی افراد نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے اور مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی ڈنگہ میں ٹف ٹائل لگوائے تاکہ سبزی منڈی میں کیچڑ اور دلدل نہ بن سکے۔

Share this:
Tags:
Dngh Mohammad Aslam news خبریں ڈنگہ شکیل محمد اسلم
Previous Post چوہدری امجد علی جاوید کا مسلم لیگی عہدیدران و کارکنان کے ہمراہ پیرمحل میں رمضان سستا بازار کا دورہ
Next Post استدانوں کے ہاتھ میں ہے، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close